Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے تین وکٹ پر 327 رنز بنا لیے ٹریویس ہیڈ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر کر کے ایک سو چھیالیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہےاوول لندن اسٹیڈیم میں بھارت کی دعوت پر آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی، کینگروز کا آغاز مایوس کن تھا انہیں دو کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا، اوپنر عثمان خواجہ میدان میں اترتے ہی محمد سراج کا نشانہ بنے۔ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 43 رنز پر ٹھاکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز لبوشین 26 رنز کا اضافہ کر سکیں، انہیں محمد شامی نے واپس پویلین بھیج دیا، چھہتر کے ٹوٹل پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد کینگروز سنبھل گئے،ڈٹ کر کھیلے ٹریویس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی اور کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 327 رنز بنالئے ،سنچری میکر ٹریوس ہیڈ 146 جبکہ اسٹیو سمتھ پچانوے کے انفرادی سکور سے آج دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے.

  • پنک گیمز  سے خواتین کو اپنی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملے گا، مشیر کھیل وہاب ریاض

    پنک گیمز سے خواتین کو اپنی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملے گا، مشیر کھیل وہاب ریاض

    وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پنک گیمز سے مستقبل میں پاکستان کو نئی خواتین کھلاڑی ملیں گی۔پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
    انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پنک گیمز کا سفیر مقرر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کےلیے کھیلوں کا انعقاد چیلنجنگ تھا، پوری ٹیم نے کھیلوں کے انعقاد کےلیے محنت کی۔مشیر کھیل نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔
    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نیشنل ٹیمز کےلیے منتخب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں پہلے پنک گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ گیمز میں مختلف جامعات کی خواتین کھلاڑی شریک ہیں جنہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران مارچ پاسٹ کیا۔
    پنک گیمز نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 10 جون تک جاری رہیں گے جن میں کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن سمیت 7 کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

  • پاکستانی  نوجوان کا  عمرے کی سعادت حاصل کرنےکےلئےانوکھا اقدام

    پاکستانی نوجوان کا عمرے کی سعادت حاصل کرنےکےلئےانوکھا اقدام

    گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد طیب جواد نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے حجاز مقدس کےسفر کو سائیکل پر طے کر کے عقیدت اور ایڈوینچر کی اعلیٰ مثال قائم کر دی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ سفر مدینہ کا آغاز 9 جنوری 2023 کو گوجرانولہ سے کیا تھا اور لاہور سے اوکاڑہ،ملتان ، ڈی جی خان، لورالائی کے راستے کوئٹہ ، تفتان کے راستے ایران میں داخل ہوا۔ ایران میں زاہدان، بام، ، جیرفت، بندر عباس وہاں سے بحری جہاز پر 210 کلومیٹر کی مسافت کر کے عرب امارات کے شہر شارجہ پہنچا۔ شارجہ سے دبئی ، ابو ظہبی کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوا سعودی عرب میں حرض۔ الخراج اور ریاض سے مکہ مکرمہ جہاں پر عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ بعد میں جدہ کے راستے مدینہ منورہ پہنچا۔ محمد طیب جواد نے کہا کہ میرا یہ سفر 74 دن میں مدینہ منورہ تک مکمل ہوا جس میں کچھ شہروں میں قیام بھی ہوئے۔ جن میں بندر عباس، شارجہ، دبئی ، ریاض، مکہ مکرمہ ، جدہ شامل ہیں ،رمضان المبارک مدینہ منورہ میں گزرا اور پھر عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اسکے بعد واپسی کے سفر کے لئے رخت سفر باندھ لیا،

  • چین میں فکسنگ کا بڑا سکینڈل بے نقاب

    چین میں فکسنگ کا بڑا سکینڈل بے نقاب

    چین میں اسنوکر کے دو پلیئرز پر فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ آٹھ کھلاڑیوں پر پابندیوں کی سزائیں سنائی گئ ،ورلڈ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق تمام 10 کھلاڑی فکسنگ، جوابازی اور دھوکہ دہی میں شامل تھے۔ چینی کھلاڑی لیانگ ویمبو اور لی ہینگ کو فکسنگ کےمرکزی کردار ثابت ہونے کی صورت میں تاحیات پابندی اور 43 ہزار پاؤنڈ کی سزا سنائی گئی۔ دیگر آٹھ کھلاڑیوں پر 20 ماہ سے پانچ سال تک پابندی عائد کی گئی۔ جبکہ سنوکر سکینڈل میں ملوث تمام سنوکر پلیئر 20جون تک سزاؤں کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں،

  • نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد

    نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے امیدوار نامزد کردیا اور وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے-

    بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر …

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو ایشیاکپ اور انڈیا میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی اور ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف سے رائے بھی مانگی، وزیر اعظم نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین مکمل بحال ہوچکا ہے،90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوگیا، ریجنز کے 80 فیصد الیکشن مکمل ہوچکےہیں ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جون سےشروع ہورہاہے تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنی کرکٹ ٹیمیں بنانا شروع کردی ہیں۔

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو عہدہ بحال ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کے علاوہ دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کے ہونے کا امکان ہے۔

  • تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ

    تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 12 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے پانچ ایتھلیٹس حصہ لیں گے
    ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایتھلیٹس کی حال ہی میں نیشنل گیمز میں ہونیوالی پرفارمنس پر انحصار کرنے کے بجائے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اے ایف پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 11 جون کو ہوں گے .
    ان ٹرائلز میں مردوں کے 4 ایونٹس اور خواتین کا ایک ایونٹ رکھا گیا ہے ، خواتین کیلئے صرف چار سو میٹرز کی دوڑ میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ مردوں کیلئے سو میٹر، دو سو میٹر، جویلین تھرو اور لانگ جمپ کے ایونٹس کے ٹرائلز ہوں گے
    ٹرائلز میں شرکت کیلئے عمر کی حد یا کسی کوالیفائنگ ٹائم کی قید نہیں رکھی گئی ہے یاد رہے کہ تمام ایتھلیٹس مئی کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے دوران بھی مصروف عمل تھے،

  • وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی

    وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی

    لاہور کے مقامی کالج میں منعقد ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ پر فوکس کررہا ہوں مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا، میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں،
    انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے اگر کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کرسکوں گا اور کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرنے کا فائدہ بھی ہوگا کیونکہ کیمپ میں بولنگ کرنے سے ردھم اور فارم حاصل کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے ایک سوال کے جواب میں 2023 ورلڈ کپ کے بارے میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ابھی سے فوکس کرنا ہوگا.جس کے لئے مزید محنت درکار ہے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا،جسکی کمبی نینشن تیار کرنے کے لئے سلیکٹر کو ابھی سے ساچنا چاہئے،

  • بابر اور رضوان کا ہارورڈ یونیو رسٹی میں تین روزہ کورس مکمل

    بابر اور رضوان کا ہارورڈ یونیو رسٹی میں تین روزہ کورس مکمل

    قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ہاورڈ یونیورسٹی میں کورس مکمل ہو گیا لیکن یادیں باقی رہ گئی دونوں سپر اسٹارز نیویارک ٹائمز اسکوائر پر بھی مرکز نگاہ بنے رہے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا تین روزہ کورس مکمل ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز اسکوائر سمیت مختلف مقامات پر گئے ہر جگہ مرکز نگاہ بنے رہے جن کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جہاں دونوں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مختلف ایتھلیٹ کلاس فیلوز بھی موجود ہیں بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے دو کرکٹرز ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔

  • شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹیو ی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم جس زمانے لنکن ٹیم کے پاس کھیلنے گئے تھے اس وقت وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب تھے، اسی طرح بنگلہ دیش آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار ہے مودی حکومت سے قبل جب پاکستان دورہ بھارت کیلئے جاتا تھا تو بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں لیکن ہماری گورنمنٹ نے یہی کہا کہ حکومت کی طرف سے ’’گرین سگنل‘‘ ہے۔

    شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں-

    واضح رہے کہبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ “ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گےٹورنامنٹ ایک ہی مقام خاص طور پر سری لنکا میں ہونا چاہیے-

    نامزد میزبان کے طور پر پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنا ہوگا یا دستبردار ہونا پڑے گا۔ اس صورت میں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جن میں پانچویں ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

  • آل رؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ  کرکٹ میں واپسی

    آل رؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

    انگلش آل راؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان بڑھ گیا وہ آف اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد ایشز سیریز میں نمائندگی حاصل کر سکتے ہیں
    پینتیس سالہ آف اسپن آل راؤنڈر معین علی کا دو سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک ہو سکتا ہے ، نوجوان اسپنر جیک لیچ کی انجری اور ایشز سیریز میں نمائندگی سے محرومی کے بعد کرکٹ گروز کی نظریں تجربہ کار معین علی پر جمنے گئی ہے دوہزار اکیس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آل راؤنڈر نے مختصر دورانیے کے فارمیٹ پر توجہ دی جہاں ان کی بہترین پرفارمنسز انہیں دوبارہ تاریخ ساز ایشز سیریز میں واپس لا سکتی ہیں