Baaghi TV

Tag: کینیڈا

  • امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا

    امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا

    واشنگٹن: امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملوں میں کمی کا کوئی عندیہ نہیں دیا جبکہ دوسری جانب روس کے یوکرین پرحملے کے جواب میں امریکہ ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نے روس کے ایٹمی حملوں کے جواب میں ایٹمی حملے سے زیادہ سخت جوابی حملہ کرکے عالمی سطح پر اس کی سیاسی و اقتصادی تنہائی میں اضافہ کردیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ اور اتحادی ممالک نے روس کو معاشی طور پر سزا دینے کے لیے صدر پوتن سمیت اہم شخصیات اور کاروباری کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ خیال رہے کہ دوسری عالمی جنگ عظیم کے بعد سے یوکرین پر حملہ کسی بھی یورپی ریاست پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

    امریکہ نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر اپنی فوج یوکرین بھجوانے سے انکار کیا ہے تاہم امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک نے یوکرین کو عسکری امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا جبکہ امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو روسی توانائی کے شعبے پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

    روس کی سب سے زیادہ کمائی تیل کی برآمد سے ہوتی ہے۔ لنڈسے گراہم نے کہا کہ ’ہم توانائی کے شعبے کو ہتھیار کے طور پر نہیں استعمال کر رہے۔ ہم پوتن کو نشانہ نہیں بنا رہے جہاں سے انہیں سب سے زیادہ تکلیف پہنچ سکتی ہے۔‘

    منگل کو متعدد کمپنیوں کے روس میں اپنے دفاتر بند کرنے کا ارادہ ہے جس سے ملک کی معیت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ بڑے بینکوں، ایئر لائنز اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے شپمنٹ معطل کرنے کے علاوہ روس کے ساتھ شراکت داری ختم کرتے ہوئے اس کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    امریکہ نے روس کے مرکزی بینک اور آمدنی کے دیگر ذرائع پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس سے روسی روبل کی قدر میں مزید کمی آئی ہے جبکہ چند روسی بینکوں کو عالمی ترسیلات زر کا نیٹ ورک ’سویفٹ‘ کے اسستعمال سے روکا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں برطانوی تیل کی کمپنیوں بی پی اور شیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں سے اپنے شیئرز نکال رہے ہیں۔

    روس ثقافتی اور سپورٹس کی سطح پر بھی عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ہالی وڈ کے دو بڑے سٹوڈیوز ڈزنی اور وارنر بروس نے بھی کہا ہے کہ وہ آئندہ آنے والی فلموں کی ریلیز روس میں معطل کر رہا ہے۔

    ڈزنی نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ یوکرین پر حملے اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے باعث روس کے تھیٹر میں ’ٹرننگ ریڈ‘ سمیت دیگر آئندہ آنے والی فلموں کی ریلیز معطل کر رہے ہیں۔

    روسی حکومت سے منسلک میڈیا اداروں کی جانب سے معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے علاوہ مائیکروسافٹ نے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کی رات گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی فوج کو دارالحکومت کئیف کی دفاعی لائن کو توڑنے نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے تھرمل پاور پلانٹ کو نشانہ بنا رہا ہے جو کیئف کی30 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرتا ہے

  • کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت مان گئی:ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان

    کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت مان گئی:ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان

    اوٹاوا:کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت مان گئی:ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے پابندیوں سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے قانون کے خلاف گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی انتہائی متاثر ہیں۔

    صورتحال کے مدنظر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے گزشتہ روز مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس پر ٹروڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی تھی، اوٹاوا پولیس چیف تنقیدپرعہدے سےمستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اوٹاوا پولیس چیف کے عہدے سے مستعفی ہونے پر حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور کینیڈا کی سرحد پر کرونا سے متعلق نافذ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظرصورتحال بڑی خراب ہوگئی تھی

    جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی قانون نافذ کردیا۔ کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے خلاف گزشتہ ماہ کے اواخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی تقریبا ً مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

    مظاہرین کورونا وبا کے حوالے سے نافذ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات پر زور دینے کے لیے انہوں نے اوٹاوا شہر کے مرکز سمیت کئی اہم بین صوبائی شاہراہوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

    اس صورت حال کے مدنظر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے عوام کی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ جسٹن ٹروڈونے کہا کہ ہم احتجاج کی آڑ میں اس طرح کی غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے

  • وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور انھوں نے کار مملکت قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر دیا

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج صبح کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے تاہم میں خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور اپنا کام گھر سے جاری رکھوں گا۔

    امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید لکھا کہ قرنطینہ کے دوران فرائض منصبی کی ادائیگی وہ صحت کے ماہرین کی جانب سے بتائے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کریں گے جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے ویکسین کا کورس مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

    واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف…

  • خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    اونٹاریو: کینیڈا میں رہنے والی ایک 33 سالہ خاتون میں رحمِ مادر کے بجائے جگر میں حمل ٹھہر گیا۔

    باغی ٹی وی:یہ انکشاف گزشتہ ہفتے مینیٹوبا، کینیڈا میں چلڈرنز ہاسپٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر مائیکل ناروے نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کیا جسے اب تک تقریباً پچاس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں بعد ازاں یہی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی وائرل ہوگئی۔


    مختصر ختصر ویڈیو میں ڈاکٹر مائیکل نے اس کیس کے بارے میں بتایا جو ان ہی کے اسپتال میں لایا گیا تھاخاتون کی شناخت ظاہر کئے بغیر، ڈاکٹر مائیکل نے بتایا کہ وہ خاتون غالباً 7 ہفتے کی حاملہ تھی لیکن پچھلے 14 دن سے شدید قسم کی زنانہ پیچیدگیوں کا سامنا بھی کر رہی تھی۔

    الٹراساؤنڈ سے معائنے اور مزید چھان بین سےپتا چلا کہ اس خاتون میں رحمِ مادر کے بجائے جگر میں حمل ٹھہر گیا ہے جو آہستہ آہستہ پروان چڑھ رہا ہےخاتون کی جان بچانے کےلیے ان کا فوری آپریشن کیا گیا، جس میں جگر سے چپکے ہوئے ناپختہ جنین (فیٹس) کے ساتھ ساتھ ان کا رحمِ مادر بھی نکالنا پڑا جس کے بعد وہ خاتون زندہ اور صحت مند ضرور ہیں لیکن ماں بننے کے قابل نہیں رہی ہیں۔

    پلیٹ فارم پر ایک اور ڈاکٹر کرن راج جن نے، جن کے 23.6 کروڑ فالوورز ہیں، بھی ایک اور کیس ہسٹری شیئرکی انہوں نے ’سب سے خوف ناک سی ٹی سکین‘ کا بتایا جس میں ’ایک 27 سالہ خاتون کے جگر کے دائیں لوب میں دو ہفتے کا صحت مند بچہ تھا۔‘

    انہوں نے کہا کہ ہیپاٹک ایکٹوپیک حمل اتنے نایاب ہیں کہ ’تحریری طور پر اس طرح کے چند ہی کیسز ہیں جگر کی بناوٹ اتنی پیچیدہ ہے کہ اگر اس پر وزان ڈالنے والی کوئی بھی چیز رکھی جائے تو کافی مقدار میں اندرونی خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔‘


    واضح رہے کہ بہت کم واقعات میں ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد ناپختہ جنین رحمِ مادر سے باہر نکل جاتا ہے 1999 سے اب تک ایسے 35 واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں ان میں سے بھی بہت کم واقعات کا تعلق جگر تک ناپختہ جنین کے پہنچ جانے سے ہے۔

    2012 میں ایسے دو واقعات رپورٹ کئے گئے جن میں سے ایک چین سے اور دوسرا ہندوستان سے تھا چینی خاتون کی جان بچا لی گئی لیکن بھارتی خاتون بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں ان کے بعد یہ تیسرا واقعہ ہے جو منظرِ عام پر آیا ہے۔

  • اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    تل ابیب: اسرائیل نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکہ اور کینیڈا کو ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر لیا ہے۔

    اسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا پر پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا دریں اثنا اسرائیل میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیدر لینڈ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    بچ جاو:بچا لو:احتیاط اپنالو:اومیکرون 89 ممالک کو متاثرکرچکا،کنٹرول نہیں ہورہا:عالمی ادارہ صحت

    برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے،بھارت میں اومی کرون کے اب تک 151 کیسز سامنے آ چکے ہیں-

  • پی آئی اے کے شرابی پائلٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا

    پی آئی اے کے شرابی پائلٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا

    اسلام آباد :پی آئی اے کے شرابی پائلٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے آج پی آئی اے کے کیپٹن عامر آفتاب اور سابق ڈائریکٹر فلائٹ سیکیورٹی سے شراب نوشی کرنے پر استعفیٰ‌ لے لیا ہے

    یاد رہےکہ پی آئی اے کے کیپٹن اور سابق ڈائریکٹر فلائٹ سیکیورٹی عامر آفتاب مبینہ طور پر کینیڈا سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں نشے کی حالت میں پائے گئے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فلیگ کیرئیر کا کپتان ایسی صورتحال سے دوچار ہوا ہو۔

    پی آئی اے میں اس منفی روے کے متعلق پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے سینئرصحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کہتے ہیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی آئی اے کے کسی سینئر کپتان نے فیصلہ نہ کرنے کا مظاہرہ کیا ہو لیکن فلائٹ سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر سے کم از کم قانون کی پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کیبن کریو کے لیے لازمی پری فلائٹ الکحل ٹیسٹنگ متعارف کرائی ہے۔ اس سے پہلے، صرف پائلٹ اور کاک پٹ کے عملے کو پرواز سے پہلے ٹیسٹ کلیئر کرنا پڑتا تھا۔

    2019 میں پی آئی اے کے ایک پائلٹ کو بریتھ لائزر ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد شراب نوشی کے مرتکب ہونے پراسلام آباد سے برمنگھم کے لیے پرواز چلانے سے روک دیا گیا تھا۔

    2013 میں پی آئی اے کے ایک اور پائلٹ عرفان فیض کو برطانیہ میں 156 افراد کے ساتھ طیارہ اڑانے سے قبل نشے کی حالت میں نو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اسے برطانیہ میں پائلٹ کی قانونی حد سے چار گنا زیادہ نشے مین‌ پایا گیا تھا۔

    پاکستان کے فلائٹ قوانین پینے اور پرواز کے درمیان 12 گھنٹے کا وقفہ مانگتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس طرح کے دوسرے واقعہ میں‌ 2015 میں، ایک نجی پاکستانی ایئرلائن، شاہین ایئر کا ایک جیٹ طیارہ لاہور میں لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔

    جہاز میں تقریباً 120 مسافر سوار تھے جب طیارہ ایک گھاس کے میدان میں ٹکرا گیا، ایک ٹائر اڑا لیکن کچھ تباہی سے تقریباً 1,000 فٹ کی بلندی پر رک گیا۔ حادثے میں دس مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ حادثے کی حکومتی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پائلٹ عصمت محمود حادثے کے وقت "نشے میں” تھا۔

    1977 سے پاکستان میں شراب پر پابندی عائد ہے۔ سی اے اے کے ضوابط بتاتے ہیں کہ پاکستان میں پائلٹوں، کاک پٹ یا کیبن کریو یا مسافروں کے خون میں الکوحل کی سطح قابل قبول نہیں ہے۔

     

  • ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

    ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

    ٹورنٹو: ٰایک طرف جہاں مقبوضہ کشمیر ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں کشمریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے، جلسے اور جلوس جاری ہیں ایسے ہی مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مودی جارحیت کو بےنقاب کیا گیا۔ ٹورنٹو میں ہونے والے مظاہرے میں مقبوضہ وادی میں کرفیوہٹا کر انسانی حقوق کے نمائندے بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    مظاہرین نے مودی دہشت گرد اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگائے، شرکا نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر، گلوبل کونسل اور کینیڈین کونسل فارجسٹس نے کیا، ریلی سے کین اسٹون، سوزین ویز، ظفربنگش اور حوریہ رفیق نے خطاب کیا۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    دوسری جانب برطانوی دارالحکومت لندن میں سکھ فار جسٹس اور کشمیری رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے سامنے مشترکہ مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں اسکول، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں۔

    اپوزیشن مطلب صرف اپوزیشن کرنا—از— انشال راؤ

    وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔