Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    ضلع مردان تخت بھائی کے علاقے تورڈھیر میں کرنٹ لگنے سے ہاشم نامی شخص جانبحق ہو گیا ہے، ریسکیو1122 کے مطابق
    اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔مردان ریسکیو1122 اہلکاروں نے جانبحق شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں ننگی تاروں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • عید الضحیٰ کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    عید الضحیٰ کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    عید الضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ نواحی علاقوں میں مسلسل بجلی معطل رہی جس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے کوہاٹ روڈ پر صارفین نے گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا تاہم کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی بعد ازاں حکام کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے عید کے دوران پشاور کے علاوہ صوبے کے دوسرے اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور بعض علاقوں میں وولٹیج بھی گرگیا
    جس کی وجہ سے عید کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا پیسکو کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عید کے تینوں روز چوبیس گھنٹے میں14گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی میں خلل رہا شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث قربانی کا گوشت بھی فریج اور ڈیپ فریزر میں خراب ہو گیا کارپوریشن کالونی دلز اک روڈ پر صبح پانچ بجے خراب ہونے والی بجلی چوبیس گھنٹے کے بعد ٹھیک کی گئی جبکہ کوہاٹ روڈ پر شہری گرڈ سٹیشن میں گھس گئے۔

  • پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    مراسلہ سپرنٹنڈنگ انجینئر(سروے اینڈ ہائیڈرولوجی)تربیلا ڈیم پروجیکٹ کی اطلاع پر جاری کیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلہ ڈیم کے سپل ویز آج دن کو کھول دئے گئے ہے،انڈس ڈاون اسٹریم تربیلا کے قریب رہنے والے افراد اور سیاح پانی کے ریلے کے قریب نہ جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پانچ سے چھ گھنٹوں تک پانی سے دور رہیں۔ سیکرٹری ریلیف نے تمام محکموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، حکام کے مطابق انڈس ڈاون اسٹریم تربیلا میں پانی کا بہاؤ 5 سے 6 گھنٹے تک 250,000 کیوسک رہنے کا امکان ہے،اور ۔تمام عملے اورمشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، سیکٹری ریلیف کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمن اور ریسکیو 1122 کے افسران کو سٹینڈ بائی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ صوابی کے مطابق صوابی اورملحقہ علاقوں میں عوامی آگاہی کےلیے مختلف میڈیمز پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے،پی ڈی ایم اے نے مقامی افراد اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کر دئے ہے،
    کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے آبادی کومطلع کریں۔پی ڈی ایم اےکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں،

  • عیدالاضحیٰ تعطیلات پر سیاحوں کے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے

    عیدالاضحیٰ تعطیلات پر سیاحوں کے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے

    محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا و ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ نے سیاحوں کے عیدالاضحٰی کے تین دنوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
    29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 156 غیر ملکی سیاح بھی سیرو تفریح کیلئے آئے۔
    دیر اپر میں 37 ہزار 369، مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔گلیات میں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد، چترال اپر میں 102، چترال لوئر میں 5ہزار 816 سیاح آئے۔کاغان ناران کے سیاحتی مقامات میں 82 ہزار 659 سیاح آئے۔
    محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 بھی عیدالاضحیٰ تعطیلات پر چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ سیاحوں کو ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات اور ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

  • ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10  افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے

    ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے

    چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
    شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر 2 موٹرسائیکیں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
    وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب ٹرک کی 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ماں بیٹی زخمی ہوگئے۔
    چیچہ وطنی کے تھانہ صدر کی حدود نیشنل ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
    جہلم کے علاقے دینہ میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین کی کار کو ٹکر سے بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
    خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں انڈس ہائی وے پر میٹھاخیل کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جبکہ سوات میں 2 موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو کے جاں بحق ہو گئے،
    سندھ کے شہر سیہون میں انڈس ہائی وے روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
    قاضی احمد میں قومی شاہراہ علی آباد تیز رفتار کار کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
    بلوچستان کے شہر قلات میں کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
    حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں میں پہنچادیا گیا۔

  • کے پی کے  سابق وزیر اور ایم پی اے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    کے پی کے سابق وزیر اور ایم پی اے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    کے پی کے ضلع مردان پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا،
    پولیس اس سے پہلے سابق صوبائی وزیر کے مردان اور اسلام آباد رہائشگاہ پر کئی پار چھاپے مار چکی ہے۔ جبکہ انکے فار ماسیوٹیکل فیکٹری کے ملازمین کو گرفتار کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب مردان میں سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپا مارا لیکن ظاہر طورو گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کے مطابق گھر پر چھاپے کے وقت لیڈیز پولیس اہلکا ر بھی موجود تھی،ظاہر شاہ طورو اور سابق وزیر عاظف خان پر 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات کے مقدمات درج ہے،
    پولیس مردان سے اب تک کسی سابق رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے

  • کے پی کے وزیر اعلی ہاؤس کے کچن میں گیس لیکج

    کے پی کے وزیر اعلی ہاؤس کے کچن میں گیس لیکج

    خیبر پختونخوا پشاور وزیر اعلی ہاؤس کے کچن میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122کے معلومات کے مطابق آگ کے باعث سعید قریشی نامی شخص جسکی عمر 40 سال ہے آگ بھڑکنے کے باعث جھلس گیا، جسکو ریسکیو1122 زخمی حالت میں برن سینٹر حیات آباد منتقل کردیا،

  • مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد  صفائی اپریشن

    مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اپریشن

    خیبر پختو نخوا ضلع مردان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش او جزبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔نماز عید کے بعد شہریوں نے سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے مطابق اپنے جانور ذبح کر رہے ہے،
    مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اپریشن کا آغاز بھی ہو چکا ہے،شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے صفائی اپریشن جاری ہے،ڈبلیو ایس سی ایم کے حکام کے مطابق مردان صفائی کے عمل میں چھ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
    اور70 مختلف گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کے آلائشوں کوٹھکانے لگایا جائے گا۔مردان شہر کو تین زونز میں تقسیم کر دیاگیاہے۔جس میں شہر میں صفائی کے لئے 176کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ڈبلیو ایس سی ایم کے حکام نے کہا ہے کہ صفائی آپریشن رات گئے تک جاری رہے گا۔
    مردان نکاسی آب اور سڑکوں کی صفائی کے لئے جیٹنگ مشین اور روڈ واشرز کو استعمال کیا جائے گا۔اسکے علاوہ ڈمپنگ سائٹ میں آلائشوں پر مٹی کی تہہ چڑھانے کے بعد چونا بھی ڈالا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،

  • عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔
    تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے ،سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا