Baaghi TV

Tag: کھیل

  • بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ، شاہد آفریدی

    بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دُہرے معیار پر بول پڑے،کہا کہ بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی –

    شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی، آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا ، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں، تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے ، بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ،اسی طرح سابق کپتان محمد یوسف نے کہا آئی سی سی کو کسی ایک ملک کے بورڈ کو سپورٹ کرنے کے بجائےانٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرح کام کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔

  • پاکستانی کرکٹرز سے فراڈ، کھلاڑیوں اور کمپنی کے مالک کا ردعمل آ گیا

    پاکستانی کرکٹرز سے فراڈ، کھلاڑیوں اور کمپنی کے مالک کا ردعمل آ گیا

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں اور کمپنی کے مالک کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

    پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم نے کمپنی میں انویسٹمنٹ کی تھی ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا، کمپنی ہم سے رابطے میں ہے، تمام پیمنٹ مارچ تک کلیئر کرنے کا کہا گیا ہے، صرف 2 چیک باؤنس ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب انویسٹمنٹ کرنے والی کمپنی کے مالک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کھلاڑیوں کی 2023 سے میرے ساتھ انویسٹمنٹ ہے، میرا کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تحریری معاہدہ موجود ہے تمام کھلاڑیوں کے پاس میری کمپنی کے گارنٹی چیک بھی موجود ہیں، تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں،میں کبھی امریکا نہیں گیا نہ ہی میرے پاس امریکا کا ویزا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں ہوں اور تمام کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، انہوں نے کہا کہ پہلی بار ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، چند دنوں میں تمام ادائیگیاں کلیئر کر دی جائیں گی،میں پاکستانی ہوں اور میرا خاندان پاکستان میں ہے، کھلاڑیوں کے علاوہ میرے پاس مزید انویسٹرز بھی ہیں۔

  • پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ  کل ہو گی

    پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کل ہو گی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیاروہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ اتوار کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سربراہ سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورکشاپ کا اعلان کیاسلمان نصیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشمتل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھلاڑی ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے منتخب کیے جائیں گےپی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

    ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جبکہ اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

    لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

    پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےمحمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئےوسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔

  • پاک- آسٹریلیا ٹی 20 سیریز پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پاک- آسٹریلیا ٹی 20 سیریز پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

    پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں ٹیم کے سربراہ ہوں گے، سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کا بطور ریفری 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگاعلی نقوی نے بطور ریفری اسی گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

    پہلے میچ میں آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، د وسرے میچ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے راشد ریاض ان کے ہمراہ ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین آن فیلڈ ہوں گے، پہلے میچ میں تھرڈ امپائر ناصر حسین اور فورتھ امپائر راشد ریاض ہوں گے۔

    دوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے، تیسرے میچ میں طارق رشید اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ڈیوٹی کریں گے، تینوں میچز29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • آئی سی سی کا انکار:بنگلا دیش نےکھلاڑیوں کو بلا لیا

    آئی سی سی کا انکار:بنگلا دیش نےکھلاڑیوں کو بلا لیا

    آئی سی سی نے بنگلا دیش کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہےاس ملاقات میں مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بتائیں گے، مشیر کھیل اور کھلاڑیوں کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔

    مشیر کھیل ورلڈکپ سے متعلق کھلاڑیوں کی رائے پوچھیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی،ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی ہوں گے جبکہ بنگلا دیش سیکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر بھارت نہیں جانا چاہتا۔

  • بھارتی صحافی وکرانت گپتا محسن نقوی  کے متعرف

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا محسن نقوی کے متعرف

    معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محسن نقوی جیسا چئیرمین ملا جو بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چیئرمین بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے کھل کر بات کر رہا ہے اور کسی دباؤ کا شکار نظر نہیں آ رہا محسن نقوی بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

    وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف کھلاڑیوں کو میدان میں مصافحہ اور خیرسگالی سے روکا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب تجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جاتی ہیں، جو ایک دوہرا معیار ہے-

    واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیاخط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی، ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے جیت کےبعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔

  • پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

    پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

    پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹیم کے نام اعلان کیا،حمزہ مجید کے مطابق پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی ٹیم ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی،اسٹالینز‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا ہےسیالکوٹ اسٹالینز‘ کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی ہم ایک ایسی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو نہ صرف بہترین کھیل پیش کرے گی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلائے گی،او زی گروپ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دے گا۔

    علاوہ ازیں کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ کے نام کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ نام فائنل کیے گئے تھےفائنل ہونے والے ناموں میں ’سیالکوٹ تھنڈرز‘، ’سیالکوٹ سکسرز‘، ’سیالکوٹ اسٹالینز‘، ’سیالکوٹ فیلکنز‘ اور ’سیالکوٹ شاہینز‘ شامل تھے دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

  • پی ایس ایل 11:  آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز  کی فہرست

    پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں،صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جبکہ اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےخوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

    لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

    پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےمحمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے وسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھلاڑی ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔

  • 15 فروری کو 2 پاک بھارت ٹاکرے

    15 فروری کو 2 پاک بھارت ٹاکرے

    15 فروری کو 2 پاک بھارت معرکے طے ہو گئے ہیں-

    تفصیلات کے مطابق 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا مقابلہ شیڈول ہے، جو کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں اور شائقین اس اہم میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں-

    مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوگاایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا،اس کا مقصد براعظم سے ابھرتی ہوئی ٹیموں کو پلیٹ فارم کی فراہمی اور ایشیائی کرکٹ کے فیوچر اسٹارز کو متعارف کرانا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کو شامل کیا گیا ہے پاک بھارت ویمنز میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے نمایاں مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، اس سے رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    گرین شرٹس مہم کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی، گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا دوسری جانب بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور دوسرا میچ نیپال سے ہونا ہےگروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرپائیں گی جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا،ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کو نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور ایشیا بھر میں ویمنز کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پلیٹ فارم سمجھا جا رہا ہے-

  • پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

    پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

    کراچی:پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی-

    باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ میٹنگ میں بیشتر فرنچائزز نے آکشن پر آمادگی ظاہر کر دی چیئرمین بورڈ کی منظوری سے اسے لاگو کر دیا جائے گا، اتوار کو ورکشاپ میں ٹیم اونرز کو آکشن کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جائے گی دوسری جانب تمام پرانی 5فرنچائزز نے 4کھلاڑیوں بشمول برانڈ ایمبیسیڈر برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا، نئی ٹیموں نے صفر ریٹینشن کا کہا تھا، اس پر بھی حتمی فیصلہ چیئرمین کریں گے۔

    واضح رہے کہ جمعے کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے بھی ٹیم اونرز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے، اس کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا،جبکہ انہوں نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھانے کا بھی مشورہ دیا تھا-

    پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

    ناقص ڈیوٹی روسٹر منصوبہ بندی،انڈیگو پر ریکارڈ جرمانہ عائد

    ہم اب بھی ساتھ رہتے ہیں، سنیتا آہوجا کی گووندا سے طلاق کی تردید