ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا نے 58 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بُرل نے پورے 50 رنز اسکور کیے۔ اُن کے علاوہ 47 رنز اوپنر کریگ ارون نے بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کائل میئرز نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں روسٹن چیز 44، نکولس پورن 34 اور شائی ہوپ کے 30 رنز کے علاوہ کوئی اور بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 45ویں اوور میں 233 رنز بنا آؤٹ ہوگئی اور اسے اہم میچ میں 35 رنز سے شکست ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چٹارا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ گراوا، بلیسنگ موزاربانی اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Tag: کھیل

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میچز میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی ،عالمی باڈی نے کھیلوں میں حکومتی مداخلت بند نہ کرنے پر معطلی کی دھمکی دے دی ۔
جنیوا میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں افغانستان کا مسئلے پر بات ہوئی ، پیرس میں شیڈول آئندہ سال اولمپک گیمز میں افغانستان کی شرکت کے حوالے سے حکام نے تحفظات کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو کھیلوں سے روکا جاتا ہے اور اسپورٹس میں یہ حکومتی مداخلت کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس بے ضابطگی کو نہ روکا گیا تو افغان اولمپک کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے،
ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا
سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد اور اسے ناانصافی قرار دیئے جانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ردعمل دیا ہے۔
باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ ماڈل سے متعلق بدھ کے روز پریس کانفرنس میں ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاکپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال، بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ناانصافی ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کےبیان پر ردعمل میں کہا کہ ذکا اشرف آزاد ہیں، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے اور اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی-
ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف
ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا جسے حال ہی میں قبول کیا گیا ہے،ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی میچ کی میزبانی پاکستان کرے گا جب کہ بقیہ میچز سری لنکا میں کرائے جائیں گےپاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہورکےتاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا ، بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم آتی ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج
ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے

رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے 200 واں بین الااقوامی میچ کھیلنے کے ساتھ ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
باغی ٹی وی: اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کی اور سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا رونالڈو کا ملک کی طرف سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا۔ اسٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیایورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔
Congratulations @Cristiano 👏👏👏https://t.co/yZ0RqbRHTg https://t.co/jG02BAeb87
— Guinness World Records (@GWR) June 21, 2023
اس موقع پر کرسیٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں یہاں اسوقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتحیاب کرسکتا ہوں، میں یہاں آنا مطلب ٹیم کیلئے کھیلنا کبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہوتا ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں ۔بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …
— Guinness World Records (@GWR) June 20, 2023
اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز تھا۔سعودی کلب النصر کے فٹبالر رونالڈو نے 2003 میں 18 سال کی عمر میں پرتگال کیلئے ڈیبیو کیا تھا۔ اس نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ 2016 کی یورپی چیمپئن شپ جیتی تھی آج تک 200 کھیلوں میں پرتگال کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 122 گولز کر رکھے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے رونالڈو اِن دنوں سعودی کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ اس معاہدے کے بعد کئی نامور فٹبالرز نے بھی سعودی کلبز کا رخ کیا ہے۔امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا
سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیںامریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ممکنہ اعتراف جرم

آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا
آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو کیا جائے گا-
باٍغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ شیڈول ایونٹ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جائے گا، رپورٹس 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا-
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران جاری ہونا تھا شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ بنی، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف معرکے کو چنئی سے بنگلور متنقل کرنے کی درخواست کی گئی،قومی ٹیم اسپن کنڈیشنز کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلنا چاہتی ہے-
پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے
گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا-
کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے-
ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، احسان مزاری
قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا-
باغی ٹی وی : سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا اس اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔
🚨 Schedule confirmed for Pakistan's tour of Sri Lanka 🚨
More details ➡️ https://t.co/ELzVxv0Mne#SLvPAK pic.twitter.com/TpC4vf6dbX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 20, 2023
شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھ گئی
کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے-
نگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس میدان میں پاکستانی ٹیم 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں،پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی تھی۔
باسکٹ بال ٹورنامنٹ؛ بنگلادیش کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھ گئی
کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی۔
باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ 17 ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیاکپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔
ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
دوسری جانب دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کے سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہو گیاہے، جس میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ ٹیسٹ میچز شاہین آفریدی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ انہیں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔
بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست
شاہین آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا ہےقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

سابق ہاکی لیجینڈز پر لگائے گئے الزامات اولمپیئن ناصر علی کے گلے پڑگئے
اولمپیئن اصلاح الدین نے لیگل نوٹس کا جواب نہ دینے پر ناصر علی پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیااصلاح الدین نے ناصر علی کو اسمگلنگ کا الزام لگانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا،
لیگل نوٹس کے مطابق ناصر علی کو الزامات کے ثبوت دینے کیلئے 14 دن کی مہلت دی گئی تھی مہلت گزر گئی اولمپیئن ناصر علی نے نہ ہی ثبوت فراہم کئے اور نہ ہی معافی مانگی اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا ناصر علی کے خلاف اب قانونی کارروائی کی جائیگی ، ناصر علی نے بے بنیاد الزام لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اصلاح الدین نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات ناصر علی کو عدالت میں ثابت کرنا ہونگے، اصلاح الدین اولمپیئن اختر رسول اور اولمپیئن شہناز شیخ نے بھی ناصر علی کو الزمات لگانے پر لیگل نوٹس بھیجا تھا،
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے یادگار یادیں جڑی ہیں، وہ دن نہیں بھول سکتا جس دن محترمہ بینظیربھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی دی تھی۔ سری لنکا میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی ملاقات ہوئی۔ ارجنا رانا ٹنگا سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے، انہوں نے ملاقات میں 1996 کرکٹ ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کیں دوران ملاقات سابق کپتان نے کہا کہ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں، وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی، پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔ انہوں نے احسان مزاری سے بلاول بھٹو سے متعلق بھی دریافت کیا۔وفاقی وزیر احسان مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالا ملک ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں سری لنکا کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرینگے ،واضح رہے کہ لیجنڈری ارجنا رانا ٹنگا سری لنکن سپورٹس کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔

ایشینز سیریز ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،
کرکٹ کی تاریخ ساز ’’ایشز سیریز‘‘ کل سے شروع ہو گی روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے مہمان کینگروز اعزاز کا دفاع کریں گے ۔برمنگھم میں افتتاحی ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا روایتی حریفوں نے بڑے مقابلوں کی بڑی تیاریاں کر لیں ٹریننگ، فٹنس اور جوش و خروش سب مکمل کر دیا گیا، میچ کے لئے کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی پرجوش اچھی کرکٹ سے محظوظ ہونے کے لیے بے تاب ہے،آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپئن بننے کا مان اور اعزاز کا دفاع کرنے کا پلان بھی کر لیا گیا ہے
میزبان انگلینڈ کی بھی جیت پر نظریں ہے جبکہ انجری کا شکار جیک لیچ کی جگہ تجربہ کار معین علی پرعزم دکھائی دے رہے ہے،
اٹھارہ سو بیاسی سے کھیلی جا رہی ایشیز سیریز میں انگلینڈ نے پہلی بارہ سیریز جیتنے کا شاندار بلکہ یادگار آغاز کیا لیکن مجموعی طور پر آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے اب تک تین سو چالیس کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میچز میں سے ایک سو چالیس جیتے ا یک سو آٹھ میں انگلش کھلاڑی فاتح جبکہ بانوے مقابلے بے نتیجہ رہے ہے،









