Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کے لئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،بیر سٹر سیف

    پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کے لئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،بیر سٹر سیف

    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 184 دن ہوگئے خیبرپختونخوا پر غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت نافذ ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جرم میں شامل لوگوں کا احتساب ہوگا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراساں کیا جارہا ہے۔ اور ہمارے سابقہ وزیر ڈاکٹر امجد کے 14 سالہ بچے کو سوات میں پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا۔ بیرسٹر سیف نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شانگلہ میں شوکت یوسفزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اور تحریک انصاف سے جڑے لوگوں کے کاروبار بند اور خاندانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس نے کہا کہ عوام کا اعتبار عدالتوں اور قانونی نظام سے اٹھ گیا ہے۔ بیر سٹر سیف نے مزید بتایا کہ محظ وقتی فائدے اور اقتدار کے لیے ظلم کرنے والوں کا بہت جلد احتساب ہوگا۔

  • سی پیک کے تحت رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے فیز ون کی کامیاب تکمیل

    سی پیک کے تحت رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے فیز ون کی کامیاب تکمیل

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے فیز ون کا باضابطہ افتتاح کر دیا نگران کابینہ اراکین بیرسٹر فیروز جمال ، منظور آفریدی، پیر ہارون شاہ کے علاوہ سرکاری حکام بھی تقریب میں شریک تھے،اس حوالے سے نگران وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئ،بریفنگ کے مطابق 247 ایکڑ رقبے پر محیط فیز ون میں 18 زون انٹرپرائزز موجود،7 زیر تعمیر ہیں، بریفنگ میں کہا گیا کہ فیز ون سے 85 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، نگران وزیر اعلی نے سی پیک کے تحت بننے والا رشکئی اکنامک زون معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ قرار دیا ،اور کہا کہ
    فیز ون کی تکمیل پر صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وزیر اعلی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، اور ملک میں معاشی بد حالی اور غربت پر قابو پایا جا سکے گا،

  • باڑہ کمپاؤنڈ پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی تھی

    باڑہ کمپاؤنڈ پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی تھی

    باڑہ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کی چوری کا مقدمہ نیوٹاؤن راولپنڈی تھانے میں درج ہے، گاڑی کا نمبر ایل ای جی 9086 ہے۔دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی 12 جولائی کو سٹی شاپنگ سینٹر راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔
    پولیس کے مطابق گاڑی کا ماڈل 2011 ہے اور اس کا رنگ سفید ہے، گاڑی کے مالک حمزہ نے چوری کے بعد ایف آر درج کروائی تھی۔
    ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو بیان میں گاڑی کے مالک حمزہ کا کہنا تھا کہ سٹی شاپنگ سینٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کررہا تھا واپس ایا تو گاڑی غائب تھی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مارے گئے۔

  • ضلع مہمند میں نو سالہ بچہ قتل

    ضلع مہمند میں نو سالہ بچہ قتل

    ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں نو سالہ بچے کو نا معلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے،جس کے بعد لاش کو ویران گھر میں پھینک دیا گیا تھا،اطلاع ملنے مقامی پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لے کر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم تحقیقات شروع کر دی ہے،نو سالہ بچے کی بے دردی سے قتل کے خلاف علاقے کے لوگوں نے احتجاج کر کے پشاور اور باجوڑ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا،مظاہرین کا مطالبہ ہے پولیس نے بچے کا کوئی پوسٹ مارٹم نہیں کیا اور نہ واقعے میں کوئی مدد کر رہے ہےعوام کا مطالبہ تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے،اور ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے،

  • باڑہ کمپاؤنڈ حملہ ،اہم شواہد حاصل کر لئے گئے،تحقیقات شروع

    باڑہ کمپاؤنڈ حملہ ،اہم شواہد حاصل کر لئے گئے،تحقیقات شروع

    خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کمپاؤنڈ میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ گاڑی سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے تاہم بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا۔بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی گاڑی میں کسی بھی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا، گاڑی سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
    بی ڈی ایس حکام کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ وار کی جیکٹ میں 7 سے 8 کلو بارود استعمال ہوا، 2 خوکش حملہ آوروں نے دھماکے کیے، جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکرے بھی برآمد ہوئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کلیئر کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی. ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثرحکمت عملی کے باعث کمپلیکس میں 2 خودکش حملہ آوروں کو داخل ہونے سے روک لیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن میں داخلے پر ناکامی پر خودکش حملہ آوروں نے خود کو تھانے کے گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا۔
    دھماکے میں دیوار گرنے کی وجہ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں کی بہادری کی بدولت باڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا، اگر دہشت گرد اندر داخل ہوجاتے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

  • باڑہ خیبر میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    باڑہ خیبر میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    ضلع خیبر تحصیل کمپاونڈ تھانہ باڑہ میں خود کش حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران محمد طیب،انوار خان، اور بہادر شیر کی نماز جنازہ شاہ کس پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
    خیبر پولیس لائنز شاہ کس میں ہونے والی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، سی سی پی او پشاور، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکٹر کمانڈر خیبر، ڈی پی او خیبر، ڈی سی خیبر سمیت مختلف مکاتبِ فکر اور شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
    اس موقع پر آئی جی پولیس اور دیگر شرکاء نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
    پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی،ائی جی پولیس نے شہید کے بچوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
    آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی مربوط حکمت عملی کی بدولت جانی نقصان کم ھوا دہشت گردوں کو تھانہ میں گھُسنے کی کوشش ناکام بنا دی ان پولیس جوانوں نے جانوں کی پرواہ کئے بغیر بھرپور مقابلہ کیا انہوں نے شہدا کے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • پشاور،تھانہ ریگی ٹاؤن  فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    پشاور،تھانہ ریگی ٹاؤن فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    گزشتہ شب تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پشاور کے علاقہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں واجد اور فرمان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی
    نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان، سول و عسکری حکام، ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی
    پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، شہداء کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

  • شانگلہ،ٹریفک حادثے میں  جاں بحق  افراد کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 2  شدید زخمی ہے

    شانگلہ،ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 2 شدید زخمی ہے

    شانگلہ کے تحصیل چکیسر لین سوک روڈ کافر موری مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے،حادثہ جیپ ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں سامنے آیا، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پر جانبحق جبکہ4 زخمی ہوئے.. جس میں 2 خواتین ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکی،ریسکیو 1122 شانگلہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شانگلہ کے میڈیکل ٹیم اور دو ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیے،جن میں مزید ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،

  • کے پی کے سے تعلق رکھنے  والےاہم شخصیت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

    کے پی کے سے تعلق رکھنے والےاہم شخصیت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

    خیبرپختونخوا سے ہارون لغاری پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے. ہارون لغاری کا تعلق خیبرپختونخوا سے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقے سے ہے ہارون لغاری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، چیئرمین عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے فلسفے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور جمہوری اقدار کے قتلِ عام کی شدید مذمت کی۔
    ہارون لغاری نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے پیغام اور منشور کو عوام میں راسخ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہارون لغاری کا تحریک میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

  • کے پی کے ،حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کاروائیاں

    کے پی کے ،حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کاروائیاں

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کا حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان کی ہدایت پر رواں سال حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی۔رواں سال ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی زیر نگرانی کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے تاریخی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 82 چھاپہ مار کارروائیاں کیں،جس دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 82 مقدمات درج کئے گئے۔چھاپہ مار کارروائیوں میں 98 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رواں سال 2023 کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث 36 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں سنائیں گیں۔چھاپہ مار کارروائیوں میں 51 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی و بین الاقوامی کرنسی برآمد کی گئی،چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کی گی۔
    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے گزشتہ سال بھی ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔سال 2022 کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف 177چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی177 مقدمات درج کر کے 226 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپوں کے نتیجے میں 44 دکانوں/دفاتر کو سیل کیا گیا۔
    ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت چالان جمع کر کے 44 ملزمان کو سزائیں سنائیں گیں۔
    سال 2022 کے دوران 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔
    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر صوبےبھر میں ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔