Baaghi TV

Tag: گرمی

  • گرمی کی شدت میں اضافہ،اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردارکردیا

    گرمی کی شدت میں اضافہ،اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردارکردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کر لے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ سمیت دیگر ملکوں میں گرمی کی شدت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت کے باعث کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔

    چین میں پڑنے والی گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے برطانیہ کے میٹ آفس کے مطابق، چین میں اتوار کے روز اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب مغربی سنکیانگ کے علاقے میں پارہ 52.2C (126F) ریکارڈ کیا گیا ادھر جنوبی چین میں سمندری طوفان ٹالِم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہےطوفان کے باعث پروازوں تعطل کا شکار ہیں جبکہ ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے ساحلی اور سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے، طوفان ویتنام جاتے ہوئے کمزور پڑ گیا ہے۔

    امریکی سفارت کار ہنری کسنجرکی بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    جبکہ امریکہ کے شہر فینکس میں بھی گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا یورپ میں بھی گرمی کی شدید لہر گزشتہ کچھ روز سے جاری ہے،پورے براعظم میں جنگلات میں آگ بھڑکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور جنوبی یورپ کے بڑے حصے ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہیں سسلی میں درجہ حرارت 46.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہیٹ ویو کے دورانئے کو طویل، زیادہ شدید اور مستقل بنا رہی ہےورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہریں آنے والے برسوں میں مزید شدید ہو جائیں گی۔

    کیپیٹل ہل حملہ کیس :ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی گرفتاری کا خدشہ

    اٹلی کے دارالحکومت روم میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاجاپان میں تقریباً 60 افراد ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں پھیلی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں بھی 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔

    پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

  • غذائیں اور مشروبات جو گرمی میں راحت پہنچاتے ہیں

    غذائیں اور مشروبات جو گرمی میں راحت پہنچاتے ہیں

    گرمیوں میں موزوں غذاؤں کا انتخاب کر کے ہم جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ، ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور قوت بخش رکھ سکتے ہیں

    زیادہ پانی کا استعمال اچھا ہے مگر یہ تسلی ضرور کرلیں کہ کیا آپ موزوں مشروبات ہی حلق میں انڈیل رہے ہیں

    لسی: یہ گرمی میں سب سے بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے میٹھی یا نمکین لسی دونوں ہی جسم کو پرسکون رکھتی ہیں

    جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے تربوز بہترین پھل ہے اس پھلے میں قدرتی طور پر 90 فیصد پانی پایا جاتا ہے

    بے انتہا گرمی نہ صرف پریشانی کا سبب بنتی ہے ایسے میں ہر کوئی متعدد بیماریوں اور پیٹ سے جڑی شکایتوں میں گھِرا نظر آتا ہے، گرمیوں میں موزوں غذاؤں کا انتخاب کر کے ہم جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ، ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور قوت بخش رکھ سکتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق موسم گرما کے آتے ہی سب سے پہلے ہر عمر کے فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ پانی کے استعمال کی مقدار بڑ ھا دے، اس کے علاوہ سادہ اور گھر میں بنے کھانوں، موسمی اور ٹھنڈی تاثیر والی سبزیوں کا استعمال اپنی غذا میں ضرور شامل کرنا چاہیے، سبزیاں نہ صرف انسانی مجموعی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ گرمی کی شدت اور لو سے بھی بچاتی ہیں۔

    قربانی کا گوشت کتنے عرصے تک فریز کر سکتے ہیں؟

    گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے لیے جھلستی گرمی کا مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا اس موسم میں جسم میں آسانی سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی مقدار کا برقرار رہنا بھی نہایت ضروری ہے، سال کے گرم مہینوں کے آتے ہی تیز دھوپ، تپتی دوپہر، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی کے سبب دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی کا استعمال اچھا ہے مگر یہ تسلی ضرور کرلیں کہ کیا آپ موزوں مشروبات ہی حلق میں انڈیل رہے ہیں یا نہیں بے تحاشہ میٹھے مشروبات یا کولڈ ڈرنکس پینا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے بھلے ہی آپ کو ان کی طلب ہو رہی ہو-

    کھانا پکانے کے دوران کی جانیوالی 7 معمولی غلطیاں جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ …

    سادہ پانی: طبی ماہرین کے مطابق جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہر انسان کو خواہ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت گرمیوں کے آغاز سے ہی سادہ پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، اس دوران زیادہ میٹھے اور پروسیسڈ، ڈبے کے مشروبات سے پرہیز کریں۔

    ہم وزن املی اور خشک آلو بخارے کو رات بھر پانی میں بھگوئے رکھیں ، صبح گودا نچوڑ کر گٹھلیاں الگ کر لیں ۔ کڑاہی میں یہ پانی اور گودا ڈالیں اورحسب پسند چینی ڈال کر پکا لیں۔ پھر اس محلول کو چھان لیں۔ جگ میں حسب ضرورت شربت ، پانی اور برف ڈالیں، آپ کا فرحت بخش مشروب تیار ہے۔

    دہی یا دودھ سے بنی لسی: یہ گرمی میں سب سے بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کئی کمپنیوں نے گرمیوں میں لسی متعارف کروادی ہے۔ میٹھی یا نمکین لسی دونوں ہی جسم کو پرسکون رکھتی ہیں لیکن یاد رہے کہ رات کے وقت میٹھی لسی سے اجتناب کرنا چاہیے –

    شربت بادام: یہ پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ اسے بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ دودھ میں حسب پسند بھیگے اور چھلے ہوئے بادام ،چٹکی بھرزعفران، سبز الائچی کے دانے اور حسب زائقہ چینی ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔ مزیدار شربت تیار ہے۔

    پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    تربوز: موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے تربوز بہترین پھل ہے اس پھلے میں قدرتی طور پر 90فیصد پانی پایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا اور ساتھ ہی ہمیں گرمی کا احصاس بھی کم ہوتا ہے تربوز کے شربت کا ایک گلاس آپ کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ تربوز کاٹ کر بیج الگ کر لیں ۔ گرائنڈر میں تربوز کے ٹکڑے، تھوڑی چینی، حسب پسند نمک، لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گرائنڈ کرلیں۔ مزیدار تربوز شربت تیار ہے۔

    کیلے کاشیک: یہ پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ایک کیلا زیادہ پسینے کے اخراج سے آپ کے جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو بحال کرنے میں مدد کر سکتا ہےجبکہ جسم کو طاقت دینے کے لیے کیلے کا شیک بہترین ہے یہ آپ کی توانائی بحال رکھتا ہے۔ بنانا شیک میں بھرپور وٹامنز،منرلزاور ضروری چکنائی پائی جاتی ہے۔ دودھ اور کیلے کا یہ مکسچر سستی بھگانے کے ساتھ ساتھ جسم کی کھوئی ہوئی توانائی بحال کرتا ہے۔

    آم: کچی کیری سے بننے والا مشروب قطعی طور پر فرحت بخش ہوتا ہے اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔ جیسے جیسے گرمیوں کا موسم گزرتا جائے گا ویسے ویسے زرد پیلے آم مارکیٹ میں نظر آنے لگ جائیں گے اور آپ ان کی بھرپور مٹھاس اور قوت بخش ملک شیکس کے لیے خود کو چھوٹ دے سکتے ہیں۔

    ہفتے میں پانچ انڈے کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی اور دل کو فائدہ ہو …

    لیموں: علاوہ ازیں گرمی میں لیموں کی سکنجین سب سے اہم چیز ہے تازہ لیموں پانی بھی تازگی اور وٹامن سی سے بھرپور، اور صحت کے لیے مفید ہے اور آپ کو چاہیے کہ اپنی پیاس بجھانے کے لئے اس مشروب کا استعمال کریں، گرمی کے توڑ کے ساتھ ساتھ جسم میں وٹامن سی کی مقدار بھی مناسب رہے۔

    ناریل کا پانی: اس کی سادہ مٹھاس، الیکٹرولائیٹس اورضروری معدنیات جسم میں پانی کی مناسب مقدارقائم رکھتے ہیں اس بات کے بھی ثبوت موجود ہیں کہ ناریل پانی میں کینسر کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے آثار روکنے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس کے اندر موجود گودے کو مزے لے کر کھائیں اور اس میں موجود وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم کی دعوت اڑائیں۔

    خربوزہ بھی گرمیوں کا ایک لذیذ پھل ہے جس میں 90 فی صد پانی موجود ہوتا ہے۔ یہ پودوں سے حاصل ہونے والی معدنیات، وٹامن اے اور زی زینتھن (جو کہ ایک اہم غذائی عنصر ہے) سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن اے اور زی زینتھن بینائی کے لیے زبردست ہوتے ہیں۔

    کولڈ کافی: اگر آپ کو اپنا دن شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ کیفین کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ صبح کی کڑک کافی کی جگہ کولڈ کافی استعمال کرسکتے ہیں۔ کولڈ کافی سے جلد کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جس کا شکار آپ اس جھلسا دینے والی گرمی میں ہوسکتے ہیں۔

    اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    سبز چائے: زیادہ چائے پینے کے بجائے سبز چائے کا استعمال کریں جو کہ ایک صحت بخش اور ہلکا پھلکا انتخاب ہے۔ اس کے ساتھ چائے ہی کی طرح آپ کو متحرک بنانے کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ آئس ٹی بھی ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔

    کھیرے: اس قدرتی سبزی میں بھی پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں ان کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔آپ کو چاہیے کہ انہیں دہی یا لیموں کے ساتھ کھائیں کھیرے میں 96.4 فی صد پانی ہونے کی وجہ سے اس میں بے تحاشہ ٹھنڈک پہنچانے، پانی کی مقدار کو دوبارہ بحال کرنے اور زہریلے مادوں کے جسم سے اخراج کی خصوصیات موجود ہیں یہ فائبر سے بھی بھر پور ہوتے ہیں جو کہ قبض ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان میں وٹامن اے، بی 1، بی 6، سی اور ڈی، کیلشیم، پوٹاشیم اور فولیٹ شامل ہوتا ہے۔

    پودینہ: جب بھی سلاد بنائیں پودینے کا استعمال کریں کہ اس طرح نہ صرف آپ کا کھانا خوشبودار ہوگا بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھنڈا رکھتے ہوئے جسم کو پرسکون رکھے گا، یہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد نہیں کرتا مگر پھر بھی یہ بہت فرحت بخش ہوتا ہے۔

    کیا عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق ہے؟اور یہ اتنی تاخیر سےکیوں نکلتی ہیں

    پیاز: دوپہر کو سلاد میں کھیرے اور پیاز کا استعمال کریں ۔پیاز میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اسے بطور سلاد کھانے سے جسم کو نمکیات کی مطلوبہ مقدار میسر رہتی ہے،لال پیاز خصوصی طور پر ہلوطین سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ایک قدرتی الرجی شکن ہے اور اینٹی ہسٹا مائین کے طور پر کام کرتا ہے ہسٹامائین تکلیف دہ عنصر ہوتا ہے جس کی وجہ سے گرمی کے زخم اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے یا ڈنک مارنے سے شدید ردِعمل ہوتے ہیں۔ اس لیے روز پیاز کھانا گرمیوں کی شکایتوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    ٹماٹر: یہ ایک پھل ہے مگر سلاد کا ایک اہم حصہ ہے۔ ٹماٹر ایک قدرتی سن اسکرین کی طرح ہیں جو دھوپ میں رنگت خراب ہونے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کے استعمال سے رنگت تیزی سے نکھرتی ہے جو دھوپ کے سبب خراب ہونے والی رنگت کو نکھارتا ہے اور متاثرہ جھلسی ہوئے جِلد کو صحت مند بناتا ہے۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

  • ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی

    ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی

    عید کے تیسرے روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں ڈبکیاں، گرمی لگی تو خواجہ آصف نہانے پہنچ گئے،

    خواجہ آصف عید کے تیسرے دن لیگی کارکنوں کے ہمراہ موترہ نہر کنارے پہنچ گئے , وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موترہ نہر کے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی ، خواجہ آصف نہر میں تیراکی کرتے رہے، اس دوران سیکورٹی کے اہلکار بھی موجود تھے، خواجہ آصف کی تیراکی اور چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،

    ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ کمال ہے
    2016 میں جب خواجہ آصف نے اسی نہر میں ڈبکی لگائی تو یہی ٹی شرٹ یہی کچھا پہنا ہوا تھا
    2019 میں پھر یہی وڈیو چلی
    2023 میں پھر میڈیا نے اسی پہ بریکنگ بنا لی؟

  • خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں  گیسٹرو بے قابو

    خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں گیسٹرو بے قابو

    خیبر پختونخوا میں گیسٹرو بے قابو ہوگیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 25 اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران معدے اور آنتوں کے امراض کے 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سوات میں 3 ہزار 661 کیسز، پشاور میں 3 ہزار 403، صوابی سے 2 ہزار 469، دیر لوئر سے 2 ہزار 334، نوشہرہ سے 2 ہزار 200، ہری پور سے 1 ہزار 817، ڈیرہ اسماعیل خان سے 1 ہزار 177 مریض سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر 30 ہزار 65 مریض ایک ہفتے کے دوران سامنے آئے۔ گذشتہ روز سورج دن بھر آگ برساتا رہا اور گرم لو نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پشاور اور کئی دوسرے شہروں میں درجنوں شہری بے ہوش ہو گئے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں دست اور قے کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ان مریضوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جس کے بعد محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور ڈی ایچ اوز کو متاثرہ علاقوں میں صحت سہولیات کی فراہمی اور سروے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہے۔

  • گرمی  کی شدت میں اضافہ،بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    اسلام آباد: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی:ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 38 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 984 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بیگاس سے 148 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلیے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی

    واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے،درجہ حرارت بڑھنے کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے احتیاط کی ہدایت کی ہے-

    ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے شہریوں بالخصوص چھوٹے بچوں، ضعیف اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کی حالت غیر ہو سکتی ہے لہذا بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے اگر ضروری کام ہو تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلا جائے جسم میں نمکیات کو پورا کرنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور مرغن غذاؤں کے بجائے سادہ کھانا سبزیوں ، دہی ، لسی، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی درخواست سماعت سے معزرت کرلی

  • موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں 12جون سے مڈل اور ہائی اسکولز کی تعطیلات ہوں گی، یہ اعلان مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کی جانب سے کیا گیا ہے انھوں نے کہا گرمی کی شدت میں اضافے پر اسکولز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرمی کے باعث مختلف اضلاع میں اسکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سلولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نے موقف اختیار کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ نے مقررہ تاریخ سے3 دن پہلے تعطیلات کی منظوری دے دی، ڈائریکٹرتعلیم اور ڈی ای اوز کو 12 جون سےموسم گرما کی چھٹیاں دینے کی ہدایت کردی، مشیر تعلیم نے مزید کہا کہ مڈل اور ہائی اسکولز میں 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا تھا،

  • ملک میں گرمی کی شدید لہر

    ملک میں گرمی کی شدید لہر

    پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں عوام کا گرمی سے برا حال ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم رہے گا آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے اور شہرکا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

    مزید بتایا کہ ہوا میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 34 فیصد ہے جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں آج شام سے شہرمیں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی اور سبی میں 47، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 44 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر …

    محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ رات گئے جہلم، قصور، ساہیوال، حافظ آباد اور پاک پتن سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیا ت نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا کراچی میں بھی آئندہ 3روز میں گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں ہواؤں میں تبدیلی سے کراچی میں7اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا دن بھر شہر میں تیز دھوپ کا راج رہے گا،. یہی وجہ ہے کہ گرمی معمول سے زیادہ محسوس ہوگی کراچی میں دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعرات کو درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعے کو 34 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور گرمی کا زور چار روز تک برقرار رہے گا۔

    دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

    مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہرنائی میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔

  • سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عامر اقبال گوپانگ کی زیرصدارت ہوا۔جس میں سردیوں میں گیس کی قلت کےحوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس کے دوران کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری اہم اجلاس میں ایس ایس جی سی کے حکام نے بتایا کہ اس وقت سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قلت کا سامنا ہے، کراچی میں ایک لاکھ 90 ہزار کنکشنز ہیں، پورے کراچی میں فوری گیس کی فراہم ممکن نہیں ہے، کوشش ہے جہاں گیس پریشر کم ہے وہاں ایل پی جی پہنچائیں، کراچی میں ایک لاکھ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے، کمپنیوں کے پریشر پمپس چلنے سے گھریلو صارفین کو مشکلات ہوتی ہے، فیکٹریوں کے پریشر پمپس کو چھاپے مار کر روکیں گے۔

    اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا، سیاسی عدم استحکام کے باعث غیر ملکی کمپنیاں نہیں آ رہیں،

    سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہم ایل این جی 40 ڈالر کی خرید کر گھریلو صارفین کو 3 ڈالر میں دے رہے ہیں، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونےکے قریب ہیں۔

    گیس کی ترسیل کے حوالے سے سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ پابندیوں کے باعث ایران اور روس سےگیس نہیں لےسکتے، روس اور یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس ہی نہیں، اگر پیسوں کا بندوبست کر بھی لیں تو گیس نہیں ملے گی۔

    موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گھریلوصارفین کو سردیوں میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں صرف 8 گھنٹےگیس ملےگی، صارفین کو 16گھنٹےگیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہےگا، سی این جی اسٹیشن کو بتا دیا اگلے دو ماہ گیس نہیں ملےگی۔ موجودہ بحرانی صورتحال میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے گیس دے دیں توبڑی کامیابی ہوگی۔

  • کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    پشاور:کراچی:::کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی اطلاعات ہیں اور اس سلسلے میں پہلی خبر کے پی کے ضلع ایبٹ آباد سے آئی ہے جہاں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہوگیا، جسے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے پہلے ملک میں متوقع موسی حالات کے بارے میں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ 10 ستمبر سے چودہ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالا کنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چترال، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری طرف سندھ میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے۔

    صوبے بھرمیں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کی جانب ویکسینیشن کی جارہی ہے، جبکہ تنظیم کے رکن جمیل سومرو کے مطابق سندھ کے 14 بارشوں اور سیلابی متاثرہ اضلاع میں کل 57 ہزار دو سو25 جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔

    جمیل سومرو نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران بچ جانے والے مویشیوں کو مختلف وائرل بیماریوں کے شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ویٹرنری ماہرین اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ورکرز کوتنظیم کی جانب سے تربیت دی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیرلائیواسٹاک سندھ عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں 80 ہزارجانورہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں میڈیا کو بتایا تھا کہ سندھ میں جانوروں کی ویکسینیشن درکار ہے اور ہم ابھی تک صرف 15 فیصد لوگوں تک مشکل سے پہنچ سکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں