Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • چوتھا ٹی 20: پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد انگلینڈ کوشکست دے دی

    چوتھا ٹی 20: پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد انگلینڈ کوشکست دے دی

    کراچی : چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔اس سے پہلے آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

    انگلینڈ اننگز

    167 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم فل سالٹ 8 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر محمد وسیم جونیئر کو باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے، الیکس ہیلز بھی لمبی باری نہ کھیل سکے اور صرف 5 سکور بناکر محمد حسنین کی گیند پر عثمان قادر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ول جیکس تھے جو کہ صفر پر محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 33 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    کپتان معین علی نے 1 چھکے اور 3 چوکے مار کر 20 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد نواز کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے، ہیری بروک نے 34 رنز بنائے اور وسیم جونیئر کی گیند پر محمد حسنین کو ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    ڈیوڈ ویلے نے 2 چوکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 11 رنز بنائے مگر وہ حارث رؤف کے یارکر کو نہ کھیل پائے اور کلین بولڈ ہوگئے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، وکٹ کیپر بیٹر نے 7 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر اپنے کیریئر کی 19ویں نصف سنچری مکمل کی۔

    کپتان بابر اعظم 3 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 36 رنز بناکر لیام ڈاسن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر شان مسعود تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 21 سکور بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    خوشدل شاہ ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 2 رنز بناکر ٹاپلی کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ رضوان بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر ٹاپلی کی ہی گیند پر الیکس ہیلز کو کیچ دے بیٹھے، آصف علی 13 اور محمد نواز 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے ریسی ٹاپلی نے 2، لیام ڈاسن اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

     

    چوتھے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، فل سالٹ، ول جیکس، بین ڈکٹ، ڈیوڈ ویلے، لیام ڈٓاسن، عادل رشید، اولی سٹون اور ریسی ٹاپلی شامل ہیں۔

    قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حیدر علی کی جگہ عثمان شنواری جبکہ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

     

    پاکستان کی دیگر پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، انگلینڈ کو سات تی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    چوتھے میچ میں حیدرعلی اَن فٹ ہوگئے ہیں جبکہ شاہنواز دہانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، آصف علی اورنسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    انگلش ٹیم نے ایلکس ہیلزاورڈیوڈولی کی واپس ہوئی ہے اور مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے اور 200 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے

  • لندن میں زیرعلاج شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کردیا

    لندن میں زیرعلاج شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کردیا

    لندن :شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں باؤلنگ کا آغاز کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد شاہین آفریدی ری ہیب کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی بھرپور باؤلنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    لندن میں پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی زیرعلاج ہیں۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انھیں 3 ہفتے قبل لندن بھیجا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا ہے۔

    شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیاکپ بھی نہیں کھیل سکے۔شاہین شاہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچز کی ہوم سیریز میں بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

     

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو نے بتایا تھا کہ فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں ہیں۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ڈاکٹرامتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپرفٹ بال کلب،لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • انگلینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی

    انگلینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی

    کراچی:تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا تھاجو پاکستانی ٹیم حاصل نہ کرسکی اور یوں تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلش قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور ول جیکس نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔شروع میں دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی کوشش کی، تاہم تیسرے اوورز کی پہلی گیند پر حسنین نےفل سالٹ کو پویلین بھیجا، انہوں نے 6 گیندوں پر آٹھ سکور بنائے۔

    ون ڈاؤن آنے والے ڈیوڈ ملان اور ڈیبیو کرنے والے وِل جیکس نے سکور کو آگے بڑھایا اور چند خوبصورت شاٹس کھیلے، تاہم ساتویں اوورز میں لیگ سپنر عثمان قادر کی گیند پر ڈیوڈ ملان حیدر علی کو کیچ دے بیٹھے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر 15 گیندوں پر 14 سکور بنا سکے، 9 ویں اوورز میں ایک مرتبہ پھر وکٹ عثمان قادر کے حصے میں آئی، وِل جیکس کو 82 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا، انہوں نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ریسی ٹاپلی، مارک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل تھے۔

    بابر اعظم

    ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کی پچ بھی اچھی لگی رہی ہے، 150 سے لیکر 180 سکور ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، میری باڈی اچھا محسوس کر رہی ہے لیکن مسلسل میچز کھیلنا آسان نہیں ہے۔

    معین علی

    مہمان ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتے تو پہلے بولنگ کرتا، حریف ٹیم کے خلاف بڑا سکور کریں گے، اس کے بعد جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ روز ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، آخری دس اوور زیادہ اچھے نہیں تھے لیکن شاہینوں نے غیر معمولی طور پر اچھا کھیلا۔

    خیال رہے کہ 7 میچوں کی سیریز اب تک 1،1 میچ سے برابر ہے، قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور رضوان کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت دوسرے ٹی 20 میں مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری مکمل کی۔

  • پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔

     

    پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 7 میچز شیڈول ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا۔

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے وی آئی پی گیلری میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

    اسٹیڈیم میں صدر مملکت کی آمد کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات سخت کئےگئے ہیں۔پاکستان انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    جس کے لیے ابھی تھوڑی دیربعد ٹاس کے ذریعے بیٹنگ اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جائے گا

  • لاہور:پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان میچ کےلیےزبردست انتظامات کیےگئے ہیں:ملک تیمورمسعود

    لاہور:پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان میچ کےلیےزبردست انتظامات کیےگئے ہیں:ملک تیمورمسعود

    لاہور:صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز کے لاہور میں 28ستمبر سے 2اکتوبر تک ہونیوالے میچزکے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، جمعۃ المبارک کوا پنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان آئی ہے،

    صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز میں بہت دلچسپ میچز ہورہے ہیں، لاہور میں ہونیوالے تین میچز کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،

    صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے مزیدکہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں جس سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے کونے کونے کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،

    انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 30بستروں کا عارضی ہسپتال بھی بنایا جائے گا جس میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، تمام محکموں کا کوآرڈینیشن سنٹر بھی قائم کیا جائیگا جس میں ہر محکمے کے افسران میچز کے دوران موجود رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین کا سلسلہ جاری ہے ، یاد رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔

    پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

     

    پاکستان کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کرکے تعریف کی ہے۔
    شہباز شریف نے لکھا کہ ’150 پر صفر اور اب 203 پر صفر، رضوان اور بابر۔‘ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی پرچم اور تالیوں کا ایموجی استعمال کیا۔

     

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الیہی نے بھی پاکستان کی شاندارجیت پر خوشی کا اظہارکیا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے،

    وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش بابر، شاباش رضوان۔۔۔

     

     

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سنچری کرکے کیپٹن اننگز کھیلی ۔رضوان نے ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنی کلاس ثابت کی ۔دونوں بلے بازوں نے پاور فل ہٹنگ سے انگلینڈ کا حساب برابر کر دیا۔

     

    چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ پاکستانی اوپنرز نے 199 رنز کا بڑا ہدف آسانی سے پورا کیا۔بابر اور رضوان کی شاندار بلے بازی کے سامنے انگلش باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہےقومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔یقین ہے کہ قومی کھلاڑی آئندہ میچوں میں بھی اسی جذبے سے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

     

    سنیئرصحافی مبشرلقمان نےبھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیاہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے جزبات کا اظہار کچھ یون کیا”بابر اور رضوان کی انتہائی دل کو گرما دینے والی پرفارمنس۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان یہ ہدف حاصل کرے گا”

  • ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں ہرایا۔

    اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور قومی ٹیم کے سامنے 200 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بلے سے رنز اگلے اور اگلتے ہی چلے گئے، یہاں تک کہ دونوں نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ بناکر انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا ڈالا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ٹیم نے 200 یا اس سے زائد کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے کم وکٹیں گنوا کر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس تھا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں بھی بابر اعظم نے سنچری بنائی اور رضوان کے ساتھ مل کر 197 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔ قومی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا، اور اُس وقت یہ سب سے کم وکٹیں گنواکر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ تھا۔

    یاد رہے کہ آج دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، دونوں نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کرلیا۔

    بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔

    بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، وہ 66 گیندوں پر 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، محمد رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندارفتح بغیرکسی نقصان کے میچ جیت لیا:بابراعظم کی سنچری

    دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندارفتح بغیرکسی نقصان کے میچ جیت لیا:بابراعظم کی سنچری

    لاہور:دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔

    پاکستان اننگز

    200 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا۔

    محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم نے بھی 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

    میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر میں 8 ہزار رنز بنالئے، اس طرح وہ کرس گیل کے بعد 218 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ بطور کپتان دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

    انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا ، جسے پاکستان کے اوپنربلے بازوں نے بڑی آسانی سے حاصل کرکے یہ فتح پاکستان کے نام کردی

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔

    46 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی شاہنواز دھانی کی مسلسل دو گیندوں پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، الیکس ہیلز 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 30 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 43 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ہیری بروک 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس طرح مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، لیوک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل ہیں۔

  • پاکستان انگلینڈ پہلے ٹی 20 میں حاصل ہونے والی ساری رقم سیلاب متاثرین کے لیے وقف

    پاکستان انگلینڈ پہلے ٹی 20 میں حاصل ہونے والی ساری رقم سیلاب متاثرین کے لیے وقف

    لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے تمام رقم وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلا گیا۔ پی سی بی نے میچ سے حاصل ہونیوالی گیٹ منی کی تفصیلات جاری کردیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میچ گیٹ منی کی مد میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے، یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقینِ کرکٹ کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے، کراچی کے تماشائیوں نے مون سون کی بارشوں سے آنیوالے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اپنا حصہ ڈالا۔

    چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے ذریعے فلڈ ریلیف فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اعزاز ہے، یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے گا، ضرورت کے اس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہےپاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4 وکٹوں 6 وکٹوں شے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بعض تبدیلیاں کی ہیں جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔آئندہ ماہ شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نئے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے پلیئنگ کنڈیشنز میں جو تبدیلیاں کی ہیں انہیں مینز اور ویمنز کرکٹ دونوں نے تسلیم کیا ہے۔

    ان نئے قوانین میں سب سے اہم ‘کراسنگ’ کا قانون ہے، جس کے تحت آؤٹ فیلڈ میں کیچ ہونے کے بعد بلے بازوں کا اینڈ تبدیل نہیں ہوگا۔ یعنی نیا آنے والا بلے باز اسٹرائیکر اینڈ پر جاکر ہی بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔

    اس سے قبل کیچ پکڑے جانے سے قبل دیکھا جاتا تھا کہ وکٹ پر بھاگتے ہوئےدونوں بلے بازوں کی پوزیشن کیا تھی۔ اگر بیٹر کیچ مکمل ہونے سے پہلے ایک دوسرے کے سامنے سے گزر کر دوسرے اینڈ پر پہنچ جاتے تھے، تو نئے والے بلے باز کو نان اسٹرائیکر یعنی امپائر کے اینڈ پر کھڑا ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔۔

    اسی طرح، نئے آنے والے بلے بازوں کو پہلے وکٹ تک پہنچنے کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں تین منٹ کا وقت دیا جاتا تھا، تاہم اب انہیں دو منٹ کے اندر اندر وکٹ پر گارڈ لینا ہوگا۔

    اس نئے قانون کا اطلاق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہیں ہوگا جہاں بلے بازوں کو 90 سیکنڈز کے اندر کریز سنبھالنا پڑتی ہے۔ایسا نہ کرنے کے صورت میں فیلڈنگ ٹیم ٹائم آؤٹ کے لیے امپائر سے اپیل کرسکتی ہے۔

    گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی بالر محمد حفیظ کے ہاتھ سے نکلی ہوئی ایک گیند کو آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پچ سے باہر جاکر کھیلا تھا، جس پر فیلڈنگ سائیڈ نے اعتراض کیا تھا۔

    قانون میں تبدیلی کے بعد اب اگر بلے باز کے جسم یا بلے کا کوئی بھی حصہ شاٹ مارتے وقت پچ سے باہر ہوگا، تو امپائر اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دے سکیں گے۔

    اگر کوئی بھی گیند بلے باز کو اس قسم کا شاٹ مارنے پر اکسائے گی، تو اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔صرف یہی نہیں، اگر بالر کے رن اپ کے دوران فیلڈ میں تبدیلی ہوئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو پانچ اضافی رنز کے ساتھ ساتھ اس گیند کو ڈیڈ بال بھی قرار دینے کا مجاز ہوگا۔بال پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی مستقل ہوگئی

    دو سال قبل کرونا کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی جو عارضی پابندی عائد کی گئی تھی اسے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے مستقل قرار دے دیا ہے ۔

    اب کرونا ہو یا نہ ہو، بالر اور فیلڈر گیند کو چمکانے کے لیے اس پر تھوک نہیں لگاسکتے۔ بال چمکانے کے لیے فیلڈ پر موجودکھلاڑیوں کو پسینے سے ہی کام چلانا پڑے گا۔

    رن آؤٹ کے بھی قانون میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب گیند پھینکنے سے قبل بالر، نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بلےباز کو رن آؤٹ کرسکتا ہے۔ اس سے قبل کریز سے باہر کھڑے ہوئے بلے باز کو آؤٹ کرنا جائز تو تھا لیکن اسے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف سمجھا جاتا تھا ، لیکن اب ایسا کرنا غلط نہیں ہوگا۔

    اگر بالر کے گیند کرنے سے پہلے بیٹنگ اینڈ پر موجود بلے باز کریز سے باہر کھڑا ہوگا تو گیند باز اسے رن آؤٹ کرنے کے لیے گیند نہیں پھینک سکے گا، اگر اس نے ایسا کیا تو اس بال کو ڈیڈ قرار دیا جائے گا۔

    رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لاگو ہونے والے ‘ان میچ پینلٹی’ قانون کو اب ون ڈے انٹرنیشنل کا بھی حصہ بنادیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت سلو اوور ریٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سائیڈ کو آخری اوورز میں اس اضافی فیلڈر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جسے فیلڈنگ سرکل سے باہر کھڑا ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔

    اگر فیلڈنگ سائیڈ اپنے اوور ریٹ سے پیچھے ہوگی تو آخری اوورز میں اسے اس فیلڈر کو فیلڈنگ سرکل میں ہی کھڑا کرنا ہوگا، جس کی اجازت قانون اسے دیتا ہے۔یہ قانون اگلے سال آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے اختتام پر ون ڈے انٹرنیشنل کا حصہ بن جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے جن گزارشات کو قانون کی شکل دی ہے اس کے چیئرمین سابق بھارتی کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی اس کمیٹی کے بطور مبصر حصہ ہیں۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے، ویسٹ انڈیز کے راجر ہارپر، نیوزی لینڈ کے ڈینئیل ویٹوری ، بھارت کے وی وی ایس لکشمن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بھی اس کمیٹی میں شامل تھے۔

    جہاں جے وردھنے اور ہارپر نے سابق کرکٹرز کی نمائندگی کی۔وہیں ویٹوری اور لکشمن بطور موجودہ کھلاڑیوں کے نمائندے اس کا حصہ تھے۔شان پولاک نےاس کمیٹی میں میڈیا اور سری لنکا کے نامور میچ ریفری رنجن مدوگالے نے میچ ریفریوں کے نمائندے کے طور پر اس میں شرکت کی۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس