Baaghi TV

Tag: کھیل

  • بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کو سونپی گئی ہے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے سلیکشن کمیٹی کے مطابق لٹن داس کی مستقل کارکردگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

    اسکواڈ میں بیٹر جاکر علی کو خراب کارکردگی کے باعث شامل نہیں کیا گیا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے جاکر علی کا 2025 کا سال مایوس کن رہا، جہاں انہوں نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 378 رنز بنائےسکواڈ میں فاسٹ باؤلر ٹاسکن احمد کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم انتظامیہ نے بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں خاص طور پر تیز باؤلرز پر انحصار کیا ہے تاکہ بھارتی اور سری لنکن کنڈیشنز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

    آئی سی سی میں جے شاہ کی کمزور قیادت، عالمی کرکٹ سیاست کی نذر

    بنگلہ دیش اسکواڈ:

    لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، قاضی نورالحسن سوجن، مہدی حسن، رشاد حسین، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ساقب، تسکین احمد، سیف الدین، شوریف الاسلام

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

  • شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے، آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست ہے اور جواز رکھتا ہے، اب آئی سی سی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔

    انہوں نے کہاکہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ ان کے یہاں کرکٹ ہو، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے، اور آئی سی سی کو اب اس معاملے پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلے میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی،بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔

  • بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کرنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے بعد، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑی کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

    بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں، لیکن مشاورت جاری ہےکرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گےمتعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

    پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھی سیکیورٹی کی یقین دہانی حاصل کرے گا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بی سی بی کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے مستفیض الرحمان کو اپنے آئی پی ایل 2026 اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے، جس کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی بی سی سی آئی کی ہدایت پر کیا گیا۔

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حالیہ حالات کے پیشِ نظر، بی سی سی آئی نے کے کے آر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کریں۔ اگر ٹیم کسی متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے تو یھارتی کرکٹ بورڈ اجازت دے گا۔

    سائیکیا نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ فیصلہ کیوں لیا گیا، تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چند دنوں سے بھارتی سیاسی رہنماؤں نے کولکتہ نائٹ رائیڈر اور اس کے مالک شاہ رخ خان پر تنقید کی تھی کہ وہ مستفیض الرحمان کو اسکواڈ میں شامل کر رہے ہیں، جب کہ بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں چند گھنٹوں کے اندر کے کے آرنے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی ہدایت اور مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    مستفیض الرحمان آئی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور 2016 سے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں سن رائز حیدرآباد، دہلی کیپیٹلز، راجھستان رائلز، ممبئی انڈینز اور چنائی سپرکنگز شامل ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 60 میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    گذشتہ سال انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا، جب کہ ٹیم نے اپنی لائن اپ میں نئے کھلاڑی بھی شامل کیے، جن میں آکاش دیپ، سری لنکا کے میتھیسا پاتھرانہ اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین شامل تھے۔

    مستفیض الرحمان جو 2026 سیزن سے پہلے آئی پی ایل میں ٹیم حاصل کرنے والے واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں، اس وقت بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) اور رنگ پور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    ادھر، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے ہوم سیزن کا اعلان کیا ہے، جو مارچ 2026 میں شروع ہوگا اور اس میں بھارت کی جانب سے تین او ڈی آئی اور تین ٹی ٹوئینٹی میچز کی وائٹ بال سیریز شامل ہے یہ سیریز اصل میں 2025 کے لیے شیڈول تھی لیکن بعد میں مؤخر کی گئی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی فروری اور مارچ میں بھارت میں موجود ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس معاملے پر جلد باضابطہ بیان جاری کرنے کی توقع ہے۔

  • سابق ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی کےپی سی بی پر سنگین الزامات

    سابق ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی کےپی سی بی پر سنگین الزامات

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

    ایکس پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے ذلت آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہوں نے کوچنگ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    جیسن گلیسپی نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور اس حیثیت میں انہیں مکمل اختیار اور اعتماد دیا جانا چاہیے تھا، تاہم پی سی بی نے ان کے سینئر اسسٹنٹ کوچ کو بغیر کسی پیشگی اطلاع یا مشاورت کے برطرف کر دیا،یہ اقدام نہ صرف غیر پیشہ ورانہ تھا بلکہ ایک ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کی توہین کے مترادف بھی تھا۔

    خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے،پی ٹی اے

    ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے علاوہ بھی کئی انتظامی اور پیشہ ورانہ مسائل تھے جنہوں نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کیاایسی فضا میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے جہاں اعتماد، رابطے اور احترام کا فقدان ہو، انہیں محسوس ہوا کہ ان کی رائے اور کردار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو کسی بھی کوچ کے لیے ناقابل قبول صورتحال ہوتی ہے۔

    جیسن گلیسپی نےکہا کہ پاکستان میں کوچنگ کا تجربہ ان کے لیے نہایت تلخ ثابت ہوا اور اس نے کوچنگ سے ان کی محبت کو بھی متاثر کیا،وہ ہمیشہ کوچنگ کے عمل کو مثبت اور تعمیری سمجھتے تھے، مگر پاکستان میں پیش آنے والے واقعات نے ان کے جذبے کو ٹھیس پہنچائی۔

    ہندتوا سوچ اور انتہا پسندی خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے،خواجہ آصف

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جیسن گلیسپی نے پی سی بی کے خلاف اس نوعیت کے بیانات دیے ہوں اس سے قبل بھی وہ پاکستان کرکٹ کے انتظامی معاملات پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ بیانات نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننس اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر بحث چھیڑ دی ہے۔

  • بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں،محسن نقوی

    بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں،محسن نقوی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور بھارت کے حوالےسے اپنے مؤقف پر قائم ہیں،پاکستان کی جانب سے ہر چیز برابری کی سطح پرہوگی۔

    نیا ناظم آباد پی سی بی انٹر اسکولز فائنل کے میچ میں چیئرمین پی سی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے چیئرمین عارف حبیب اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بھی تقریب میں موجود تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اُس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہی بات ہوگی، مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے کوئی بات نہیں ہوئی، کرکٹ کے معاملے کو کرکٹرز ہی دیکھ رہے ہیں،کوشش ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل جائے۔

    این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے الرٹ جاری کردیا

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گراؤنڈز کے معاملے سے آگاہ ہوں، بہت جلد کراچی سمیت پورے ملک میں گراؤنڈز کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، نیشنل اسٹیڈیم تعمیر نو کے بعد لاہور سے زیادہ خوبصورت ہوگا پی ایس ایل کے فوری بعد نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا اور کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے خوبصورت بنائیں گے جس کے بعد عوام خود رُخ کریں گے،حیدرآباد میں بھی ٹورنامنٹس کرائیں گے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹر اسکول کرانے کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک ایک ایونٹ کرائیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آئیں گے۔

    پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام رہا،بلوم برگ

  • قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

    انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے،ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رکے جہازمیں مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ 5 جنوری سےاسلام آباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لیگ اسپنر راشد خان افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب، جنہیں بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر رکھا گیا تھا، ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

    افغانستان کے اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زدران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز ، محمد اسحاق، صدیق اللہ اٹل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمدزئی شامل ہیں جبکہ اے ایم غضنفر، اعجاز احمدزئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزرو رکھا گیا ہے۔

    یہی اسکواڈ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گا، جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 19 سے 22 جنوری تک کھیلی جائے گی جس کے بعد 7 فروری سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگا۔

  • جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیا

    جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیا

    اسکاٹ لینڈ اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیے، محمد سہیل عدنان نے بوائز انڈر 15 اور محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 ایونٹ اپنے نام کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ محمد سہیل عدنان نے سیڈ 2 چین کے یوان زی لیو کو ایک آسان مقابلے کے بعد شکست دی،محمد سہیل عدنان نے پہلا گیم 5-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 9-11 سے کامیابی پائی، تیسرے گیم میں سہیل عدنان کو 7-9 کی سبقت حاصل تھی کہ اس مرحلے پر ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہوگئے سہیل عدنان نے سیمی فائنل میں سیڈ 3 قطر کے عمر فراغ کو شکست دی تھی۔

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 کے فائنل میں سیڈ 2 ہانگ کانگ، چائنا کے نکولس من سو چو کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے شکست دی، کوالیفائر محمد مصطفیٰ خان نے پہلا گیم 3-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں7-11 میں فتح حاصل کی اور پھر تیسرا گیم 5-11 سے جیت کر چیمپئن بن گئے انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ملائیشیا کے احمد نظرل کو 0-3 سے ہرایا تھا۔

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    واضح رہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے دستبرداری کے باوجودایک درجن سے زائد قومی کھلاڑی اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک ہوئے۔

  • پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم منظور

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم منظور

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی،ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا،وزیراعظم نے ٹیم کے ساتھ جانے والے اسٹاف کے لیے بھی 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

    پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد پر ہنگامہ آرائی، رپورٹ منظرِ عام پر

  • رونالڈو مسلسل تیسری بار مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر قرار

    رونالڈو مسلسل تیسری بار مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر قرار

    دبئی: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال مشرق وسطیٰ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے 28 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہونے والے 2025 گلوب سوکر ایوارڈز میں مسلسل تیسری بار بہترین مڈل ایسٹ فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا 40 سالہ فٹبالر نے تقریب کے دوران اپنے کیریئر کے 1000 گولز مکمل کرنے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔

    رونالڈو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ میں کھیلتے رہنا چاہتا ہوں،آپ جانتے ہیں میرا ہدف کیا ہے میں مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں اور 1000 گولز مکمل کرنا چاہتا ہوں ،میں ضرور اس نمبر تک پہنچوں گا، اگر کوئی انجری نہ ہوئی، ان شاء اللہ۔

    مجرمانہ سرگرمیاں: گزشتہ پانچ برسوں میں سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی ملک بدر

    واضح رہے کہ النصر کی جانب سے الاخدود کے خلاف حالیہ میچ میں 2 گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 956 ہو چکی ہےاس طرح وہ تاریخی 1000 گولز کے سنگِ میل سے صرف 44 گول دور ہیں، یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو آج تک کوئی فٹبالر باضابطہ طور پر حاصل نہیں کر سکا۔

    یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائشگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، روس کا الزام