Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

    سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

    پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا (کے پی) ندیم اسلم چوہدری نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے آئی جی خیبرپختونخوا، صوبائی سیکرٹریز ، کمشنرز اور پولیس افسران کو خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہےکہ پولیس اور انتظامی افسران سیاسی قیادت کے صرف وہ احکامات مانیں، جو آئینی دائرے میں ہوں کسی سیاسی جماعت کے غیر قانونی احکامات پرتعاون کرنے کے نتائج ہوں گے، افسران کسی دباؤ یا لالچ میں سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ تمام افسران پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی پاپندی کریں، قانون کو بغیرکسی خوف، حمایت یا تعصب کے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے لیے وژن ہماری رہنمائی کی روشنی ہے قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ غیر سیاسی، غیر جانبدار رہنا، ثابت قدمی سے قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم رہنا، عوامی اعتماد کے رکھوالوں کے طور پر ہم اس کے پابند ہیں۔

    چیف سیکرٹری نے انتباہ کیا ہےکہ سیاسی منظر نامے سے قطع نظر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، ہمارا حلف آئین اور ریاست کے لیے ہے ،کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کے لیے نہیں، آپ کو کسی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کے دباؤ میں نہیں آناچاہیے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا ہےکہ آپ نے بے خوف ہوکر اپنی ساکھ، اپنے وقار کو برقرار رکھنا ہے سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیار کا غلط استعمال کسی دباؤ یا لالچ میں نہ کریں سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں کوئی بھی سرکاری املاک، سامان اور اتھارٹی کے استعمال پر دباؤ قبول نہ کرے، کسی بھی سیاسی جماعت کی ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سپورٹ نہ کی جائے، ایسے اقدامات سے بحیثیت پبلک سرونٹ ہمارا احترام بڑھےگا، احکامات نہ ماننے پر کار روائی کی جائے گی۔

  • کے پی کے عوام نے تین بار پی ٹی آئی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، شیر افضل مروت

    کے پی کے عوام نے تین بار پی ٹی آئی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا-

    باغی ٹی وی: ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں پی ٹی آئی کے پروگرام میں تقریر کے دوران شیر افضل مروت اپنی ہی جماعت پر چڑھ دوڑے اور خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ،کے پی کے عوام نے تین بار پارٹی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، اگرکارکردگی دیکھی جاتی تو پارٹی کو ووٹ نہ ملتا، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اپنی زبان پر کنٹرول نہ ہونے کی بیماری کی وجہ سے پارٹی کے اندر بھی مار پڑتی ہے-

    شیر افصل خان مروت نے بانڈیاں نمل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

  • خیبرپختونخوا کا حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے،فیصل کریم کنڈی

    خیبرپختونخوا کا حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے،فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کا گھمبیر مسئلہ لا اینڈ آڈر ہے اور صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام ہے-

    باغی ٹی وی: ڈیرہ اسماعیل خان کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایسے عمل سے ان کا بانی رہنما رہا ہو جائے گا، جلسے جلوسوں سے کوئی قیدی رہا نہیں ہوتے-

    انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام اور ان کے وسائل احتجاج و جلسوں میں استعمال ہورہے ہیں، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں تنخوا ہیں نہیں دی جا ر ہیں، کے پی میں روز فوجی جوانوں کےجنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جا ئے،وزیراعلی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، انتظامیہ لا اینڈ کا نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پاراچنار میں ایک ماہ سے روڈ بند ہیں اور حکومت مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو سہولت فوج کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس نہیں، دلیل اور دلائل سے وفاق سے پیسے لیں، بدمعاشی سے صوبے کو کچھ نہیں ملنے والا، ڈی آئی خان میں جلد بلاول بھٹو لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے جس سے سبز انقلاب آئے گا، کوشش ہے دہشت گردی کا مقابلہ منصوبہ بندی کے ساتھ کریں۔

  • ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ضلع میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے 15 لاکھ باشندوں کو روزمرہ کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کئی سڑکیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ایف سی زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

  • خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    پشاور:خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیر ، باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں ، 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔

  • خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    پشاور:خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیر ، باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں ، 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔

  • کے پی حکومت کا پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    کے پی حکومت کا پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا حکومت پولیس ایکٹ میں ترامیم لا کر پولیس کے اختیارات میں کمی لا رہی ہے جو 2017 میں پرویز خٹک دور حکومت میں تفویض کیے گئے تھے خیبر پختونخوا کے آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی، جسے آج ہی اسمبلی میں پیش کرنے کی توقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں پولیس ایکٹ میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہیں، ترامیم کی منظوری سے خیبر پختونخوا میں آئی جی پی سے اعلیٰ پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں اور ان کو جزا و سزا دینے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا جو کہ 2017 میں پرویز خٹک دور حکومت میں دیا گیا تھا، ترامیم کی منظوری سے یہ اختیارات واپس وزیر اعلی کے پاس چلے جائیں گے ۔

    سولہ نکاتی کابینہ ایجنڈے میں صوبائی زکوہ کونسل کی تشکیل، اسلحہ لائسنس ایکٹ اور لاء افسروں کی تقرری ایکٹ میں بھی ترامیم زیر غور آئیں گی،کابینہ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دے گی، جیلوں میں خوراک کی فراہمی اورتوانائی کے 5 منصوبوں کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ صوبائی کابینہ اجلاس میں دیگر اہم امور کی منظوری بھی شامل ہیں۔

  • کے پی میں نگراں حکومت میں بھرتی کیے گئے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں نگراں حکومت میں بھرتی کیے گئے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سرکاری محکموں سے بھرتیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بھرتیاں صحت، تعلیم، آئی ٹی اور آبپاشی میں کی گئیں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے سرکاری محکموں سے بھرتیوں کا ڈیٹا ملنے کی تصدیق کردی ہے،انہوں نے بتایا کہ نگراں دور میں ضرورت سے زیادہ اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ صوبائی اسمبلی اور کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث لایا جاچکا ہے تمام محکموں سے تفصیل آنے کے بعد سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔

  • سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، فیصل کریم کنڈی

    سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور صوبے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ملاقات کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیرِ اعظم سے میری پہلی ملاقات تھی، جس میں وزیرِ اعظم نے گورنر بننے کی مبارک باد دی، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل پر وزیرِ اعظم سے بات کی ہے ان سے کہا کہ چشمہ رائٹ لفٹ کینال کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں علاوہ ازیں کے پی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بھی بات ہوئی، سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا ہے کہ تمام مسائل مذاکرات اور دلائل سے حل کرنا ہوں گے۔

    گورنر کے پی نے بتایا کہ فاٹا اور پاٹا کے ٹیکس کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم سے بات ہوئی ہے کے پی میں 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں، دیر موٹر وے کے معاملے پر بات چیت ہوئی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے، وزیر اعظم سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایئر پورٹ کی تعمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ہے،ساتھ ہی ساتھ صوبے میں امن کے حوالے سے بھی بات ہوئی-

    ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے دو مقدمات میں بری

    فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اوروزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی، انہوں نے قائم مقام صدر کو علی قاسم گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف

  • خیبرپختونخوا  حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ

    پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائے گااس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہےامریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے تین ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے دو ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سے ساٹھ ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزارت داخلہ میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،لوڈشیڈنگ اور بجلی سےمتعلق معاملات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا،رہنماؤں میں کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …