Baaghi TV

Tag: کھرا سچ

  • انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، انضمام کہے کہ جو میں نے اسکی کمپنی نکالی وہ غلط ہے،دیکھیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں تباہ کن کرپشن ہوئی، تین طریقوں کی کرپشن ہوئی، منیجمنٹ الگ کرپشن کر رہی ہے، کرپشن کے کئی طریقے ہوتے ہیں، سی او وہ ایک ایک مہینے کے لئے ٹور پر چلا جاتا ہے اور ٹی اے ڈی اے لے رہا ہے تو وہ بھی ایک کرپشن ہے کنٹریکٹ، ٹی وی رائٹس میں بھی کرپشن ہوئی، دوسری لیول کی کرپشن کھلاڑی کر رہے ہیں،تیسری ان کے اپنے کچھ مل کر کر رہے ہیں، سٹیڈیم کے اندر اور باہر، پی ایس ایل کے اندر جو یہ کر رہے ہیں وہ بھی غلط ہے،چڑیل عجیب سی تھیوریز دے رہی ہے، وہ کہتی ہے کہ اوپر سارے پیسےکھاتے ہیں، ایشیا کپ پاکستان نے سری لنکا کے کہنے پر کروایا؟ کس کے کہنے پر، انڈیا میں کون ہے جس کو خوش کیا گیا،اسکا ٹکٹ بھی ڈالر میں رکھا گیا، سری لنکا تو دیوالیہ پن سے ابھی نکل رہی ،کیا عام عوام روز ڈالر میں ٹکٹ خرید کرسٹیڈیم بھرے گی؟ انڈیا میں کس کس کو خوش کر نے کے لئے یہ کیا گیا، میں سمجھتا ہوں ملک مفاد میں غبن کر رہے ہیں تو ذاتی مفاد پر کام کر رہے ہیں، اب جو کمیٹی بنی وہ بھی بیکار ہے، یہ پی سی بی کی انٹرنل ہے،یہ کیا کرے گی، اس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی ہونی چاہئے.تا کہ لوگوں کو پتہ چلے جن کے لئے ہم دعائیں کرتے ہیں وہ کتنے بڑےمجرم ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ سیاسی ہماری چھری کے نیچے آ جاتے ہیں، باقی ہمیں لفٹ نہیں کرواتے، بیورو کریٹ ہمارے شو میں نہیں آتے، ریٹائرڈ ججز نہیں آئیں گے، جو آئیں گے وہ صرف تجزیہ دیں گے، خود میڈیا مالکان بھی نہیں آئیں گے، وہ بڑ ے آرام سے کامیڈی شو بنواتے ہیں، ہر ایک کے پتلے بنواتے ہیں، ڈمی بنواتے ہیں ،ذرا میڈیا مالکان کا پتلا بنوائیں پھر پتہ چلے کہ واقعی مذاق ہے، یہ عجیب کلیمز ہیں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے جملے، نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوںگا، اس پر تفصیل سے بات کرنے کی ضرورت ہے، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پی پی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہو سکتا ہے اب ہو سکتا ہے یہ الیکشن سے قبل ہو جائے، مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ہوئی،پی ٹی آئی والے کے پی میں بھی اتحاد چاہتے ہیں، نواز شریف چار سال بعد واپس آئے،حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف سے کسی کو ہمدردی نہیں ہے، نواز شریف نے جو تقریر کی آ کر وہ کافی بیک فائر ہوئی ہے جس میں انہوں نے والدہ، بیگم کی موت کا تذکرہ کیا، افسوس ہے، اللہ رحم کرے،انہوں نے ہیلی کاپٹر میں شہباز شریف کے ساتھ آئے اور سٹیج پر گلے مل مل کر روہے ہیں، ایسے ملے جیسے پتہ نہیں کیا ہو گیا، میاں صاحب کا امیج کافی ہرٹ ہوا ہے، اگر پہلے اچھا تھا تو اب کم اچھا ہے، اب نواز شریف کی ان پاپولیرٹی کا لیول بے انتہا شوٹ کر گیا ہے، اسکے بعد عدالتوں نے جس طرح انصاف دینا شروع کیا، لندن میں ہائی کمیشن نے پروٹوکول دیا، ایئر پورٹ پر سلامیاں، عدالت جاتے ہیں تو نیب پہلے سے پہنچ جاتا ہے جس کو عدالت نے بلایا ہی نہیں ہوتا،یہ جس آسانی سے کام ہو رہے ہیں یہ میاں صاحب کی مقبولیت کو مزید کم کر رہے ہیں اور لوگ ہر طرف ڈیل کی باتیں‌کر رہے ہیں،

    مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے

  • ایک ساتھ دو جنازے اٹھ گئے

    ایک ساتھ دو جنازے اٹھ گئے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میڈیا کی اصلیت بتانا چاہتا ہوں، لیکن سب سے پہلے دیکھیں کہ مولانا طارق جمیل ہمارے بڑے شفیق دوست، مہربان ہیں، دیندار ہیں، انکے بیٹے کی جنازیں کی خبریں عام ہیں، اسکے ساتھ ساتھ ایک اور جنازہ بھی نکلا ہے وہ ہے میڈیا کی اخلاقیات کا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس نے زندگی کا مزہ چکھا اسکو موت آنی ہے، یہ ہر مسلمان کا ایمان ہے، کل شام مجھے افسوسناک خبر ملی کہ مولانا کے‌صاحبزادے عاصم جمیل وفات پا گئے، جیسے ہی خبر آئی پورا نیشنل میڈیا، پورا سوشل میڈیا سب اسکے پیچھے لگ گئے، بغیر کسی تحقیق کے ایسی ایسی باتیں کی گئیں، جس کی شاید مثال نہ ملے،پاکستان میں عموما ایسے ہوتا ہے کہ فضول خبریں پہلے گردش کررہی ہوتی ہیں پھر اگر مولانا طارق جمیل کے بارے میں خبر آئی تو جو ماضی میں آ چکی ہیں کہ مولانا کے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے آ گئے، میں نے مولانا کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اولاد سے بڑا دکھ کوئی اور نہیں ہو سکتا، یہ انسان کی کمر توڑ دیتا ہے، انسان کو حواس باختہ کر دیتا ہے، اسکی ساری زندگی کی خواہشات اولاد کی وجہ سے ہوتی ہیں، ایک دم سے ایسی ناگہانی خبر ملے تو ..کل جو خبریں آئیں پہلے کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل کی ذاتی دشمنی تھی، پھر کہا گیا نامعلوم افراد آئے اور فائرنگ کی، گاڑی میں ہی عاصم جمیل انتقال کر گئے، یہ سب ٹی وی اور سوشل میڈیا پر رپورٹ ہو رہا ہے، پھر خبر آئی کہ مرحوم نے جان خود لی، کسی نے کہا کہ مولانا کے خاندان کا آپس میں تنازعہ تھا کسی نے کہا کہ عاصم اپنا کاروبار کرنا چاہ رہے تھے وہ نہیں کرنے دیا گیا، جس کے دل میں جو آیا اس نے اتنا ہی زہر اگلا، حقیقت کسی نے نہیں بتائی، بات یہاں تک پہنچ گئی کہ اتنے دکھ اور کرب کے وقت بھی بھائی کو میڈیا پر ویڈیو بیان دینا پڑا، اللہ نے اسکو کتنا حوصلہ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ انکو الیکٹرک شاٹ دیئے جا رہے تھے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پھر نئی بحث شروع ہوئی، فضول بحث سوشل میڈیا پر خاندان کو اذیت دے رہی ہے، ناگہانی تکلیف کوئی کم ہے کہ ہم اوپر سے خود سے نشتر چلائی جائیں، اس سے انکے درد، تکلیف میں اضافہ ہو گا، لوگوں کی تکلیف میں مرہم نہیں لگا سکتے تو جلتی پر تیل کا کام نہ کریں،

    مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے

  • ڈنگ ٹپاؤ، مٹی پاؤ ،تے فیض بچاؤ، مہارانی مریم کو بھگتنے کیلئے تیار ہو جاؤ

    ڈنگ ٹپاؤ، مٹی پاؤ ،تے فیض بچاؤ، مہارانی مریم کو بھگتنے کیلئے تیار ہو جاؤ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مریم نواز کے اگلی وزیراعلیٰ پنجاب کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تجربے کے مریم کے والد بھی بن گئے تھے، چچا بھی بن گئے تھے، عمران خان وزیراعظم بن گئے تھے،بزدار، محمود خان بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے، تجربے کی ضرورت ہی نہیں،تجربے کی اس ملک میں کس کو پرواہ ہے،مریم کے حق میں جو باتیں کر رہے ہیں وہ اس لئے کہ مریم نے بہت بڑے جلسے کئے، ن لیگ میں میاں صاحب کے علاوہ مریم بڑا جلسہ کر سکتی ہے،مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کو ڈیوائیڈ کر کے چھوڑ دیا، میرا نہیں خیال کہ مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں گی، اس سے پارٹی رہ جائے گی اوپر باپ نیچے بیٹی،پہلے بھی اسی طرح ہوتا رہا، یہ شریف لمیٹڈ بنے گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالہ سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ڈنگ ٹپاؤ، مٹی پاؤ ہے، کورٹ نے جو احکامات دیئے اس پر وہ عمل کر رہے، ابھی کمیٹی بنی، 15 دن کا انکو میںڈیٹ ملا، انکوائری ہو گی،سپریم کورٹ اوپر کھڑی ہے، نگران حکومت کام کر رہی ہے،پھر گواہ نہیں ملیں گے، کوئی پاکستان سے باہر، کوئی فوت ،کسی کی طبیعت خراب ہو گی اور اسکے بعد ایک رپورٹ دو مہینےبعد جمع کروا دیں گے،کہ ہم کام کر رہے ہیں مزید ٹائم چاہئے اسکی تفصیلات کے لئے

    مبشر لقمان کا جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس پر کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا، جب نقوی ہائیکورٹ میں جج تھے تب بھی ایسا ہوتا رہا تھا تب بھی وہ بڑی مشکل سے بچے تھے، اب انکو کہا گیا کہ گجرانوالہ میں پلازہ کی ملکیت ظاہر نہیں کی، کینٹ لاہور میں 35 کروڑ کا پلاٹ کیسے خریدا، کیسز مینج کرنے کے حوالہ سے ایک آڈیو بھی سامنےہے،گلبرگ میں بھی ایک پلاٹ نکل آیا ہے، سپریم کورٹ میں آنے کے بعد کہا جا رہا ہےکہ انکے اثاثے کئی جگہ بڑھ چکے ہیں، اگر میں مظاہر کی جگہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ 28 جنوری کی جو تاریخ انتخابات کے حوالہ سے چل رہی اس سے دو ہفتے بعد بھی ہو سکتے ہیں، میاں صاحب کے آنے کے بعد لگتا ہے کہ الیکشن مزید تاخیر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں جس طرح انکو ریلیف مل رہا وہ اپنی آفیشیلی مہم بھی اسی دن شروع کر دیں گے جس دن انکو اشارہ مل جائے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں اور وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں،الیکشن جنوری یا فروری میں ہو سکتے ہیں

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • اسد قیصر مولانا سے کیوں ملے؟ بڑا سیاسی سیٹ اپ،ہلچل مچ گئی

    اسد قیصر مولانا سے کیوں ملے؟ بڑا سیاسی سیٹ اپ،ہلچل مچ گئی

    سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان نے پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں حتمی بات کوئی نہیں ہوتی ،سیاسی جماعتوں کو انکا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے، نواز شریف لاڈلا نہیں بلکہ لاڈلا پلس بن گیا ہے، دوسری پارٹیوں نے بھی ہاتھ پاؤں مارنے ہیں، وہ بیٹھ کر دیکھ تو نہیں سکتے، دیکھیں کیا ہوتا ہے آگے، سیاست میں کسی نے کسی کی ذاتی مرغی نہیں چوری کی ہوتی، اگر تحریک انصاف والے پہلے مل لیتے، جب انکی حکومت تھی تو انکی حکومت نہیں جانی تھی، جب آپ ملتے جلتے ہیں تو افہام و تفہیم ہوتا ہے، کبھی کسی سیاسی کے دوسرے سے ملنے پر انگلی نہیں اٹھانی چاہئے اعتراض نہیں کرنا چاہئے، پاکستان اس نہج پر آ گیا ہے کہ پاکستان کی ہر پارٹی کو مل کر بیٹھنا ہے، چارٹر آف اکانومی بنانا ہے،اس پر ہر پارٹی رضامندی کرے گی،جس کی مرضی حکومت آئے ، میرٹ پر گورننس ہو گی، اس طرح ملک کی بہتری ہو گی، لاڈلا پلس کو جو پروٹوکول مل رہا، عدالتوں میں سلوک ہو رہا ہر بندہ کہ رہا کہ یہ اگلا وزیراعظم ہے، باقی کہہ رہے کہ ہم الیکشن میں کیوں جائیں، کیوں پیسے خرچ کریں، اس وقت انکو افہام وتفہیم چاہئے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلی ملاقات میں صف بندی نہیں ہوتی، اسکے لئے طویل مشاورت کرنی ہوتی ہے، تحریک انصاف کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مین لیڈر جیل میں ہے،اگر کوئی دو پارٹیاں مل رہی ہوں کوئی فیصلہ کر رہی ہوں‌تو وہیں کر سکتی ہیں لیکن جب لیڈر ہی موجود نہ ہو تو پھر آنا جانا لگا رہے گا، اس طرح سے نظام چلے گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کیس میں کچھ نہیں ہو گا، نیب پراسیکیوٹر جنرل کو شہباز شریف نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لگایا تھا، انکے سامنے محسن کا خاندان ہے، جس نے پروموشن دیں اور سب کچھ کیا، میاں صاحب بڑے ذہین آدمی ہیں انکو پتہ ہے کہ وہ انتہائی قابل قبول ہیں لیکن مقبول عام نہیں،الیکشن کی نواز شریف کو جلدی نہیں کیونکہ وہ ابھی بھی وزیراعظم کا پروٹوکول لے رہے ہیں، انہی چیزوں کے لئے تو انہوں نے الیکشن لڑنا ہے، اگر لیٹ بھی ہو گیا تھوڑا تو کوئی بات نہیں،قوم کے مجرموں کے احتساب کا بھی نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا تھا،سویلین بالادستی کے سوال کا جواب بھی نہیں دیا.

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • جنید کی طلاق مریم صفدر نے کروائی،حقیقت کیا،نواز کے خواب بکھر گئے

    جنید کی طلاق مریم صفدر نے کروائی،حقیقت کیا،نواز کے خواب بکھر گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پہلے ہم غزہ کی بات کر لیں، اللہ ان پر رحم کرے، 11 لوگ جو پھنسے ہوئے ہیں یہ کسی کرم کے متلاشی نہیں ہیں، فلسطین کی جنگ کا ظلم اب ہر گھنٹے کے بعد بڑھ رہاہے، تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اموات بہت زیادہ ہو گئی ہیں، بجلی کئی دن سے بند تھی، جنریٹر کا تیل ختم ہو گیا، وینٹی لیٹر پر جو لوگ تھے وہ مرنا شروع ہو گئے،ہم اپنی آواز اور دعا کے لئےہاتھ اٹھا سکتے ہیں،مسلمان حکمران صرف باتیں کر رہے ہیں عملی کوئی بات نہیں ہو رہی لیکن احمد آباد کی بات کریں تو مجھے بڑی امید تھی میچ شروع ہونے سے پہلے، میں سپورٹ کو ریگولر فالو نہیں کرتا لیکن یہ تھا کہ اس بار سیمی فائنل، فائنل تک پہنچیں گے، میں یہ سوچ رہا ہون کہ ساروں کوپتہ تھا تو کرکٹ بورڈ کو کیوں نہیں پتہ تھا، اس میں ایک کلب بنا ہوا ہے جس کی سربراہی بابراعظم کرتے ہیں،امام الحق، شاداب ہیں اس میں، ڈیفنس میں گھر انہوں نے لیا ہوا ہے، وہاں انکی عیاشی بھی ہوتی ہے،ا چھے کھلاڑی عماد وسیم کو نہیں لے کر گئے، احمد شفیق کو لے گئے،بحرحال آج جو میچ ہوا جس طرح کی وکٹ پر ہوا، کسی نے ذرا بھی کرکٹ کھیلی ہو تو اس کو غصہ چڑھ رہا ہو گا، کہ اس وکٹ پر کم از کم اؤٹ نہیں ہو سکتا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتیوں نے بیٹنگ کی، دیکھ لیں انہوں نے کس طرح کھیلا اور ہمارےکھلاڑٰوں نے کس طرح، زمین آسمان کا فرق ہے دونوں ٹیموں میں، انڈیا میرا خیال ہے کہ انکا پوائنٹ آف ویو ہم جیت گئے یہ نہیں بلکہ اس سے زیادہ مارجن سےکیوں نہیں جیتے یہ ہو گا،ہماری ٹیم کی اسپانسر شپ نہیں ختم ہوتی، پاکستا ن میں ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو یہ ان فٹ ہو جاتے ہیں، شاہین آفریدی مجھے آج بھی سو فیصد فٹ نہیں لگتا، آپکے پاس سپنر ہی کوئی نہیں تھا، حارث رؤف ٹھیک ہے وہ ہرمیچ میں ہر بندہ پرفارم نہیں کر سکتا،پرفارمنس تو انڈیا کی تھی ہم تو صرف بھاگ رہے تھے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری ٹیم پھینک دینی چاہئے جس طرح یہ کھیلے ہیں یہ کرکٹ نہیں ہے، سٹرئٹ وائز گیم ہے یہ، یہ جلدی آ جائیں گے،یہ زیاد ہ لمبا نہیں چلیں گے،ہالینڈ کو ہرانے میں عذاب ہو گیا تھا، وہی ایک ویک اپ کال ہونی چاہئے تھی پاکستان کی سیلکشن کمیٹی کے لیے

    مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے ٹرولز ہیں جو فیک خبریں پھیلا رہے ہیں، کتنی گھٹیا بات ہے اگر کسی خاندان میں طلاق ہوتی ہے تو دو خاندانوں کے لئے برا ٹائم ہوتا ہے، دونوں اس کو ڈیل کر رہے ہوتے ہیں، طلاق ایک دن میں نہیں ہو جاتی اس میں بڑا ٹائم لگتا ہے،بات چیت ہوتی ہے، دونوں خاندان بیٹھتے ہیں ہماری امریکی سوسائٹی تو نہیں کہ سوچا اور طلاق ہو گئی، فیک باتیں کر کے دونوں خاندانوں کو تکلیف پہنچائی جا رہی، نام لےلےکر کہا جا رہا ہے، جھوٹ کی بھی ایک حد ہوتی ہے، سیاست کی بھی ایک حد ہوتی ہے، میں مریم نواز کا ووٹر نہیں لیکن بطور والد اچھا محسوس نہیں کر رہا، اللہ کسی کے بچوں کے ساتھ ایسا نہ کرے، سوشل میڈیا پر جو چل رہا وہ پراپر بتا رہے کہ ہم کتنے گرے ہوئے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتہ چل رہا ہے کہ انکی اوقات کیا ہے، سعودی عرب میں کسی اہم شخصیت کی ان سے ملاقات نہیں ہو سکی، یو اے ای میں بھی انکی ملاقات نہیں ہو گی،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا،نواز شریف پاکستان آئیں گے یا نہیں 19 تاریخ کی شام کو بتاؤں گا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہہ ہمارے مسلمان ورلڈ بینک کی طرح اپنا ایک نہیں بنا سکے، عرب بلاک کی اہمیت ہے، مسلم ورلڈ کی نہیں، پوری دنیا میں جو مسلمان ہیں انکا کوئی مسلم بینک نہیں، کوئی ایسی پالیسی نہیں جس میں ایک دوسرے کی مدد ہو،

  • قانونی جنگ  جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی  کے نام  خط

    قانونی جنگ جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی کے نام خط

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے نامور وکیل رضوان عباسی ایڈوکیٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنا کیس جیتنے پر عدالت میں نمائندگی کرنے پر رضوان عباسی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے خط میں لکھا کہ میں اپنی حالیہ قانونی جنگ کے دوران اپنے وکیل رضوان عباسی کی شاندار قانونی نمائندگی کے لئے ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اور ان کی لگن، مہارت اور میرے کیس کے لئے غیر متزلزل وابستگی نے ایک سازگار نتیجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کو جتنا سراہا جائے کم ہے.

    سینئر اینکر نے اپنے خط میں رضوان عباسی بارے مزید کہا کہ "ہم نے ایک ساتھ جو سفر شروع کیا وہ ناقابل تردید طور پر چیلنجنگ اور جذباتی طور پر تکلیف دہ تھا اور جب میں آپ سے پہلی بار ملا تھا اسی وقت آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور دانشمندی سے متاثر ہوگیا تھا۔ اور اس پیچیدہ قانونی معاملات کو واضح اور قابل فہم انداز میں بیان کرنے کی آپ کی صلاحیت کو بھی سراہتا ہوں‌ جس کی بدولت میرے کیس میں اچھے نتائج آئے ہیں.”

    مبشر لقمان نے یہ بھی لکھا کہ "میرے کیس کی تیاری میں وکیل رضوان عباسی کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں جبکہ اسٹریٹجک سوچ اور قانونی بصیرت توواقعی قابل ذکر ہے جس نے مثبت فیصلے کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ کمرہ عدالت کے اندر اور باہر عباسی صاحب کے حوصلہ افزا دلائل نے مجھ پر دیرپا اثر چھوڑا اور مجھے یقین تھا اور ہے کہ اس مہارت نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔” انہوں نے مزید برآں کہاکہ؛ میں آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں. آپ مستقل طور پر جوابدہ اور قابل رسائی تھے، فوری طور پر میرے خدشات کو دور کرتے تھے اور مجھے میرے کیس کی پیشرفت کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھتے تھے جبکہ خدشات کے لمحات کے دوران اعتماد پیدا کرنے اور جذباتی مدد فراہم کرنے کی صلاحیت میرے اور میرے خاندان کے لئے انمول تھی۔

    سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں آپ کی پوری قانونی ٹیم اور معاون عملے کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو مستقل طور پر شائستہ ، موثر اور پیشہ ور رہے اور آپ کی فرم کے ساتھ کام کرنے کے مجموعی مثبت تجربے میں حصہ ڈالنے کیساتھ مددگار رہے۔ اس مقدمے کو جیتنے سے میری زندگی میں راحت کا احساس پیدا ہوا ہے جسے میں اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ہوں۔ جبکہ یہ آپ کی لگن اور مہارت کے بغیر ممکن نہیں تھا تاہم میری زندگی پر آپ کی صلاحیتوں کے اثرات اس قانونی کامیابی سے بھی کہیں زیادہ ہیں کیونکہ آپ نے انصاف کے نظام پر میرا اعتماد بحال کیا ہے.

    انہوں نے وکیل بارے خط میں واضح کیا کہ میرے قانونی مشیر کی حیثیت سے آپ نے ناصرف ایک سازگار نتیجہ حاصل کیا بلکہ قانونی پیشے میں میری امید اور اعتماد کو بھی بحال کیا اور میں آپ کی اس غیر متزلزل حمایت اور وکالت کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔جبکہ انصاف کے تئیں آپ کی لگن، اپنے مؤکلوں کے ساتھ آپ کی وابستگی، اور آپ کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت ہمیشہ تعریف کی مستحق ہے۔
    نو برس کی جدوجہد; مبشر لقمان کے حق میں عدالت کا بڑا فیصلہ
    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اینکر پرسن اور معروف ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کو مختلف عدالتوں میں 9 سال کی سخت جدوجہد کے بعد بالآخر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سیشن عدالت کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور اس حوالے سے کورٹ نے حتمی فیصلہ بھی جاری کردیا تھا۔

  • ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے  بند،  مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی اپنی طرف سے کورٹ مارشل کا بیان نہیں دے سکتے،اس بیان کو دینے کا مطلب یہ ہے کہ انکو کہا گیا ہے کہ وہ یہ کہیں،سمگلنگ کے خلاف کاروائی صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہو گی، تیل کراچی اور دیگر جگہوں پر بھی آتا ہے، تیل کے سیل پوائنٹ، سٹوریج، سب کو دیکھا جائے گا، اور ایکشن ہو گا، اس میں کافی لوگ شامل ہوں گے، جو شامل ہیں ، اسکا مطلب ہے عاصم منیر صاحب کسی کا لحاظ نہیں کریں گے، وہ کسی کو نہیں بخشیں گے،کورٹ مارشل یا جو بھی طریقہ ہے، اسکے مطابق کاروائی ہو گی،سروس رول کے مطابق جو بھی مناسب کاروائی ہو گی، ضرور ہو گی، یہ ہمارا کام نہیں کہ ہم فیصلہ کریں کہ کیا ہونا چاہئے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان باہر جائے گا؟ تو وہ پانچ دس سال کے لئے سائن کر کے جائے گا جس طرح میاں صاحب گئے تھے، اگر وہ باہر جاتا ہے تو پی ٹی آئی کو لیڈ کرنے والا کون ہو گا؟ سب رہنما اندر ہیں، اسد عمر فارغ ہوگئے ہیں، کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں، پرویز الہیٰ اندر ہیں، اسد قیصر اور عارف علوی کی نظریں اس پر ہیں کہ وہ پارٹی ہیڈ بن جائیں گے،پارٹی صدارت پکے ہوئے پھل کی طرح انکو مل جائے گی، انکی تو خواہش ہے کہ عمران خان جائے اور دس سال تک واپس نہ آئے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس دن سعودی عرب کہے گا ادھر اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، کوئی پریشر نہیں ہو گا، یو اے ای کے جو پرنس ہیں محمد بن زاہد، دو برس پہلے پاکستانی ھکومت کو بات کہی تھی کہ ایک دن تو تسلیم کرنا ہے، آخری مت ہونا، اگر پہلے کرتے ہو تو فائدہ ہو سکتا ہے، اور اگر آخر میں کرتے ہو تو فائدہ نہیں، پہلے والا سین تو ہم نے مس کر دیا، کئی مسلمان ممالک کر چکے ہیں، اب سعودی عرب کے تعلقات بھی اچھے ہو چکے ہیں، سعودی عرب کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا، انہوں نے ایران اور یمن سے ہاتھ ملا لیا، وہ اپنی ٹریڈ کے اوپر دھیان دے رہے ہیں،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • 36گھنٹوں میں پاکستان میں زلزلہ، خطرناک پیشین گوئی،مریم نواز کی جلسی ناکام

    36گھنٹوں میں پاکستان میں زلزلہ، خطرناک پیشین گوئی،مریم نواز کی جلسی ناکام

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک ڈچ سائنسدان ہے، اس نے پییشنگوئی ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان میں زلزلہ آ سکتا ہے، اس نے ٹویٹ بھی کی اور تفصیلات بھی بتائی، اسکی خبر کو لوگ اسلئے سنجیدہ لیتے ہیں کہ یہ پیشنگوئیاں کرنے والا آدمی نہیں ہے، اسی نے پیشنگوئی کی تھی،ترکی میں جو زلزلہ آیا تھا،ہم اسکو سن کر ہی کانپ گئے تھے، غالبا کل رات کو اس نے یہ پیشنگوئی کی، دس بارہ گھنٹے ہو چکے، اس حوالہ سے آگاہی ضرور دیا کریں، قدرتی آفات کے حوالہ سے بچاؤ کی تدابیر کی جا سکتی ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ خبر تو یہ بھی آئی ہے کہ میاں صاحب نے ٹکٹ لے لئے، کل تک سعودی عرب پہلے جانے کا ارادہ تھا، یو اے ای جانے کا پھر پاکستان ، اور اب جو ٹکٹ لی ہیں اسکے مطابق لندن سے ابوظہبی اور پھر ابوظہبی سے ہی پاکستان کا سفر کریں گے،پلان میں تبدیلی آ گئی ہے،میاں صاحب جب آ جائیں گے تو تب ہی یقین آئے گا،وہ عدالت سے میڈیکل لیو لے کر گئے تھے، اور پھر کئی سال واپس نہ آئے، میاں صاحب نے ابھی تک سفر کا سرٹفکیٹ نہیں لیا، ہو سکتا ہے کل پرسوں تک وہ لے لیں، وہ جب آئیں گے تو عدالت میں بھی میڈیکل رپورٹ پیش کرنی پڑے گی،چار سال انکا علاج ہوا،کیا کیا ہوا سب عدالت کو بتانا پڑے گا،نواز شریف کو واپسی پر ہر حال میں جیل ہی جانا پڑے گا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،ہو سکتا ہے میاں صاحب کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا جائے اور کہاجائے کہ یہاں ہی ریسٹ کریں، اسکے بعد میاں صاحب کیا بیانیہ بناتے ہیں،وہ تو بعد میں پتہ چلے گا، البتہ مریم نواز نے جلسہ کی بجائے جلسی کی ہے،صحافیوں کا کہنا ہے کہ 2000 کرسیاں لگائی گئیں اور وہاں مریم نے تقریر کی، عمران خان جب عدالت پیشی کے لئے جاتا ہے تو اسوقت اس سے زیادہ لوگ تو اسکے ساتھ ہوتے تھے،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینہ میں پوری دنیا میں پاکستان کی کرنسی ہائیسٹ پرفارمنگ کرنسی ڈیکلیر ہوئی ہے، ایک ماہ میں چالیس روپے ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی تو اتنا کسی اور کرنسی نے اپروو نہیں کیا ہو گا، اسی طرح چلتا رہا تو پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان میں اختلافات ہوئے ہیں،افغانستان نے بھارت میں ایمبیسی بند کر دی ہے، جس کا مطلب تعلقات بند،جب ایمبیسی بند کر دی جائے تو کوئی ایکٹوٹی نہیں ہوتی، یہ خوش آئند بات ہے جو اتنے سالوں سے پاکستان کو پرابلم تھی کہ انڈیا افغانستان کو پیسے دے کر پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہےخاص کر ٹی ٹی پی، تو اب وہ سلسلہ بھی بندہو گا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت ، بلکہ پاکستان فوج نے افغانستان کو تڑی دی تھی اور کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ پکڑاتو افغانستا ن کے اندر آئیں گے اور حملہ کریں گے جس کے بعد افغان حکومت نے کاروائی کی اور سو پلس لوگوں کو پکڑ لیا ہے،اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی پر کافی قابو پایا جا سکتا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ سابقہ اسٹیبلشمنٹ کے احتساب سے گریز کریں گے، عمران خان کے لئے میاں صاحب نے نرم گوشہ دکھایا، میاں صاحب کا بیانیہ راتوں و رات بدل گیا، یہ نیا بیانیہ آ گیا، بحرحال جو بھی ہو ،انکے پارٹی کے رہنماؤں کا اسرار ہے کہ میاں صاحب انتقام کی سیاست سے گریز کریں، کیونکہ یہی عمران خان نے کیا تھا، میاں صاحب کے بیانیہ سے فائدہ ہو گا یا نقصان، یہ آنیوالا وقت ہی بتائے گا،میاں صاحب کی جان کو خطرہ ہے اور یہ خطرہ بینظیر کی طرح کا ہے، ایئر پورٹ سے ہجوم کی صورت میں مینار پاکستان نہ جانے کی یہی وجہ بتائی جا رہی ہے، پاکستان میں جتنے بھی بڑے لیڈر ہیں،سب کی سیکورٹی بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان کا دشمن کسی ایک کو نشانہ بنا کر ملک کو آگ میں دھکیل سکتا ہے،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

  • نوازکی ضمانت ضبط،گوالمنڈی کی سیاست سے آؤٹ،پاکستان میں کفیل سسٹم

    نوازکی ضمانت ضبط،گوالمنڈی کی سیاست سے آؤٹ،پاکستان میں کفیل سسٹم

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر روزایک ڈیڑھ روپیہ گررہا ہے،تو میں بتا دوں کہ ڈیڑھ دو ماہ بعد 250 روپے پر آئے گا، ہوا کیا ہے، پشاور کی ایک مارکیٹ کو سیل کر دیا اسکے بعد افغانستان کرنسی اوپر جانا شروع ہو گئی اور پاکستان میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی، اگر یہی حالات رہے تو افغانستان کرنسی ٹاکیاں مارنے کے کام آئے گی، ڈالر یہاں سے خرید کر اپنے ملک لے جاتے وہاں کی معیشت مستحکم اور ہمارے ہاں روپے کی قدر گر جاتی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس کو درد ہے جس ملک کو وہ پال لے، ہم کیوں پالیں،ہم احسانوں کا بدلہ چکا رہے ہیں، اب تک پناہ گزین پاکستان میں ہیں اور وہ ہر طرح کا کام کر رہے ہیں، افغان پناہ گزینوں کے حوالہ سے ایک قانون بنا دینا چاہئے ،سعودی عرب اور یو اے ای والا اقامہ سسٹم شروع کر دیں کہ ایک پاکستانی کو کفیل بنانا پڑے گا اور وہ اسکو پے کرے گا،یہی مڈل ایسٹ میں ہوتا ہے، انکی اکانومی سٹیبل ہے اسی لئے، یہی افغان جو یہاں کہتے ہیں کہ اسلحہ لے کر پھرنا ہمارا زیورہے مڈل ایسٹ میں یہ سب زیور اتر جاتا ہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حمزہ پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں، نواز شریف کے جو قریبی تھے انہوں نے حمزہ کو سپورٹ کیا انکو سائیڈ لائن کرنا شروع کر دیا گیا ہے، ن لیگ کو پرویزملک کی فوتگی سے بہت نقصان ہوا ، وہ ہر لیول پر قابل احترام تھے اور ہر لیول پر انکی عزت تھی،پرویزملک فوت ہوئے تو شائستہ کو الگ کر دیا پھر علی بیک ڈور پر ہو گئے، سیف الملوک کھوکھر اوپر آ گئے اور مریم نے اپنی اے ٹی ایمز کو ارد گرد کرنا شروع کر دیا، ن لیگ کو پہلے سبکی ہوئی جب لاہور مین سیٹیں ہاری،آج کی صورتحال یہ ہے کہ کل صبح لاہور الیکشن ہو جائیں تو ن لیگ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی، ن لیگ خود بھی لڑے گی تو لالے پڑ جائیں گے،اسکی وجہ ن لیگ کی لڑائیاں نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف بے انتہا پاپولر ہو چکی ہے،اسکے سپورٹر کہتے ہیں کہ ایک بار تو ووٹ دینا ہے اب، یہ 2008 والی صورتحال بن چکی ہے،ن لیگ کی ابھی تک کوئی ایکٹوٹی شروع نہیں ہوئی، یہ نہیں پتہ کس سائڈ پر ہونا ہے ،پارٹی کی سینئر لیڈر شپ بھی خاموش ہے کہ کیا کرنا ہے، کدھر جائیں، ن لیگ کو باہر سے بھی اے ٹی ایم ملنا شروع ہو گئے علیم خان کے بعد، یہ قربت بہت ہو گئی ہے،حمزہ کو نواز شریف پنجاب کا وزیراعلیی کبھی نہیں بنائیں گے بلکہ اگر آئی پی پی نے کچھ سیٹیں لے لیں تو ہو سکتا ہے کہ نواز شریف علیم خان کا نام وزیراعلیٰ کے لئے دے دیں

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو