Baaghi TV

Tag: گوگل

  • جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف

    جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف

    48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہوگئے-

    سائبر سیکیورٹی ریسرچر جیریمیا فاؤلر کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے ایک بڑے انکشاف میں تقریباً 48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز پر مشتمل ڈیٹا سامنے آنے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ مجموعی طور پر لیک ہونے والے لاگ اِن کریڈنشلز کی تعداد 149 ملین کے قریب بتائی جارہی ہےیہ ڈیٹا بیس نہ تو پاس ورڈ سے محفوظ تھا اور نہ ہی انکرپٹڈ، جس میں تقریباً 96 جی بی خام کریڈنشل ڈیٹا موجود تھا، یہ معلومات کسی نئی جی میل یا دیگر سروسز پر ہونے والی براہ را ست ہیکنگ کا نتیجہ نہیں بلکہ ماضی کے مختلف ڈیٹا لیکس اور انفوسٹیلر میل ویئر کے ذریعے اکٹھا کی گئی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔

    ماہرین کے مطابق انفوسٹیلر میلویئر ذاتی ڈیوائسز کو متاثر کر کے صارفین کے یوزرنیم، پاس ورڈز اور دیگر حساس معلومات ریکارڈ کر لیتا ہے اس لیک ہونے والے ڈیٹا بیس میں جی میل کے ساتھ ساتھ یاہو، انسٹاگرام، نیٹ فلکس، فیس بک اور آؤٹ لک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل تھیں، جبکہ سرکاری اداروں، اسٹریمنگ سروسز اور بینکنگ لاگ اِنز سے متعلق معلومات بھی موجود تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیٹا بیس کو ہٹانے کے لیے ایک ماہ سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد اسے آف لائن کیا گیا۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا ڈیٹا سائبر مجرموں کے لیے انتہائی قیمتی ہوتا ہے، کیونکہ اسے کریڈنشل اسٹیفنگ حملوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے، جہاں ایک ہی لاگ اِن تفصیلا ت کو مختلف پلیٹ فارمز پر آزمایا جاتا ہے، ڈیٹا بیس کے مسلسل بڑھنے کے آثار ظاہر کرتے ہیں کہ متعلقہ میلویئر اب بھی سرگرم ہو سکتا ہے۔

    ادھر گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہے اور اس کے مطابق یہ ڈیٹا وقت کے ساتھ جمع کیے گئے انفوسٹیلر لاگز پر مشتمل ہے، گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس خودکار نظام موجود ہیں جو متاثرہ کریڈنشلز کی نشاندہی کر کے متعلقہ اکاؤنٹس کو لاک کرتے اور پاس ورڈ ری سیٹ کرواتے ہیں۔

    سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کریں، مختلف سروسز پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے گریز کریں، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کریں اور پاس ورڈ مینیجر یا پاس کیز استعمال کر کے اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ بنائیں-

  • نئے سال کی آمد:گوگل کی خصوصی ڈوڈل کیساتھ مبارکباد

    نئے سال کی آمد:گوگل کی خصوصی ڈوڈل کیساتھ مبارکباد

    دنیا بھر میں نئے سال 2026 کے کی آمد پر گوگل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی نیو ایئر ڈوڈل جاری کردیا ہے۔

    2025 کی اختتامی شام کے موقع پر متعارف کرائےت گئے گوگل کے اس تازہ ڈوڈل میں 2026 کے ہندسے رنگ برنگے غبارو ں، دلکش سجاوٹ اور کنفیٹی کے ساتھ نمایاں کیے گئے ہیں، جو خوشی، امید اور جشن کے احساس کو اجاگر کرتے ہیں انٹرایکٹو انداز میں تیار کیا گیا یہ ڈیزائن نہ صرف دیکھنے میں خوشنما ہے بلکہ نئے سال کی آمد کے پرجوش ماحول کی بھی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

    یہ خصوصی گوگل ڈوڈل دنیا کے مختلف خطّوں میں سرچ انجن کے ہوم پیج پر نمایاں کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو یاد دلایا جا رہا ہے کہ ایک نیا سال شروع ہونے کو ہے اور پرانا سال اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، گوگل کا یہ تخلیقی اظہار ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے سال کی خوشیوں میں اضافہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ گوگل دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات، تعطیلات اور اہم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ڈوڈل پو سٹ کرنے ایک منفرد انداز ہے، جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعہ تہنیتی پیغام دیتا ہے۔

  • پاکستان کے یومِ آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

    پاکستان کے یومِ آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

    دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نےپاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل تبدیل کردیا ہے۔

    پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آرہا ہے، گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے قومی دنوں پر خوبصورت اور منفرد ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے۔

    ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے،اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ریاست بن گیا، یہ دن بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔

  • گوگل نے 10 سال بعد اپنے لوگو کے "G” حرف کا ڈیزائن تبدیل کر دیا

    گوگل نے 10 سال بعد اپنے لوگو کے "G” حرف کا ڈیزائن تبدیل کر دیا

    دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تقریباً 10 سال بعد اپنے لوگو میں موجود انگریزی کے حرف "G” کا ڈیزائن تبدیل کر دیا ہے۔

    گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق، یہ تبدیلی چند دن قبل کی گئی اور اسے مرحلہ وار تمام صارفین کی ڈیوائسز پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ نیا لوگو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو دکھائی دے رہا ہے، جبکہ جلد ہی یہ تبدیلی کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر بھی لاگو کر دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق، گوگل کے نئے "G” لوگو میں رنگ اور فونٹ بنیادی طور پر پرانے ڈیزائن سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم حرف "G” کے شیپ میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو باریک بینی سے دیکھنے پر واضح ہوتی ہیں۔

    یہ تبدیلی 2015 کے بعد پہلا موقع ہے جب گوگل نے اپنے لوگو میں ترمیم کی ہے۔ اس سے قبل کمپنی اپنے مرکزی لوگو اور ذیلی سروسز جیسے گوگل کروم، جی میل، گوگل میپس، فوٹوز وغیرہ کے لوگوز میں وقتاً فوقتاً معمولی تبدیلیاں کرتی رہی ہے۔گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اب کمپنی اپنی 27 سالہ تاریخ میں متعدد بار اپنے لوگو کو اپڈیٹ کر چکی ہے، تاہم ہر بار تبدیلیاں انتہائی محتاط اور محدود دائرے میں کی جاتی رہی ہیں تاکہ برانڈ کی شناخت برقرار رہے۔

    پاکستان کی حمایت،بھارت نے ترک کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی

    پیٹرول اور ڈیزل سستا نہیں، مہنگا ہونے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل سستا نہیں، مہنگا ہونے کا امکان

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی مبینہ کرپشن،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا

  • گوگل طلبہ  کو اے آئی ٹولز اور 2ٹی بی اسٹوریج بلکل مفت فراہم کرئے گا

    گوگل طلبہ کو اے آئی ٹولز اور 2ٹی بی اسٹوریج بلکل مفت فراہم کرئے گا

    گوگل نے امریکی طلبہ کیلئے بغیر کسی قیمت کے جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز اور 2 ٹیرا بائٹ(TB) کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے میں شامل سہولیات میں 2 ٹیرا بائٹ(TB) ڈیٹا رکھنے کی گنجائش، گوگل کا جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل "جیمینی ایڈوانسڈ” شامل ہے جو تحقیق، اسائنمنٹ اور تعلیم میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہ سہولت ” گوگل ون اے آئی پریمیم” منصوبے کے تحت دی جا رہی ہے، جس کی اصل قیمت ہر ماہ تقریباً بیس ڈالر ہے۔ تاہم، اہل طلبہ کو یہ سہولت مکمل طور پر مفت دی جائے گی۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے طلبہ کو 30 جون 2025 سے پہلے رجسٹریشن کروانی ہوگی، اور ایک بار رجسٹریشن مکمل ہو جائے تو وہ جون 2026 تک ان تمام سہولیات سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ، مشکل موضوعات کو آسان خلاصے میں تبدیل کرنے کی سہولت، آواز میں رپورٹ سننے کا آپشن، ہوم ورک کے لیے قدم بہ قدم رہنمائی، گوگل ڈاکیومنٹس، شیٹس اور سلائیڈز میں مصنوعی ذہانت کی مدد، تحقیق اور تحریر کے لیے مخصوص ٹول "نوٹ بک ایل ایم پلس”، تحریر سے ویڈیو بنانے کا جدید ماڈل "ویو 2″، تصویری اور تحریری مواد کو یکجا کرنے کا فیچر "وسک”، اور حقیقی وقت میں بات چیت، آئیڈیاز کی منصوبہ بندی اور لکھائی کے لیے "کینوس” اور "جیمینی لائیو” جیسی زبردست سہولیات شامل ہیں۔

    ان تمام سہولیات حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو اپنی تعلیمی حیثیت ثابت کرنا ہوگی، جس کے لیے ایک درست تعلیمی ای میل ایڈریس (.edu) درکار ہوگا۔ گوگل کی جانب سے منصوبہ ختم ہونے سے پہلے ای میل کے ذریعے یاددہانی بھی بھیجی جائے گی تاکہ طلبہ چاہیں تو اس سہولت کو جاری رکھ سکیں۔خیال رہے کہ گوگل کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت کے میدان میں مقابلہ مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔ اوپن اے آئی اور اینتھروپک جیسی کمپنیاں بھی امریکا اور کینیڈا کے طلبہ کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

    گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

  • وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30 ہزار طلباو طالبات کو سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا، سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،سندھ کی 30 جامعات کو سکالرشپس دی جائیں گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سندھ حکومت،گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلی سندھ نے30ہزار گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ سکالرشپس کاافتتاح کردیا جس میں سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کیلئے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپس کا آغاز کیا گیا ۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے سائبرسیکیورٹی،اے آئی اوردیگرجدیدمہارتوں پرتربیت دی جائےگی۔100 فیصد طلبا نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کئے ہیں۔ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباعالمی معیار کی تربیت حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو سکالرشپس فراہم کی گئی تھیں۔ رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم سندھ اورسیکریٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایساٹیلنٹ پول بنا رہے ہیں جوڈیجیٹل معیشت کوآگے لے جائےگا۔ گوگل کیریئرسرٹیفکیٹس پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک گیم چینجرثائت ہوگا۔

    کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود جاں بحق

  • اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

    گوگل اسسٹنٹ کے عہد کا اختتام ہونے والا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کو دی جا رہی ہے۔بلاگ بوسٹ کے مطابق رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائے گا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کو جیمنائی سے بدل سکیں گے۔رواں سال کے آخر تک بیشتر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ تک رسائی ختم ہو جائے گی یا وہ ایپ اسٹورز میں دستیاب نہیں ہوگا۔

    کمپنی نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ٹیبلیٹس، گاڑیوں اور فونز سے مسلک ڈیوائسزجیسے ہیڈ فونز پر بھی اسسٹنٹ کو جیمنائی سے اپ گریڈ کر رہے ہیں۔گوگل کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ چند ماہ میں جاری کی جائیں گی اور اس وقت تک گوگل اسسٹنٹ بدستور ڈیوائسز میں کام کرتا رہے گا۔بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائے جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

  • چیمپئنز ٹرافی:گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دیا

    کرکٹ کے شائقین اب گوگل پر بھی “چیمپئنز ٹرافی” کو تلاش کر سکیں گے ،گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر اسمارٹ فون براؤزر گیم منی کپ لانچ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسمارٹ فون صارفین کے فون پر ویب براؤزر کے نیچے دائیں کونے میں گھومتی ہوئی کرکٹ بال کا آئیکون نظر آتا ہے جسے دبانے سے گیم منی کپ کھل جائے گاگیم “منی کپ” میں شائقین جس ملک کو پسند کرتے ہیں اس ملک کا انتخاب کر کے گیم کھیل سکتے ہیں، اور اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس گیم میں ایک بطخ کو باؤلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو صارفین کو خطرناک باؤلنگ کراتی ہےجس میں تیز گیند، اسپن بال سمیت دیگر شامل ہیں،شائقین بلے کو اٹھائیں گے اور بطخ کا سامنا کریں گے جس میں صارف چوکے اور چھکے مار کر اسکور ریکارڈ بنا سکتا ہے کھلاڑی کے بولڈ ہونے کی صورت میں بطخ کھلاڑی کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک زبردست قہقہہ لگاتی ہے۔

    غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    کھلاڑی کی طرف سے چوکے، چھکے اور رنز میں اضافے کو ٹیم کے اسکور میں شامل کیا جاتا ہے اور یوں ٹیم کے پوائنٹس میں اضافہ ہوتا ہے گیم میں اس وقت بھارت نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن دوسری ہے۔

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات: ڈاکٹر علی رزاق نے تاریخ رقم کر دی

  • گوگل  نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    سرچ انجن گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا۔

    گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صارفین کو گوگل میپس پر ’خلیجِ امریکا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا اور میکسیکو کے صارفین کو خلیج میکسیکو‘ لکھا ہوا نظر آئے گا جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں گوگل کے صارفین کو دونوں نام لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ناصرف ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کیا ہے بلکہ امریکا کی سب سے اونچی چوٹی ’ڈینالی‘ کا نام بھی تبدیل کر کے دوبارہ ’ماؤنٹ میک کینلے‘ رکھ دیا ہے۔

    چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • گوگل والٹ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

    گوگل والٹ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

    انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گوگل والٹ کی پاکستان سروسز دستیاب نہیں تھیں لیکن اب کمپنی نے پاکستان اور مصر سمیت متعدد ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے مطابق پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت مزید 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سہولیات شروع کی جائیں گی۔پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولیت آئندہ ماہ جنوری میں شروع کی جائیں گی، یعنی گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دیا جائے گا۔گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کا نظام ہے، جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کرسکیں گے۔مذکورہ نظام اور ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ میں محفوظ کی گئی معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہے جو کسی بھی دوسرے شخص کو دستیاب نہیں ہوتی۔گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کو استعمال کرنے اور پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے تو بھی وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔