سوات مٹہ کے علاقہ چپریال میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر لئے گئے، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا،سوات پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بندوق بھی برآمد کرلیا گیا،
ڈی پی او سوات نے ملزم کے خلاف ہر قسم قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،
Tag: کے پی کے
-

سوات/غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر لیا گیا
-

مردان،کے پی کے فود اتھارٹی انیڈ فوڈ سیفٹی کی کاروائی،جعلی مشروبات ضبط
مردان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردان میں صوابی روڈ پر دو گوداموں پر اچانک چھاپہ کے دوران گودام سے 20ہزار لیٹر سے زائد مختلف برانڈزکے جعلی مشروبات برآمد کرکے ضبط کر لیے، اتھارٹی کے پریس ریلیز کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ابراہیم خان اور الف خان کے ہمراہ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے صوابی روڈ پر گودام پر چھاپہ مارا جس سے تقریباً 20000 لیٹر برانڈڈ جعلی مشروبات برآمد کرلی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مردان کامران خان نےکہا کہ یہ جعلی مشروبات اوریجنل مشروبات کے ساتھ رکھے گئے تھے لیکن جدید موبائل لیب کے ذریعے موقع پر ٹسٹ کیا جس سے پتہ لگا کہ یہ جعلی ہے۔رزلٹ غیر تسلی بخش آنے پر سارے مشروبات ضبط کردئیے گئے اور گودام مالکان کو جیل بھیج دیاگیا۔کامران خان کا کہنا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے عہد کیا ہے کہ لوگوں تک صاف اور معیاری خوراک پہنچائیں گے اور کسی کو بھی لوگوں کے صحت کو ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ دریں اثنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابراہیم خان کے مطابق جدید لیبارٹری کے زریعے فوڈ اتھارٹی اور بھی فعال ہو گئی ہے کیونکہ یہ موقع پر ہی 100 پرسنٹ مستند رزلٹ فراہم کرتی ہے۔
-
کے پی کے،ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں انٹری
خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی رہنماﺅں نے کارکنوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا، سید نیئر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی ، محمد علی شاہ، شجاع خان اور امجد آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق بونیر کے سیاسی رہنماﺅں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، نئے رہنماﺅں نے بلاول بھٹو کو بونیر میں شمولیتی جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی،چیئرمین پیپلزپارٹی نے نئے رہنماﺅں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی اقتدار میں آکر خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کریگی۔
-

خیبر پختونخوا نے نگران وزیر ٹرانسپورٹ کا جلسے میں خطاب،الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لے لیا۔صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام نگراں حکومتیں قانون کے مطابق صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پابند ہیں، نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
-

کے پی کے،تیز بارشوں سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوامیں تیز بارشوں سےحادثات کےنتیجے 4 افراد جابحق جبکہ ایک شخص ذخمی ہوا ۔پی ڈی ایم اے کے رپورٹ کے مطابق
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے12 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ چترال لوئر میں سیلاب سے نو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ترجمان محکمہ ریلیف کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، سول ڈیفنس،ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہے ۔ لوئر چترال میں سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی نقصانات کا تفصیلی اسسمنٹ شروع کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء (خشک راشن) فراہم کر دیا گیا۔ ضلعی انظامیہ کے مطابق متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں کی جلد بحالی کے لیے بھاری مشینری کو متحرک کر دیا۔ترجمان پی ڈیم ایم اے نے کہا کہ کوغوزی کے مقام پر سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ دیر اپر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یک طرفہ سڑک کھول دی گئی ہے۔ سڑک کی دو طرفہ بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو17 اور19 جولائی کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ جس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہے، -

پشاور،شوکت یوسفزئی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی کے لیے کارروائی بشام اور پشاور میں کی گئی جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے.پولیس نے چھاپوں کے دوران گھر پر موجود چھوٹے بھائی سے شوکت یوسف زئی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز نے غیر قانونی چھاپے مارے ہیں، چھاپے کے دوران پولیس گھر پر موجود میرے بچوں کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی ہے۔
-

ضلع مردان کے عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے خوار
ضلع مردان میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بے حال،مردان کے مختلف علاقوں میں پایچ پانچ گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،جبکہ دوسری جانب عوام کو بھاری بل بھی موصول ہو رہے ہے،شدید گرمی اور حبس کے موسم میں غٰیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے
طویل لوڈشیڈنگ سے گھروں اور مساجد میں ضروری استعمال کےلیے پانی نایاب ہو گیا ،مردان کے شہریوں کا موقف ہے کہ واپڈا اہلکار اور ضلعی انتظامیہ عوام کی خون چوس کر بڑی بڑی تنخواہیں تو لیتی ہیں۔لیکن اس بد ترین لود شیڈنگ کا کوئی حل نہیں نکال سکتے .شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں خواتین اور بچوں کی حالت بگڑنے لگی،
شہریوں کا واپڈا حکام سے پر زور مطالبہ ہے کہ جلد از جلد مردان میں ہونے والے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیدنگ کا نوٹس لے کے عوام کو بجلی فراہم کی جائے ورنہ نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کیا جائے گا اور احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک ضلع مردان میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیدنگ ختم نہیں کیا جاتا،
واضح رہے کہ ضلع مردان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے آئے روز عوام شکایات درج کرا رہے ہے لیکن واپڈا حکام کی جانب سے کوئی بھی تعاون ہوتی نظر نہیں ارہی،جس کی وجہ سے ضلع مردان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،اور انکی طرف سے شدید احتجاج کی کال دی گئی ہے، -

خیبر پختونخوا میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ایک اورسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے
گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کے لئے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے،پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق
بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ،جس کے لئے تمام اقدامات مکمل کر کے ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔اور طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ اور تما حفاظتی پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں،اورحساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ کے مطابق متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔اسکے علاوہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اور کسی بھی ہنگامی سورتحال کے دوران پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں. -

پشاور،شہر میں محرم الحرام کے لئے غیر معمولی انتظامات
پشاور ًٰ دو محرم الحرام کے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے،
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے شہر کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی،پشاور کے ایس پی سکیورٹی عتیق شاہ، ایس پی سٹی عبدالسلام خالد، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران اور اہلکاروں نے سکیورٹی پلان کے مطابق اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دییے ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے کی گئی، جس میں ڈرون کیمرہ، سرویلنس کیمرہ موبائل کو استعمال کیا گیا،
پشاور اندرون شہر ماتمی جلوس والے تمام روٹس پر روف ٹاپ، گن پوائنٹ ، اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری انٹری پوانٹس کو سیل کیا گیا تھا،ایس پی اپریشن ہارون الرشید کے مطابق دو محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے سویپنگ کی گئی جبکہ ماتمی جلوسوں کے عزدارداروں کو کےلیے تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،
-

بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 12اگست کے بعد قائم ہونے والی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کے بعد مضبوط حکومت کا قیام ملک کی ضرورت ہے، قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اندھیروں میں رہ رہی ہے، فرسودہ نظام اور سودی معیشت سے جان چھڑانے کے لیے آزمائے ہوئے مُہروں کو خیرباد کہنا ہو گا۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مسلط رہیں تو خوشحالی اور ترقی نہیں آئے گی، بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پوری قوم کی بہتری جب کہ حکمران جماعتوں کے سربرہان کو صرف اپنی اولادوں کی فکر ہے، کوئی اپنے بیٹے تو کوئی بیٹی وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے، حقیقی جمہوریت جمہوری جماعت ہی لا سکتی ہے۔ 75برسوں سے سٹیٹس کو قائم ہے، اسے توڑنا ہو گا، پارلیمنٹ میں کسان کی نمائندگی کسان اورمزدور کی مزدور کرے گا تو ہی ملک کے کروڑوں کسانوں اور مزدوروں کے حقوق محفوظ ہوں گے، ایوانوں میں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار بیٹھے ہیں جو سودی نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے، آئین پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل نے سودی معیشت کے خاتمے کی بات کی ہے، سود سے ملک کے کروڑوں باسی متاثر ہیں، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سود کی وجہ سے ہے۔ ۔ سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اسلامی نظام معیشت کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے بطور سابق وزیرخزانہ خیبرپختونخوا سودی بنکاری کا خاتمہ کیا، صوبہ کو سود اور قرض فری بنایا، آج کے پی ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، قرضوں سے بہتر آتی تو پاکستان چین اور جاپان سے آگے نکل چکا ہوتا۔ قومی ادارے فروخت کیے جا رہے ہیں، ریلوے، پی آئی اے، سٹیل ملز اربوں کے خسارے میں ہیں، ائیرپورٹس کے سودے ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دن ایٹمی ہتھیار فروخت کرنے کا بھی پریشر آ جائے گا۔