Baaghi TV

Tag: کھیل

  • محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

    محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی:بورڈ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کریں گےاجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے، پی سی بی کے کچھ شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود ہوں گے اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور ہو گا۔

  • ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا –

    باغی ٹی وی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہےاور انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی،کیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 700 رنز بنالیے۔

    انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے،یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 700 رنز اسکور کیے ہیں، اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایاملتان ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان پارٹنر شپ جاری ہے، اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی،ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

  • قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی  کپتان فاطمہ ثنا کے والد   انتقال کرگئے

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

    دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں او رچئیرمین پی سی بی نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے،” محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔”

    واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے،قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے، میگا ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی جبکہ بھارت سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

  • شکیب الحسن نے  اسٹوڈنٹس احتجاج کے دوران اختیار کی گئی  خاموشی پرمعافی مانگ لی

    شکیب الحسن نے اسٹوڈنٹس احتجاج کے دوران اختیار کی گئی خاموشی پرمعافی مانگ لی

    ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے جولائی میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اختیار کی گئی خاموشی پر بالآخر معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : شکیب الحسن عوامی لیگ کے دور حکومت میں ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے جولائی میں ہونے والے احتجاج کے دوران خاموشی اختیار کی تھی،شکیب الحسن احتجاج کے دوران کینیڈا میں لیگ کھیل رہے تھےاب کرکٹر نے سوشل میڈیا پیغام میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اپنائی گئی خاموشی پر معافی مانگتے ہوئے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ میں سپورٹ کی اپیل کی ہے۔

    شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ طلبہ تحریک کے دوران جو شہید اور زخمی ہوئے وہ میرے لیے قابل احترام ہیں، میری خاموشی سے جن کو دکھ ہوا میں ان سب کے احساسات کو عزت دیتا ہوں اور خلوص دل سے معافی مانگتا ہوں، میں بھی آپ کی جگہ ہوتا تو اپ سیٹ ہوتا، میں آخری میچ کھیل رہا ہوں –

    جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف

    سیاست میں اپنی مختصر شمولیت کے حوالے سے شکیب الحسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماگورا سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوا جو میرا آبائی شہر تھا تاکہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکوں، الوداع کے وقت میں ان لوگوں سے ہاتھ ملانا چاہتا ہوں جن کی تالیوں نے مجھے بہتر کھیلنے پر اُکسایا اپنے مداحوں سے ملنا چاہتا ہوں، ان لوگوں کی آنکھیں دیکھنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل میں سپورٹ کیا میرے لیے آنسو نکل آئے! مجھے یقین ہے کہ اس الوداعی میچ کیلئے میرا ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شکیب الحسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم شکیب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤ نڈ پر آخری ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ڈھاکا میں شروع ہونا ہے۔

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب سابق وزیراعظم کے تختہ الٹائے جانے کے بعد شکیب الحسن کشیدہ حالات کی وجہ سے تاحال اپنے وطن نہیں لوٹے جبکہ ان کے اوپر قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر   آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی-

    باغی ٹی وی :انگلش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 4 رنز پر پہلی وکٹ گنوادی ہے انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔

    گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔

    میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کا پہلا دن

    پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھےکپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی، کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے بعد ازاں بابراعظم 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون

    کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

  • افغان کرکٹر  راشد خان نے  شادی کرلی

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    کابل: افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے کابل میں شادی کرلی –

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی،افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےدولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.
    sports
    سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے،ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں دنیا بھرسے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
    sports
    دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں ،تصاویر میں شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے،تاہم راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

  • ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ  کرکٹ ٹیم  پاکستان پہنچ گئی

    ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    ملتان: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، انگلش آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچی،ملتان میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

  • شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے-

    باغی ٹی وی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان ٹیم سے کھیلنا جہاں اعزاز ہے وہیں بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، ذمہ داری بہت ہوتی ہے اور ذمہ داری کی قدر بھی ہے، پریشر کی وجہ سے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھیل خراب کر رہا ہوں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کیلئے بہت اہم ہے-

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوتا ہے، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا عامر جمال انجری سے واپس آرہے ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کیلئے ٹیم بنائی ہے، رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ سرفراز ہے، سرفراز فوری طور پر دستیاب ہوتے ہیں، نوجوان وکٹ کیپر کیلئے لانگ ٹرم پالیسی اپلائی کرتی ہے، وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اوپننگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹر ہیں، وہ آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بابر شروعات اچھی کر رہے ہیں لیکن صرف بابر اعظم ہی نہیں سب کو بیک کرنا ہے، کامران غلام ہمارے پلان میں ہے، ہر کھلاڑی کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں، زاہد محمود کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ان کا کہنا تھا مانتے ہیں 2024 میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، اگر کھلاڑیوں کو بیک نہیں کریں گے تو بحثیت کپتان تکلیف ہو گی، اگر میری بیک کرنے سے کوئی کھلاڑی فارم میں آتا ہے تو خوشی ہو گی، کھلاڑی کو بیک کرنے میں اگر میری جگہ بھی چلی جائے تو مجھے دکھ نہیں ہو گا، ایمانداری اور انصاف سے فیصلہ کروں گا تو سکون سے رہوں گا سو سکوں گا، یہ ہمارے ملک کے کھلاڑی ہیں کسی دوسرے ملک کے کھلاڑی نہیں ہیں،فاسٹ بولرز کو ہمیشہ سپر فٹ رہنا ہوتا ہے، فاسٹ بولرز کا ورک لوڈ منیج کیا جاتا ہے، فاسٹ بولرز کو یہ ہی کہا ہے کہ فاسٹ بولر ٹیم کا سپرفٹ ہونا چاہیے، فاسٹ بولرز سے مسلسل رابطے میں ہیں، کرکٹ میں صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ بولرز زیادہ اچھی بولنگ کرتے ہیں۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

  • شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    کانپور : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا،میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے مجھ سے اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا،دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

    علاوہ ازیں شکیب الحسن پر بنگلادیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا ہے،کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

  • باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو شکست دیدی

    باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو شکست دیدی

    بنکاک: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے سلوام کو شکست دیکر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آج پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بھارت کے سلوام مدمقابل تھے، میچ سے قبل دونوں فائٹرز نے اپنا ویٹ کروایا اور تصاویر بنوائیں،چھ راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں عثمان وزیر نے پہلا راؤنڈ ہی اپنے نام کرلیا،میچ سے قبل عثمان وزیر نے پاکستان عوام سے بھرپور سپورٹ کا مطالبہ کیا تھا اور مقابلہ جیتنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

    26 سالہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ وہ کیریئر میں مسلسل 14 فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔