Baaghi TV

Tag: کھیل

  • پی سی بی کا  کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ

    پی سی بی کا کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے،کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا، کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ10 سالہ تجربے اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

    کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہش مند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفٰی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے

  • ساف انڈر 17 فٹبال:سری لنکا کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    ساف انڈر 17 فٹبال:سری لنکا کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بھوٹان : ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھوٹان میں منعقدہ 2024 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ مقابلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں 1-5 سے فتح حاصل کی، پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے 2، محمد طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا،،قومی ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں دوسری فتح سمیٹی جبکہ میزبان بھوٹان کیساتھ میچ 3-3 سے ڈرا ہوا تھا۔

  • کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے،سابق  چیف سلیکٹر

    کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے،سابق چیف سلیکٹر

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، مجھ سمیت سابق کرکٹرز کو بلایا ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کی لیکن ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کرکے مسائل کو دور نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے۔

    انہوں نےکہا کہ میں بھی پی سی بی سے وابستہ رہا ہوں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے، انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کرکے بندکر دینا، ریڈبال سیریز سے پہلےوائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کے لوگ کنفیوز ہیں، کوئی وژن ہی نہیں ہے کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے، بدقسمتی سے کپتانی پاکستان ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے۔

    ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

    ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

  • شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام،50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

    شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام،50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

    ڈھاکا: قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام عائد کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر بنگلادیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا ہے،کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

    آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا،دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

    واضح رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

    ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

    علی پور: چوری کا شبہ ، 7 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد،ویڈیو وائرل

  • چیمپئنز ون ڈے کپ  کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    چیمپئنز ون ڈے کپ کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں بائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی کرکٹر کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں،آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے،چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

  • اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی  کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کر کےورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : منگولیا میں جاری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کلاس کر دیا،اسجد اقبال نے بیسٹ آف الیون میں انڈین کھلاڑی کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا۔

    مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا، اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا اور یوں اسجد اقبال 6-0 کی کامیابی کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔

    فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    گداگری کی آڑ میں کاروبار اور جرائم

    اب بکرا منڈی میں جلسہ نہیں ہوگا،علیمہ خان کا5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے …

  • مجھے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی  دےسکتی ہے،محمد عباس

    مجھے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی دےسکتی ہے،محمد عباس

    اسلام آباد: ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ بہترین فاسٹ بولر ہونے کے باوجود مجھے قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی دےسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 700 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے والاپاکستان کا چھٹا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں،مجھے قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیا لیکن مستقبل کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جب کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ورک لوڈ کے حوالے سے پلان دیتے ہیں،قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا؟ پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی جواب دےسکتی ہے، ڈراپ ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کال کرکےکہا آپ کی بولنگ کی رفتار کم ہوگئی ہے، کبھی 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کی، ہمیشہ سیم بولر تھا، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا اور محمدآصف 145 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کرواتے تھے۔

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    محمد عباس نے بتایا کہ 2021 میں مجھے کندھے کی انجری ہوئی جس میں کھیلتارہا، میں سیالکوٹ سے لاہور این سی اے میں ری ہیب کے لیے شفٹ ہوا تھا، انجری ریکور کرچکا، اب بالکل فٹ ہوں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہاہوں، 3 سال سے فاسٹ بولر کے طور پر نہیں کھیلا لیکن ابھی بھی دوسری بہترین ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ اوسط ہے۔

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

    محمد عباس نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ٹیسٹ میچز دیے جائیں کیوں کہ پاکستان کو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ریڈبال کرکٹ بھی کم کھیلی ہوئی ہے، پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ اور انگلینڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہت زیادہ فرق ہے،کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سہولیات بہت ہیں، کاؤنٹی چیمپئن شپ میں6 ماہ قبل ہی شیڈول بنا کر بھیج دیاجاتا ہے جب کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

  • کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے میں کپتانی کرتی رہی ہوں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے ، ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہیے کہ اپنا بہترین دینا ہے، آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا جیت ہماری ہو گی۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا، عراقی گروہ بھی شامل

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی،ورلڈ کپ ایونٹ3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

  • ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

    لاہور: چیمپئنز کپ ٹیم ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے جس کی وجہ سے آخری نمبر پر رہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور لائنز کے خلاف فتح کے بعد نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے چیمپئنز کپ ٹیم ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور کچھ قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا، ہار جیت زندگی میں چلتی ہے اور اس سے ہی ہم سیکھتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹاس کا کردار کافی اہم رہا، کسی میچ میں ہدف عبور نہیں ہوا، ہم نے تینوں میچز میں پہلے فیلڈنگ کی جس سے فرق پڑا، ، کہیں کہیں امپائرنگ کے فیصلے ہمارے خلاف گئے جس کا نقصان ہوا،ٹورنامنٹ میں جہانداد خان، عاکف کی کارکردگی متاثر کن رہی، میر حمزہ کو عام طور پر ریڈ بال کا پلیئر سمجھتے ہیں لیکن اس نے یہاں زبردست بولنگ کی۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    سعود شکیل نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے، میں سمجھتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے زیادہ اہم بات ٹیم کا جیتنا ہے،اس ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا، ناکامی سے بھی انسان سیکھتا ہے۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا، عراقی گروہ بھی شامل

  • پاکستان اسپورٹس بورڈ  کا    باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کا باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو مستقبل میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائےباکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل(ر)محمد ناصر اعجاز تنگ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے میں ناکام رہے۔

    بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، باکسر زوہیب رشید کے بیرون ملک غائب ہونے سے پاکستان کی نیک نامی پرساکھ بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر زوہیب رشید پر مستقبل میں کسی بھی طرح کے ایونٹ میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک