Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • وزیر اعظم نے فاٹا یونیورسٹی میںنوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

    وزیر اعظم نے فاٹا یونیورسٹی میںنوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

    فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے نوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیئے۔ اس تقریب میں گورنر و نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شروع ہونے والے اس منصوبے کا پہلا زون مکمل ہوا جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر لوگوں کی دھرتی ہے، یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے پاکستان کا دفاع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس صوبے کے لو گوں نے بے شمار قربانیاں دیں،

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہے، البتہ کورونا وائرس کے دوران لاکھوں بچے لیپ ٹاپس سے مستفید ہوئے جس کی مدد سے ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کی آئی ایم ایف کا پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری سے قبول کرنا پڑا ،بھکاری پن کے خاتمے کے لئے ملک کو اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا ہو گا جس کے لئے ہم سب کو محنت کرنی پڑیگی،انہوں نے اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر دو ارب ڈالر پاکستان کو دے دیں،جس کے لئے آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحآق ڈار کا شکر گزار ہوں،شہباز شریف نے کہا کہ ہم باہر جاتے ہیں تو لوگوں کے چہرے کہتے ہیں کہ پیسے مانگنے آگئے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کرنا ہے ہاتھ سیدھا ہی رکھنا ہے یا کبھی الٹابھی کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ نے پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلیے جو تاریخی کردار ادا کیا اس صوبے کے لوگوں نے اپنے لہو سے جو قربانیاں دی ہیں اس کے بغیر پاکستان میں دیشتگردی کی لعنت ختم نہیں کی جا سکتی تھی ،لیپ ٹاپ سکیم کا جو آج اجراء کیا گیا ہے یہ 1لاکھ لیپ ٹاپ ہیں جو پورے پاکستان میں بغیر کسی سفارش کے صرف میرٹ کی بنیاد پہ تقسیم کیے جارہے ہیں اور یہی نوازشریف کی پالیسی ہے یہی میری پالیسی ہے اور یہی اس حکومت کی پالیسی ہے.میرا اگر بس چلتا تو پاکستان کے ہر بچے اور بچی کے ہاتھ لیپ ٹاپ دیتا جس سے پاکستان میں کلاشنکوف کا کلچر ختم ہوتا بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا لیکن اس سال ہمیں بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا تھا.مجھ سمیت تمام اشرافیہ کو جن کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ہم سب کو اپنے اندر جھانکنا ہوگا اوراگر اس قوم کا مستقبل سنوارنا ہے تو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 90 کی دہائی یاد کیجیے جب پاکستان کا روپیہ ہندوستان کی کرنسی سے زیادہ قیمت رکھتا تھا

    آج پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی،

  • مردان ،ریسکیو 1122 کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ

    مردان ،ریسکیو 1122 کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 مردان نے 43 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 مردان کنٹرول روم کو 1502 کالز موصول ہوئیں۔
    مردان،07 روڈ ٹریفک حادثات،29 میڈیکل، گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے 04، ڈیلوری کیسز 01، گرنے یا دیگر کے 02 حادثات پیش آئے۔ ان حادثات کے دوران 02 افراد نے موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔
    42 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
    اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 06 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کئیں 06 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • ضلع کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

    ضلع کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے تازہ جھڑپوں میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پانچ روزہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 77 زخمی ہوگئے۔
    پولیس ذرائع کے مطابق پیواڑ پر جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں۔ پانچ روز قبل بوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر دو قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔
    قبائلی عمائدین اور فورسز کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
    وفاقی وزیر ساجد طوری بھی قبائل کے مابین فائر بندی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم حالات خراب ہے۔
    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ساجدطوری نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ضلع کرم میں خونریز جھڑپیں رکوانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ امن دشمن عناصر کی سازشوں سے بار بار فائر بندی کے باوجود ضلع کرم کے چاروں اطراف میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں۔

  • برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

    برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان میں سفر کے بارے میں نئی ہدایات جاری کر دیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی حکومت کیجانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردحملوں کاخطرہ ہےصوبہ خیبرپختونخوا میں باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اورجنوبی وزیرستان کے اضلاع کا سفر نہ کریں۔

    ہدایات کے مطابق چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرا اسماعیل خان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کے اضلاع کے سفر سے بھی گریز کا کہا گیا ہے، جب کہ پشاور شہر اور ضلع مردان رنگ روڈ کے شمال سے ضلع چترال کے کنارے تک N45 روڈ پر سفر سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    حکومتِ برطانیہ کا کہنا ہے کہ شہری پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ کسی علاقے میں نہ جائیں پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سیاسی مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہےکچھ سیاسی مظاہروں میں مغرب مخالف جذبات موجود ہیں اسلام آباد، لاہور، کراچی میں دہشت گردی، اغواء، فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ ہے، علاوہ ازیں برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو شدید گرمی سے بھی خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

  • چارسدہ،مکان کے تنازعے پر  بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

    چارسدہ،مکان کے تنازعے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

    ضلع چارسدہ مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں سکول استاد مسیح اللہ قتل کر دیئے گئے، پولیس کے مطابق فائرنگ متقول کے بھتیجے نے کی جس کے نتیجے میں چا چا مسیح اللہ مو قع پر جاں بحق ہو گئے، واقع رجڑ بائی پاس چارسدہ میں پیش آیا ،مقتول مسیح اللہ سکول ٹیچر تھے،پولیس نے ،ملزم کے خلاف سٹی تھانہ میں رپورٹ درج کر کے تعتیش شروع کر دی،ملزم واردات کر کے موقع سے فرار ہو گیا،جس کے لئے پولیس کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،

  • دین کا لباس اوڑھے ملک کا جو حشر کیا ہے، ایک دن اس کا جواب دینا ہوگا، ایمل ولی خان

    دین کا لباس اوڑھے ملک کا جو حشر کیا ہے، ایک دن اس کا جواب دینا ہوگا، ایمل ولی خان

    خیبر پختونخوا میں اے این پی اور جے یو ائی ف آمنے سامنے ،اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پختونخوا کی حکومت ہے کوئی حلوہ نہیں کہ ہر کوئی کھائے، ایمل ولی خان نے کہا حکومتوں کے بھوکے اور بھکاری نہیں، میں نے کسی بزرگ کی بڑی کرپشن کی بات نہیں کی، پختونخوا میں مذہب کے نام پر جو من و سلویٰ جاری ہے، ابھی اس کا ذکر بھی نہیں کیا،صوبائی صدر اے این پی نے کہا میں نے صرف گورنر کی بات کی، قوم کو پتہ ہے کہ وہ مولانا اور انکی پارٹی کیلئے شرم کا باعث بن چکا ہے، خود کا کیا دوسروں پر ڈالنا آسان ہے، اپنے سمدھی اور فیصلوں کو اپنانے کی ہمت پیدا کریں، ایمل ولی خان نے اے این پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری عظیم غلطی ہے کہ غلام علی کی حمایت کی اور میں اپنی یہ غلطی مانتا ہوں، اس نے مولانا کو کہا مجھ معلوم نہیں تھا کہ کے پی کے گورنر غلام علی کیسا بندہ ہے، آپ کے گھر کا بندہ ہے ، آپ انہیں خوب جانتے تھے، پھر بھی آپ نے انکو عوام پر مسلط کر دیا،ایمل ولی نے کہا کہ گورنر کے پی کے پر عدم اعتماد کرنے سے پیغام دیا جارہا ہے کہ میں سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کررہا ہوں، جبکہ میں صرف حقیقت بیان کررہا ہوں، ایمل ولی نے مولانا فضل الرحمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا دین کا لباس اوڑھے ملک کا جو حشر کیا ہے، ایک دن اس کا جواب دینا ہوگا، ایمل ولی خاننے ایک بار پھر دہرایا ، گورنرپختونخوا جے یو آئی کیلئے باعث شرمندگی بن رہا ہے ،اس نے
    آنیوالے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا اور کہا زیادہ تر امیدواران نامزد ہوچکے ہیں، ایمل ولی خان نے کہا اے این پی کسی بھی بیساکھی کی محتاج نہیں، عوام ہماری طاقت ہے اور رہے گی،ہم حکومت کے بھوکے نہیں، عوامی خدمت، حقوق اور امن کیلئے صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے، ایمل ولی خان نے کہا کہ قوم نے موقع دیا تو اسی طرح خدمت کریں گے جس طرح ماضی میں کی ہے،

  • نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے زیر صدارت امن وامان صورتحال کے متعلق اجلاس

    نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے زیر صدارت امن وامان صورتحال کے متعلق اجلاس

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ہے اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت کی ،
    اجلاس میں صوبے بالخصوص ضلع کرم میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ضلع کرم میں جاری کشیدگی پر وزیر اعلیٰ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ اور پولیس حکام کو کرم میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،اور کہا کہ ضلع کرم میں تمام تنازعات و مسائل پر امن طریقے سے حل کیے جائیں ، نگران وزیر اعلی کے پی کے شہریوں سے اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر امن کے لیے کوشاں رہنے کی اپیل کی ہے،

  • پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829  افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    پشاور پولیس کی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، 6 ماہ کے دوران 4829 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں بین الصوبائی منشیات سمگلرز نیٹ ورکس سمیت مخصوص گاہک کو پشاور اور دیگر مختلف اضلاع کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ہونے والی کاروائیوں میں 30 کلو گرام سے زائد آئس ، 137 کلو سے زائد ہیروئن ، 271 کلو گرام افیون، 1652 کلوگرام چرس اور 1358 بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے
    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے نواجوان نسل خصوصًا طلباء کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی خاطر عوامی سطح پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے جاں بحق

    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے جاں بحق

    سوات مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 بچے دب گئے ہے، جن میں دو بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے لے کر 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

  • ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی ، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 12000 گرام افیون برآمد کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی دوسری بڑی کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 18000 گرام چرس برآمد کر لی گئی، دونوں کاروائیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،
    حالیہ تعینات ایس ایچ  او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بمعہ ایکسائز اینٹیلیجنس ب سکواڈ نےخفیہ اطلاع پر  مشترکہ کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے، چارسدہ جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی سے دوران تلاشی 12000 گرام افیون برآمد کی، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان  ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
    دوسری کاروائی سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی حالیہ تعینات ایس ایچ  او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے خفیہ اطلاع پر بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے دوران تلاشی پچھلے سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 18000 گرام چرس برآمد ، جس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان  ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔