Baaghi TV

Tag: گرمی

  • کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 دن کے اندر دو کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے ایک کرکٹ گراؤنڈ میں دو کلب کے درمیان نمائشی میچ ہو رہا تھا جس میں کرکٹر عمر خان زینت اسپورٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔

    34 سالہ عمر خان کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ پر بولنگ کرتے ہوئے گرگئے، عمر نے میچ کی آخری گیند کروائی جو اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    دو روز قبل لیاری میں فٹبال میچ کے بعد ولی محمد ہیٹ ویو کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، ولی محمد کا تعلق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے تھا اور وہ شبیر میموریل فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

    دوسری جانب فٹبالر ولی محمد لیاری میں فٹبال میچ کھیل کر گھر واپسی پر ہیٹ ویو کا شکار ہوگیا تھا۔

  • پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد::محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث دن میں حبس بھی ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے البتہ دن میں ہوا 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت مزید تین سے چار دن تک رہے گی۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔

    گرمی سے کیسے بچا جائے؟

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔

  • گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

    گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

    گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

    ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی حالیہ لہرقومی ادارہ صحت نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری کر دیں

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کابروقت مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، گرم اور خشک جلد، کمزوری ،سستی، بخار، سردرد، اور دل کی دھڑکن کا تیز ہوناہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں،ہیٹ اسٹروک کابروقت علاج نہ کیا جائےتویہ نہ صرف موت بلکہ معذوری کا سبب بھی بن سکتا ہے،شیر خوار بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہیٹ اسٹروک کازیاہ دہ خطرہ ہے،ایتھلیٹس اور آؤٹ ڈور کام کرنیوالے ورکرز کوبھی ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے،ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے گرم موسم میں زیادہ پانی پئیں گرم مرطوب موسم میں یا زیادہ درجہ حرارت والی جگہوں پر براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں گرم موسم میں سر کو ڈھانپیں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں،براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے والے افراد کو وافر مقدار میں مشروب کا استعمال کرنا چاہیے

    دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟ ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟ ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں. پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے) جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے. پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے. انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت ہو جاتی ہے.

    گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے. براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں.گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں.پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

  • سخت گرمی میں بلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

    سخت گرمی میں بلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

    نئی دہلی :بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔بھارتی آئی بی ایس آفیسر سوسنتا نندا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے ایک دوسرے کو تربوز بانٹتے اور کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

     

    بھارتی آفیسر کی وڈیو کے جواب میں ایک اور یوزر نے جوابی کمنٹس میں کوبرا سانپ کو پانی پلانے کی وڈیو شئیر کی اور ساتھ میں لکھا کہ بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں ایک کوبرا گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

     

    یوزر نے مزید لکھا کہ سانپ کو بھی ہائیڈریٹ ہونا پڑے گا ، لیکن وہ پانی پینے کے لئے منہ نہیں کھولتے بلکہ ان کے منہ کے پاس ایک چھوٹا نتھنا ہے جس سے وہ پانی چوستے ہیں۔

    یہ پوسٹ پرانی ہے، صارف نے گزشتہ سال اگست میں محترمہ نندا کو جواب دیا تھا۔ لیکن یہ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے کیونکہ یہ گرمیوں کا موسم ہے اور بہت کم لوگ دراصل پیاسے کوبرا سانپ کو دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔

    اگرچہ شدید گرمی میں ہر جانور کے لیے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی پینا فطری ہے، لیکن اس ویڈیو نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ریڑھ کی ہڈی کو ٹھنڈا کر دیا ہے۔

  • ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش

    ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش

    نئی دہلی :ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے فضاؤں میں اُڑان بھرنے والے پرندوں پر قہرڈھادیا۔

    پاکستان کی طرح بھارت اور خطے کے دیگر ممالک بھی ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ اڑتے پرندے بھی آسمان سے گرنے لگے ہیں۔

    ریاست گجرات میں امدادی کارکن روزانہ کی بنیاد پر زمین پر گرنے والے درجنوں پرندوں کو اُٹھار ہے ہیں۔ سڑکوں پر پڑے پیاسے پرندے موت کے دہانے پر آخری سانسیں لیتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

    ویٹرنری ڈاکٹرز اور جانوروں کو بچانے والے امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی بدترین شدید لہرکی وجہ سے پانی کے ذخیرے خشک ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں چلچلاتی گرمی سے دوچار ہونے ہزاروں پرندوں کا علاج کیا گیا ہے۔

    گجرات میں صحت کے حکام نے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دوسری بیماریوں کے لئے اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں آگ برساتی گرمی کی لہر نے 66 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جب کہ شدید حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت اس سے کئی درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

  • بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں:محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

    بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں:محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

    کوئٹہ:بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں:محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق ملک بھرکی طرف اس وقت صوبہ بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے اوراس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردارکرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    بلوچستان میں کس قدر گرمی ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے کچھ علاقوں کی تازہ صورت حال شیئر کی ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا

    کوئٹہ کے علاوہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے اس علاقے کی بھی نشاندہی کی ہے جس میں اس وقت درجہ حرارت سب سے زیادہ ہے ، اس میں سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔

    محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے

    صوبے میں اس وقت ہوا میں نمی کی کیا صورتحال ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تباسب 21فیصد گوادر میں 77فیصد قلات میں 33 فیصد سبی میں 34 فیصد نوکنڈی میں 7فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

    تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : ہیٹ ویو یعنی معمول سے کہیں زیادہ گرم موسم میں ایک خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا –


    سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں آگ برساتے سورج کے نیچے کھڑی خاتون نے گاڑی کے بونٹ پر چکلا بیلن رکھ کرروٹی بیلنے کے بعد نہایت مہارت سے گاڑی کے بونٹ پررکھ کراسے سیک رہی ہیں سورج کی تپش کے باعث روٹی ایسے پک گئی جیسے چولہے پرتیار کی گئی ہو-

    13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

    گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں اور لوگوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب شمال مغربی ہندوستان میں گرمی کی لہر جاری ہے اور اس دوران دہلی میں بدھ کو بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دہلی کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ 21 اپریل 2017 کو دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ ریکارڈ کیا گیا تھا. اپریل میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اپریل 1941 کو 45.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    آسمانی بجلی گرنے سے اونٹوں کا ریوڑ ہلاک

    بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان پر مغربی ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے ابر آلود آسمان کی وجہ سے پچھلے ہفتے خطے کو کچھ مہلت ملی۔ قومی راجدھانی میں 28 اپریل سے گرمی کی لہر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) موسم کی وارننگز کے لیے چار رنگوں کے کوڈ استعمال کرتا ہے- سبز (کوئی کارروائی کی ضرورت نہیں)، پیلا (نظر رکھیں اور اپ ڈیٹ رہیں)، نارنجی (تیار رہیں) اور سرخ (کارروائی کریں)۔

    آئی ایم ڈی نے کہا کہ اعتدال پسند’ صحت کے مسائل کمزور لوگوں جیسے کہ شیر خوار، بوڑھے، گرمی سے متاثرہ علاقوں میں دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ان علاقوں کے لوگوں کو گرمی میں باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے، ہلکے رنگ کے، ڈھیلے سوتی کپڑے پہننا چاہیے اور سر کے پوشاک، ٹوپی یا چھتری سے اپنی حفاظت کرنی چاہیے آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

    فلسطین میں محبت اور جنگ کا دیوی کا مجسمہ دریافت

  • بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

    قصور
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ،افطاری و سحری میں بھی لوگ بجلی سے محروم ،سخت گرمی میں روزہ دار پریشان،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے
    حتی کہ سحر وافطار کے وقت بھی بجلی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ گرمی نے مذید شدت اختیار کر لی ہے
    لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں روزے دار تنگ ہیں وہیں عید کے نزدیک آنے کے باعث درزی حضرات بھی شدید پریشان ہو گئے ہیں
    شہریوں نے صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے

  • ٹرانسفارمر جلے چوتھا دن،پیسے اور میرٹ کا زور دیکھو اب،واپڈا حکام

    ٹرانسفارمر جلے چوتھا دن،پیسے اور میرٹ کا زور دیکھو اب،واپڈا حکام

    قصور
    واپڈا حکام کی نااہلی سے محلے کا ایک ٹرانسفارمر جلا،لوگوں نے لوڈ دوسروں پر کر لیا ،دو او جل گئے،گرمی و رمضان کیساتھ بغیر بجلی کے لوگوں کا تیسرا دن

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو نے نااہلی کی تمام حدیں کراس کر دی ہیں
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور کے علاقہ کھارا نزد قصور بائی پاس کا مین بازار چوک پکی دیورھی والا 200 kv کا ٹرانسفارمر 8 اپریل کی شام 7 بجے جل گیا جس پر اہلیان علاقہ نے لیسکو حکام کو مطلع کیا جہنوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر جل گیا ہے تاہم مرمت نا کیا گیا جس پر مجبور ہو کر لوگوں نے اپنی تاریں قریبی کھمبوں پر لگا لیں جس کے باعث ان ٹرانسفارمروں پر لوڈ بڑھنے سے محلہ ملکانوالہ اور محلہ عیسیٰ خان والا کے دونوں ٹرانسفارمر بھی جل گئے
    گرمی سے مجبور لوگوں نے اب اپنی تاریں دوسرے اور ٹرانسفارمروں پر لگا لی ہیں جس سے مذید ٹرانسفارمر جلنے کا خدشہ ہے
    آج چوتھا روز گزرنے کے باوجود واپڈا حکام نے نا ہی پکی دیورھی چوک کا ٹرانسفارمر مرمت کیا ہے اور نا ہی اس کے متبادل ٹرانسفارمر لگایا گیا ہے جس کے باعث روزہ کی حالت میں لوگ گرمی سے نڈھال ہو گئے ہیں
    واضع رہے کہ یہی ٹرانسفارمر گزشتہ ماہ 4 مارچ کو جلا تھا جسے 3 دن بعد مرمت کرکے لگایا گیا تھا
    پہلے اس علاقے کے لوگ پیسے دے کر مرمت کروا لیا کرتے تھے مگر پچھلی مرتبہ سے لوگوں نے پیسے نہیں دیئے تو واپڈا حکام سرعام لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ پورا زور لگا لو پھر ہی ہم لگائیں گے ٹرانسفارمر پیسوں اور میرٹ کا مزہ چکھوں

    شہریوں نے راشی محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ کے خلاف ڈی سی قصور سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ٹرانسفارمر لگوایا جائے

  • آغاز موسم گرما،بدترین لوڈشیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    آغاز موسم گرما،بدترین لوڈشیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    آغاز موسم گرما، لیسکو واپڈا قصور نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،دن کے بیشتر گھنٹے بیشتر فیڈروں میں شدید لوڈشیڈنگ ،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کا آغاز ہو چکا ہے اور آغاز گرمی سے ہی درجہ حرارت کافی تیز ہے جس کے باعث شہریوں کو دن اور رات پنکھے چلانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے مگر لیسکو واپڈا قصور نے شہریوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے
    سارا سارا دن ضلع کے بیشتر حصوں میں بیشتر فیڈروں سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہو گئے ہیں
    پنکھے کی ہوا کے ساتھ ساتھ شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو گرمی کا آغاز ہے اور درجہ حرارت قابل برداشت ہے مگر درجہ حرارت بڑھتے اور ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ناجانے کیا کیا جائے گا
    شہریوں نے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے