Baaghi TV

Tag: کویت

  • کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    کویت سٹی: کویت کے امیر نے الشیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو مملکت کا نیا ولی عہد مقرر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق امیرِ کویت الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو ولی عہد مقرر کردیا جو کویت کے حکمران خاندان آل الصباح کی سینیئر شخصیات میں سے ایک ہیں، شیخ صباح الخالد سابق سفارت کار، وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعا ت اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ جیسے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    انٹر نیٹ پر جاری معلومات کے مطابق نئے ولی عہد الشیخ صباح الخالد 1953 میں پیدا ہوئے اور 1977 میں کویت یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وزارت خارجہ میں سفارتی اتاشی کے عہدے پر فائز ہوئے اور 1995 تک وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے،بعد ازاں شیخ صباح الخالد کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا، 1998 میں وزیر خارجہ کے ساتھ نیشنل سکیورٹی سروس کے سربراہ اور پھر 2006 میں سماجی امور اور محنت کا وزیر رہے-

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    بعد ازاں 2008 میں وزیر اطلاعات مقرر ہوئے، 2011 میں اُن کے خارجہ امور میں تجربے کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ اور اگلے ہی برس نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا،2019 میں کویت کے سابق امیر نے انہیں وزیراعظم کے لیے منتخب کیا اور نئی حکومت کے قیام کی ذمہ داری سونپی اگلے ہی برس کویت کے سابق امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اپنی سربراہی میں دوسری حکومت بنانے کا انتخاب کیا۔

    چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 کامیابی سے چاند کے پراسرار تاریک حصے پر …

  • نگراں وزیرِاعظم 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

    نگراں وزیرِاعظم 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

    اسلام آباد: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ایوان وزیراعظم کے مطابق کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھےدورے کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
    https://x.com/PakPMO/status/1729526365580407043?s=20
    نگراں وزیرِ اعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    https://x.com/PakPMO/status/1729549824926589418?s=20
    اس سے قبل نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ مکمل کرکے ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے،یو اے ای کے وزیر توانائی سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے انوار الحق کاکڑ کو رخصت کیا تھا۔

    نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

  • عراق حکومت کی خلیجی جنگ سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

    عراق حکومت کی خلیجی جنگ سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

    عراقی حکومت کی جانب سے 1990-1991 کی خلیجی جنگ کے بعد سے لاپتہ ہونے والے عراقیوں اور کویتی باشندوں کی تدفین کے مقامات کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے لوگوں کو سامنے آنے کا کہا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: "الجزیرہ” کے مطابق بغداد نے 1990سے 1991 کی خلیجی جنگ کے عراقی اور کویتی متاثرین کی تدفین کے مقامات کی معلومات کے لیے مالی انعام کا اعلان کیا ہے اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں عراقی وزارت دفاع اور داخلہ نے ہر اس شخص سے مطالبہ کیا کہ جس کے پاس عراق یا کویت کے اندر لاپتہ افراد کی قبروں کے بارے میں معلومات ہوں وہ سامنے آئیں۔

    عراقی وزارت دفاع اور داخلہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ انعام ان لوگوں کو دیا جائے گا جو ہمیں ٹھوس نتائج تک پہنچنے میں مدد دیں گے اور مفید معلومات فراہم کریں گے۔

    خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    واضح رہے کہ1991 کی خلیجی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے لاپتہ افراد کی باقیات تلاش کرنے کی کوششیں تنازع کے خاتمے کے بعد سے جاری ہیں، اس حوالے سے سہ فریقی کمیشن اور اس کی تکنیکی ذیلی کمیٹیاں 1991 اور 1994 میں قائم کی گئی تھی، تاکہ عراق اور کویت میں سینکڑوں خاندانوں کو ان کے پیاروں کے حوالے سے جوابات دیئے جاسکیں۔

    کمیٹی کی صدارت ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کرتی ہے اور اس میں عراق، کویت، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور فرانس کے نمائندے شامل ہیں، جب کہ اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم آئی) نے 2014 میں ایک مبصر کی حیثیت سے اس کمیٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    یواےای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور

    خلیجی جنگ کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے افراد کا معاملہ اب بھی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ ہے، کویت پر عراقی حملے کے بعد دونوں کے سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھےتاہم سابق عراقی رہنما صدام حسین کو 2003 میں ایک امریکی حملے کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا جس کےبعد تعلقات بحال ہوئے تھےآئی سی آر سی کے گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ میں 215 کویتی اور 85 عراقی لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں سے زیادہ تر جنوبی عراق سے ہیں کویت کا کہنا ہے کہ اس کے لاپتہ افراد کی تعداد 320 ہے، جب کہ بغداد کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب تک 5 ہزار سے زائد عراقی لاپتہ ہیں۔

    فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی عائد

    عراق نے فروری 2017 میں اعلان کیا تھا کہ کویت کو ملک میں قید تقریبا 300 قیدیوں کی باقیات مل گئی ہیں اور اگست 2019 میں عراق نےجنگ میں ہلاک ہونے والے 48 کویتی قیدیوں کی باقیات ان کے حوالے کی تھیں۔ ان کی باقیات عراق میں اجتماعی قبروں سے نکالی گئیں۔

    آئی سی آر سی کے مطابق کویتی فوجیوں کو صدام حسین کی افواج نے قیدی بنا لیا تھا اور عراق میں سماوا کے قریب صحرا میں منتقل کیے جانے کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔

    گزشتہ سال فروری میں عراق نے 52.4 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل کی تھی تاکہ ان افراد، کمپنیوں اور حکومتوں کو معاوضہ دیا جا سکے جنہوں نے 1990 میں کویت پر حملے اور قبضے کے نتیجے میں اپنے ہونے والے نقصانات ثابت کیے تھے۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    کویت پر 7 ماہ کے قبضے اور خلیجی جنگ میں صدام حسین کی افواج کی امریکا کی قیادت میں شکست کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے قائم کردہ اقوام متحدہ کے معاوضہ کمیشن نے کویت کو یہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کویت کو گزشتہ 30 سالوں سےعراقی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ مل رہا ہے۔

    عراقی وزارتوں نے قبروں کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد کو عراقی سفارت خانوں اور قونصل خانوں یا ہاٹ لائن نمبر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی بیان میں عراقی وزارت خارجہ، بغداد میں آئی سی آر سی، بغداد میں کویتی سفارت خانے اور بصرہ اور اربیل میں کویتی قونصل خانوں کے نمبر بھی شامل تھے-

    بھارتی حکومت چاند کو ہندو سلطنت قراردے،ہندو مہاسبھا کے قومی صدر کا مطالبہ

  • بینک میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

    بینک میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

    البوابہ:کویت میں عوام میں اس وقت شدید غم و غصہ پایا گیا جب کویت کے ایک بینک میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف ہوا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ایک کویتی خاتون نے ایک عوامی باتھ روم سے ویڈیو موڈ پر آن کیے گئے ایک فون کو ڈھونڈ نکالا جو ایک بینک کے خواتین کے لیے باتھ روم میں خفیہ طریقے سے چھپایا گیا تھا،شدید ناپسندیدگی اور تنقید کے دوران گذشتہ دو دنوں میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

    اس واقعے نے ذاتی رازداری کے تحفظ اور عوامی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک شدید بحث کو جنم دیا ہےکویتی خاتون نے اپنی شدید مایوسی اور تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے، خواتین کے بیت الخلاء کی کسی بھی قسم کی نگرانی یا رازداری کی خلاف ورزی سے پاک ہونے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔

    تاریخ کا بڑا ٹرانسپلانٹ،بانجھ خواتین کے لیے بچے پیدا کرنے کے امکانات کھل گئے


    کویتی خاتون نے فوری طور پر الفردوس پولیس اسٹیشن میں بینک کے خلاف سرکاری شکایت درج کرائی۔ شکایت کے ساتھ، اس نے ایسے قابل مذمت فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اور نتائج نافذ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اس واقعے نے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرنے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تحقیقات کے مطالبات کو جنم دیا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر


    تاہم ملوث افراد پولیس کی گرفت میں آگئے، پیر کو، کویتی وزارت داخلہ نے دو افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا، ان میں سے ایک عرب اور دوسرا ایشیائی شہری ہے اس گرفتاری کی خبر وزارت کے سکیورٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بھی دی ملزمان سے تحقیقات اور مزید قانونی کارروائی کرنے کے لیے مجاز حکام کے پاس بھیج دیا گیا۔

    امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش

  • کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزیر اعظم نے یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا،شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔

    دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت نے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعے کے خلاف افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں ہیں،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ توہین قرآن اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی افغانستان میں تمام سرکاری ادارے اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں اعلامیے میں طالبان کی جانب سے دیگر مسلم ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ سویڈن کی اس مذموم حرکت کے خلاف اپنے تعلقات پر نئے سرے سے غور کریں-

    اسلامی تعلیمات سےمتاثرہوکراسلام قبول کیاہے،سیر کے دوران آیا صوفیا میں اسلام قبول کرنے والا روسی …

    واضح رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

    قرآن پاک کی بے حرمتی: طالبان حکومت نےافغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جب کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں یوم تقدیس قرآن بھی منایا گیا-

  • شادی کی تقریب میں بھائی نے اپنے ہی بھائی کو چاقو گھونپ دیا

    شادی کی تقریب میں بھائی نے اپنے ہی بھائی کو چاقو گھونپ دیا

    ایک شخص نے شادی کی تقریب میں بھرے مجمعے میں دوسرے کو شادی ہال میں چاقو گھونپ دیا۔

    باغی ٹی وی : یہ افسوسناک واقعہ کویت میں سامنے آیا جہاں شادی کی تقریب میں بھرے مجمعے میں ایک شخص نے دوسرے کو شادی ہال میں چاقو گھونپ دیا جبکہ مقامی میڈیا میں جس شخص کو چھرا گھونپا گیا وہ حملہ آور ملزم کا اپنا بھائی بتایا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے-

    اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    https://twitter.com/alyoom_965/status/1663582744733941768?s=20
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکا ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں اتنے میں ایک شخص نے جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کر کے فرار ہو گیا جبکہ شرکا حیران اور پریشان کھڑے رہ گئے کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرنے کی بھی کوشش کی۔


    دوسری طرف کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اگلی نسل آسمان پر ستارے نہیں دیکھ سکے گی،ماہرین نے خبردار کر دیا

    دوسری جانب دہلی میں شاہ آباد ڈیری علاقہ میں 20 سالہ نوجوان نے اپنی محبوبہ کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا ملزم ساحل نے اپنی محبوبہ کے چاقوؤں کے وار سے قتل کیا، اسکو پتھر مارے، کم از کم بیس چاقو کے وار کئے، اس موقع پر قریب کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نے بھی 16 سالہ لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی، واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساحل کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا-

    شمالی کوریا کا جاسوس سٹیلائٹ سمندر میں گر کر تباہ

  • شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    کویت میں ایک ہندوستانی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے السالمیہ میں بھارتی شہری جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے بیوی کو چھری سے ذبح کرنے کے بعد خود کشی کرلی،کویتی وزارت داخلہ کو شہریوں نےایک شخص کےعمارت سے چھلانگ لگانے کی اطلاع دی تھی خود کشی کرنے والا شخص پیرا میڈک تھا اور اس کی بیوی نرس تھی۔

    کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …

    پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد اہلکار فلیٹ کا دروازہ توڑ کراندر پہنچے تور اس کی بیوی، جو کہ ایک ہندوستانی شہری بھی ہے تشویشناک حالت میں موجود تھی اور ان کے قریب ایک چاقو پڑا تھا خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر کے دم توڑ گئیں-

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق پڑوسیوں نے مبینہ طور پر کہا کہ واردات سے قبل فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میاں بیوی کے درمیان متعدد مسائل پر اختلافات تھے۔

    سعودی عرب، دبئی اور مشرق وسطیٰ ممالک میں ہیڈ آفسز میں موجود عہدوں میں 18 …

  • کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

    کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

    پیر کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 2020 کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس اسمبلی کو مارچ میں آئینی عدالت کے فیصلے کے ذریعے ایک آئینی حل کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔ اس بحالی کے لیے آئین کے آرٹیکل 107 کا سہارا لیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے "اے پی” کے مطابق شیخ مشعل ال احمد الجابر نےیہ اعلان پیرکو قوم سےخطاب میں کیاجس میں انہوں نے اس فیصلے کو کویتی عوام کی مرضی قرار دیا۔یہ بات کویت کے ولی عہد نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    شیخ مشعل نے کویتی قانون کا حوالہ دیا جس میں اس کے امیر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی اجازت دی گئی تھی، حالانکہ وہ ملک کے 85 سالہ حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح کی جگہ تقریر کر رہے تھے۔

    کویت کے ولی عہد نے خطاب میں کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہےاس کی بنیاد پرہم ریاستی اداروں کے اقدامات پردلچسپی سے عمل کرتے ہیں اور ہم رہنمائی اور مشورے قبول کرتے اور رہنمائی فراہم کرتےہیں تاہم ان دنوں یہ بات ہمیں تکلیف دیتی ہے کہ شہریوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ سیاسی منظر نامہ اضطراب کا احساسات لیے ہوئے ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے کے اثرات سے نکلنے کے لیے ہمیں آئین کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی طرف جانے اور ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے عوام کی مرضی سے حکمرانی کو مضبوط کرنے ریاست کے وقار کا تحفظ کرنے کو اختیار کیا ہے۔ آئین سے تجاوز نہ کرنے کو اختیار کیا ہے۔

    ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا کو ایران کے دورے کی دعوت

    ولی عہد نے خطاب میں کہا کہ مارچ میں، کویت کی آئینی عدالت نے پارلیمنٹ کے لیے 2022 کے انتخابات کو مسترد کر دیا، اس کے حکم کے لیے 2020 کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حکم نامے میں "تضادات” کا حوالہ دیا کہا کہ مذکورہ بالا تمام چیزوں کو ترتیب دینے اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوامی مرضی کا احترام کرتے ہوئے ہم نے 2020 کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے آئینی عدالت کے حکم سے بحال کیا گیا تھا جو ایک آئینی حل پر مبنی تھا۔

    کویت کے ولی عہد نے خطاب میں کہا کہ ہم آنے والے مہینوں میں عام انتخابات کی بھی اپیل کر رہے ہیں واضح رہے مارچ میں آئینی عدالت نے 2022 کے قومی اسمبلی کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور 2020 میں منتخب پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

    یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ حکم پیر کو فوری طور پر نافذ العمل ہوا، حالانکہ تجزیہ کاروں کو توقع تھی کہ پارلیمنٹ تحلیل ہوجائے گی۔

    تیونس نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کر دیا، برکس میں شامل ہونے …

    کویت میں خلیجی عرب ریاستوں میں سب سے آزاد اور فعال اسمبلی موجود ہے، لیکن سیاسی طاقت اب بھی زیادہ تر حکمراں الصباح خاندان کے ہاتھ میں مرکوز ہے، جو وزیراعظم اور کابینہ کا تقرر کرتا ہےاور کسی بھی وقت اسمبلی کوتحلیل کر سکتا ہےدریں اثنا، سیاسی جھگڑوں نے ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے، اس نے کویت کو قرض لینے کی اجازت دینے والے قانون کو منظور کرنے سے روک دیا ہے۔

    کویت، جس کی سرحد سعودی عرب اور عراق سے ملتی ہے، دنیا کا چھٹا سب سے بڑا معروف تیل کے ذخائر رکھتا ہے اور وہاں ہزاروں امریکی فوجی موجود ہیں۔

    امر یکی سپریم کورٹ کے جج بند ریئل اسٹیٹ فرم سے سالانہ ہزاروں ڈالر لیتے …

  • 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا

    17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا

    کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ گھریلو ملازمہ کو کفیل کے 17 سالہ بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلادیا-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق تین روز قبل صحرائی علاقے کی سڑک سے ایک جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 35 سالہ فلپائنی خاتون جولیبی رانارا کے نام سے ہوئی تھی اس کی کھوپڑی ٹوٹی ہوئی تھی اوراس کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا تھا لاش کے پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔

    ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

    اس گھریلو ملازمہ نے گذشتہ ماہ کے آغازمیں اپنے گھروالوں سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اپنے آجر کے بیٹے سے ڈرتی ہےپولیس رپورٹس اور فلپائنی ملازمہ کے اہل خانہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی وجہ سے 17 سالہ سفاک قاتل تک پہنچ گئی جس کے گھر وہ کام کیا کرتی تھی –

    زیادتی اور قتل کی اس ہولناک واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے فلپائن نے کویت کے لیے ملازمین کے بھرتی کے دفاتر کو بلیک لسٹ کردیا اور فلپائنیوں کو ملازمت کے لیے کویت جانے سے روک دیا۔

    گذشتہ ہفتے فلپائنی حکومت نے کہا تھا کہ وہ خلیجی ملک میں فلپائنی کارکنوں کی عصمت ریزی اور ان سے بدسلوکی کے واقعات کا جائزہ لے گی اوراس طرزِعمل کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔

    16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک

    فلپائن میں تارکین وطن مزدوروں کی وزارت نے کویت کے لیے بھرتی کے دفاتر کو بلیک لسٹ کردیا اور فلپائنی کارکنوں کو کویت میں کام کے لیے بھیجنے سے روک دیا گیا ہے۔

    بہیمانہ قتل کے بعد سے صرف چار روز میں 114 فلپائنی گھریلو ملازمائیں اپنے آبائی وطن لوٹ چکی ہیں جب کہ 400 سے زیادہ فلپائنی باشندوں نے ہنگامی مرکز میں پناہ لی ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت کویت میں 2 لاکھ 68 ہزار فلپائنی ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں اور ان میں زیادہ تر گھروں میں امور خانہ داری کا کام کرنے والی ملازمائیں ہیں فلپائن کی آبادی ساڑھے 11 کروڑ ہے جن میں سے 10 فی صد غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے بیرونی ممالک میں مقیم ہیں۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی وزیراعظم کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے کویتی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکویتی وزیر اعظم نے پاکستان کی موسمیاتی عزم کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ اپنے تعلقات میں اہمیت کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    وزیراعظم شہباز شریف نےکثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت اور دیگر اہم شعبوں میں روابط قائم کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے صحت، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا جبکہ کویتی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کےتبادلےکردیے

    کویت کے وزیر اعظم نے رابطے برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، کویت 100,000 سے زیادہ پاکستانیوں کی میزبانی کرتا ہے جو ہماری ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا