Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ایشیاکپ:پاکستان کواگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا،بھارتی میڈیا

    ایشیاکپ:پاکستان کواگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا،بھارتی میڈیا

    بھارتی،میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ رہا ہے-

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے اجلاس کے انعقاد اور ایونٹ کے اعلان کے بعد سے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہےبھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ مودی سرکار ایشیاکپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیا جائے گا، اگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں،اس کے علاوہ بھارتی ایوانوں میں بھی ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی ڈیمانڈ ہورہی ہے،بھارتی ایوانوں میں اپوزیشن نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت سب کچھ بند ہے تو کرکٹ کیوں ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیاکپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائے گا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

    ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی۔

    پی سی بی نے پالیسی کے تحت سال 26-2025 سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہےاسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے جب کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئے بھی فٹنس ٹیسٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے،ایسا پہلی دفعہ ہوگا کہ پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا۔

    اس کے علاوہ پاتھ ویز اور ایج گروپ کرکٹ کیلئے بھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگااس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کے کوچ یاسر ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، اس میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    سپریم کورٹ، عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    چین:شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی

    مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

  • بھارت اور انگلینڈ میچ ،پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

    بھارت اور انگلینڈ میچ ،پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

    اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

    ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھارت نے ناقابلِ یقین مزاحمت کرتے ہوئے ایک یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کر دیا 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے،دورانِ میچ ایک شائق، جو روایتی سبز رنگ کی پاکستانی کرکٹ جرسی پہنے ہوئے تھا، کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جرسی اتارنے کا مطالبہ کیا،ابتدائی طور پر، ایک بھارتی نژاد سیکیورٹی اہلکار نے اس مداح سے رجوع کیا، تاہم مداح نے جرسی اتارنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

    https://x.com/Crystal_J10c/status/1949713656570368278

    مداح کا مؤقف تھا کہ گراؤنڈ میں موجود کسی بھارتی تماشائی کو اس کی پاکستانی جرسی سے کوئی اعتراض نہیں تھا کچھ ہی دیر بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مداح کو اسٹیڈیم سے باہر لے جا کر مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    حقیقی کامیابی کیلئے والدین کی عزت،اساتذہ کا احترام بے ضروری ہے،سبیل اکرام

    اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا،سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ،واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

    تاہم، یہ معاملہ حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی نازک موڑ پر ہیں، اور اس طرح کے واقعات کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں، بھارت چیمپئنز بمقابلہ پاکستان چیمپئنز کا میچ سیاسی اختلافات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا-

    کولمبیا کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان

  • وزیراعظم کا قومی کھلاڑیوں کیلئےانعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

    وزیراعظم کا قومی کھلاڑیوں کیلئےانعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    حکومتی فیصلے کے مطابق اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھاسلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

    ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر ایک کروڑ، سلور پر 70 لاکھ اور برونز پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے، کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ جبکہ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل پر 50 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہےبرٹش جونیئر اور یو ایس اوپن جونیئر جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایشین انڈور گیمز میں گولڈ میڈل پر 20 لاکھ اور سیف گیمز میں گولڈ پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    یوتھ اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ جبکہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے انعام دیا جائے گاخصوصی کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیااسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، بلائنڈ اور ڈیف اسپورٹس کے لیے بھی انعامی رقم مختص کر دی گئی ہے وزیراعظم کے اس فیصلے کو کھلاڑیوں اور کھیلوں سے جڑے حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

  • پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور:پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

    اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

    دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی جیلوں میں قید ہونے کی تعداد میں اضافہ

    واضح،رہےکہ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کو ایونٹ میں شرکت اور بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے کلیئرنس مانگی تھی۔ تاہم حکومت نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دے،بھارتی حکومت ایشیا کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے چکی تھی، لیکن بھارتی متعصب میڈیا کا اس حوالے سے پروپیگنڈا جاری رہا، جب کہ سوشل میدیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے پاکستان ٹیم کو ویزوں کے اجرا کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے ٹیم کے بھارت جانے کے لیے کلیئرنس مانگی تھی۔ تاہم حکومت کی جانب سے نہ صرف اس ایونٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ رواں سال پاکستان کی کوئی بھی اسپورٹس ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ آئندہ ماہ 25 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں،قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 سکواڈ میں 15 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں-

    ٹی 20 سکواڈ :

    سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ :

    محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔

  • بین اسٹوکس کی آئی سی سی پر تنقید

    بین اسٹوکس کی آئی سی سی پر تنقید

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت اور آئی سی سی پر شدید تنقید کی-

    بین اسٹوکس بھارت کے خلاف مانچسٹر میں چوتھے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے دبنگ بیانات سے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہےانہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر متضاد قوانین بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کی مختلف کنڈیشنز کے مطابق قوا نین میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

    پریس کانفرنس کے دوران بین اسٹوکس سے لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے استعمال کی جانے والی مائنڈ گیمز پر بھی سوال کیا گیا جس پر اسٹوکس نے روایتی انداز میں ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا،اس سیریز میں بین اسٹوکس کی کارکردگی اور ان کی حکمت عملی خاصی نمایاں رہی ہے، خاص طور پر گیند بازی میں انہوں نے ٹیم کو دو مشکل اور اہم میچ جتوا کر سیریز میں برتری دلائی۔

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سست اوور ریٹ کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا لارڈز ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے روایتی ٹیسٹ کرکٹ کا انداز اپناتے ہوئے دفاعی حکمت عملی اختیار کی، جس کے باعث بولرز کو لمبے اسپیل کرانے پڑے اور تھکن کی وجہ سے اوورز مکمل کر نے میں وقت زیادہ لگا۔

    بین اسٹوکس کی آئی سی سی پر تنقید

    بین اسٹوکس نے اس حوالے سے کہا کہ ایشیائی کنڈیشنز اور انگلینڈ یا نیوزی لینڈ جیسی جگہوں پر ایک ہی قوانین لاگو نہیں کیے جاسکتے کیونکہ ایشیا میں 70 فیصد اوورز اسپنرز کرواتے ہیں جبکہ انگلینڈ اور دیگر مغربی ممالک میں زیادہ تر اوورز فاسٹ بولرز کراتے ہیں،آپ ایشیا میں وہی قوانین لاگو نہیں کر سکتے جہاں 70 فیصد اوورز اسپنر ز کراتے ہیں، جبکہ یہاں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک میں فاسٹ بولرز زیادہ اوورز کراتے ہیں۔

    لارڈز میں بھارت کی جانب سے دن کے اختتام پر وقت ضائع کرنے پر غصے کا اظہار کرنے کے بعد انگلینڈ نے نفسیاتی جنگ کا ہنر خوب استعمال کیا ہےبین اسٹوکس نے واضح کیا کہ انگلینڈ سلیجنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہتا، تاہم اگر بھارت کی جانب سے کوئی حرکت ہوئی تو انگلینڈ پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

    انگلینڈ جو کبھی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا، لارڈز ٹیسٹ میں 22 رنز سے فتح کے باوجود سست اوور ریٹ کی وجہ سے دو پوائنٹس سے محروم ہوگیا، دو میچز جیتنے کے بعد انگلینڈ کے پوائنٹس 24 سے کم ہو کر 22 رہ گئے اور پوائنٹس کا تناسب 66.67 فیصد سے کم ہو کر 61.11 فیصد رہ گیا، جس کے بعد انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا سے نیچے تیسرے نمبر پر چلا گیا۔

  • آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    آئرلینڈ کے خلاف سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی، فاطمہ ثنا آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کریں گی، قومی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی۔

    15 رکنی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم صدف شمس، سعدیہ اقبال اورسدرہ امین طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

    ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا۔

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    اسرائیل کے خلاف تعصب کاالزام، امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

  • سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے  باعث لندن اسپتال  میں داخل

    سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل

    پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہیں-

    رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر شدید معذوری کی حالت میں لندن کے اسپتال میں داخل ہیں،وہ ہلنے جلنے سے قاصر ہیں 73 سالہ سرفراز نواز اپنے خاندان کے ساتھ لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں کئی سالوں سے مقیم ہیں 2019ء میں انھیں دل کی تکلیف کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سرفراز نواز پاکستان کے اب تک کے بہترین پیسروں میں سے ایک رہے ہیں۔

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ایک معروف کھلاڑی رہے ہیں فرسٹ کلاس میچوں میں انھوں نے 24750 رنز دے کر 1005 وکٹیں حاصل کیں انھوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 177 اور 45 ون ڈے میچوں میں 63 وکٹیں حاصل کیں- ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین کارکردگی 86 رنز کے عوض 9 وکٹوں کا حصول تھا جبکہ ان کی اوسط 24.62 رہی انھوں نے 46 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کیے جبکہ 4 مرتبہ انھیں ایک میچ میں 10 وکٹ حاصل ہوئے جبکہ 45 ایک روزہ بین الاقوامی ایک روزہ میچز بھی کھیلے کرکٹ کے علاوہ انھوں نے ایک سیاستدان کے طور پر بھی قسمت آزمائی کی،1985ء میں سرفراز نے کرکٹ چھوڑ دی اور سیاست میں آ گئے۔ وہ 1985ء کے پاکستانی عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    سابق کھلاڑی سرفراز نواز شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل

    انھوں نے 1985ء میں پاکستانی فلم اداکارہ رانی سے دوسری شادی کی اس سے قبل انھوں نے سابق کرکٹ کھلاڑی میاں سعید احمد کی بیٹی سے شادی کی تھی اداکار رانی سے شادی کے بعد انھیں خود بھی 70ء کی دہائی کے دوران کئی بااثر پاکستانی فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے فلموں میں اداکاری کی پیشکشیں ہوئیں مگر انھوں یہ سمجھ کر انکار کر دیا کہ اداکاری ان کی طاقت نہیں ہے۔-

    مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ

  • اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں ، شاہد آفریدی

    اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں ، شاہد آفریدی

    پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کرکٹ دونوں ٹیموں سے بڑی ہے ، آپ اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں –

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان شیڈول میچ گزشتہ روز منسوخ کر دیا گیا تھا جس پر اب شاہد آفریدی نے ایک صحافی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔

    شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں نے یہ بھی کہہ دیا تھاکہ آپ لوگ چاہتے ہو میں گراؤنڈ میں بھی نہیں آتا، کرکٹ ہونی چاہیے، مجھ سے کرکٹ بڑی ہے ، کرکٹ دونوں ٹیموں سے بڑی ہے ، آپ اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں ، جو ایک آدھا لڑکا نہیں کھیلنا چاہ رہا تھا اس کی وجہ سے سارا مسئلہ ہواہے ، میرے خیال میں یہ بھارتی ٹیم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے –

    عوام جان چکے ن لیگ ہی وہ جما عت ہے جو عوام کو ریلیف اور ترقی دینا جانتی ہے،مریم اورنگزیب

    سابق کرکٹر نے بتایا کہ بھارتی کپتان یووراج سنگھ ایک بہت ہی شاندار آل راؤنڈر ہے ، وہ یہ میچ کھیلنا چاہتے تھے ، وہ بھارتی کرکٹرز سے ناراض بھی ہیں، ڈبلیو سی ایل میں وہ بطور کپتان کردار ادا کر رہاہے ، وہ کھیلنا چاہتا تھا اس لیے آیا ہے ، بس ایک گندا انڈہ پورے کمرے کا ماحول خراب کر دیتا ہے –

    واضح رہے کہ اتوار کو ایک بیان میں منتظمین نے کہا کہ ہم نے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا، اس تناظر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ والی بال میچ اور پاکستانی ہاکی ٹیم کے ممکنہ دورۂ بھارت کا حوالہ بھی دیا گیا۔

    کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    میچ کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی سابق اوپنر شیکھر دھون کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد سامنے آیا، انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ای میل کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں میچ نہ کھیلنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت و پاکستان کے درمیان موجودہ جغرافیائی سیاسی اور کشیدگی کے باعث وہ یہ میچ نہیں کھیل سکتے بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان طے شدہ ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔