Baaghi TV

Tag: گوگل

  • وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30 ہزار طلباو طالبات کو سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا، سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،سندھ کی 30 جامعات کو سکالرشپس دی جائیں گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سندھ حکومت،گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلی سندھ نے30ہزار گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ سکالرشپس کاافتتاح کردیا جس میں سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کیلئے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپس کا آغاز کیا گیا ۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے سائبرسیکیورٹی،اے آئی اوردیگرجدیدمہارتوں پرتربیت دی جائےگی۔100 فیصد طلبا نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کئے ہیں۔ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباعالمی معیار کی تربیت حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو سکالرشپس فراہم کی گئی تھیں۔ رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم سندھ اورسیکریٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایساٹیلنٹ پول بنا رہے ہیں جوڈیجیٹل معیشت کوآگے لے جائےگا۔ گوگل کیریئرسرٹیفکیٹس پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک گیم چینجرثائت ہوگا۔

    کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود جاں بحق

  • اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

    گوگل اسسٹنٹ کے عہد کا اختتام ہونے والا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کو دی جا رہی ہے۔بلاگ بوسٹ کے مطابق رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائے گا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کو جیمنائی سے بدل سکیں گے۔رواں سال کے آخر تک بیشتر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ تک رسائی ختم ہو جائے گی یا وہ ایپ اسٹورز میں دستیاب نہیں ہوگا۔

    کمپنی نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ٹیبلیٹس، گاڑیوں اور فونز سے مسلک ڈیوائسزجیسے ہیڈ فونز پر بھی اسسٹنٹ کو جیمنائی سے اپ گریڈ کر رہے ہیں۔گوگل کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ چند ماہ میں جاری کی جائیں گی اور اس وقت تک گوگل اسسٹنٹ بدستور ڈیوائسز میں کام کرتا رہے گا۔بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائے جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

  • چیمپئنز ٹرافی:گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دیا

    کرکٹ کے شائقین اب گوگل پر بھی “چیمپئنز ٹرافی” کو تلاش کر سکیں گے ،گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر اسمارٹ فون براؤزر گیم منی کپ لانچ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسمارٹ فون صارفین کے فون پر ویب براؤزر کے نیچے دائیں کونے میں گھومتی ہوئی کرکٹ بال کا آئیکون نظر آتا ہے جسے دبانے سے گیم منی کپ کھل جائے گاگیم “منی کپ” میں شائقین جس ملک کو پسند کرتے ہیں اس ملک کا انتخاب کر کے گیم کھیل سکتے ہیں، اور اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس گیم میں ایک بطخ کو باؤلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو صارفین کو خطرناک باؤلنگ کراتی ہےجس میں تیز گیند، اسپن بال سمیت دیگر شامل ہیں،شائقین بلے کو اٹھائیں گے اور بطخ کا سامنا کریں گے جس میں صارف چوکے اور چھکے مار کر اسکور ریکارڈ بنا سکتا ہے کھلاڑی کے بولڈ ہونے کی صورت میں بطخ کھلاڑی کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک زبردست قہقہہ لگاتی ہے۔

    غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    کھلاڑی کی طرف سے چوکے، چھکے اور رنز میں اضافے کو ٹیم کے اسکور میں شامل کیا جاتا ہے اور یوں ٹیم کے پوائنٹس میں اضافہ ہوتا ہے گیم میں اس وقت بھارت نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن دوسری ہے۔

    لاہور جم خانہ کلب کے سالانہ انتخابات: ڈاکٹر علی رزاق نے تاریخ رقم کر دی

  • گوگل  نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

    سرچ انجن گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا۔

    گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صارفین کو گوگل میپس پر ’خلیجِ امریکا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا اور میکسیکو کے صارفین کو خلیج میکسیکو‘ لکھا ہوا نظر آئے گا جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں گوگل کے صارفین کو دونوں نام لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ناصرف ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کیا ہے بلکہ امریکا کی سب سے اونچی چوٹی ’ڈینالی‘ کا نام بھی تبدیل کر کے دوبارہ ’ماؤنٹ میک کینلے‘ رکھ دیا ہے۔

    چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • گوگل والٹ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

    گوگل والٹ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

    انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گوگل والٹ کی پاکستان سروسز دستیاب نہیں تھیں لیکن اب کمپنی نے پاکستان اور مصر سمیت متعدد ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے مطابق پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت مزید 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سہولیات شروع کی جائیں گی۔پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولیت آئندہ ماہ جنوری میں شروع کی جائیں گی، یعنی گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دیا جائے گا۔گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کا نظام ہے، جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کرسکیں گے۔مذکورہ نظام اور ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ میں محفوظ کی گئی معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہے جو کسی بھی دوسرے شخص کو دستیاب نہیں ہوتی۔گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کو استعمال کرنے اور پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے تو بھی وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔

  • گوگل نے پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلیے نئے پروگرام متعارف کروا دیئے

    گوگل نے پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلیے نئے پروگرام متعارف کروا دیئے

    گوگل نے لاہور میں تھنک اپپ 2024 کی میزبانی کی، جس میں صنعت کے عالمی اور علاقائی رہنماؤں اور ماہرین سمیت پاکستان کے تقریباً350 سے زیادہ ڈویلپرز نے شرکت کی ۔سن 2023 ءمیں تھنک ایپ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، یہ صنعت کے لیے اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی کے استعمال کے ذریعے بااختیار بناکر پاکستان کی ترقی پذیر ایپ انڈسٹری میں جدت، ترقی اور پائیداری کو فروغ دیناہے ۔

    ایکسیس پارٹنرشپ کی تازہ ترین اکنامک امپیکٹ رپورٹ کے مطابق، پاکستان ڈیجیٹل مصنوعات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرکے سن 2030 ءتک، اپنی سالانہ آمدنی میں،6.6 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہے، جس میں گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کو ترقی کے ایک اہم موقع تصور کیاجاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں سن 2018 ءسے سن 2023 ءتک مقامی طور پر تیار کردہ ایپس کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32 فیصد کی مجموعی سالانہ شرح نمو (CAGR) بھی شامل ہے۔اگرچہ مجموعی طور پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں 2023 میں معمولی کمی آئی، جس سے ملک عالمی سطح پر 17ویں نمبر پر آ گیا، تاہم ان -ایپ پرچیز (IAP) کی آمدنی میں 50فیصد اضافہ سے صنعت مضبوط بنی رہی۔

    پاکستانی گیمنگ اور ایپ ڈویلپرز کی معاونت کے لیے نئے پروگرام
    پاکستانی ڈویلپرز کے لیے بڑے مواقع میں سے سب سے بڑا موقع اعلیٰ معیار کے پائیدار گیمز بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ، دنیا بھر کے صارفین تک رسائی بھی اولین ترجیح ہے۔ڈویلپرز کی معاونت کے لیے اپنے عزم کو دوگنا کرنے کی غرض سے گوگل سن 2024ء میں نئے پروگرام شروع کر رہا ہے: گیم ڈیزائن ماسٹرکلاس: یہ پروگرام ملک کے اعلیٰ اسٹوڈیوز سے پاکستان کے سب سے باصلاحیت گیم ڈیویلپرز کو اکٹھا کرتا ہے، انہیں 6 ماہ کےخصوصی پروگرام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی گیمز بنانا سکھاتا ہے۔
    • گوگل ایڈز اکیڈمی: یہ لاہور اور اسلام آباد میں ذاتی طور پر آف لائن ہیکاتھون ورکشاپس ہیں جہاں پاکستان کے سرفہرست اسٹوڈیوز سے مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ایپ کی ترقی کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذاتی تربیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
    • Build with AI اور Cloud AI Study Jams: ڈویلپرز AI اور کلاؤڈ کی عملی تربیت کے ذریعے بھی اپنی مہارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 9,300 سے زیادہ ڈویلپرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔

    یہ پروگرام پاکستان میں ڈویلپرز کی مدد کے لیے گوگل کے موجودہ اقدامات پر مبنی ہیں جن میں گوگل ایپ اکیڈمی بھی شامل ہےاور اب تک اس میں شرکاء کی تعداد 800 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد کے لیے یہ آن لائن ورکشاپس مارکیٹنگ کے اہم موضوعات پر گہری معلومات فراہم کرتی ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ رسائی اور منافع حاصل ہوتا ہے ، اور یہ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں۔

    مزید برآں، گوگل ،گوگل ڈویلپر کانفرنس (امریکہ)، APAC میں چیف ایگزیکٹو میٹنگز، اورAPAC کی ایپ سمٹ جیسے اہم ایونٹس میں اپنی شرکت بڑھا رہا ہے ، جو پاکستان کے سرفہرست گیمنگ اور ایپ اسٹوڈیوز کے ٹیلنٹ کے رہنماؤں کو ہم منصب عالمی رہنماؤں سے مربوط کر رہا ہے۔

    گوگل کی رائے میں ایپ انڈسٹری میں کامیابی کے لیے متوازن اور دور اندیشی پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ Think Apps 2024 میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ AI کس طرح گیم اور ایپ کی ترقی میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور اس نے اُن مقامی اور علاقائی کھلاڑیوں کو نمایاں کیا جو گوگل کےAI سولوشنز کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ایپس بنانے، مالی کامیابی حاصل کرنے، اور پائیدار کاروبار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ،”پاکستان کی ایپ اور گیمنگ انڈسٹری میں مستقبل کے حوالے سے طویل مدتی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔ متعدد پاکستانی اسٹوڈیوز موبائل ایپ ڈیولپمنٹ میں نمایاں مقام حاصل کررہے ہیں ، جیسے کہ Vyro.AI، Hazel Mobile، Games District، GeniTeam، اور Finz Games، جو روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈز حاصل کررہے ہیں ، سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں، اور عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔“ تھنک ایپس 2024 مقامی ڈویلپرز کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ہمارا مقصد ڈویلپرز کو AI سے چلنے والی پروڈکٹس اور وسائل تک رسائی فراہم کر کے، انہیں غیر معمولی گیمز اور ایپس بنانے، منافع میں اضافہ کرنے، اور پائیدار کاروبار قائم کرنے میں مدد کرنا ہے ۔اس کے بعد یہ اقدام ، ڈیجیٹل برآمدات کی آمدنی کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا ۔ گوگل پاکستان کے ڈویلپر ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے عالمی کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

  • ڈیپ فیک ویڈیوز کی تشہیر کو روکنےکیلئے گوگل  نے بڑا  فیصلہ کر لیا

    ڈیپ فیک ویڈیوز کی تشہیر کو روکنےکیلئے گوگل نے بڑا فیصلہ کر لیا

    ڈیپ فیک ویڈیوز کی تشہیر کو روکنےکیلئے گوگل نے بڑا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈورٹائزرز کو گوگل ایسے اشتہارات کیلئے پابند کر رہا ہے جس کے ذریعے جس کے ذریعے لوگوں کو ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد ویڈیوز کو تیار کرنے میں مدد ملے، گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈور ٹائرز پر یہ پابندی 30مئی سے نافذالعمل ہوگی، فی الحال گوگل نے ایڈورٹائزرز کو ’جنسی طور پر واضح مواد کی تشہیر ‘ بشمول (کونٹینٹ ، تصویر، آڈیو، یا گرافک ) پر پابند کیا ہوا ہے

    گوگل کے ترجمان مائیکل ایکمین نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ "کمپنی کا یہ اقدام ان سروسز کے اشتہارات کے فروغ کو روکنے کیلئے ہے جو ڈیپ فیک پورنوگرافی یا عریاں مواد تخلیق کرنے کی پیشکش کرتے ہوں‘، نئی پالیسی ایڈورٹائزرز کو جنسی طور پر واضح یا عریانیت کے لیے تبدیل یا تخلیق کیا گیا مواد فروغ نہ کرنے کا پابند کرتی ہے، مثال کے طور پر ایسی ویب سائٹس یا ایپس جو لوگوں کو ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد بنانے کا طریقہ مہیا کرتی ہوں زیر غور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اشتہار کو گوگل سے ہٹا دیا جائے گا 2023 کے دوران گوگل نے جنسی مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 1.8 بلین اشتہارات کو ہٹا دیا تھا۔

  • گوگل کا   پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

    گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: گوگل نے اسلام آباد میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : متعدد رپورٹ کے مطابق اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فارایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

    ’گوگل فار ایجوکیشن‘ ٹیم نے اپنے مقامی پارٹنر ’ٹیک ویلی‘ کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے ملاقات کے دوران کئی دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام سمیت 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت دینے کے امور پر زیر بحث آئے۔

  • اسرائیل معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل کے درجنوں ملازمین برطرف

    اسرائیل معاہدے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل کے درجنوں ملازمین برطرف

    نیویارک: گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدے کے خلاف دھرنوں میں شرکت کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 28 ملازمین نے دیگر ملازمین کے کاموں میں رکاوٹ ڈالا اور سہولیات تک رسائی سے روکا جو ہماری پالیسیوں کی واضح خلاف ورزی ہےوہ منگل کو ہونے والے ان مظاہروں کی تحقیقات جاری رکھے گا ان ملازمین نے سنی ویل میں گوگل کلاؤڈ کے چیف ایگزیکٹو تھامس کورین کے دفتر پر قبضہ کرلیا تھا۔

    اسرائیل کے خلاف دھرنوں کو منظم کرنے والے گروپ سے وابستہ گوگل کے ملازمین نے No Tech For Apartheid نے بیان میں کہا کہ ملازمتوں سے برطرفی جوابی کارروائی کی ایک واضح مثال ہے گوگل کی پالیسی اور اصول و ضوابط ملازمین کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، چند ایسے ملازمین کو بھی برطرف کیا گیا جو احتجاج میں شریک نہیں تھے گوگل ورکرز کو ہماری مزدوری کی شرائط و ضوابط کے بارے میں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے گوگل کے جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں سے کچھ نے دھرنوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    واضح رہے کہ 2021 میں Nimbus معاہدہ کیا گیا جس کے تحت گوگل کو اسرائیل کی مختلف وزارتوں کے لیے کلاؤڈ سافٹ ویئر فراہم کرنا تھا تاہم گوگل کے ملازمین کی جانب سے نسل کشی میں ملوث اسرائیلی فوج کو اس ٹیکنالوجی کی فراہمی پر 16 اپریل کو معاہدے کے خلاف مظاہرے، احتجاج اور دھرنا نیویارک سٹی، سیئٹل اور سنی ویل، کیلیفورنیا، نیویارک میں گوگل کے دفاتر میں ہوئے جو 10 گھنٹے تک جاری رہا مظاہرین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے والے معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    یاد رہے کہ اس سے قبل غزہ میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا سہارا لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا،اسرائیل چہرے کی شناخت کا اعلیٰ ترین سافٹ ویئر استعمال کررہا ہے، جس کے ذریعے کسی بھی انسان کے جزبات اور احساسات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    قبل ازیں 9 مارچ 2024 کو گوگل نے امریکا کے شہر نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور 76 ہزار 664 زخمی ہوچکے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ شہید اور زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

  • گوگل نے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی  کر دی

    گوگل نے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی

    گوگل کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کرنے پر ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا، اس سے پہلے اگرصارفین اکاؤ نٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔

    اب اگر صارف ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا،اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔

    21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

    یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، …