Baaghi TV

Tag: کشمیر

  • مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح شدید جھٹکے محسوس کئے گئے مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی-

  • سری نگر میں جی 20 اجلاس،پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

    سری نگر میں جی 20 اجلاس،پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

    چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلایا ہے جس پر پاکستان کا بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے،

    دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کے امور پر ایک مشاورتی فورم (وائی 20) کے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو دیگر اجلاسوں کا لیہہ اور سری نگر میں شیڈول بھی اتنا ہی پریشان کن ہے بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اوریہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقراررکھنے کے تازہ ترین اقدامات کی کڑی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے اس طرح کے اقدامات جموں و کشمیرکی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے جو کہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے نہ ہی اس طرح کی سرگرمیاں مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں سمیت بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و شمیر کے لوگوں پر بھارت کے وحشیانہ جبر سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹاسکتی ہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جی 20 ایونٹس کی میزبانی کرنے کے اپنے فیصلے کے ساتھ بھارت ایک بار پھر ایک اہم بین الاقوامی گروپ کی اپنی رکنیت کا فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے ایک ایسے ملک کے لیے جس کا اپنے بارے میں اور دنیا میں اپنے مقام کے بارے میں شاندار نظریہ ہے بھارت نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر کام کرنے سے قاصر ہے

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

  • باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

    باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

    مظفرآباد: وزیراعظم شہبازشریف کاآزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہا کہ جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،مجھے فخر ہے میں آج وہاں کھڑا ہوں جہاں قائد اعظم نے یہ الفاظ ادا کئے تھے-


    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے، جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں،کشمیر کے اندر 75سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کااسپیشل اسٹیٹس تبدیل کیا،بظاہر لگ رہاہے کہ کشمیر کامسئلہ دب گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پرعالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کوسپورٹ کیا،کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے،پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یادرکھا-

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ بوسنیا کے مسلمانوں پرظلم ڈھائے گئے،بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے،مودی نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو تبدیل کیا-


    وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ کشمیرپالیسی میں مزید جدت اور وسعت پیداکرنا ہوگی،پاکستانی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا،75سالوں میں کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا،باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائی گی،اگرکشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کیساتھ دلانی ہوگی،پاکستان کو اللہ نے اس لیے بنایا تھا کہ دنیا کو لیڈ کرے،کشمیریوں کو ان کاحق مل کررہے گا،نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا،نوازشریف نے امریکا کی 5ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرایا،ایک دن کشمیرضرور آزاد ہوگا،پاکستان کو کشمیر کی آزادی میں کلیدی کردار اداکرنا ہوگا،کشمیر کے عوام 22کروڑ پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں،

  • پائلٹ بننے کے بعد بیٹے نے  ماں کا بڑاخواب پورا کردیا

    پائلٹ بننے کے بعد بیٹے نے ماں کا بڑاخواب پورا کردیا

    سری نگر: بیٹے نے پائلٹ بننے کے بعد اپنی ہی فلائٹ میں ماں کو خانہ کعبہ لیجانے کا خواب پورا کردیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف عامر راشد وانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی شیئر کی گئی –

    پی سی بی کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

    https://twitter.com/AmirRashidWani/status/1607261439940792321?s=20&t=F8przA1Xc8fsn1d8zJvvpA
    ٹوئٹر صارف عامر راشد وانی نے 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری ماں نے اسکول کے دور میں میرے لیے ایک کارڈ لکھا جسے انہوں نے میرے سینے پر لگایا میری ماں مجھے کہا کرتی تھیں کہ جب تم پائلٹ بن جاؤ گے تو مجھے اپنے جہاز میں مکہ لے جانا۔

    انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ…

    عامر راشد نے مزید لکھا کہ آج میری ماں مکہ جانے والے مسافروں میں سے ایک ہیں اور میں اسی جہاز کا پائلٹ ہوں۔


    اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کو اپنی والدہ کا خواب پورا کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے عامر راشد وانی کی ٹوئٹ کو اب تک 23 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے…

  • آزاد کشمیر ، 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    آزاد کشمیر ، 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    آزاد کشمیر میں 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں پہلے مرحلے میں الیکشن ہو رہے ہیں

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں کروایا جائے گا پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ پرامن طریقے سے جاری ،ووٹرز کا جوش و خروش عام انتخابات سے زیادہ ہے پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی

    پولنگ کے دوران آزاد کشمیر کے صوبائی دارالحکومت مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر لڑائی ہوئی اس دوران کلہاڑی کا استعمال کیا گیا،5افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا لڑائی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوئی لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا,پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،

    قبل ازیں مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں کل 2716 امیدوار مدمقابل ہونگے جن میں براہ راست الیکشن لڑنے والی 31 خواتین بھی شامل ہیں ، مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 1314 پولنگ سٹیشن اور 1884 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں، پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسرز سمیت 6966 اہلکار انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں تاہم شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

    سیاسی جماعتوں میں سے تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 575 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے، پیپلزپارٹی 545 کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ ن 465 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، فوج بھی نگرانی کیلئے موجود ہے، 418 پولنگ سٹیشن حساس جبکہ 257 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے

  • بھارت کے خاتون صحافی کو امریکی سفر سے روکنے پر امریکا کا ردعمل

    بھارت کے خاتون صحافی کو امریکی سفر سے روکنے پر امریکا کا ردعمل

    کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے بھارتی اقدام پر امریکا نے تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پاٹیل نے کہا ہے کہ بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، کشمیری صحافی ثناء ارشاد کو نیو یارک آنے سے روکے جانے سےآگاہ ہیں، ان واقعات کو قریب سےٹریک کر رہے ہیں-

    شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

    ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدار میں پریس کی آزادی کا احترام بھی شامل ہے، جمہوری اقدار اور آزادی صحافت امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ کشمیر کی فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو نے پولیٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اپنا ایوارڈ وصول کرنے نیویارک جا رہیں تھیں-

    امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود دہلی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی۔


    ثنا ارشاد مٹو نے ٹویٹر پر اپنے ٹکٹ اور پاسپورٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ویزا ہوتے ہوئے بھی انہیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی بہت زیادہ پامالیاں ہورہی ہیں:سیکرٹری اقوام متحدہ کا بھارت میں بیان


    کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس جانے سے بھی روکا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں-

    اس سے پہلے بھی بھارت کئی صحافیوں کو اس طرح جبری طور پر روک چکا ہے، مارچ میں، صحافی رانا ایوب جو واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھتی ہیں کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اس وقت روک دیا گیا جب وہ صحافیوں کے بین الاقوامی مرکز میں تقریر کرنے کے لیے برطانیہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں۔

    اپریل میں ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ آکر پٹیل کو بنگلور ہوائی اڈے پر امریکہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے دو بار روکا گیا۔

    نئےالحاق شدہ یوکرین کے4 شہروں میں مارشل لا نافذ:روسی صدرنےسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے

  • کشمیر ڈائری: آؤ کشمیر کا سفر کرتے ہیں!!! — بلال شوکت آزاد

    کشمیر ڈائری: آؤ کشمیر کا سفر کرتے ہیں!!! — بلال شوکت آزاد

    تیار ہو جائیں! آپ جو کچھ پڑھنے والے ہیں وہ آپ کو اس مقام تک پہنچا دے گا کہ آپ خود کو آزاد کشمیر، پاکستان کا سفر کرنے کے لیے جوش خروش اور ولولے سے اپنی ہی نشست پر ایک بے چین پرندے کی طرح پر پھڑ پھڑاتا ہوا پائیں گے۔

    پاکستان ایسی جگہوں کا گھر ہے جو آپ کو دلکش قدرتی حسن کی شان میں حیران ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ایسی ہی ایک جگہ آزاد کشمیر ہے، سحر انگیز علاقوں کی دلدل کہ اس کے وجود پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور لوگ وفور شوق اور تاب حسن نہ لاکر اس خطے کو جنت نظیر پکار اٹھتےہیں۔

    پاکستان میں تمام دلکش سیاحتی مقامات میں سے، آزاد کشمیر ایک ایسا علاقہ ہے جو سیاحتی بالادستی کے دیگر تمام دعووں کی نفی کرتا ہے۔ کیونکہ کسی بھی اور سیاحتی مقام کی نظیر اس خطے سے میل نہیں کھاتی کیونکہ کشمیر تو کشمیر ہے اور اس جیسا خطہ دنیا میں اور کوئی نہیں۔ اسی وجہ سے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ہم آج تک شور مچانے والے اپنے پڑوسی بھارت سے اس جنت پر غاصبانہ قبضہ کرنے پر جھگڑ رہے ہیں اور بیشک ہمارا دعوی حق ہے۔

    آزاد کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ خطہ جنت نظیر ہے۔ یہ سب پذیرائی کشمیر کی سر سبز وادیوں کی وجہ سے ہے جو آپ کو اس بات پر مجبور کرتی ہیں کہ ایک بار جب آپ انہیں دیکھ لیں تو کبھی بھی اپنی آنکھیں نہ ہلائیں۔ یہ آبی گزرگاہوں، وافر جھیلوں اور وائلڈ لائف ایڈونچر کا تجربہ کرنے کی اعلی جگہ ہے۔

    پاکستانی قوم کا یہ زمین کا ٹکڑا دنیا بھر میں اتنا ہی مشہور ہے جتنا کہ کوئی بلند و بالا پہاڑ ہو سکتا ہے۔ شاہانہ سر سبز وادیاں، طاقتور آبی گزرگاہیں، لذت بخش جھیلیں، اور حیران کن و بے مثال کشمیری زندگی۔

    میں تو کہتا ہوں کہ اپنی اگلی چھٹیوں کا منصوبہ کہاں بنانا ہے اس کے بارے میں سوچ رہے ہو؟ تو بھئی یورپ انتظار کر سکتا ہے لیکن آپ کو پاکستان کا کشمیر دیکھنا چاہیے سو پہلی فرصت میں بیگ پیک کریں اور منچلے بن کر کشمیر کی جنت کا رخت سفر باندھ لیں۔

    کیوں بھئی؟

    کشمیر ہی کیوں؟

    یہاں ہے آپ کی اس کیوں کا جواب۔۔۔

    ذیل میں آزاد کشمیر کے سرفہرست پرکشش مقامات ہیں جو آپ کو دیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ آپ خود کو زندہ تصور مت کریں۔۔۔

    1. وادی نیلم

    سیاحوں کی توجہ کی خاطر سیاحتی مقام کو دلکش الغرض مکمل پیکج ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک یقینی اور ضروری بات ہے۔ آپ کو نیلم ویلی میں نیلے میٹھے پانی کی ندیاں اور عر سو ہریالی ملے گی، جیسا کہ کسی بھی غیر ارضی جگہ مطلب جنت کی طرح شاندار۔ یہ بنی نوع انسان کے لیے اللہ کا عظیم تحفہ ہے، خوش قسمتی سے، آزاد کشمیر، پاکستان میں واقع ہے۔ کوئی بھی آپ کو پاکستان میں سرفہرست پرکشش مقامات کا مشورہ دے گا تو وہ وادی نیلم کو نہیں بھولے گا۔ اس کے بہت سے مضافاتی اور چھوٹے قصبے اور دیہات، جھیلیں، ٹریکنگ ٹریلز، پہاڑی گزرگاہیں اور دیگر طرح کی عظیم پہاڑوں کے نظارے اورجھلکیاں ہیں جو اسے سیاحوں کے لیے قابل ذکر مقامات میں نمبرون بناتے ہیں۔

    2. راولاکوٹ

    آزاد کشمیر کا ایک مشہور قصبہ جو پونچھ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ اونچی پہاڑیوں کے درمیان ایک دلکش وادی، جو اسلام آباد اور راولپنڈی سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چونکہ یہ صرف 80 کلومیٹر ہے، اس کا یقیناً مطلب ہے کہ آپ آسانی سے اس علاقے تک پہنچ سکتے ہیں اور اگر آپ قومی دارالحکومت یا راولپنڈی میں ہیں تو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شمالی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہ سردیوں میں برفباری کی بدولت بند ہو سکتا ہے، اس لیے ہمیشہ گرمیوں میں جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ گرمیوں کا موسم راولاکوٹ کی دلفریب خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس علاقے میں گھومتے پھرتے ہوئے، آپ کو یہاں واقع تتہ پانی، سدھنگلی اور تولی پیر کے مشہور سیاحتی مقامات پر ضرور جانا چاہیے۔

    3. بنجوسا جھیل

    اگر آپ راولاکوٹ کے ارد گرد گھومتے ہیں تو آپ کو یہاں بنجوسا جھیل کا راستہ ضرور مل جائے گا۔ یہ مثالی طور پر وہ علاقہ ہے جس میں کافی مقدار میں ہریالی ہے۔ سبز وہ رنگ ہے جو آپ کو یہاں زیادہ تر ملے گا، اس کے بعد سرخ رنگ کا تھوڑا سا کنٹورنگ ہوگا۔ قدرتی صاف جھیل کے اوپر لمبے لمبے درخت ہیں جو ایک بڑے علاقے کو ڈھانپے رہتے ہیں۔

    آپ کو عام طور پر بنحوسا جھیل دیکھنے کی غوض سے گرمیوں میں ادھر کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ گرمی کےموسم میں وادی تو وادی موسم بھی مہمان نواز ثابت ہوتا ہے کیونکہ دن میں باہر کا درجہ حرارت حد سے حد 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے البتہ سردیوں میں آپ کو ادھر جانے کا مشورہ ودینا ظلم ہوگا کیونکہ سردیوں میں ادھر برفباری کی بدولت چہار سو سفید چادر تنی نظر آتی ہے اور زندگی ٹھہر جاتی ہے۔ آپ یہاں آکر ان تصاویر کو اپنے کیمرے میں رکھنے کا تصور کریں جن میں قدرت ایک الہڑ مٹیار کی طرح یہاں وہاں رنگ بکھیرتی ہوئی نظر آئے – خوبصورتی کا تصور اور تعریف آپ ادھر آکر ہی سمجھیں گے! کیونکہ جب خزاں کا موسم دہانے پر ہوتا ہے، بنجوسا سنہری اور سرخی مائل بھورے رنگوں میں سیر ہوتا ہے۔

    4. وادی جہلم

    آزاد کشمیر کی یہ خاص وادی مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی ایک میزبان ہے، جو گرمیوں میں چاروں طرف سے پر ہجوم ہوتی ہے۔ یہاں جو چیز سیاحوں کو عجوبہ لگتی ہے وہ بل کھاتا ہوا دریا ہے جو مشرق سے مغرب پہاڑوں کے درمیان بہتا ہے۔ جہلم میں "وادی لیپا” کہلانے والا ایک اور خوبصورت علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے جسے لوگ دیکھنے کے خواہشمند رہتے ہیں۔

    گرمیوں میں، پکے ہوئے چاول کے کھیت زوروں پر ابھرتے ہیں اور رہائشیوں کے لکڑی کے عصری گھر ایک دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔ آپ نے اس وادی کی چیری جیسی چیری کا ذائقہ پہلے کبھی نہیں چکھا ہو گا، یہاں کے لوگوں کی متناسب جسامت آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی اور اخروٹ، اوہ اخروٹ توڑنے کا جو مزہ آپ کو ادھر مل سکتا ہے، آزاد کشمیر میں وادی جہلم کے علاوہ اور کہیں نہیں مل سکتا۔

    5. رام کوٹ قلعہ

    یہ حیران کن سرزمین کشمیر کی چڑھائی چڑھتے ہوئے آتی ہے، دریائے جہلم سے ملحقہ، آزاد کشمیر کا یہ سیاحتی مقام آپ کے کیمرے کا منتظر ہے۔ رام کوٹ قلعہ اب کوئی عسکری قلعہ نہیں رہا جہاں راجے بادشے خود کو محفوظ سمجھتے تھے لیکن اب یہ ایک خوبصورت سیاحتی مقام ضرور ہے۔ اس قلعے کا پس منظر 5ویں اور 9ویں صدی کا ہے جس نے تاریخ میں اپنے آثار چھوڑے ہیں، 17ویں صدی کے دوران مسلم جنگجوؤں نے اس قلعہ کے آثار دریافت کیے اور انہیں ہٹا دیا تھا۔ یہ علاقہ سیاحت کے دلدادہ لوگوں کے لیے جوش و خروش سے بھرپور مقام سیاحت ہے۔

    6. تولی پیر

    ذرا اسے سوچیں کہ ایک سر سبز و شاداب چراگاہ نما وادی میں آپ کھڑے ہوں تو آپ وہاں سے اور کہاں جانے کا سوچیں گے, یقیناً جنت۔ یہ ایک مشہور چوٹی ہے جس کے بارے میں آپ کو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں بس آزاد کشمیر میں داخل تو آپ تولی پیر کی جانب جانے کے لیے اپنا راستہ پا لیں گے, اگر آپ راولکوٹ جاتے ہیں، یا اگر آپ کو اس کا علم نہیں ہے، تو آپ راولکوٹ میں قیام کے دوران اس کے بارے میں جان لیں گے۔ سطح سمندر سے 8800′ بلندی پر واقع یہ چوٹی آپ کو ایسا محسوس کراتی ہے کہ آپ ہر چیز کے اوپر ہیں۔

    موسم بہار کے آخری مہینوں میں تولی پیر کی طرف جائیں کیونکہ یہی موسم سازگار ہے. باقی مہینوں میں اس کی اونچائی کی وجہ سے یہ صرف ٹھنڈا اور برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ اس کی خوبصورتی کو کیمرے کی آنکھ سے کشید کرنا ہو تو اپریل سے اکتوبر میں ہی اس طرفکا قصد کریں۔

    7. پیر چناسی

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں واقع یہ علاقہ پاکستان میں سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ پیر چناسی قدرت کے نظارے دریافت کرنے کے لیے ایک حیران کن سیاحتی جگہ ہے۔ اس مقام پر آپ کو صبر اور احتیاط کا دامن تھام کے رکھنا ہوگا کیونکہ یہ مقام خوبصورت تو ہے ہی لیکن خطرناک بھی ہے۔

    اس مقام کی تاریخ آپ کو عظیم تر کشمیر کے بزرگ حضرت شاہ حسین سے متعارف کرائے گی، جن کا مزار بنیادی طور پر اسی علاقے میں واقع ہے۔ اس علاقے کے ہر کونے میں سٹیٹ آف دی آرٹ اور خوبصورت فطرت ہے۔ پیرچناسی کی شاندار ہریالی پاکستان بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اس علاقے کے چاروں طرف دیودار اور بلوط کے درخت ہیں جو گرمیوں میں بہار بکھیرتے ہیں، جبکہ سردیوں میں برف میں لپٹے رہتے ہیں۔

    8. وادی لیپا

    اسے لفاظی مت سمجھیے گا، لیکن ہاں، یہ جنت کی سیڑھی ہے!

    وہاں قدم رکھتےہی کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے؟ یقیناً، یہ وہ مقام ہے جو آپ کو حقیقت کو تسلیم کرنے کے لیے دو بار آنکھیں رگڑنے پر مجبور کرے گا۔ وادی لیپا یقینی طور پر پاکستان میں سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات میں سے ایک کے طور پر آزاد کشمیر کی قدر کو بلند کرتی ہے۔ آزاد کشمیر میں آپ کو انتہائی خوش آئند ماحول میں سیاحوں کے لیے مئی سے نومبر کا دورانیہ بہتر ہے۔ اس علاقے میں اونچے پہاڑ اور دیودار کے اونچے درخت ہیں، یہ علاقہ مظفرآباد سے باآسانی قابل رسائی ہے۔ مقامی جیپوں میں سفر کرنے کی بہت سی سہولیات بھی ہیں۔

    9. لال قلعہ

    یہ پاکستان کے ان قلعوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے۔ یہ قلعہ ماہرین آثار قدیمہ اور سفر کے جنونی افراد کے لیے ایک سرفہرست علاقہ ہے جو اس خطے کی تاریخ میں جھانکنا پسند کرتے ہیں۔

    آپ اسے اب کھنڈر سمجھ سکتے ہیں، لیکن یہ بہت ساری آفات کا مقابلہ کر چکا ہے اور اسے بہتری کی ضرورت ہے۔ پھر بھی، یہ علاقہ آرٹ کا ایک شاندار مقام ہے۔ اسے مظفرآباد قلعہ بھی کہا جاتا ہے، لہٰذا ابہام میں نہ رہیں۔ یہ مقام آزاد کشمیر کا ایک مشہور ورثہ ہے جس نے بہت سے غیر ملکی سیاحوں کو بھی اپنے حصار دیکھا ہے۔

    10. شونٹر جھیل

    ہر وہ جگہ جو فطرت کی بہترین عکاسی کرے اور جہاں مئی سے اگست تک رسائی ممکن ہو اس میں شونٹر جھیل کا نام نہ لینا زیادتی ہوگی۔ یہاں کا موسم اور مقامی لوگ سیاحوں سے پورا تعاون کرتے ہیں۔ آپ اگر کیل, نیلم ویلی میں آئیں تو وہاں سے آگےاس جھیل تک حیپ کا سفر کرسکتے ہیں۔

    اور اگر آپ کیمپنگ کا شوق رکھتے ہیں، تو ہچکچاہٹ کا اظہار نہ کریں کیونکہ بہت سے سیاح بھی اسے ایک بہترین کیمپنگ اسپاٹ سمجھتے ہیں۔ ہوٹلنگ سے زیادہ کیمپنگ کے لیے سازگار ہونے کی وجہ سے، آپ کو یہاں رہائش کی دیگر سہولیات بھی باآسانی ملتی ہیں۔ شونٹر جھیل چھوٹی ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ کیل سے جیپ پر سوار ہوں تو یہ ضرور دیکھنے کے قابل ہے۔ مجموعی طور پر، اس علاقے کا شاندار جغرافیہ اسے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔

    یہاں تک پڑھ کر یقیناً اب جب کہ آپ آزاد کشمیر کی دیوانی خوبصورتی سے مغلوب ہو چکے ہونگے، تو اپنی اگلی چھٹی کا منصوبہ بناتے وقت ان دس جگہوں کی ترتیب بنالیں اور اب سے الٹی گنتی شمار کرنا شروع کردیں۔ ان تمام مقامات کا تصور کریں اور پھر اگر آپ ان سب کا حقیقی تجربہ کر لیں تو ساری عمر آپ اس خمار سے باہر نہیں نکل سکیں گے کہ آپ نے جیتے جی جنت نظیر خطہ دیکھ لیا۔

  • بشری انصاری کا کشمیری بہن  بھائیوں کے لئے پیغام

    بشری انصاری کا کشمیری بہن بھائیوں کے لئے پیغام

    5 اگست 2019 کو ایک صدارتی حکم نامے میں، مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی دفعات کو منسوخ کرنے کا اقدام کیا اس اقدام کے بعد کشمیری اور پاکستانی سراپا احتجاج ہیں.گزشتہ چار برس سے مقبوضہ وادی کے عوام آزادی اظہار، پر امن اجتماع سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں. آج چونکہ پانچ اگست ہے لہذا آج کا دن یوم استحسال کے طور پر منایا جا رہا ہے.اس موقع پر اداکارہ بشری انصاری نے کشمیر کے نام ایک پیغام جاری کیا انہوں نے کہا کہ
    کشمیر نام ہے اس چہچہاتے پرندے کا جس سے اس کی پرواز چھین لی گئی ہے ۔ ہم بطور پاکستانی اپنے تمام کشمیری بہن
    بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنی آزادی کے حق کے لئے لڑ رہے ہیں کشمیر کی منزل آزادی ہے۔

    پاکستانیوں کے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس لئےیوم استحصال کشمیر پر پاکستان نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، اور مسلسل چار سال سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم گزشتہ ایک صدی سے جاری ہے ، لیکن آرٹیکل 370 اور 35 اے کے منسوخ ہونے کے بعد سے صورتحال خراب ہو گئی ہے۔

  • برہان وانی کا یومِ شہادت:شہدائے کشمیرکی تاریخ کا ایک روشن باب

    برہان وانی کا یومِ شہادت:شہدائے کشمیرکی تاریخ کا ایک روشن باب

    لاہور:برہان وانی کا یومِ شہادت:شہدائے کشمیرکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، برہان وانی کی شہادت 8 جولائی کوہوئی اس دن کی مناسبت سے برہان وانی کی شہادت کے نمایاں پہلوکچھ اس طرح ہیں

    ۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حریت پسندرہنما برہان وانی کی شہادت کو 6 سال گزر چکے۔
    ۔ برہان وانی کا یومِ شہادت بھارت سے آزادی اور حقِ خود ارادیت کیلئے مزاحمت کے عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
    ۔ برہانی وانی کو جموں و کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے8جولائی2016کو شہید کیا۔
    ۔ صرف 15سال کی عمر میں ہندوستانی فوجیوں کے خلاف آواز اُٹھانے والے برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھے۔
    ۔ خالد وانی کی شہادت کے بعد ان کے چھوٹے بھائی برہان وانی نے بھارتی سامراج کے خلاف مزاحمت کی تحریک کو مشکل ترین حالات میں منظم کیا۔
    ۔ کشمیری نوجوانوں کے نزدیک برہان وانی ایک دَلیر حریت پسند اور ہیرو تھے۔
    ۔ برہان وانی نے وادی کشمیر کے جنگلوں، پہاڑوں اور بیابان علاقوں میں رہ کر مشکل ترین حالات میں بھارتی ا فواج کو کئی برس تک تگنی کا ناچ نچوایا۔
    ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے حریت پسند رہنما برہان وانی کی کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
    ۔ برہان وانی نے بھارتی دہشت اور وحشت کے سامنے آکر نہ صرف ان کو للکارا بلکہ پوری دُنیا کے سامنے بھارتی افواج کے جنگی جرائم کو بے نقاب بھی کیا۔
    ۔ برہان وانی کو بھارتی فوجیوں نے اس لیے شہید کیا کیونکہ وہ اپنی قوم اور لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے۔
    ۔ برہان وانی کو کشمیر کی نئی مسلح تحریک کا ‘پوسٹر بوائے’ بھی کہا جاتا ہے
    ۔ 8 جولائی 2016 کو برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں وسیع پیمانے پر عوامی تحریک شروع ہوئی تھی جسے دبانے کے لیے سرکاری کارروائیوں میں درجنوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
    ۔ امریکہ میں مقیم معروف کشمیری آرکیٹیکٹ ٹونی اشائی نے برہان وانی کیلئے لکھا کہ”میں انھیں نہیں جانتا لیکن میں نے سنا ہے کہ سب کشمیری ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں“۔
    ۔ اسوا شاہ نے برہان وانی کی نماز جنازہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”دو لاکھ افراد ان کے جنازے میں شامل ہوئے اور لاکھوں کشمیریوں نے غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی۔ وہ کشمیر کا بیٹا ہے۔ وہ ہمارا ہیرو ہے۔ وہ ہمارا برہان ہے۔“
    ۔ برہان وانی کی جرات و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
    ۔ کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کو جرات اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

  • یوٹیوب نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمختصرفلم پرپابندی لگادی

    یوٹیوب نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمختصرفلم پرپابندی لگادی

    لاہور:یوٹیوب نے بھارت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے والی مختصر فلم پر پابندی لگا دی ہے۔

    آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے اپنے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے یوٹیوب کو بھارت میں 9 منٹ سے زائد کی مختصر فلم کشمیر کے لیے ترانہ پر پابندی لگانے پر آمادہ کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

    یہ فلم ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ساز آنند پٹوردھن، سندیپ رویندر ناتھ اور کرناٹک گلوکار ٹی ایم کرشنا کی جانب سے بنائی گئی ہے، مختصر فلم 12 مئی کو ریلیز ہوئی تھی، یہ یکم مئی کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ایک ہزار دن کے موقع پر تھی، جب مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    بھارتی حکومت کی قانونی شکایت کے بعد ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نے ہندوستان میں ناظرین کے لیے مختصر فلم کو بلاک کردیا ہے۔

    یوٹیوب لیگل سپورٹ ٹیم کی جانب سے سندیپ رویندر ناتھ کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے ویڈیو کو بلاک کرنے کا نوٹس موصول ہوا ہے، یوٹیوب کے خط میں بھارتی حکومت کی طرف سے بات چیت کا اشتراک کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نوٹس خود ہی خفیہ ہے۔

     

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندیپ نے کہا کہ انہیں یہ بات ظلم کے مترادف لگی کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست چند منٹوں کی ویڈیو کلپس اور قلم کی طاقت سے ڈرتی ہے، میڈیا پرسنز، دانشوروں کے خلاف حالیہ حکومتی کریک ڈاؤن کا ایک نمونہ ہے، بنیادی مقصد ان آوازوں کو خاموش کرنا ہے جو سیاست، پالیسی سازی، گورننس اور بنیادی طور پر ریاست کے ڈھانچے اور اخلاقیات سے متعلق اہم مسائل پر یکطرفہ گفتگو پر سوال اٹھاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں پابندیوں نے انہیں وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تاریخ رقم کرنے کی ترغیب دی۔

    سندیپ رویندر ناتھ نے کہا کہ مقصد اور محرک یہ تھا کہ آج کے کشمیر کی سچائی کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی جائے۔

    فیڈریشن آف فلم سوسائٹیز آف انڈیا (FFSI) کیرالہ ریجن نے مختصر فلم پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

    ایف ایف ایس آئی کے صدر چیلاور وینو نے ایک بھارتی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ فلم کشمیر کی حقیقی حیثیت کے بارے میں ایک راستہ دکھاتی ہے، یہ فلم کشمیر کے سرحدی دیہاتوں کی خاموش چیخوں کی تصویر کشی کرتی ہے جہاں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ نافذ ہے۔

    مختصر فلم میں جبری گمشدگیوں اور فوجی جبر سے متعلق حوالہ جات ہیں اور اس کے ساتھ ایک تامل احتجاجی راک ٹریک بھی ہے، فلم کے ذریعے فلمساز نے کشمیر فائلز جیسی فلموں کی مقبولیت سے متصادم ہونے کی کوشش کی، جسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو ولن بنانے کی کوشش کے لیے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔