Baaghi TV

Tag: کھیل

  • پی ایس ایل 11 کا فائنل  پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین  کے درمیان آج

    پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان آج

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،جبکہ فائنل میچ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

    فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹرافی اپنے نام کرے اور وہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنش لبوشین نے کہا کہ ٹیم نے سخت مقابلے کھیل کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور فیصلہ کن میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی کہ شائقین کرکٹ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ایونٹ کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جائےمحسن نقوی نے شائقین کو مشورہ دیا کہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

  • پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو انعام میں  کتنی رقم ملے گی؟

    پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو انعام میں کتنی رقم ملے گی؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گےپی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار چیمپیئن ٹیم کو اضافی طور پر 5 لاکھ ڈالر کی خصوصی انعامی رقم بھی دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم فرا ہم کی جائے گی، جبکہ بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کے روز پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو میچ سے قبل عظیم الشان تقریب منعقد کی جائےگی اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

  • فیفا نے افغان خواتین فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی

    فیفا نے افغان خواتین فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی

    فیفا نے افغان خواتین فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی،یہ ٹیم زیادہ تر افغان مہاجر خواتین پر مشتمل ہے جسے اب عالمی سطح پر باقاعدہ شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔

    فیفا کے مطابق ’افغان ویمن یونائیٹڈ ٹیم‘ کو افغانستان کی آفیشل قومی خواتین ٹیم کا درجہ دے دیا گیا ہے جو پہلی بار باضابطہ طور پر عالمی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

    فیفا نے اس فیصلے کے لیے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کیے ہیں جو غیر معمولی حالات میں ٹیموں کی رجسٹریشن کی اجازت دیتے ہیں یہ اقدام افغان خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو طویل عرصے سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی منتظر تھیں۔

    دوسری جانب آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیفا سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اختتامی میچ میں میزبان ٹیم کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • پی ایس ایل11 کوالیفائر میچ : کراچی میں ٹریفک پلان جاری

    پی ایس ایل11 کوالیفائر میچ : کراچی میں ٹریفک پلان جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ کے دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کارساز سے آنے والے شائقین حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

    ملینیئم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ ، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ پر اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے،جبکہ نیو ٹاؤن کی جانب سے آنے والے شائقین اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب مڑ کر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے،اسی طرح سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیم مال سے نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے داخلہ ممنوع ہوگا۔

    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کو جانے کی اجازت دیدی ہے،تاہم وزیراعظم کی جانب سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ شائقین میچز میں شرکت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں، تاکہ قومی کفایت شعاری مہم کے اہداف کو مدنظر رکھا جا سکے۔

  • راشد خان کا بھارتی اور آسٹریلوی شہریت کی پیشکش ٹھکرا نے کا انکشاف

    راشد خان کا بھارتی اور آسٹریلوی شہریت کی پیشکش ٹھکرا نے کا انکشاف

    افغان کرکٹرراشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت اور آسٹریلیا سمیت دو ممالک کی جانب سے شہریت اور ان کی نمائندگی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے ان تمام پیشکشوں کو مسترد کردیا-

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راشد خان نے یہ انکشاف اپنی آئندہ کتاب ’راشد خان: فرام اسٹریٹس ٹو اسٹارڈم‘ میں کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے مختلف مراحل اور اہم واقعات کو تفصیل سے بیان کیا ہےافغان کرکٹر کے مطابق 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران انہیں غیر رسمی طور پر اپنی شہریت تبدیل کرنے کے امکانات پر بات چیت کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

    راشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس طرح کی پیشکشیں (شہریت اور کھیلنے کی) آسٹریلیا اور بھارت دونوں کی جانب سے ملیں لیکن میں نے انہیں کہا کہ اگر میں اپنے ملک کے لیے نہیں کھیلوں گا تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلوں گا۔

    انہوں نے آسٹریلیا کی پیشکش کی تفصیلات بیان نہیں کیں، تاہم بھارتی پیشکش کا ذکر تفصیل سے کیا رپورٹ کے مطابق اُس وقت وہ آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے تھے جب ایک ٹیم آفیشل نے انہیں بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک اعلیٰ عہدیدار ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

    راشد خان نے بتایا کہ میں ان سے ملا اور بات چیت شروع ہوئی تو انہوں نے کہا کہ آپ کے ملک (افغانستان) کی صورتحال بہت خراب ہے، آپ بھارت آ جائیں، ہم آپ کو بھارتی دستاویزات دیں گے، یہاں رہیں اور کرکٹ کھیلیں، میں ان کی بات سن کر حیران رہ گیا اور سمجھ نہیں آیا کیا جواب دوں، لیکن میں نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے ملک افغانستان کے لیے ہی کھیلوں گا۔

  • بھارت : رن آؤٹ تنازعے پر امپائر قتل

    بھارت : رن آؤٹ تنازعے پر امپائر قتل

    بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازعے پر امپائر کو قتل کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں پیش آیا جہاں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ تنازع پر امپائر ڈولا اجیت بابو کو قتل کردیا گیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق اتوار کی شام تین ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائر اجیت بابو اور ان کے ساتھی بڈوموری چیرنجیوی نے وقتی طور پر ختم کرا دیا،تاہم ایک تماشائی کانتا کشور اس معاملے پر مشتعل ہوگیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔

    بعد ازاں اس نے امپائروں کو معاملہ سلجھانے کے بہانے بلایا، میچ ختم ہونے کے بعد جب وہ موقع پر پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے اچانک چاقو نکال کر حملہ کر دیا،اجیت بابو شدید زخمی ہوکر دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، اہل خانہ کے مطابق ملزم نشے میں تھا اور پہلے سے حملے کا منصوبہ بنا چکا تھا-

  • شراب پی کر ڈرائیونگ کا الزام:کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج

    شراب پی کر ڈرائیونگ کا الزام:کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا،ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی تاہم اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا،وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ڈیوڈ وارنر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔

  • پاکستانی باکسر سمیر خان کی  بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا نے کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی باکسر سمیر خان کی بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا نے کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی باکسر سمیر خان کی ایک ایونٹ کے دوران بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    یہ ایونٹ چند ماہ قبل ہوا تھا جس میں سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر میز پر رکھ دیا تھا،ان کے اس قدم نے سب کے دل جیت لیے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیر خان کی نظر زمین پر پڑے بھارتی پرچم پر پڑتی ہے، جسے وہ فوراً اٹھا کر احترام کے ساتھ میز پر رکھ دیتے ہیں۔

    پاکستانی ایتھلیٹ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو دکھایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور اسپورٹس دشمنی ایک طرف لیکن کسی ملک کے جھنڈے کو احترام کے ساتھ اٹھانا یہ ثابت کرتا ہے پاکستانی ایتھلیٹ کھیل کو صرف کھیل سمجھتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے عموماً جذبات سے بھرپور ہوتے ہیں مگر اس واقعے نے ثابت کیا کہ اصل کھیل دوستی اور احترام کا نام ہے۔

  • نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے،فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تاحکم ثانی ٹیم کی دستیابی سے باہر ہو گئے ہیں میڈیکل اسٹاف ان کی صحتیابی اور ری ہیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

    شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر

    اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

  • کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    کھیل معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیل عالمی سطح پر قوموں کے درمیان تعاون، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی بھی ترغیب دیتے ہیں، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت بھی اس کا اہم حصہ ہے کھیل باہمی احترام، مساوات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں۔

    امریکا ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ، سہولیات کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی پاکستانی کھلاڑی اپنی محنت، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی سے قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی کامیابیاں قومی اتحاد کی عکاس ہیں۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسے اقدامات کریں جن سے ملک کے ہر بچے اور نوجوان کو محفوظ اور یکساں کھیلوں کے مواقع میسر آ سکیں۔

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے