Baaghi TV

Tag: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر:مجاہدین کو پناہ دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی:مسلمانوں کو دھمکیاں

    مقبوضہ کشمیر:مجاہدین کو پناہ دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی:مسلمانوں کو دھمکیاں

    سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مجاہدین کو پناہ دینے اور تحریک آزادی کی حمایت کرنے والے لوگوں کی املاک غیر قانونی سرگرمیوں کے کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت ضبط کر لی جائیں گی۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے مجاہدین کو پناہ دینے اور جاری تحریک آزادی کے حوالے سے اجلاسوں کے انعقاد کیلئے استعمال ہونے والے مکانات کو ضبط کرنے کا عمل سرینگر میں شروع کر دیا ہے۔

    سری نگر کے ایس ایس پی راکیش بلوال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جن مکانات میں فورسز اور مجاہدین کے درمیان تصادم ہو اور وہ مکانات جہاں عسکریت پسند پناہ لیں ضبط کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ2020-2021 کے دوران سرینگر کے صورہ، پانتھ چوک، بٹ مالو، نوگام اورہروان اس طرح کے ایک درجن سے زیادہ مکانات کی نشاندہی کی گئی ۔

    یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجی پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گولہ باری اور بارودی مواد کے ذریعے مکانات اور دیگر املاک کو تباہ کررہے ہیں۔

    ادھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں خطے میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور جموںوکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے کئی حاضر اور سابق افسروں کے گھروں سمیت 11 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

    تین حاضر سروس اور متعددریٹائرڈ افسروں کے علاوہ کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔حکام نے بتایا کہ نئی دہلی، چندی گڑھ اور جموں و کشمیر سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی 11 ٹیموں نے بیک وقت چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران کئی دستاویزات اور دیگر اشیاءضبط کر لی گئیں۔

  • پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پرویز الہیٰ

    پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پرویز الہیٰ

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے-

    باغی ٹی وی : پرویز الہیٰ نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملک کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ جس جذبے سے قرارداد پاکستان منظور ہوئی اسی کو آج تازہ کرنے کی ضرورت ہے یوم پاکستان قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے جبکہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں جا سکتا۔

    آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ انتہا پسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا جبکہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    مونس الہیٰ نے کہا کہ آج ہندو اکثریت کے ظلم اور غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیری عرصہ دراز سے غیر انسانی لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    گورنر سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی میرے ڈائریکٹ باس ہیں، گورنر راج صدر پاکستان کے ایماء پر لگایا جاتا ہے ، اگر صدر پاکستان کہیں گے تو لگاؤں گا ، لیکن ایسا کچھ ہونہیں رہا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں ، منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے ، ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ وہ ایسی جرات نہ کریں۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    صحافی نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ سیاسی قوتوں کی لڑائی میں اگر جمہوریت کا نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔ اس کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب اشارہ کردیا جبکہ وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ اگر آئین پر عمل درآمد کیا جائے تو جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…

  • آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

    آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

    سری نگر:آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق کل پاکستان میں 48 ویں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے جس طرح‌ مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا کشمیری قوم کا کہنا ہے کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کشمیر کے لیے اس سے پہلے کسی نے آواز نہ اٹھائی

    اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سمیت کشمیریوں کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر حل کے بہت قریب ہے ، ادھر پاکستان میں موجود کشمیری قیادت نے بھی وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے کشمیری قوم کاکیس لڑا ہے اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی

    تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی شاندار میزبانی پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے مسلم بلاک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے متحد ہو کر کام کرے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان پر مسلم دنیا کی قیادت اور عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مسلم بلاک کو آئینہ دکھایا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہر برس خلیجی ممالک سے صرف ترسیلات زر کی مد میں تقریباً 34 بلین ڈالر کماتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ یہ ممالک بھارت پر بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں لیکن ان خلیجی مسلمان ملکوں کو بہت کم معلوم ہے کہ بھارت ان کی سرزمین پر کمائی گئی رقم کو بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتا ہے جسکا او آئی سی کو اسکا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف تحریک پیش کرنے اور اسے نسل کشی اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے کیونکہ اب بیانات اور مذمت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

  • اوآئی سی کا شکرگزار،وہ ہمیشہ کشمیریوں کےحق میں قراردادیں پاس کرتے ہیں۔صدر کشمیر

    اوآئی سی کا شکرگزار،وہ ہمیشہ کشمیریوں کےحق میں قراردادیں پاس کرتے ہیں۔صدر کشمیر

    اوآئی سی کا شکرگزار،وہ ہمیشہ کشمیریوں کےحق میں قراردادیں پاس کرتے ہیں۔صدر کشمیر

    صدر کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب چلا آرہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی اس سلسلے میں پاس ہوئی ہیں لیکن بھارت تسلسل سے ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور کشمیریوں کو اُنکا حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے۔

    اسی طرح بھارت نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی تبدیل کر دی ہے اور وہاں پر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بیالیس لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے 2018میں انسانی حقوق کی پامالی پر رپورٹ پیش کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذکر کیا گیا تھا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں اب بھی انسانی حقوق کی پامالی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ میں او آئی سی کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں قراردادیں پاس کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی تعاون رابطہ تنظیم (OIC) کے کشمیر رابطہ گروپ (Kashmir Contact Group)کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں کی رہا کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے جو کہ وہاں کی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ اسی طرح کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت بند کرائے اور وہاں پر اقتصادی پابندیاں لگوائے۔ اسی طرح اسلامی ممالک غیر حلال گوشت اور اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ جبکہ اسی طرح او آئی سی کشمیریوں کے لئے ہیومینوٹرین فنڈ قائم کرے۔

    اس موقع پر او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے سید فیض نقشبندی نے بھی بریفنگ دی اور غلام محمد صفی نے اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر ایک یاداشت بھی پیش کی۔ اس موقع پر اجلاس سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی خطاب کیا۔ کشمیررابطہ گروپ کی صدارت سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ نے کی۔ جبکہ اجلاس سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ترکی، نائیجیریا اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا

    او آئی سی اجلاس، مصری وزیر خارجہ کی 24 برس بعد پاکستان آمد

    او آئی سی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا شیڈول جاری

    آرمی چیف سے آذر بائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات

  • پاکستان میں انتشارپیدا کرنےکیلئے ہندوتواقوتیں بہت کچھ کرنےجارہی ہیں‌:بھارتی میڈیا کا اعتراف

    پاکستان میں انتشارپیدا کرنےکیلئے ہندوتواقوتیں بہت کچھ کرنےجارہی ہیں‌:بھارتی میڈیا کا اعتراف

    اسلام آباد:پاکستان میں انتشارپیدا کرنےکیلئے ہندوتواقوتیں بہت کچھ کرنےجارہی ہیں‌:بھارتی میڈیا کا اعتراف،اطلاعات کے مطابق بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہندوتوا طاقتوں کی طرف سے ہمسایہ ملک پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کے لیے پانی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی وسائل کو کنٹرول کر کے خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے اور پاکستان کے لیے دانستہ طورپر پانی کی قلت پیدا کرنے کی مذموم سازشوں میں ملوث ہے۔سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اوراس سے پیچھے ہٹنے اور بین الاقوامی معاہدوں کو توڑنے کی کوششیں بھارت کی قومی پالیسی کاحصہ ہیں۔

    سندھ طاس معاہدے پر 1960میں دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت تین مغربی دریائوں ، سندھ ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان اور تین مشرقی دریائوں ، راوی ، ستلج اور بیاس کے پانیوں پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیا تھا۔بھارت کے آبی وسائل کے وزیر نے کہا تھا کہ مودی حکومت نے پاکستان کے حصے میں آنے والے ان تینوں دریائوں کے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    بھارت پہلے ہی ان دریائوں کا تقریبا 94 فیصد پانی استعمال کر رہا ہے اور ان دریائوںکاباقی ماندہ پانی بھی پاکستان کی طرف جانے سے روکنے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ نریندر مودی کی حکومت اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی واضح خواہش رکھتی ہے۔ ماضی میں،

    بھارت کے آبی وسائل کے وزیر نتن گڈکری بھی کہہ چکے ہیں کہ ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے یہ مطالبہ کیاجارہا ہے کہ بھارت پانی کاایک قطرہ بھی پاکستان نہ جانے دے اوریہ فیصلے حکومت کواعلی سطح پر لینے ہوں گے۔پانی روکنے کی دھمکیاں کسی بھی ملک خاص طورپر پاکستان کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں ۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حصے میں آنے والے دریائوں پر بھارت کی طرف سے متعددڈیم بنائے جانے کی وجہ سے آبی قلت کے دہانے پر کھڑا ہے ۔یہ ڈیم دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

  • مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، سراج الحق

    مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہاو آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اور بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، اسلامی ممالک طالبان حکومت کی مدد کریں۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی اجلاس کے انتظامات کے بعد کی تصویری جھلکیاں

    انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانا اقوام متحدہ کا احسن اقدام ہے، تکریم مذاہب اور اکرام انبیاء کے لیے عالمی قوانین تشکیل دیے جائیں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پوری پاکستانی قوم او آئی سی کے شرکا کی میزبان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم اسلام آباد پہنچ گئے چین، انڈونیشیا، صومالیہ، گیمبیا، اور نائیجر کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    تاجکستان ،بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

    مالدیپ کے مستقل مندوب اور سعودی عرب میں بنگلہ دیش کے سفیر بھی پہنچ گئے معزز مہمانوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سویڈن کے وفد کی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد ہوئی ہے مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شُکری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور، عالمی برادری سے تعاون پربات ہو گی، خطےمیں دیرپا امن استحکام کیلئے درپیش چیلنجزکا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

    ازبکستان کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

  • بھارتی فوجی بیگناہ کشمیریو ں کا خون مسلسل بہا رہے ہیں:رپورٹ

    بھارتی فوجی بیگناہ کشمیریو ں کا خون مسلسل بہا رہے ہیں:رپورٹ

    اسلام آباد :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز اہلکار بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے انہیں علاقے میں قتل عام کے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب وحشیانہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو نشانہ نہ بناتے ہوں جبکہ اپنے تازہ ترین قتل عام میں انہوں نے ایک ہفتے کے دوران 11 نوجوانوں کو شہید کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ نوجوانوں کے قتل میں حالیہ تیزی کے خلاف آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہیں۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر سے روزانہ قتل، تشدد اور اغوا کی دل دہلا دینے والی خبریں آ رہی ہیں اور یہ علاقہ ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں کے باشندے تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کا خون سات دہائیوں سے مسلسل بہارہا ہے اور جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 95ہزار 9سو80 سے زائد کشمیریوںکو شہید کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جبر و استبداد کی بھارتی پالیسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے لیے ایک چیلنج ہے جبکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کا پابند ہے۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

    وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

    اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا،طلاعات کے مطابق پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہیں، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی اجلاس ہو رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی کی جانب سے کشمیری لیڈر شپ کو دعوت نامہ جاری کیا گیا، بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا جواز نہیں، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی متعدد قراردادیں ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی واویلا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو درست ثابت نہیں کر سکتا، او آئی سی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ او آئی سی نے روایتی طور پر کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت دی، بھارت سے کہتے ہیں کہ او آئی سی کانفرنس میں رکاوٹیں بند کر دے۔

    دوسری جانب ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی او آئی سی اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

    اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وفد شرکت کرے گا جب کہ شہزادے کی آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ برادر ملک کی جانب سے پیغام بھجوا دیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر ملک کے سربراہ نہیں آسکتے، ان حالات میں برادر ملک کے وزیر کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا۔

    خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

  • مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف کامیابی پروزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحیسن

    مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف کامیابی پروزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحیسن

    سرینگر:مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم کی کوششوں کوخراج تحسین،اطلاعات کےمطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ جی این شاہین نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کی کوششوں کوامت کے لیے ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی این شاہین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے 57مسلمان ممالک کے تعاون سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی تاریخی قرارداد منظور کی اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اسلام فوبیا کے خلاف کامیاب جدوجہد کی قیادت کی۔جی این شاہین نے کہا کہ مجھے عمران خان کویہ کہتے ہوئے سن کر خوشی ہوئی کہ میں بھارت کے خلاف نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں مسلمانوں کی ایک طاقتور آواز بن کر ابھرے ہیں۔

    وزیراعظم کی ان کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ دنیا بھر سے جاری ہے اوراس سلسلے میں عرب دنیا بھی وزیراعظم کوخراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ عمران خان عالم اسلام کے پہلےلیڈر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اسلام ،ختم نبوت اور اسلامی شعائر کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دفاع کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا ہے

  • مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر

    مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر

    سرینگر:مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر،ادھراسی حوالے سے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کے زخموں اور درد کو سیاسی مقاصد کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر کے انتشار پھیلا رہی ہے۔

    محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مودی حکومت جس طرح جارحانہ انداز میںمتنازہ فلم ”کشمیر فائلز”کو پروموٹ اور کشمیری پنڈتوں کے دکھ اور درد کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے اس سے ان کے مذموم عزائم واضح ہوتے ہیں کیونکہ اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پنڈتوں کے زخموں پر مرہم لگانے اور دو کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے کے بجائے ان کے درمیان دانستہ طورپر دوریاں بڑھا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مسلم دشمنی کیلئے مشہور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی متنازعہ فلم ”کشمیر فائلز”کے بھارت میں انتخابات سے قبل ہندتوا جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جی پی کے دیگر وزرا نے اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے عوام کو یہ فلم دیکھنے کی تلقین کی ہے جبکہ ریاست آسام کی حکومت نے سرکاری ملازموں کو فلم دیکھنے کے لیے نصف دن کی تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔

    ادھر کشمیری طلبا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز دکھانے والے مختلف سینما گھروں کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اشتعال انگیز ویڈیو کلپس بھارت کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء پر ہندوتو ا دہشت گردوں کی طرف سے حملوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

    جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے جو کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دہرادون کالج میں زیر تعلیم ہیں ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پر کسی بھی قسم کے حملے کا ذمہ دار فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری پر عائد ہو گی جو اپنی مسلم دشمنی کیلئے مشہور ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بے اعتمادی اور انتشار کی فضا پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کسی بھی ایسی کوشش کی شدیدمذمت کرتی ہے۔