Baaghi TV

Tag: کویت

  • کویت: جعلی خبریں پھیلانے کا الزام،حکومت نے 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ

    کویت: جعلی خبریں پھیلانے کا الزام،حکومت نے 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ

    کویت میں جعلی خبریں پھیلانے کے الزام پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیےگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات کے مطابق ملک کے قوانین کی خلاف ورزی اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات پرمتعدد میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے جبکہ 73 میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

    کویت میں سیاسی بحران جاری ہے اورپارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ چند مہینوں میں نئے انتخابات کا امکان ہے کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے بدھ کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور قانونی اور آئینی رہ نما خطوط کے مطابق عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلےکا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہےامیرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کوتحلیل کرنے اور عام انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہےعوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی مناسب نمائندگی کرتے ہیں۔

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹواتھارٹی نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام نہیں دیئے ہیں۔کچھ عہدے داروں نے سیاسی استحکام کےحصول اورملک اوراس کے عوام کی خدمت کے لیے کام کرنے کاعہد نہیں کیا ہے بدقسمتی سے ان سب کے نتیجے میں ایسے طریقے سامنے آئے ہیں جن سےقومی اتحاد کو خطرہ لاحق ہےاورجو شہریوں کی امنگوں سےہم آہنگ نہیں ہیں بالآخراس کےنتیجہ میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

    شیخ میشل نے کہا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور اس میں کوئی ترمیم کی جائے گی اور نہ اس کو معطل کیاجائے گا اور انتخابات یا آیندہ قومی اسمبلی کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد قانون اور آئین کے تحت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” کے مطابق کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے میرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل کا کہنا تھا کہ عوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ ترکی، طیب اردوان سے ملاقات

    رپورٹ کے مطابق اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔

    شیخ مشعل نے سیاسی منظر نامے کی موجودہ صورت حال کو – جسے انہوں نے اختلاف رائے اور ذاتی مفادات کی طرف سے رہنمائی کے طور پر بیان کیا – قانون سازی اور انتظامی حکام کے درمیان ٹوٹے ہوئے تعلقات کے ساتھ ساتھ مؤخر الذکر کے کام میں سابق کی مداخلت کو قرار دیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹو اتھارٹی نے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے انجام نہیں دی ہیں نہوں نے مزید کہا کہ کچھ عہدیداروں نے "سیاسی استحکام کے حصول اور ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے کام کرنےکا عہد نہیں کیا ہے۔

    قوام متحدہ نے افغان طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

    انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان سب کے نتیجے میں ایسے طریقے سامنے آئے ہیں جن سے قومی اتحاد کو خطرہ لاحق ہے اورجو شہریوں کی امنگوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ بالآخراس کے نتیجے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

    ولی عہد نے وضاحت کی کہ عام سیاسی منظرنامے کے نتیجے میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا رہا ہے،ایگزیکٹواور قانون ساز حکام کے کام پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور انتخابات کرانے سے متعلق حکمنامہ قانونی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد آئندہ چند ماہ میں جاری کر دیا جائے گا۔

    شیخ میشل نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور اس میں کوئی ترمیم کی جائے گی اور نہ اس کو معطل کیاجائے گا اور انتخابات یا آیندہ قومی اسمبلی کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

  • بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں:عمران خان

    بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں:عمران خان

    اسلام آباد:بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان: ”او آئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں ، ان جزبات اور او آئی سی کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا عالم اسلام سے بڑا مطالبہ کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر اسلامی تعاون تنظیم سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ نبی ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

     

    عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نبی ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کے لیے سب سے تکلیف دہ عمل ہے، تمام مسلمان نبی ﷺ سے شدید محبت اور انتہائی تعظیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے، افسوس کہ اسلاموفوبیا پالیسیوں پر بھارت کو کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر قطر نے بھارت کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

     

     

    حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف…

    قطری وزارت خارجہ کے مطابق دوحا میں بھارتی سفیر کو طلب کرکےگستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ادھر قطرکے بعدکویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔کویتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیرکودین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

    بی جے پی نے دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف،صدرپاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    دوسری جانب عرب ممالک میں عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

  • ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    کویت:کویت نے بڑا دل کرکے امریکہ کو دن میں تارے دکھا دیئے ،اطلاعات ہیں کہ کویت میں امریکی مداخلت پر کویتی حکومت نے ملک میں موجود امریکی سفیر کو طلب کرکے وضاحت بھی مانگی ہے اور احتجاج بھی کیاہے ،

    اس حوالے سے کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کویت نے جمعرات کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایل جی بی ٹی(ہم جنس پرستوں) کے حقوق کے لیے حمایت کا اظہار کرنے والے ٹویٹس پر ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار کو طلب کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کل یعنی جمعرات کی صبح ایک ٹویٹ میں کویت میں امریکی سفارت خانے نے LGBT(ہم جنس پرستوں ) حقوق کی حمایت میں صدر جو بائیڈن کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اوراس پیغام کوایک خاموش حمایت بھی قراردی تھا ۔

    ہم جنس پرستوں کی خواہشات اوران کے مطالبات کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ "تمام انسانوں کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ سلوک کیا جانا چاہئے اور انہیں بغیر کسی خوف کے زندگی گزارنے کے قابل ہونا چاہئے چاہے وہ کوئی بھی ہو یا جس سے محبت کرتا ہو،”

    اس ٹویٹ میں یہ بھی پیغام دیا گیا تھا کہ امریکی صدر ہم جنس پرستوں کے حقوق کا داعی ہے اور وہ یہ حقوق لے کردے گا

    کویت میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے پیغام کوآڑے ہاتھوں‌لیا ، کویت کی وزارت خارجہ نے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے جذبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکی ناظم الامور جیمز ہولٹسنائیڈر کو طلب کیا ہے اور انہیں اس پوسٹ کو مسترد کرنے کا پیغام بھی دیا ہے اور آئندہ کسی قسم کی مداخلت سے منع بھی کیا ہے

     

    وزارت خارجہ نے 1961 کے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میمورنڈم میں "ریاست کویت میں نافذ قوانین اور ضوابط کا احترام کرنے کے لیے سفارت خانے کی ضرورت اور اس طرح کے ٹویٹس شائع نہ کرنے کی ذمہ داری پر زور دیا گیا ہے۔”

    لندن، انگلینڈ میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم، ہیومن ڈگنیٹی ٹرسٹ کے مطابق، کویت میں، مردوں کے درمیان ہم جنس کی جنسی سرگرمی کو جرم قرار دیا جاتا ہے، جس کی سزا میں زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا بھی شامل ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • سعودی عرب اور کویت میں آدھی رات کےقریب دن کا منظر ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سعودی عرب اور کویت میں آدھی رات کےقریب دن کا منظر ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سعودی عرب اور کویت میں آدھی رات کے قریب اُس وقت دن کا منظر پیدا ہو گیا جب ایک چمک دار ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر زمین کی طرف آ گیا اس منظر کی ویڈیو میں نظر آنے والے جرم سماوی کی رفتار 29 کلو میٹر فی سیکنڈ تھی۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی شہر “حفر الباطن” میں اندھیری رات کو ایک ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر زمین کی طرف آنے کے واقعے سے رات 3 بجے کے وقت دوپہر کی سی روشنی کا منظر پیدا ہوگیا۔

    سال 2030 میں دو بار رمضان المبارک کا مہینہ آئے گا

    اسی طرح یہ کویت ستارے کو کویت کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے لوگوں نے بھی اپنی آنکھ سے دیکھا۔ ستارے کا رنگ نیلے کی طرف مائل تھا اور یہ زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں جل گیا-

    کئی شہریوں نے ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک ایک ستارہ آسمان پر روشن ہوتا ہے جو زمین کی طرف جا رہا ہے وائرل ویڈیو میں یہ ٹوٹا ستارہ 3 سیکنڈ کے لیے دکھائی دیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس کے سقوط کا دورانیہ وڈیو میں دیکھے جانے والے دورانیے سے 3 گنا زیادہ تھا۔

    بھارت : ہندوانتہا پسندوں نےمسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا

    جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی نے فیس بک پر بتایا کہ اس ٹوٹے ستارے کے سبب سعودی عرب کے مختلف حصوں میں رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا اور ہر شے چمک اُٹھی-

    مذکورہ ستارہ زمین کے بیرونی فضائی غلاف میں 40 ہزار کلومیٹر سے 2.57 لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہوا۔ بعد ازاں یہ ہوا کی مزاحمت کے سبب سست پڑ گیا۔ اس مزاحمت کے نتیجے میں بڑی مقدار میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔

    نئی دہلی: گائے ذبح کرنے کا الزام،مسلمان بزرگ تشدد سے جانبحق،کرناٹک:مسلمان پھل فروش…

  • کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت:کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مخالف مواد دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کرنے کا علان کیا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

    واضح رہے کہ اس فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    اس فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے بھی وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • بھارتی شخص نے کویتی خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھارتی شخص نے کویتی خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کویت میں ایک خاندان کے تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تین افراد پر خاندان کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث بھارتی کو عدالت میں پیش کیا ملزم نےعدالت کے سامنے میاں بیوی اور ان کی ایک بچی کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔

    کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس واقعے کی تفصیلات 3 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تحقیقات سے لیکس کے مطابق یہ جرم 25 فروری کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا۔

    ابتدائی طور پر وزارت داخلہ نے گھریلو ملازم کو گرفتار کیا جو خاندان کے لیے فی گھنٹہ کی بنیاد پر کام کرتا تھا۔ پہلے ملزم کے ساتھ تین دیگر مشتبہ افراد کو جرم سے ایک دن قبل مقتول کے گھر میں ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔

    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

    لیکن پورے دن کی چھان بین اور تفتیش کے بعد وزارت داخلہ نے اس قتل کو خارج از امکان قرار دے دیا اور تفتیشی اداروں نے تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے پڑوسیوں اور ان کے گھر کے باہر لگے کیمروں کی مدد سے جرم کے سراغ اکٹھے کیے یہاں تک کہ مقتول خاندان کے گھر میں گھسنے والے شخص نے اپنی رقم ادا نہ کرنے کے پس منظر میں بجلی کاٹ کر ان سب کو قتل کردیا۔

    فوجداری سیکیورٹی سیکٹر کے اہلکاروں نے مجرم پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اسے پکڑ لیا اسے 3 دن کے اندر فروانیہ گورنری میں واقع سلیبیہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا معلوم ہوا کہ اس کے پاس بھارت کی شہریت ہے اس نے پہلی گھر کی بجلی کاٹی اور اس کے بعد گھر میں موجود تین افراد کو قتل کردیا مجرم نے واردات کے بعد کپڑے تبدیل کیےگھر میں موجود کچھ رقم اور سونے کے زیورات بھی چرائے۔

    کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

  • بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پر تشدد ، حجاب سے روکے جانے کا معاملہ کویت میں بھی پہنچ گیا

    کویت کے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں کویت حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کسی بھی رہنما یا رکن کے کویت میں داخلے پر پابندی لگائی جائے، کویتی اراکین پارلیمنٹ کا خط میں کہنا تھا کہ ہم بھارت میں مسلمان خواتین پر ہوتا ظلم بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، یہ امت کے متحد ہونے کا وقت ہے،

    دوسری جانب بھارت میں باپردہ حجابی خواتین کے حق میں کویت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے الارادہ اسکوائر میں ایک اجتماع کیا ،اس دوران اس اجتماع کے شرکا نے بھارتی مسلم خواتین کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلم خواتین کو انکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ملنا چاہئے، اگر وہ حجاب کرتی ہیں تو حکومت کو نہیں روکنا چاہئے،

    کویت میں بھارتی سفارتخانے بھی خواتین نے احتجاج کیا جس میں انہوں نے بھارت کی باحجاب خواتین کے ساتھ یکجہتی کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت میں مسلم خواتین کو حجاب پہننے سے روکا نہ جائے بلکہ انہیں حجاب پہننے کی اجازت دی جائے

    https://twitter.com/MediaDnow/status/1494605752404688896

    قبل ازیں کویت کی پارلیمنٹ کی جانب سے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف قرارداد منظورکی گئی ہے، بھارت سے حجاب پر پابندی ختم کرنے اور مسلمان طالبات کو پڑھائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکا جا رہا ہے اور حجاب پہننے والی طالبات کو تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، کئی طالبات نے حجاب اتارنے سے انکار کیا تو انہوں سکولوں سے نکال دیا گیا،

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    لاک ڈاؤن کی اہمیت بتانے جانیوالی پولیس پر عوام کا حملہ،سات اہلکار زخمی

    ہندو انتہا پسندوں کا اذان پر بھی اعتراض،کہا اذان ہو گی تو لاؤڈ سپیکر پر میوزک بجائیں گے