Baaghi TV

Tag: کھیل

  • محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار،بولے اعزاز سیلاب زدگان کے نام کر رہا ہوں

    محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار،بولے اعزاز سیلاب زدگان کے نام کر رہا ہوں

    محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار،بولے اعزاز سیلاب زدگان کے نام کر رہا ہوں

    قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیئے گئے

    محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پر ستمبر کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا محمد رضوان نے 10 میچوں میں 7 نصف سنچریاں بنائیں محمد رضوان نے انگلینڈ سیریز میں 63.20 کی اوسط سے 316 رنز بنائے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل کو نامزد کیا تھا

    محمد رضوان کا کہنا تھاکہ ایوارڈ جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اعزازمیرے اعتماد میں مزید اضافہ کریگا، اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، اچھی کارکردگی کا تسلسل آسٹریلیا میں جاری رکھنے کی کوشش کرونگا،اپنا اعزاز سیلاب متاثرین کے نام کررہا ہوں، امید ہے یہ اعزاز سیلاب متاثرین کے چہرے پر خوشی بکھیر دے گا،

  • ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ:بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پہلی شکست

    سلہٹ: ایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی کے کامیاب انعقادکے بعد پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں طویل طرز کی کرکٹ پر مشتمل قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوی ایشنز چیمپئن شپ جیسے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔ یہ دونوں ایونٹس 27 ستمبر بروز منگل سے شروع ہوں گے۔

    ان دونوں ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کی ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز سے بھی مشاورت کی۔ٹیسٹ کرکٹر زیاسر شاہ، اظہر علی، حسن علی، سرفراز احمد اور عمر امین کے علاوہ خالد عثمان بالترتیب بلوچستان، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔

    دس راؤنڈز پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباداسٹیڈیم، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ پانچ راؤنڈز کے میچزایبٹ آباد اور راولپنڈی کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہوراور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اس دوران پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی 8 راؤنڈ کے میچز کی براہ راست کوریج کی جائے گی۔ یہ میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اگلے دو راؤنڈکے میچز کی لائیو کوریج کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کا فائنل پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے میچ فیس میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ٹورنامنٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

    اسی طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں 27 ستمبر سے شروع ہونے والی کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گی۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھی میچز چار روز پر مشتمل ہوں گے۔

    23 نومبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ ایونٹ کے چھٹے سے آٹھویں راؤنڈ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سندھ اپنی کمپئن کا آغاز سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ سے کرے گا۔

  • پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔

     

    پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 7 میچز شیڈول ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا۔

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے وی آئی پی گیلری میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

    اسٹیڈیم میں صدر مملکت کی آمد کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات سخت کئےگئے ہیں۔پاکستان انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    جس کے لیے ابھی تھوڑی دیربعد ٹاس کے ذریعے بیٹنگ اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جائے گا

  • ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں ہرایا۔

    اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور قومی ٹیم کے سامنے 200 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بلے سے رنز اگلے اور اگلتے ہی چلے گئے، یہاں تک کہ دونوں نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ بناکر انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا ڈالا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ٹیم نے 200 یا اس سے زائد کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے کم وکٹیں گنوا کر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس تھا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں بھی بابر اعظم نے سنچری بنائی اور رضوان کے ساتھ مل کر 197 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔ قومی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا، اور اُس وقت یہ سب سے کم وکٹیں گنواکر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ تھا۔

    یاد رہے کہ آج دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، دونوں نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کرلیا۔

    بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔

    بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، وہ 66 گیندوں پر 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، محمد رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کیرن پولاڈ، ڈیوڈ ملر، کرس لیان کی ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کی تصدیق

    کیرن پولاڈ، ڈیوڈ ملر، کرس لیان کی ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کی تصدیق

    کیرن پولاڈ، ڈیوڈ ملر، کرس لیان کی ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کی تصدیق
    امریکہ کی 2 نئی فرینچائز کی ٹورنامنٹ میں شمولیت
    ڈرافٹنگ کی تقریب 26 ستمبر 2022 کو ابوظبی میں ہوگی
    کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ رواں موسم موسم سرما میں نئی رنگینیوں کے ساتھ لوٹ رہا ہے جس میں ڈوین براوو ، کیرون پولارڈ ، کرس لین اور ڈیوڈ ملر رواں سال ابوظبی ٹی 10 آئیکون کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ براوو کو دہلی بلز نے برقرار رکھا ہے ، جبکہ لین میزبان شہر کی فرنچائز ٹیم ابوظبی میں میں سرفہرست ہیں۔ بنگلہ ٹائیگرز نے شکیب الحسن کا انتخاب کیا ہے، داسن شانکا چنئی بریوز اسکواڈ کا حصہ ہیں اور دو بار کی فاتح ناردرن واریئرز نے وانندو ہاسارنگا کو برقرار رکھا ہے. موجودہ چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹرافی کے دفاع سے قبل اسٹار کپتان آندرے رسل کو اپنا آئیکون کھلاڑی کے طور پر لیا ہے۔

    رواں سال امریکہ کی دو نئی فرنچائزز بھی متعارف ہورہی ہیں ۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اور مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی۔ نیو یارک اسٹرائیکرز نے پولارڈ کو ے جبکہ مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی نے ملر کو آئیکون کھلاڑی کے طور پر چنا ہے۔
    وائٹ بال کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تباہ کن اور کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک پولارڈ نیو یارک اسٹرائیکرز میں انگلینڈ کے 2019 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایون مورگن کے ساتھ کھیلیں گے ۔ مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی میں آئی پی ایل کی حالیہ فاتح گجرات ٹائٹنز کے ساتھ اپنے ہم وطن ملر کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ اور اینرچ نورٹیج نے معین علی اور شمرون کے ساتھ پلاٹینیم کھلاڑی کے طور دستخط کئے ہیں۔

    ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا ہے کہ "مجھے امریکہ سے مورس ویل اسمپ آرمی اور نیو یارک اسٹرائیکرز کو اپنے ابوظبی ٹی 10 گھرانے میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔لیگ کے لئے ہمارا مقصد ابوظبی ٹی 10 کو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر پرایک غیر معمولی ایونٹ کے طور پر جگہ دینا ہے اور شائقین کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا ہمیں دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد 34 کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہوچکی ہے۔ امریکہ سے 2 نئی ٹیموں آنے سے ہم ٹورنامنٹ کو کامیابی سے فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ براعظموں میں کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ہمیں رواں سیزن میں آئیکون اور پلاٹینم کھلاڑیوں کے طور پر بڑے کھلاڑیوں کو جمع کرنے پر فخر ہے امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کو شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھنے اسٹیڈیم آئے گی۔

    نیویارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ وہ ٹی 10 کے سفر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور وہ واقعی اس سیزن کے شدت سے منتظر ہیں نیو یارک اسٹرائیکرز ابوظبی ٹی 10 کا جذبہ پورا کرنے میں اپنے قدم آگے بڑھائے گی ابوظبی ٹی 10 کرکٹ کیلنڈر کے بہترین ایونٹس میں سے ایک ہے اور مجھے یقین ہے کہ نیو یارک اسٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں مزید رنگ بھردے گی۔

    مورس ویل سمپ آرمی کے مالک رتیش پٹیل نے کہا ہے کہ یہ اسمپ آرمی کے لئے ایک نئے اور دلچسپ باب کا آغاز ہے. ابوظبی ٹی 10 ایک انوکھا اور انتہائی مسابقتی مقابلہ ہے جو دنیا بھر کے صف اول کے کھلاڑیوں کو یکجا کرتا ہے یہ ہمیں دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے اور اپنے آپ کو آزمانے کا بہترین موقع دیتا ہے۔ وہ اس سیزن کے شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 کا چھٹا سیزن 23 نومبر سے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔رواں سال کے سفر میں 6 ٹیموں کے علاوہ امریکہ سے تعلق رکھنے والی 2 نئی ٹیمیں نیو یارک اسٹرائیکرز اور مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی بھی شامل ہوں گی یوں رواں سال 8 ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔ جنہیں 10 اوور کی اننگز کھیلنا ہوگی۔ ابتدائی آئیکون اور پلاٹینم کھلاڑیوں کے انتخاب اور برقرار رکھے جانے کے بعد 8 فرینچائز میں بہت زیادہ اسٹار کھلاڑی نظر آئیں گے۔

    تمام 8 اسکواڈز حتمی شکل دینے کے لئے 26 ستمبر کو ابوظبی میں کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا جہاں ہرایک ٹیم ایک بین الاقوامی ابھرتا کھلاڑی اور یواے ای کے 3 کھلاڑیوں کو منتخب کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت تمام 8 ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن میں ہر ایک ٹیم سے مقابلہ کرے گی جن میں سے 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی جس کے بعد کوالیفائرز اور ایک ایلیمینیٹر کا میچ ہوگا جس میں 2 فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

  • پاکستان کی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں مقابلوں کے لیے تیار

    پاکستان کی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں مقابلوں کے لیے تیار

    لاہور:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گیرواں برس بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہورہا ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔3 رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلیے اردن پہنچ گئی ہے۔

    قومی خواتین نیزہ بازی ٹیم کے کوچ ہارون پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے۔ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان (Equestrian Federation of Pakistan) کے صدر صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

     

    صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقا کا تربیتی دورہ کرچکی ہے تاہم ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال سعودی عرب رواں برس نومبر میں پہلی مرتبہ ملک میں پیشہ ور خواتین کھلاڑیوں کے گالف کے بین الاقوامی سطح کے دو ٹورنامنٹ منعقد ہوئے’سعودی لیڈیز انٹرنیشنل’ کے نام سے پہلا ٹورنامنٹ نومبر کی 12 سے 15تک جب کہ دوسرا ‘سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل’ ٹورنامنٹ نومبر کی 17 سے 19 نومبر تک کھیلا گیا

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جمعۃ المبارک کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں دوروزہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا افتتاح کیا، مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئین شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے گراس روٹ لیول سے سوئمنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کررہا ہے، ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سوئمنگ کی اکیڈمی قائم کی ہے جس میں فینا کوالیفائیڈ کوچز سوئمرز کو تربیت دے رہے ہیں، نوجوان سوئمرز کیلئے یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ عالمی معیار کے سوئمنگ پول میں مقابلوں میں شریک ہیں، کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کا انفراسٹرکچر بہتر کر رہے ہیں، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے چیمپئن شپ کے پہلے روز کامیاب ہونیوالے سوئمرز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن زوریز لاشاری، سیکرٹری کرنل احمد،صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن دانیال لاشاری اور سیکرٹری عاطف شفیق، فینا کوالیفائیڈ کوچ محمد حفیظ بھٹی اور ڈویژنل کوچ رفیع زمان بھی موجود تھے۔

    چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زیادہ سکولوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، پہلے روز سو میٹربٹر فلائی (سپر بوائے) کے مقابلے میں ایان آصف نے پہلی، ریان صادق نے دوسری اور احتشام بٹ نے تیسری پوزیشن لی، سو میٹر بٹر فلائی انڈر16 بوائز کے مقابلے میں داؤد نواز پہلے، سبحان احمد دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پر رہے، سو میٹر بٹر فلائی انڈر14 میں آریان رحمن خاور پہلے، یوسف احمد دوسرے اور فتح صدیق تیسرے نمبر پر رہے، سو میٹر بٹر فلائی انڈر 12میں دیان کاشف پہلے، اسجد علی دوسرے اور محمد حسیب تیسرے نمبر پر رہے،سومیٹر بیک سٹروک (سپر بوائے) کے مقابلے میں ریان صادق لون پہلے، داؤد اشرف دوسرے اور ابوبکر صدیق تیسرے نمبر پررہے، سو میٹر بیک سٹروک انڈر16میں داؤد نواز پہلے، ابراہیم طاہر دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پررہے۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز ہفتہ کو بھی مقابلے ہوں گے۔

  • اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    کراچی:فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے جب کہ پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ایشین 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ 25 سے 28 ستمبر جب کہ ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے، دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اخراجات خود برداشت کریں گے، پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہےکہ فنڈز ملنےکی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائےگی، تاہم قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے۔

    پی بی ایس اے کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیےگئے۔

    پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

    دبئی:آئی سی سی کی طرف سے دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو اوورز پیچھے رہیں۔

     

    وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی،غفلت،ناتجربہ کاریاں،چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

    اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

     

    ادھر ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا۔دبئی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز کرے گی۔بھارتی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔

    پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ہانگ کانگ اور بھارت ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آرہے ہیں۔بھارتی ٹیم نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں چلی جائے گی۔ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔