Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی : حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    کراچی : حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    کراچی میں حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے صدرملک شہزاد اعوان نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اوراس بنیاد پروہ ہڑتال ختم کررہے ہیں، گزشتہ 10 روز سے ٹرانسپورٹرزاحتجاج کررہے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتیں خام مال کی فراہمی میں مشکلات کا شکار تھیں،ہڑتال کے دوران سپلائی چین متاثرہوئی اورکاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    صدرگڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ مذاکرات میں حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے جائزمطالبات سنجیدگی سے سنے اورانہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اب ایسوسی ایشن کے تمام اراکین اپنی نقل و حمل کی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کردیں گے۔

    ترجمان سندھ حکومت ومیئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹرانسپورٹرزسے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرتے ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے ثابت کیا احتجاج پر امن طریقے سے بھی ہوسکتا ہے۔

  • کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جمعہ سے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹس اورغیرقانونی نمبرپلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چیف سی پی ایل سی زبیرحبیب، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اور ڈائریکٹر ایکسائز موٹر رجسٹریشن شبانہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہرمیں ٹریکس نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک منیجمنٹ میں کافی بہتری نظرآرہی ہے اور شہریوں کی جانب سے بھی اس نئے نظام کو سراہا جا رہا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ نئے نظام میں مثبت تبدیلیوں کی ضرورت ہے، مشاہدے اور ریکارڈ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض شہریوں نے ای چالان سےبچنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں، بعض شہریوں کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے توکسی شہری نے نمبر پلیٹ چھپا نے جیسے اقدامات کئے ہیں۔

    جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ آئندہ جمعہ سے فینسی نمبر پلیٹس اورغیرقانونی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس مہم میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ایکسائز اور سی پی ایل سی کے افسران بھی ساتھ ہوں گےنمبر پلیٹس کے غلط استعمال اوراسے چھپانے پرایکسائز ریکارڈ دیکھ کر کارروائی کی جائے گی، خلاف وزری پر گاڑی یا موٹر سائیکل ضبط کرنے کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کسی شہری نے ایکسائز سے اگر نمبر پلیٹ کے لئے رابطہ کیا ہوگا تو رسید ہونا لازم ہوگا قانونی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر گاڑی یا موٹر سائیکل عارضی طور پر ضبط کرلی جائے گی، گاڑی یا موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے پر مقدمہ درج کریں گے، جو شہری گرین نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلاتے ہیں اس پر بھی ایکشن کیا جائے گا۔

  • کراچی:چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہےملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لیجا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل میں گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا، واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے مل کر بنایا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ اور بیٹی 19 سالہ ثمرین کی ہوئی،واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ موقع معائنہ کیا گیا تھاتفصیلی معائنے کے دوران فلیٹ سے چوہے مار دوا کے 10 کے قریب ریپر ملے تھے اور چوہے مار دوا محلول شکل میں تھی، فلیٹس سے نیند کی گولیوں کے 13 پیکٹس بھی ملے ہیں۔

    تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال نے ماں، بیٹی اور بیٹے کو جوس میں زہریلی دوا ملا کر پلائی، بیٹے کو تڑپتا دیکھ کر باپ دوا ملا جوس کا گلاس پینے کی ہمت نہ کر سکا باپ نے اپنی بہن زرینہ کو فون کیا اور زرینہ نے اپنے بھائی اقبال کو فون کیا اور اقبال نے مدد گار ون فائیو پولیس کو اطلاع دی، واقعے سے قبل اہلخانہ نے مجموعی طور پر 4 خطوط لکھے تھے، ایک خط رشتہ داروں کے نام پر رکھا گیا، دوسرا خط رہائشی اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے نام پر لکھا گیا، تیسرے خط میں مرنے کے بعد قبروں کی ترتیب کا خاکہ بھی بنایا گیا جبکہ چوتھے خط میں تدفین کے بعد اخراجات کیسے انجام دیے جائیں وہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلشن اقبال کے فلیٹ سے تین خواتین کی لاش ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکار مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیر علاج بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا اور دونوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔

  • کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون عابد ٹاؤن میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جبکہ ایک شخص کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقات کر رہے ہیں فلیٹ سے ملنے والے خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بےہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یاسین کے نام سےہوئی،جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔

    حکام کے مطابق فوری طور پر اموات کا معلوم نہیں ہو سکا ہے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی موت کسی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، تاہم جائے وقوعہ سے ابھی تک ایسے شواہد نہیں مل سکے جن سے موت کی وجہ کا حتمی تعین کیا جا سکے،تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی معلوم ہوتی ہےجبکہ دو خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی درست نہیں،دوسری جانب رہائشی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے میڈیا کو عمارت میں داخلے سے روک دیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کر رہی ہے۔

  • کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز  کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی، نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے-

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف سعید نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنا ہر ایتھلیٹ کیلئے فخر کی بات ہوتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز کو مثالی اور یادگار ایونٹ بنائے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل گیمز میں آج حصہ لینے والے ایتھلیٹس کل پاکستان کیلئے اسٹار میڈل ونرز بنیں گے ۔

    مہمانان کے خطاب کے بعد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، سب سے پہلے دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور سب سے آخر میں میزبان سندھ کے ایتھلیٹس سلامی کے چبوتر کے سامنے سے گزرے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل گیمز میں نمایاں پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔

    محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

    نیشنل گیمز کے باضابطہ آغاز کے اعلان سے قبل اولمپیئن قمر ابراہیم گیمز کی ٹارچ لے کر اسٹیڈیم پہنچے جو سمیر حسین، نسیم حمید، سعدی عباس اور اصلاح الدین سے ہوتی ہوئی ارشد ندیم تک پہنچی اور ارشد ندیم نے گراونڈ کا چکر لگاکر نیشنل گیمز کی معشل کو روشن کیا،مشعل روشن کیے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پر گیمز کے آغاز کا اعلان کیا نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے۔

    خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان

    کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان

    کراچی میں پیر کے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2296 ای چالان جاری کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ 1499 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق 402 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ چلانے، جبکہ 152 ڈرائیورز کو سگنل توڑنے پر چالان کیا گیا۔موبائل فون کے استعمال پر 63، تیز رفتاری پر 38، رانگ وے پر 21، کالے شیشوں پر 39 اور اوور لوڈنگ پر 6 چالان جاری ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 20، غلط پارکنگ کے 16 اور غیر محفوظ طریقے سے سامان رکھنے پر ایک چالان کیا گیا۔ہیوی ٹریفک گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جن میں 516 ای چالان شامل ہیں۔ گزشتہ 8 روز میں 26 بسوں، 9 کرینوں، 25 ڈمپروں، 22 آئل ٹینکرز، 205 ٹرکوں اور 229 واٹر ٹینکرز کے چالان کیے گئے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر 156، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی اور چھت پر مسافر بٹھانے پر ایک، ایک چالان، جبکہ تیز رفتاری پر 352، موبائل فون کے استعمال پر 3 اور سگنل توڑنے پر 2 چالان کیے گئے

    اسرائیلی مکین اب بھی خوف زدہ، گھروں کو واپس جانے سے گریزاں

    حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

    کراچی میں فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری

  • کراچی،ای چالان سسٹم خامی، شہری کو غلط نمبر پلیٹ اور چالان موصول

    کراچی،ای چالان سسٹم خامی، شہری کو غلط نمبر پلیٹ اور چالان موصول

    کراچی میں ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان (ای چالان) سسٹم میں سنگین خامی سامنے آ گئی ہے، ایک شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اُسے موصول ہونے والے چالان میں غلط کوائف اور نمبر پلیٹ درج ہیں۔

    متاثرہ شہری کے مطابق چالان میں درج خلاف ورزی 27 اکتوبر کی صبح پونے دس بجے تین تلوار، کلفٹن میں ظاہر کی گئی، تاہم اس وقت وہ اپنے گھر اسکیم 33 میں موجود تھا۔شہری نے بتایا کہ چالان میں نمبر پلیٹ کی تصویر اور انگریزی میں لکھا گیا نمبر ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ نہ صرف غلط موٹر سائیکل نمبر درج کیا گیا بلکہ اُس کے خلاف 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کر دیے گئے۔

    شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے کے الزام میں 2,500 روپے کا چالان موصول ہوا، تاہم اُس کا کہنا ہے کہ اس روز اُس نے موٹر سائیکل چلائی ہی نہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں جاری ای چالان مہم کے دوران صرف 48 گھنٹوں میں 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں پر عائد کیے جا چکے ہیں

    شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج

    سندھ میں ڈینگی کے وار ، 2 اموات اور 1,558 نئے کیسز رپورٹ

    جنگ بندی کے بعد مزید 2 لاشیں اسرائیل کے حوالے

  • غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم   گرفتار

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کی، اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم دانیال کو گرفتار کرلیا، ملزم عمرہ ویزے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کررہا تھاملزم کے قبضے سے 9 پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کر لی گئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا جو شہریوں سے عمرے ویزے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کر رہا تھا جب کہ ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا، گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی کی تشہیر پر مقدمہ درج

    امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، خامنہ ای

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

  • کراچی:  ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی: ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا-

    شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیاحادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا بخش اور زخمی شہری کی شناخت شاہ نور ولد گلاب کے نام سے کی گئی۔

    حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے شہری ملیر درمحمد گوٹھ کے رہائشی ہیں، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے میمن گوٹھ روڈ پررکاوٹیں رکھ کر سڑک کوٹریفک کے لیے بند کرکے شدید احتجاج کیا گیاحادثے کی اطلاع اور سڑک ٹریفک کے لیے بند ہونے پرعلاقہ پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے علاقہ مکینوں سے مذاکرات کے بعد سڑک پرٹریفک بحال کردی۔

    کراچی: 7سالہ بچے کا اغوا کے بعد قتل

    میمن گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپرکو تحویل میں لینے کے بعد ڈمپرکے ڈرائیورعمر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    ادھر ناظم آباد تھانے کی حدود میں ناظم آباد چارنمبر فائر اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان چند گھنٹے موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے دوران علاج دم توڑ گیامتوفی نوجوان کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، متوفی نوجوان کے ورثا کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

    فرانس نے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا