Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

    پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے 5 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے اس دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظہور خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا چیف ٹریفک آفیسر نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں
    شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘
    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں‘ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی‘ ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘

  • کے پی کے،مطیع اللہ خان نے بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لے لی

    کے پی کے،مطیع اللہ خان نے بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لے لی

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا۔ مطیع اللہ خان کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان نے بھی شرکت کی،۔ ان کے علاوہ نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی، حامد شاہ، حاجی منظورآفریدی، ساول نذیرایڈوکیٹ، مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، حاجی ہدایت اللہ خان، بخت نواز تھاکوٹ اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات شر یک ہوئے، اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نامزد نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • پشاور فائرنگ،ڈائر یکٹر شعبہ امتحانات قتل

    پشاور فائرنگ،ڈائر یکٹر شعبہ امتحانات قتل

    پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم افراد نے پبلک سروس کمیشن کے شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ارشد خان کو نا معلوم افراد نے قتل کردیا۔ مقتول اپنے ڈرائیور اسماعیل خان کے ساتھ چارسدہ سے ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے ،اسی اثناء نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ حادثے میں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے۔ فائرنگ کے فورا بعد ارشد خان کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ڈاریکٹر ارشد خان کے موت کی تصدیق ہوئی ،
    پولیس کے مطابق ارشد خان سکنہ چارسدہ حال دوران پور کو سرکاری گاڑی میں دوران پور رنگ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جس کی مددکیس میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا گیاے۔ مقتول کے ورثاء کے مطابق اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد باقائدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • پشاور،خود کش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے نہیں

    پشاور،خود کش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے نہیں

    پشاور ضلع خیبر اور حیات آباد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس کے ریزلٹ کے مطابق حملہ آور کا تعلق کہی اور سے تھا،۔ تفتیشی افسران کے طابق پشاور حیات آباد خودکش اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں ہونے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا۔
    تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے تھے تاہم نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا موجود نہیں،
    تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں، تفتیشی ٹیم کے مطابق تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہو سکتا ہے،
    یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خیبر کی باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

  • پشاور،ہائی کورٹ میں لا پتہ افراد کے کیس کی سماعت

    پشاور،ہائی کورٹ میں لا پتہ افراد کے کیس کی سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں 25 مسنگ پرسنز کے متعلق کیسز کی سماعت کی ہے،کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور نے کی ،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استد عا کی کہ دو سال پہلے ناصر شاہ کو گھر سے اٹھایا گیا،میرے مؤکل عبدالقدیر کو بھی گھر کے احاطے سے اٹھایا گیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ محمد عامر کو پشاور ائر پورٹ سے اٹھایا گیا ہے، اسی طرح حضرت محمد کو اے ٹی سی سے بری ہوا، جیل کے گیٹ سے ہی اٹھا لیا گیا، درخواست گزار نے کہا کہ
    رفیق 302 میں نامزد تھا، ضمانت ہوئی پھر بھی غائب کردیا گیا، وکیل نے کہا کہ مسنگ پرسنز کے گھر والوں کو پتہ نہیں کہ وہ کہاں پر ہے؟جس پر جج جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ اپ بار بار کہتے ہیں کے موقع دے رپورٹ جمع کریں گے، جج وکیل درخواست گزار پر برہم ہوئے اور کہا کہ یہ اخری موقع ہے اگر رپورٹ نہیں ایا تو ڈیفنس سیکرٹری خود پیش ہوگا، جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم جلد رپورٹ پیش کر لیں گے، عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت نا معلوم مدت تک ملتوی کردی،

  • خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر شاہد خٹک مستعفی

    خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر شاہد خٹک مستعفی

    نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیر اعلیٰ کو ’حکم جاری کیا تھا کہ شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹایا جائے۔تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کی کارروائی سے قبل ہی نگران وزیرشاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔آج نیوز کے مطابق شاہد خٹک نے تصدیق کی کہ جلسے کے انعقاد کے نتائج کا علم تھا، اس لئے خود ہی استعفی دے دیا ہے۔شاید خٹک نے بتایا کہ استعفی وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے، اب منظور کرنا یا نہ کرنا وزیراعلی کی صوابدید ہے۔شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ وزارت سے زیادہ پارٹی اہم ہے، عام انتخابات میں پرویز خٹک کے مقابلے میں کھڑا ہوں گا۔

  • خیبر پختونخوا میں ایک سال کے دوران665  دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئیں،رپورٹ

    خیبر پختونخوا میں ایک سال کے دوران665 دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئیں،رپورٹ

    انسداد دہشت گردی فورسز نے جون 2022 سے جون 2023 تک خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی تفصیلات جاری کردی۔ جسکے مطابق
    خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران صوبے میں 14 خودکش 15 راکٹ اور 107 دستی بم حملے ہوئے،139 دہشت گردوں کو جہنم وصل کیا گیا۔

    جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران صوبے میں دہشتگردی کے 665 واقعات میں 14 خودکش حملے، 15 راکٹ 107 دستی بم حملے ہوئے ۔ ایک سال کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے 382 بار فائرنگ ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف آپریشنز کے دوران 139 دہشتگرد ہلاک کیے اور 432 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ 18 دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں دلاوائی گئیں۔

  • خیبر پختونخوا میں  کانگو وائرس سے تین افراد متاثر

    خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس سے تین افراد متاثر

    خیبر پختونخوا میں گانگو وائرس کے تین کیسز سامنے آئے ہے تینوں مریضوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دئے گئے ہے،حیات اباد میڈیکل کمپلکس نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے تین افراد میں گانگو وائرس کی موجودگی کی تصدید کر دی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گانگو وائرس سے متاثر مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کے گانگو ایک خطرناک وائرس ہے،جو دوسرے مریضوں تک منتقل ہو سکتا ہے،

  • پشاور،دو بہنوں کی ہلاکت کا معمہ

    پشاور،دو بہنوں کی ہلاکت کا معمہ

    تھانہ ریگی کی حدود میں دو نعشوں کا معاملہ کے ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانہ ریگی کوواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے جن کی شناخت مسماۃ(م) مسماۃ (ج) دختران گل داد ساکنان ملا گوری سے ہوئی کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے،
    ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بہنیں جمعرات کو اپنے گھر سے ڈاکٹر کےلیے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہ پہنچنے پر والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ملا گوری میں درج ہو چکا تھا،مقدمہ میں نامزد ملزم کو ملاگوری پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ظاہری طور پر دونوں کی موت 11 ہزار لاین الیکٹرک کرنٹ کی وجہ سے پیش ایا ہے لیکن، واقعہ سے متعلق مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، واضح رہے کہ آج صبح دو بہنوں کی لاشیں قریبی کھیتوں سے بجلی کے کھمبے کے قریب سے ملی تھی،جس کے ساتھ بجلی کی تاریں بھی پڑی تھی،

  • خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 13 سالہ لڑکی سمیت 8 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 13 سالہ لڑکی سمیت 8 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ پڑانگ کے حدود میں سامنے آیا جس میں ایک ہی گھر میں مقیم دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم جہانزیب اور اس کے بیٹے کی فائرنگ سے بھائی نیاز علی اور اس کے دو بیٹے نواس خان اور اکبر خان قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
    تھانہ پڑانگ کے محرر واسیع اللہ کے مطابق واقعہ 33 مرلہ اس مکان کے تنازعے کے باعث پیش آیا جہاں تین بھائی مشترکہ طور پر رہائش پذیر تھے جبکہ ملزم جہانزیب اس مکان پر قبضہ جمانے کے لیے سرگرم عمل تھا۔باغی ٹی وی کے مطابق اس تنازعے پر جرگہ بھی کیا گیا تھا،جس کے فیصلے مطابق مقتول بھائی نے ملزم کو پیسوں کی آدائیگی کر دی تھی،تاہم ملزم مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کرکے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے ملزم نے زبانی تکرار کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر کے بھائی اور اسکے دو بیٹوں کو قتل جبلہ دو افراد کو زخمی کر دیا،پولیس نے ملزم جہانزیب اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
    دوسری جانب آج صبح شبقدر میں بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے دوسرے بھائی گل شیر، ان کے 15 سالہ بیٹے علی اور 13 سالہ بیٹی آمنہ کو قتل کر دیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے بچوں کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔
    اس کے علاوہ تحصیل تنگی کے علاقے مندنی میں مستورات کے تنازعہ پر سفیان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
    واقعہ کے بعد ریسیکو 1122 کے اہلکار سفیان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے دوران سفیان اور اس کے بھائی مختار شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔
    واقعہ میں ریسکیو 1122 کے ڈرائیور اور ایک ٹیکنیشن بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔