Baaghi TV

Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کاروائی، مشرقی بائی پاس پر مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مشرقی بائی پاس پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

    سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

    گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں بھی آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جو دو بچوں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے سی ٹی ڈی کے مطابق اکتوبر 2021 میں تربت کے علاقے کوشاں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    میموری کارڈ کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ پنجاب کو پاکستان کی تاریخ کی پہلی کاونٹرٹیررازم فورس بنانے کا اعزاز حاصل ہے 1500 کارپورلز پر مشتمل اس فورس میں بھرتی کے لئے میرٹ اور اہلیت کے کڑے اصولوں کو پیش نظر رکھا جاتا ہے ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نبر دآزما ہونے کے لئے ایک ایسی فورس کا قیام انتہائی اہمیت کا حا مل تھا جو انٹیلی جنس معلومات کے حصول، خصوصی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کر سکے۔

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی تنظیم نو کے بعد ایک اہم ادارے کے طو رپرکاؤنٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا۔ یہ ادارہ دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے یہ پاکستان کی واحد پولیس ہے جسے بے پناہ اختیارات حاصل ہیں-

    قیامت سے پہلے قیامت:قصورایک بارپھرقصوروار:سگے باپ نے اپنی تین بیٹیوں کونہرمیں…

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں 1182 کارپورلز بھرتی کر کے کاونٹر ٹیر رازم فورس قائم کی گئی، ان کارپورلز کو دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ برادر ملک ترکی نے ان کارپورلز کی انٹیلی جنس، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے حوالے سے خصوصی تربیت کے لئے بھر پور تعاون کیا اور ترک نیشنل پولیس کے 45 افسران بھجوائے۔

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں 1995 سے موجود ہے۔ پہلے اس کا نام سی آئی ڈی تھا یعنی اسے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کہا جاتا تھا، اس وقت اس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے اور آئے روز مختلف واقعات سامنے آنے کی وجہ سے الزامات کی زد میں تھا جبکہ یہ ادارہ 1936 کے سی آئی ڈی مینول کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

    ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار

    21 جولائی 2010 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس کا نام تبدیل کر کے سی ٹی ڈی یعنی انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری دے دی۔ 2015 میں اس ادارے کو انٹیلی جنس کا اضافی اختیار بھی دے دیا گیا اب یہ ادارہ اپنے سپیشل پولیس سٹیشنز میں دہشت گردی کے مقدمات درج کر سکتا ہے اور تحقیقات کر سکتا ہے۔ سی ٹی ڈی کے اندر سی ٹی ایف یعنی کاونٹر ٹیررازم فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس میں 1200 کارپولز کو بھرتی کیا گیا تھا۔

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

  • بلوچستان اسمبلی کےکس رکن نےکتنا ٹیکس دیا،حیران کُن تفصیلات،سب حیران رہ گئے

    بلوچستان اسمبلی کےکس رکن نےکتنا ٹیکس دیا،حیران کُن تفصیلات،سب حیران رہ گئے

    کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کےکس رکن نےکتنا ٹیکس دیا،حیران کُن تفصیلات سامنے آگئیں ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 2019 میں اراکین بلوچستان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    بلوچستان اسمبلی ایف بی آر کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق صوبائی مشیر اکبر اسکانی ایک کروڑ 33لاکھ روپے ٹیکس ادا کرکے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے رکن اسمبلی ہیں، سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے 1 کروڑ 17 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دس لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

    رکن اسمبلی عارف جان محمد حسنی نے سب سے کم دو لاکھ 69 ہزار، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے 8 لاکھ 78 ہزار روپے کا ٹیکس دیا ، سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے 3 لاکھ 43ہزار روپے، سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے پانچ لاکھ 81 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔

    رکن اسمبلی حمل کلمتی نے 28 لاکھ 84 ہزار روپے، سکندر عمرانی نے 21 لاکھ 10 ہزار روپے، سردار عبدالرحمان کھیتران نے 12 لاکھ 43ہزار روپے ، مٹھا خان کاکڑ نے گیارہ لاکھ 57 ہزار روپے، نواب زادہ طارق مگسی نے دس لاکھ 99 ہزار روپے ، عبدالخالق ہزارہ نے دس لاکھ 42 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔

    رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی نے چھ لاکھ 46 ہزار روپے، احمد نواز نے چھ لاکھ 53 ہزار روپے ، اختر حسین لانگو نے چھ لاکھ 62 ہزار روپے ، اسد اللہ بلوچ نے سات لاکھ 60 ہزار روپے ، اصغر علی ترین نے سات لاکھ 81ہزار روپے، بشرٰی رند نے سات لاکھ 92 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

    ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے چھ لاکھ 73 ہزار روپے ، نوابزادہ گہرام بگٹی نے پانچ لاکھ 94 ہزار روپے ،،اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے چھ لاکھ 40 ہزار روپے ، ماہ جبین شیران نے چار لاکھ بیس ہزار روپے ، مستورہ بی بی نے پانچ لاکھ 39 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

    میر نعمت اللہ زہری نے پانچ لاکھ 68 ہزار روپے ، میر ضیاء اللہ لانگو نے چھ لاکھ 39 ہزار روپے ، مبین خان خلجی نے پانچ لاکھ44ہزار روپے ، محمد نواز نےپانچ لاکھ66ہزار روپے ،سردار صالح محمد بھوتانی نے سات لاکھ 86 ہزار روپے ،نصر اللہ زیرے نے چھ لاکھ 52 ہزار روپے ، نور محمد دومڑ نے نو لاکھ 13 ہزار روپے، مولوی نور اللہ نے پانچ لاکھ 99 ہزار روپے ، سلیم احمد کھوسہ نے 8 لاکھ 26 ہزار روپے، سردار یار محمد رند نے پانچ لاکھ 96 ہزار روپے، سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے سات لاکھ 29 ہزار روپے، شام لعل لاسی نے 6 لاکھ 24 ہزار روپے ،سید احسان شاہ نے 7 لاکھ 81 ہزار روپے ، ٹائٹس جانسن نے6 لاکھ 36 ہزار روپے اور عمر خان جمالی نے 8 لاکھ95 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔

    رکن اسمبلی یونس عزیز زہری نے چھ لاکھ 57 ہزار روپے ، زابد علی ریکی نے پانچ لاکھ 14 ہزار روپے ،ظہور احمد بلیدی نے چھ لاکھ 54 ہزار روپے ،زمرک خان اچکزئی نے 8 لاکھ 89 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

    بلوچستان اسمبلی کے 44 اراکین اسمبلی کے نام ٹیکس ڈائریکٹر ی میں شامل ہیں جب کہ 21 اراکین اسمبلی کے نام ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے کے باعث ٹیکس ڈائریکٹری میں شامل نہیں کیے گئے۔

  • وزیراعلیٰ‌ کی دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت:زخمیوں اورجانبحق افراد کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    وزیراعلیٰ‌ کی دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت:زخمیوں اورجانبحق افراد کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    کوئٹہ:وزیراعلیٰ‌ بلوچستان کی دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت:زخمیوں اورجانبحق افراد کی تفصیلات بھی جاری کردی گئیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ دھماکے کی مزمت کی ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے کوئٹہ کے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہےوزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیکر مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے۔

    دھماکے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ دھماکے میں قوم کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، سائنس کالج میں سیاسی جماعت کی سرگرمی ہو رہی تھی، امن کے دشمن مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حصلے پست نہیں کرسکتے،سال نو پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    دوسری طرف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو جلد طبی امداد فراہم کرنے ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، دھماکا ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان کی پرامن فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں جو ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

    اس سے قبل 18 دسمبر کو کوئٹہ میں دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    صوبائی حکومت کی طرف سے کچھ اس طرح تفصیلات جاری کی گئی ہیں‌
    ساٸنس کالج کے سامنے بم دھماکہ کے 15 زخمی افراد کے نام
    1. محمد ادریس ولد زربت خان
    2. مصور ولد ولی جان
    3.نور محمد ولد فدا خان
    4.ثنا۶ اللہ ولد محمد اکرم
    5.حبیب اللہ ولد محمد
    6.محمد رمضان ولد محمد صادق
    7.ظہور احمد ولد دوست محمد
    8.محمد فاروق ولد عبدالمنان
    9.بلال محمدولد زعفران
    10.نقیب اللہ ولد محمد عالم
    11.نجیب اللہ ولد کریم خان
    12.عزیز اللہ ولدرحیم اللہ
    13.نادر ولد حیدر
    14.جمیل احمد ولد سرور
    15.عبدالہادی ولد گل محمد

    ساٸنس کالج کے سامنے بم دھماکہ میں شہید افراد کا نام
    1. محمد اکرم ولد خان محمد
    2. شرف الدین ولد نیاز محمد
    3.یونس آغا ولد آغا جان
    4.نا معلوم

    جاری کردہ
    ڈاکٹر وسیم بیگ
    میڈیا کوارڈنیٹر
    محکمہ صحت بلوچستان

  • بلوچستان پھر لہولہان ہوگیا:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بلوچستان پھر لہولہان ہوگیا:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ:بلوچستان پھر لہولہان ہوگیا:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سلیم کمپلیکس کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد 4 افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    اُدھر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ دھماکے کی مزمت کی ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کوئٹہ کے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے

    وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیکر مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ بزنجو کا کہنا تھا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے۔

    دوسری طرف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو جلد طبی امداد فراہم کرنے ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، دھماکا ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان کی پرامن فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں جو ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

    اس سے قبل 18 دسمبر کو کوئٹہ میں دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملازمت کے نام پر خواتین سے زیادتی،تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملازمت کے نام پر خواتین سے زیادتی،تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملازمت کے نام پر خواتین سے زیادتی،تحقیقات میں اہم پیشرفت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسین نے کہا ہے کہ رواں سال پولیس کی کارکردگی بہتر رہی،

    ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسین کا کہنا تھا کہ رواں سال 83 فیصد کرائم کی شرح رہی رواں سال کیسز میں 20 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ،ہوائی فائرنگ کیخلاف مہم میں بہت سی کارروائیا ں کی گئیں گزشتہ 6 ماہ سے اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائی کی گئی 785 افراد گرفتار کیے،رواں سال اغوامیں ملوث 162 گرفتاراور121 مغوی بازیاب کیے،چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 306 ملازمان گرفتار کیے گئے ملزمان سے3 کروڑ سے زائد کیش، موبائل فون، موٹرسائیکل گاڑیاں برآمد کی گئیں رواں سال مختلف واقعات میں 52 کلاشنکوف، 60 رائفل، 481 پستول برآمد کیے گئے، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں 356 ملزمان گرفتار کیے گئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 162 افراد کو گرفتار کیا گیا،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں 1105 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں،رواں سال ٹریفک پولیس نے 13 کروڑں روپے کے قریب جرمانے کیے،

    ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسین کا کہنا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل کی تمام تحقیقات مکمل لرلی گئی ہیں،ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تیسرا ملزم تاحال فرار ہے،ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تیسرا ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا،

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نازیبا ویڈیو کے مرکزی ملزم کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے

    قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت المسلمین کے علاوہ سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے کوئٹہ میں خواتین کے نئی ویڈیو سکینڈل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور اس میں ملوث تمام افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مطالبے کے علاوہ کوئٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ان میں سے بعض جماعتوں کی جانب سے اس رائے کا اظہار بھی کیا گیا کہ اگر یونیورسٹی میں رونما ہونے والی ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو شاید یہ دوسرا واقعہ پیش نہیں آتا

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور پولیس حکام سے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اورعہدیداروں نے ملاقاتیں بھی کیں اورانہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ اوردیگر حکومتی عہدیداروں کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ملزمان سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

    ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 200 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلرہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا، سینکڑوں طالبات کو اپنے پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے نوکری کا لالچ دیا اور انہیں نشہ کی لت میں ڈال کر نازیبا ویڈیوز بنائیں جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی.

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم انکشاف

  • بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی: خانوزئی، زیارت، پشین ، کچلاک ، بلیلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8ریکاڑد کی گئی زلزلے کےجھٹکے 11بج کر 39منٹ پر آئے۔

    حکام کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز قلات سے 40کلومیٹر دوراورگہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، پشین میں لوگ دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ ورد کرنے لگے۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    گزشتہ روزخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں بٹگرام، شانگلہ، بشام، مانسہرہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز 10 کلو میٹر شمال مغرب میں بالا کوٹ کا علاقہ تھا۔

    بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    قبل ازیں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے اکثروبیشتر زلزلے آرہے ہیں ، ان میں سے اکثرکا مرکز افغانستان اورپاکستان کے پہاڑی علاقہ جات ہیں-

    نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

  • کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم انکشاف

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم انکشاف

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ملزمان جنسی زیادتی کے ساتھ اور کیا گھناؤنا دھندہ کرتے تھے؟ اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

    ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے جنسی ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد مرکزی ملزم ہدایت اللہ اور اسکے بھائی کی نشاندہی پر منشیات برآمد کر لی ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ برآمد کی گئی منشیات میں آئس، ہیروین اور نشپ آور گولیاں شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو ملازمت کے نام پر بلاتے اور منشیات کی لت لگا دیتے اور پھر جنسی زیادتی کرتے اور ویڈیوز بھی بناتے

    ملزمان ہدایت اللہ اور اس کے بھائی پر نوجوان لڑکیوں سے زیادتی اوربلیک میل کرنے کا الزام ہےدونوں ملزمان گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

    دوسری جانب کوئیٹہ کی سول سوسائٹی نے حکومت پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیکر کیس کو انسداد دہشتگری کی عدالت میں ٹرائل کے بعد جنسی درندے ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اوربازیاب ہونیوالی لڑکیوں کےخاندانوں کو تحفظ فراہم کیاجائے

    قبل ازیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ویڈیو اسکینڈل سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا مشیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ گھناونے عمل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے متسحق نہیں،بلوچستان کی رویات کا چہرہ مسخ کرنے والے اپنے انجام تک پہنچیں گے حکومت اس معاملے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، دو۔ملزم گرفتار ہیں دیگر کے گرد گھیرا تنگ کر رہیں ہیں،صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا کہنا تھا کہ کیس میں اب تک کی پیش رفت اطمنان بخش ہے،پوری امید ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی،

    قبل ازیں ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست دینے والی خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ہدایت خلجی پر زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون کا طبی معائنہ بولان اسپتال میں کیا گیا۔ خاتون اور ملزم ہدایت خلجی کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔جبکہ کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو اور لڑکیوں پر تشدد کے معاملے پر مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں

    ڈی آئی جی پولیس فدا حسن نے ویڈیو سکینڈل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈیواسکینڈل کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں, ملزم ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل کو گرفتار کیا ہوا ہے ۔ کیس میں نامز د ملزم شائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ویڈیوز کی جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے کو شامل کر رہے ہیں ملزمان کی جانب سے اغوا کی گئی 2 لڑکیاں افغانستان میں ہیں ۔ لڑکیوں کی واپسی کے لیے وفاقی سطح پر افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نازیبا ویڈیو کے مرکزی ملزم کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے

    ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 200 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلرہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا، سینکڑوں طالبات کو اپنے پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے نوکری کا لالچ دیا اور انہیں نشہ کی لت میں ڈال کر نازیبا ویڈیوز بنائیں جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی.

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

  • کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں،

    تربت کے پارک ہوٹل کے نزدیک ایف سی ناکہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں کوئٹہ کے قندرہاری بازار کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے،ایف سی کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق میزان چوک کے نزدیک بخاری سنٹر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی معتدد گاڑیاں بھی شدید متاثرہوئی ہیں

    پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے،،ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر جاوید اخترکا کہنا ہے کہ قندھاری بازار کوٸٹہ بم دھماکے کے 5 زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،تمام سرجنز،  انستیھیسیا ڈاکٹرز،  طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جا رہی ھے

    قندھاری بازار بم دھماکہ میں زخمی ہونیوالوں میں 1. نواب خان ولد باز محمد2.زرک شاہ دختر عبیداللہ3.تجلہ دختر عبیداللہ
    4.محمد صاٸم ولد عبیداللہ5.نامعلوم خاتون چسمل ہیزن جبکہ قندھاری بازار بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت 1. سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد کے طور پر ہوئی ہے

    ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئیٹہ بم دھماکے کی مزمت کی ہے اوروزیراعلئ نے دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے، ۔وزیراعلی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گرد عناصر امن کے دشمن ۔ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے

    قبل ازیں کراچی میں نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہو جائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

  • نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سامنے آنے والے نازیبا ویڈیو سیکنڈل کی متاثرہ لڑکیوں کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا

    مبینہ اطلاعات کے مطابق لاپتہ لڑکیاں افغانستان میں ہیں اور ان دونوں لڑکیوں کی والدہ بھی گھر میں نہیں ہیں ، انکی بھی تلاش جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد لڑکیوں کو بازیاب کروا لیں گے، اس ضمن میں صوبائی وزارت داخلہ نے افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے، ویڈیو سیکنڈل کیس میں قائد آبادتھانے میں بھی دو مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں، ایک اور تیسری لڑکی سامنے آئی ہے جس نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نوکری کا کہہ کر بلاتے تھے اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے،

    دوسری جانب نازیبا ویڈیو سیکنڈل کے حوالہ سے کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، ریلی میں سول سوسائٹی اور ہزارہ برادری کے اراکین نے شرکت کی، علمدار روڈ پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ، مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزمان کو کوئی طاقتور شخص بھی نہیں بچاسکے گا واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، ہم تحقیقات کے لیے ہر ادارے کی مدد لیں گے

    نازیبا ویڈیو کیس کے حوالہ سے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، بہت انکشافات سامنے آئی ہیں، ابھی تک حاصل ہونے والے ویڈیو 200 سے کم ہیں تا ہم مزید ویڈیو بھی ملیں گی اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ملزمان ویڈیو کب سے بنا رہے تھے اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں ،ملزم ہدایت کے خلاف دو مقدمے درج ہیں، ملزم نے کسی بھی لڑکی کو بلیک میل کیا ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے ، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ہم چاہتے ہیں ملزمان کے خلاف زیادہ سے زیادہ ثبوت ملیں اور کیس مضبوط ہو تا کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا مل سکے

    ڈی آئی جی پولیس فدا حسن نے ویڈیو سکینڈل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈیواسکینڈل کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں, ملزم ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل کو گرفتار کیا ہوا ہے ۔ کیس میں نامز د ملزم شائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ویڈیوز کی جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے کو شامل کر رہے ہیں ملزمان کی جانب سے اغوا کی گئی 2 لڑکیاں افغانستان میں ہیں ۔ لڑکیوں کی واپسی کے لیے وفاقی سطح پر افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نازیبا ویڈیو کے مرکزی ملزم کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے

    ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 200 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلرہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا، سینکڑوں طالبات کو اپنے پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے نوکری کا لالچ دیا اور انہیں نشہ کی لت میں ڈال کر نازیبا ویڈیوز بنائیں جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی.

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

  • ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک نیا ویڈیو سیکنڈل سامنے آیا ہے

    کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کیا جا رہا تھا، ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو بلایا جاتا،ملزمان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بناتے تھے ان کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتیں اور بعد میں انہیں بلیک میل جاتا، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی جاتی، پیسے نہ دینے پر ملزمان نے مجبور لڑکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور شرمناک ویڈیو سیکنڈل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانیوالے مرکزی ملزم سمیت 2 افراد حراست میں ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز سے ویڈیو برآمد کر لی ہیں،

    پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر بھجوادیا ہے، دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں، پولیس نے ایف آئی اے سائبر ونگ سے بھی رابطہ کیا ہے ،ملزمان سے برآمد موبائل، ویڈیوز، یو ایس بیز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ویڈیو سیکنڈل پر نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل انتہائی افسوسناک ہے اس واقعے نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے