Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ایشیا کپ:چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومال نے بھارتی ٹیم اور جے شاہ کے پاکستان آنے سے انکار کردیا

    ایشیا کپ:چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومال نے بھارتی ٹیم اور جے شاہ کے پاکستان آنے سے انکار کردیا

    ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :آئی سی سی میٹنگز کے لیے جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی بھارتی بورڈ کے خزانچی اور آئی پی ایل کے سربراہ ارون دھومال بھی ڈربن میں موجوف ہیں-

    اس موقع پر ارون دھومال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، جب کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے لیگ کے مرحلے کے چار میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے،پاک بھارت میچ سمیت باقی 9 میچز سری لنکا میں ہی ہوں گے، پاک بھارت ٹیمیں اگر فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ بھی سری لنکا میں ہو گا سری لنکا میں میچز دمبولا میں ہونے کا امکان ہے، پاک بھارت میچ بھی دمبولا میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان میں میچز لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ …

    ارون دھومال نے جے شاہ کے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول پر بات ہوئی ہے، بھارتی ٹیم یا بھارتی بورڈ سیکرٹری کے پاکستان جانے کے معاملے پر بات نہیں ہوئی، پاکستان ایشیا کپ میں صرف نیپال کے خلاف میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا،جبکہ باقی تین میچز بنگلا دیش سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوں گے۔

    اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی ڈربن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ دونوں سربراہان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے، ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت کے علاوہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

    ذرائع نے بتایاکہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا،دوسری جانب جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی۔

    دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہےیہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اے سی سی پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلے جانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔

    بھارت پاکستان میچز کھیلنے نہیں آتا تو قومی ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے. احسان …

  • قومی ٹیم کا آج پہلا وارم اپ میچ ہو گا

    قومی ٹیم کا آج پہلا وارم اپ میچ ہو گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے ہمبن ٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔ قومی ٹیم آج سے دو روزہ پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔
    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سیریز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کے سفر کا آغاز کریں گے۔ دو سال کے اس سائیکل میں تمام ٹیمیں چھ چھ سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان اپنی تین سریز ہوم اور تین اوے کھیلے گا۔
    سال 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح نیوزی لینڈ رہی تھی جب رواں سال یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ہاتھ آئی تھی۔ دونوں ٹیموں نے فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا۔

  • ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی ،سپورٹس بورڈ کا این او سی دینے سے انکار

    ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی ،سپورٹس بورڈ کا این او سی دینے سے انکار

    قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی کے معاملے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اورسنگاپور کی ویمن فٹبال ٹیموں کے درمیان 15 اور 18 جولائی کو میچز شیڈول ہیں پی ایس بی زرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میچز کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈریشنز این او سی کیلئے تمام دستاویزات 6 ہفتے پہلے بھیجیں۔ باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس بی نے وقت کی کمی کی وجہ سے این او سی کے اجرا سے معذرت کرلی ، پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف کو جواب میں کہا کہ عید تعطیلات کی وجہ سے پی ایس بی کو این او سی کی درخواست 3 جولائی کو ملی، درخواست تاخیر سے ملی، لہذا این او سی پر کام نہیں ہوسکتا۔

  • گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی کی وطن واپسی

    گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی کی وطن واپسی

    ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شب میں گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی کی وطن واپسی پر قومی چیمپئن کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شب میں گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی وطن آ گئے، کراچی ائیرپورٹ پر فیملی، دوستوں اور باڈی بلڈرز کمیونٹی نے پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور بھی شہزاد قریشی کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

  • سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے  قومی ٹیم سری لنکا  پہنچ گئے

    سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئے

    سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے گئے قومی شاہین سری لنکا پہنچ گئے ، مکمل آرام کے بعد کل سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے کراچی سے کولمبو اور اب ہیمبن ٹوٹا پہنچنے والے قومی شاہین ایک روزہ آرام کے بعد اِن ایکشن ہوں گے کل سے مقامی کھلاڑیوں کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں ایکشن دکھائیں گے، وارم اپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سولہ جولائی سے گال میں شیڈول ہے،

  • پاکستان پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرے گا

    پاکستان پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرے گا

    پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی-

    باغی ٹی وی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کوپہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، 8 ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینینٹل کپ کے اختتام پر ہوگا ، اگر پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلے گا ، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے ، جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے-

    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور

    واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریزکی میزبانی کی تھی جبکہ 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان8 ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

    ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے …

  • انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

    انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

    انگلینڈ نے آسٹریلیا سے ایشز سریز کا تیسرا ٹیسٹ چھین لیا، دُنیائے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہیری بروک نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔
    انگلینڈ کی ٹیم چوتھے دن کے کھیل کے 50 ویں اوور میں 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، اس تعاقب میں اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم دُنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے ہیری بروک ایک بار پھر آسٹریلیا کے آڑے آ گئے اور انہوں نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے ایشز سیریز میں پہلی کامیابی دلا دی۔

  • محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور

    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور

    پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بطور بیٹر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے کی تجویز زیر غور ہے۔ سید یحیٰ حسینی کی رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم سری لنکا میں موجود ہے جہاں اسے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچ کھیلنے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

    سرفراز احمد کی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے اور اطلاعات ہیں کہ نائب کپتان محمد رضوان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹر گال ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ محمد رضوان نے 27 ٹیسٹ کی 43 اننگز میں 38.13 کی اوسط سے 1373 رنز 2 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کر رکھے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 4 اننگز میں 3 نصف سنچریوں اور ایک سنچری بنا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جبکہ اس پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم سر ی لنکا روانگی سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر ان کی پہلی چوائس ہوں گے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان جنہیں ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا، انہیں گال ٹیسٹ میں بطور اسپیشلسٹ بیٹر کھلانے کی تجویز ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی

    محمد رضوان نے نومبر 2016 میں اظہر علی کی قیادت میں پہلا ٹیسٹ بطور بیٹس مین ہی کھیلا تھا جہاں پہلی اننگز میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے تھے، ہیملٹن کے اس ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلے تھے۔

  • ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان

    ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے،قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔


    وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آئے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں ایک ملعون شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی تھی،علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ملک بھر میں 7 جولائی کو یوم تقدیس منایا گیا تھا،کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین نے کہا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

  • شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام،تصاویر بھی شیئرکردیں

    شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام،تصاویر بھی شیئرکردیں

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب کراچی میں جمعہ کی شب ہوئی جس کی تصاویر انہو ں نے ٹوئٹر پرشیئر کر دی ہیں۔

    اس موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میری پیاری بیٹی، ابھی بھی کل کی طرح لگتا ہے، جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں کھلایا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا۔
    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1677610611599876096?s=20
    انہوں نے بیٹی اور داماد کے لئے لکھا کہ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔

    شادیوں میں خواجہ سراؤں اور فنکاروں کو دعوت دینے والوں کی نکاح نہ پڑھانے کا …

    واضح رہے کہ ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال، اعظم خان، سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس شریک ہوئے تقریب میں شاہد خان آفریدی کے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز فاسٹ بولر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آؤ بھگت کرتے رہے۔

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم