Baaghi TV

Tag: گرمی

  • یورپ میں شدید گرمی نے شہریوں کو جھلسا دیا،1300 سے زائد اموات

    یورپ میں شدید گرمی نے شہریوں کو جھلسا دیا،1300 سے زائد اموات

    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ 21 جون سے یورپ میں جاری ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے باعث 1,300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق شدید گرمی ایک خاموش قاتل ہے، جبکہ یورپ کے گھروں، دفاتر اور اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ اس قدر بلند درجہ حرارت کے لیے تیار نہیں،فرانس میں صرف گزشتہ بدھ سے اب تک متوقع تعداد کے مقابلے میں قریباً 1,000 اضافی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ جرمنی، چیک ریپبلک، ہنگری اور پولینڈ سمیت کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،اتوار کے روز یورپ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 40 ° C (104 ° F) تک پہنچ گیا، جب کہ طوفان دیگر علاقوں میں بہہ گئے، زیادہ تر اموات بوڑھے لوگوں کی تھیں-

    پبلک ہیلتھ فرانس نے بتایا کہ بدھ سے اب تک فرانس میں متوقع تعداد کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ادارے کے مطابق 24 جون سے اموات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    فرانسیسی اخبار کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے دوران 18 جون سے اب تک فرانس میں دریاؤں، نہروں اور سوئمنگ پولز میں نہانے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ میں شدید گرمی کے باعث ٹرام سروس متاثر ہوگئی ہے اور پیر کی صبح تک بند رہے گی شدید گرمی سے سڑکوں کا اسفالٹ پگھل گیا جبکہ ٹرام کی پٹریاں اور جوائنٹس بھی کئی مقامات پر متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت غیر محفوظ قرار دی گئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے اور رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے مؤثر حفاظتی منصوبے نافذ کریں،یورپ شدید گرمی میں پگھل رہا ہے ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اور لاکھوں افراد اس سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،یہ صرف ایک اور موسم گرما نہیں ہے، یہ ایک انتباہ ہے آب و ہوا پہلے سے زیادہ تیزی سے بدل رہی ہے۔

  • یورپ میں  گرمی کی شدید لہر، فرانس میں 2 بچوں سمیت 18 افراد جان

    یورپ میں گرمی کی شدید لہر، فرانس میں 2 بچوں سمیت 18 افراد جان

    شدید گرمی کی لہر نے یورپ کے مختلف ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث فرانس میں کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں ایک گرم گاڑی میں چھوڑے جانے والے 2 کم سن بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اسپین، اٹلی اور برطانیہ میں بھی غیر معمولی گرمی کے باعث حکام نے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

    منگل کے روز یورپ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت نے گزشتہ ریکارڈ توڑ دیے جبکہ کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے فرانس میں شدید گرمی کے باعث متعدد اسکول بند کر دیے گئے یا ان کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی، جبکہ برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جون کے مہینے کا تاریخی درجہ حرارت ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

    فرانس کے علاقے بورڈو میں درجہ حرارت 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اگست میں قائم ہونے والے ریکارڈ سے زیادہ ہے 80 سے 95 سال عمر کے 3 بزرگ افراد بھی ہفتے کے اختتام پر جان کی بازی ہار گئے، وسطی فرانس کے شہر پوئتیے میں درجہ حرارت 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 1947 کے بعد سب سے زیادہ ہے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی جون کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کی توقع ہے، جہاں پارہ 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے-

    عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کی اپریل میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق یورپ دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے جنوب مشرقی فرانس کے شہر کارپانٹرا کے پراسیکیوٹر کے مطابق 2 اور 4 سال عمر کے 2 بچے اپنے گھر کے باہر کھڑی خاندانی گاڑی میں بے ہوش حالت میں پائے گئے، امدادی اہلکار انہیں بچانے میں ناکام رہے اور دونوں بچوں کی موت واقع ہو گئی۔

    فرانسیسی سول سیکیورٹی سروس کے ترجمان جیروم بولانژر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ صرف نگرانی والے مقامات پر ہی تیراکی کریں ان کے مطابق اتوار اور پیر کے دوران 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے گزشتہ سال بھی گرمی کی شدید لہر کے دوران فرانس میں ڈوبنے سے ہونے والی اموات میں 172 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری 4 روزہ ہیٹ ویو بعض علاقوں میں درجہ حرارت کو 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر لے جا سکتی ہے، جس سے جون کے مہینے کا 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، یہ ریکارڈ 1957 اور 1976 میں قائم ہوا تھا۔

    ادھر اسپین کے شمالی اور نسبتاً ٹھنڈے شہر سان سیباسٹین میں درجہ حرار ت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی، جو اس تاریخ کے تاریخی اوسط درجہ حرارت سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے اسپین کے محکمہ موسمیات کے ترجمان روبین ڈیل کامپو کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے، جبکہ بعض شمالی علاقوں میں یہ فرق 10 ڈگری سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔

    اٹلی نے پیر کے روز ملک کے 12 شہروں میں شدید گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا اطالوی توانائی کمپنی ’ایرن‘ کے مطابق شہر ٹورین میں بجلی کے نظام پر دباؤ بڑھنے کے باعث وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے اضافی عملہ اور جنریٹرز تعینات کیے جا رہے ہیں-

  • شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    شیر میں شدید لوڈ شیڈنگ، گرمی اور مچھروں کی یلغار سے شہری پریشان

    قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی مسلسل بندش نے راتوں کی نیند چھین لی ہے جبکہ مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے

    شہریوں کے مطابق روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھروں میں پنکھے اور دیگر برقی آلات بند رہتے ہیں شدید گرمی کے دوران یہ صورتحال خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے

    دوسری جانب بارشوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں مچھروں کے باعث سونا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ اسپرے اور صفائی کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں فوری کمی کی جائے، بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مچھروں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم شروع کی جائے

    حالات یہی رہے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے

  • شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    قصور
    ضلع بھر کے بیشتر دیہی علاقوں میں شدید حبس اور گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، عوام سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور گردونواح کے دیہی علاقے ان دنوں شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں
    دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا جاتا ہے اور حبس زیادہ ہونے کے باعث گرمی کا احساس درجہ حرارت 46 سے بھی زیادہ ہوتا ہے
    ایسے میں لیسکو قصور واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ حد سے بڑھ گیا ہے خاص کر بیشتر دیہاتوں کے لوگوں کو شاید واپڈا والوں نے انسان نہیں سمجھ رکھا
    دیہاتیوں کے مطابق 18 سے 20 گھنٹے روزانہ بجلی بند رہتی ہے جس سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے
    بجلی نہ ہونے کے باعث سرکاری و نجی ٹیوب ویل بند ہیں اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ گھروں اور کھیتوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ
    ہم گرمی اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کی حالت خراب ہو رہی ہے
    بجلی کی بحالی کے لئے بار بار شکایات درج کرائی جاتی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی
    رات کو مچھر اور حبس کی وجہ سے نیند نہیں آتی، دن میں دھوپ اور پیاس نے جینا مشکل کر دیا ہے
    واپڈا والوں کا اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے

    عوامی نمائندوں اور مقامی تنظیموں نے لیسکو حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

  • تین دن سے ٹرانسفارمر  خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    قصور
    ٹبی کمبواںوالی نزد ڈیرہ سردار مختیار والا کا ٹرانسفارمر تین دن سے خراب،بارہا شکایات کے کوئی کاروائی نا ہوئی،شدید ترین گرمی و حبس کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا کی لاپرواہی سخت گرمی میں بھی عروج پر ہے
    لیسکو واپڈا قصور لوگوں سے بقایا واجبات تو بندوق کی نوک پر حاصل کر رہا ہے مگر صارفین کا حق دینے سے نا صرف قاصر ہے بلکہ الٹا صارفین کو صاف جواب بھی دیا جاتا ہے
    قصور کے نواحی علاقے ٹبی کمبواں والی نزد ڈیرہ سردار مختیار والا ٹرانسفارمر عرصہ تین دن سے خراب ہے جس کی اہلیان علاقہ کی طرف سے بارہا واپڈا اہلکاران کو شکایت کی گئی تاہم عرصہ تین دن گزرنے کے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہر بار لوگ کو ٹرخا دیا جاتا ہے
    واضع رہے کہ اس وقت قصور میں اس سیزن کی شدید ترین گرمی و حبس ہے جس کے باعث لوگوں کا سانس لینا محال ہے اور ان تین دنوں میں اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تاہم واپڈا اہلکاروں کو رحم نہیں آیا
    اہلیانِ علاقہ نے ارباب اختیار سے اس نا انصافی اور کھلے ظلم پر نوٹس لینے اور ذمہ دار واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کا ٹرانسفارمر فوری مرمت کروا کر بجلی بحال کی جائے

  • اے سی پھٹنے سے 5 افراد کی موت، ایک زخمی

    اے سی پھٹنے سے 5 افراد کی موت، ایک زخمی

    اے سی پھٹنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی

    واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا، حجام کی دکان پر لگا اے سی پھٹ گیا، واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 ہسپتال میں دم توڑ گئے، ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے،اے سی پھٹنے والوں سے جان سے جانے والوں میں حسنین، علی انور، علی رضا، عثمان،اور نبیل شامل ہیں، شہری حکام کی دکان پر موجود تھے کہ اچانک اے سی پھٹ گیا تھا،اور آگ لگ گئی، مرنیوالے تمام شہریوں کا تعلق ایک ہی محلے سے ہے، تمام جاں‌بحق افراد کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے،

    پولیس حکام کے مطابق حجام کی دکان پر اے سی لگا ہوا تھا، شہری بال کٹوانے کے لئے دکان پر موجود تھے کہ اے سی پھٹا اور آگ لگ گئی، شہریوں کی موت جھلسنے سے ہوئی ہے،

  • کراچی میں بارش،پنجاب میں گرمی،تاہم بارش کی نوید سنا دی گئی

    کراچی میں بارش،پنجاب میں گرمی،تاہم بارش کی نوید سنا دی گئی

    لاہور میں گرمی کا راج برقرار،تاہم بارش کی نوید بھی سنا دی گئی

    لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی۔ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرانی عمارتوں، کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

    لاہور میں موسم شدید گرمی ہے، حبس کم ہونے کا نام نہیں لے رہی،لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

    کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،کراچی کے جنوبی علاقے کورنگی،گزری،کلفٹن، ڈی ایچ اے میں بارش ہوئی ہے،گلشن معمار، گلشن حدید ملیر تک بارش شروع ہو چکی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں مسلسل داخل ہو رہا ہے جس کے سبب آج اور کل سندھ کے مختلف مقامات پر گرج چمک، درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

    پشاور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، گرمی کی شدت میں کمی آگئی ،پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے حبس محسوس ہو رہی ہے تا ہم بادلوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے.

  • میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا،اداکار راشد محمود

    میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا،اداکار راشد محمود

    ماضی کے مقبول اور سینئر اداکار راشد محمود کے گھر کل بل 45 ہزار آیا تو وہ پھٹ پڑے، ویڈیو ریکارڈ کی، احتجاج ریکارڈ کروایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    پاکستان میں موسم شدید گرمی، ہر طرف گرمی کی شدت، دوسری جانب سے لوڈشیڈنگ، اور پھر بلوں کی بھر مار، عوام ہر طرف پریشان ہیں،ایسے میں سینئر اداکار راشد محمود کا بجلی کا بل آیا تو وہ بھی بل دیکھ کر تڑپ اٹھے، موبائل اٹھایا اور بل کو ارباب اختیار کے سامنے لا کر دہائی دے ڈالی،راشد محمود کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ "میرے 701 یونٹ کا بل 45 ہزار 368روپے آیا ہے ، میں 4 مرتبہ ہارٹ اٹیک کے باوجود اللہ کے کرم سے زندہ ہوں لیکن آج سوچتا ہوں میرے اللہ مجھے کیوں بچایا، میں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی نہایت ایمانداری کے ساتھ خدمت کی، ہمارے کاموں کے باعث یہاں اربوں روپے اکٹھا ہوئے لیکن پچھلے کئی سالوں سے لاہور میں ہمارے لیے کوئی کام نہیں، اب میں 45ہزار بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے پیسے کہاں سے لاؤں،میرے پاک پروردگار میں ایک غلط ملک میں پیدا ہوا، ہم نے زندگی رب کے خوف سے گزاری کیا یہی ہمارا قصور ہے؟ میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا، میں باہر جاکر بہت کچھ کرسکتا تھا لیکن میں نہیں گیا، میرا دل دکھا ہوا ہے میں بیمار ہوں، مرنے کی دعا کرنے لگاہو ں،میں نے اس ملک کی ساری زندگی خدمت کرکے غلط کیا، اگر میں بھی چوروں کے ساتھ شامل ہوجاتا تو یہ چیخ وپکار نہیں کرتا”.

    اپنی ویڈیو میں راشد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ارباب اختیار نے ہماری قوم کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے، ہمارے ملک میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، یہ ساری جماعتیں ایک جیسی ہیں سب اپنے لیے کررہے ہیں عوام کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا۔

  • گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا نیا ریکارڈ ،واپڈا حکام مثل جانور

    گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا نیا ریکارڈ ،واپڈا حکام مثل جانور

    قصور
    شدید ترین گرمی،واپڈ کی بے حسی،5 منٹ بعد 30 منٹ کے لئے بجلی بند،گزشتہ روز بجلی و لوڈ شیڈنگ نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے،واپڈا حکام کا جانوروں جیسا رویہ اور کام

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دن گرمی و لوڈ شیڈنگ نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
    کل شدید ترین گرمی اور حبس تھی جس کے باعث لوگوں کا سانس لینا بھی محال تھی مگر واپڈا حکام نے غیر انسانی بلکہ جانوروں والا کام کرتے ہوئے کل بہادر پورہ فیڈر اور راؤخانوالہ فیڈر میں سارا دن لوڈ شیڈنگ کی اور لوگوں کو خوب اذیت دی
    5 منٹ بجلی کی تشریف آوری رہتی تھی اور 30 منٹ بجلی غائب رہتی تھی جبکہ وولٹیج بھی کافی لو تھے جس کی وجہ سے کل کا دن لوگوں نے سخت اذیت سے گزارا اور بیشر لوگ گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ سے بیمار ہوئے
    پانی کی کمی نے بھی لوگوں کو ستائے رکھا
    شہریوں نے واپڈا حکام کے جانوروں جیسے رویے پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سعودی عرب،گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت

    سعودی عرب،گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت

    سعودی عرب میں شدید گرمی، مکہ مکرمہ میں گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت ہو گئی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر ،60 کا اردن ،35 کا تیونس، 144 کا انڈونیشیا،11 کا ایران اور 3 کا سینگال سے تعلق ہے،سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ حج کے دوران ہیٹ اسٹروک کے چارہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں.

    سعودی عرب میں حاجیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ گرمی سے بے حال ہیں،مصری حاجی 61 سالہ عزا حامد براہیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے سڑک کے کنارے لاشیں دیکھی ہیںایسا لگ رہا تھا جیسے سعودی عرب میں قیامت آگئی ہو۔سڑک کنارے گرمی کی وجہ سے شہری بیہوش بھی ہوتے رہے جنہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا،

    سعودی عرب میں گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات اور لاشوں کا سڑک پر موجود ہونے پر سوشل میڈیا صارفین سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا اس کے لیے سعودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا؟ جبکہ سعودی اسلامی سیاحت کو فروغ دیتا ہے اور اربوں کماتا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ کی عظیم الشان مسجد کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرینڈ مسجد کے قریب واقع مینا کا درجہ حرارت 46 ڈگری تھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ گرمی میں سعودی عرب کی عازمین حج کو ناقص سہولیات کے پیش نظر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.

    ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں حجاج کرام کی میزبانی میں سعودی_عرب کی حکومت کی نااہلی کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں کئی حجاج ہیں جو گرمی اور دیگر پریشانیوں سے مر چکے ہیں لیکن کسی کو انہیں منتقل کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ جب تک حکومت نے ایکشن نہیں لیا ان لوگوں کی لاشیں کئی گھنٹے واک ویز پر پڑی رہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کا عمل مکمل ہو چکا ہے.حج ایک عظیم مذہبی اجتماع اور مسلمانوں کے لیے ایک لازمی فریضہ ہے، دنیا بھر میں لوگوں نے عید الاضحیٰ منائی۔ تاہم، ہیٹ اسٹروک کے بعد متعدد حجاج کو اسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا، کیونکہ سعودی عرب میں شدید گرمی ہےحکام کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے متعدد طبی مراکز میں 4,082 افراد داخل ہیں۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ ملک میں کئی حاجیوں کی اوپن ہارٹ سرجری، گردے کے ڈائیلاسز کے طریقہ کار اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی گئی تھی۔وزارت صحت نے 24 اوپن ہارٹ سرجریز اور 249 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کیں۔ 1,006 گردوں کے ڈائیلاسز کے عمل بھی ہوئے۔

    سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے،ترجمان دفتر خارجہ

    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف

     ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔