Baaghi TV

Tag: کھیل

  • سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

    کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، بارش کے باعث میچ بغیر کوئی گیند کرائے منسوخ کردیا گیا۔

    میچ واش آؤٹ ہونے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا مرحلے کا دوسرا میچ سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بالترتیب پالیکیلے اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

    تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

  • سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی اس تقر یب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

    شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا،جبکہ شیکھر دھون اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باقاعدہ طلاق ہوئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔

    صوفی شائن کون ہیں؟

    لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

  • ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی طرف سے پاکستان میں ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر محی الدین احمد وانی سے طاہر زمان کی قیادت میں انتظامی ٹیم کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں حالیہ مختلف ممالک کے دوروں سمیت ٹیم کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور بعض انتظامی امور سے آگاہ کیا ، وفد نے صدر پی ایچ ایف کو قومی ہاکی ٹیم کے حالیہ دوروں جن میں ارجنٹینا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں،اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں ٹیم کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور بعض انتظامی امور میں کوتاہیوں پر روشنی ڈالی گئی اس عمل سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم نکات اور نئی سمت متعین کرنے میں مدد ملی، صدر پی ایچ ایف نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ قاہرہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کے جاری دورے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے تاہم وفد نے درخواست کی کہ انہیں مستقبل کے دوروں میں بہتری اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت و ترقی پر مشتمل ایک جامع رپو رٹ تیار کرنے کی اجازت دی جائے۔

    صدر محی الدین احمد وانی نے وفد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں موجودہ دورے کے ساتھ جانے کے بجائے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رہنمائی کے لیے مفصل رپورٹ تیار کرنے کی اجازت دے دی ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دو اہم کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

    نیتن یاہو امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار

    آٸندہ دو روز میں گورنینس مینجمنٹ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیںگی،نئی کمیٹیوں کےقیام سےقومی کھیل ہاکی کو جدید تقاضوں سےہم آہنگ کیا جائے گا،گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی امور کو بہتر کرے گی،کمیٹی میں ایچ آر، مالیاتی امور، ریسورس موبلائزیشن،کمیونیکیشن، رابطہ کاری کے ماہر شامل ہوں گے،کمیٹی اسکولوں، کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کرے گی، پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق او لمپینز، اسپورٹس کوچز، ٹرینرز ، اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔

    نائیجیریا :مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

  • پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس میں آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے،پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔

    طارق بگٹی نے کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔

    طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کانمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

    ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کانمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

    سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نمیبیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے نمیبیا کی ٹیم ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی-

    پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپرایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلیکولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ نمیبیا کی ٹیم کو 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا رہا،16 وویں اوور تک نمیبیا کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور96 ہےفرائیلنک 9، لافٹی ایٹون 5، اسٹینکیمپ 23 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے اننگز کے 14 ویں اوور میں جے جے اسمٹ اور روبین ٹرمپلمین کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

    ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے 35ویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی اور 58 گیندوں پر 100 رنز بنائے، شاداب خان 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سلمان آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    نمیبیا کی جانب سے جیک براسال نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گیرہارڈ ایرسمس 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے میچ کے لیے 2 اہم تبدیلیاں کی ہیں؛ بیٹنگ کے لیے سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد اس میچ میں باہر رہیں گے،نمیبیا کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ورلڈکپ کا ہر میچ اہم ہے ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔

    آج کا میچ پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ ہے جس میں سپر8 مرحلے تک رسائی کا فیصلہ ہوگا۔

  • پاکستان آج نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا

    پاکستان آج نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا

    آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جس میں سپر 8 مرحلے تک رسائی کا فیصلہ ہوگا۔

    پاکستان اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو سپر 8 میں جگہ پکی کرلے گا، جبکہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھی ایک پوائنٹ ملنے سے قومی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی تاہم اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کردیا تو پاکستان کو لگاتار تیسری مرتبہ کسی مردانہ آئی سی سی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑے گا۔

    پاکستان کو گزشتہ میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم کو دباؤ کا سامنا ہے، ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور سلمان مرزا کی واپسی متوقع ہے، جبکہ بیٹنگ میں بھی رد و بدل کیا جا سکتا ہے کپتان سلمان آغا کو امید ہے کہ سینئر کھلاڑی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور کم بیک کریں گے۔

    سدھارتھ ملہوترا کے والدانتقال کر گئے

    نمیبیا گروپ اے میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی، تاہم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے کے باعث وہ بغیر دباؤ میدان میں اترے گی ان کی بیٹنگ لائن اپ کا انحصار اوپنرز پر ہے، خاص طور پر لورین اسٹین کیمپ نے پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ سے توجہ حاصل کی ہے اگر انہوں نے لمبی اننگز کھیلی تو پاکستان کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

    کولمبو میں میچ کے آغاز کے وقت ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے، تاہم بعد میں موسم صاف ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اگر بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور منسوخ ہو گیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا، جو پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچانے کے لیے کافی ہوگا، پوائنٹس کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان کے 5 پوائنٹس ہو جائیں گے،اس صورت میں دوسرے نمبر پر موجود امریکا کی کرکٹ ٹیم سے ایک پوائنٹ زیادہ ہوں گے، یوں پاکستان سپر ایٹس کے لیے کوالیفائی کر جائے گا شکست کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا،یہ میچ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ پاکستان کے ٹورنامنٹ میں مستقبل کا فیصلہ ہے۔

    ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا کسٹمز آفس پر حملہ، 2 اہلکار شہید 2 زخمی

    دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان مقابلہ شائقین کے لیے مفت ہوگا،یہ میچ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکا کرکٹ کے بیان کے مطابق ایونٹ کے دوران اس مقام پر کھیلا جانے والا یہ آخری میچ ہوگا اور شائقین کو بغیر ٹکٹ داخلے کی اجازت دی جائے گی،گراؤنڈ کے گیٹ نمبر 5 اور 7 دوپٔہر ایک بجے کھول دیئے جائیں گے جبکہ میچ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہو گا،ایس ایس سی گراؤنڈ، کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کے دوران یہ 5واں میچ ہوگا، جبکہ اسی مقام پر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اور پہلا ڈے اینڈ نائٹ انٹرنیشنل میچ بھی منعقد کیا جا چکا ہے، جس سے گراؤنڈ پہلے ہی تاریخ رقم کر چکا ہے۔

    
جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کیس سننے سے معذرت

    تاہم محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ تقریباً 60 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اس وقت علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 30 ڈگری محسوس ہو رہا ہے،شمالی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کے جھکڑ 37 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا رہے ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی، جس میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کرکٹ و دیگر کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں ہمیں بہت محبت ملی اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    محسن نقوی نے سری لنکن وزیر کھیل و امور نوجوانان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العز یز، ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود تھے-

  • محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

    محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ملاقات کی، سری لنکن حکام نے محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں شریک ہوئےدونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر معزز مہمان محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی چئیرمین پی سی بی نے کولمبو میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچ گئی

    ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچ گئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ پرجوش ہیں، اور اب قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے۔

    میچ کے لیے ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا، جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا، شہر میں اب بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں،پریماداسا اسٹیڈیم کے باہر شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد جمع ہے، جس کے باعث فضا میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ کئی سری لنکن کرکٹ مداح بھی کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے نظر آئے، متعدد مقامی افراد گرین شرٹس پہنے اور پاکستان کے پرچم اٹھائے اسٹیڈیم کے گردونواح میں موجود تھے،مداحوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ محض ایک میچ نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اور ایک عالمی اسپورٹس ایونٹ ہے، جس کی گونج دونوں ممالک سے کہیں آگے تک سنائی دیتی ہے۔