Baaghi TV

Tag: ہالی ووڈ

  • ہالی ووڈ کے معروف اداکار  نے اسلام قبول کر لیا

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا

    سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔

    ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اس کے بعد فلمی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد میں نمازادا کی ،اداکار کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں گزارے گئے اچھے وقت اور وہاں کام کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ان کے میل جول کا نتیجہ ہے امریکی اداکار نے وہاں کے لوگوں کے اچھے اخلاق، محبت اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی ہے جو انہوں نے شوٹنگ کے دوران خود محسوس کی۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مسجد کے اندر فلم بنانے والی ٹیم کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہے ہیں اس ویڈیو کے بعد دنیا بھر میں ان کے اسلا م قبول کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی،اب تک خود جیانکارلو ایسپوسیٹو کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

    جیانکارلو ایسپوزیٹو ان دنوں سعودی عرب میں ایک بڑی فلم ’سیون ڈاگز‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں یہ فلم سعودی عرب میں بننے والے بڑے بین الاقوامی پروجیکٹس میں شمار کی جا رہی ہےجیانکارلو ایسپوزیٹو دنیا بھر میں اپنے مشہور کردار ”گس فرنگ“ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، جو انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں ادا کیا تھا اس کردار نے انہیں عالمی شہرت دلائی اور کئی ایوارڈ نامزدگیاں بھی ملیں۔

  • ہالی ووڈ  اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    ہالی ووڈ اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور وائس آرٹسٹ ڈیوی چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    امریکی رپورٹس کے مطابق ڈیوی چیس کے منیجر جان ریان جونیئر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ میننجائٹس کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور سیپسس کا شکار ہو گئی تھیں، جس کے بعد وہ لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں، چیس کو انتقال سے قبل غذائی قلت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے شہرت کی چکاچوند سے دور سادہ زندگی گزار رہی تھیں اور جانوروں، خصوصاً بلیوں، سے بے حد محبت کرتی تھیں۔

    ڈیوی چیس نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا اور صرف 7 سال کی عمر میں ہالی ووڈ میں اپنا پہلا ٹی وی کردار حاصل کیا۔ انہیں 2001 میں فلم Donnie Darko سے شہرت ملی، تاہم 2002 میں ہارر فلم The Ring میں سمارا مورگن کے خوفناک کردار نے انہیں عالمی شناخت دلائی اس کردار پر انہیں 2003 میں MTV مووی ایوارڈ برائے بہترین ولن سے نوازا گیا اسی سال انہوں نے ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم Lilo & Stitch میں مرکزی کردار لیلو کو آواز دی، جس پر انہیں اینی ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔

    ان کے دیگر نمایاں منصوبوں میں Charmed، ER، Touched by an Angel اور HBO کا ڈراما Big Love شامل ہیں ڈیوی چیس نے 2015 میں فل ٹائم اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

  • گھناؤنے بکواس کام کیلئےمیری موسیقی کا استعمال بند کیا جائے،آریانا گرانڈے کی وائٹ ہاؤس کو سخت الفاظ میں تنبیہ

    گھناؤنے بکواس کام کیلئےمیری موسیقی کا استعمال بند کیا جائے،آریانا گرانڈے کی وائٹ ہاؤس کو سخت الفاظ میں تنبیہ

    امریکی پاپ اسٹار اور اداکارہ آریانا گرانڈے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کی تشہیر کے لیے ان کی موسیقی کا استعمال بند کرے۔

    وائٹ ہاؤس نے اسی ہفتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں حکومت کی امیگریشن یعنی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کو دکھایا گیا تھا اس ویڈیو میں سرکاری اہلکاروں کو لوگوں کو گرفتار کرتے اور ہتھکڑیاں لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں آریانا گرانڈے کا 2024 کا مشہور گانا ”بائے“ چل رہا تھا۔

    آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم میری موسیقی کو کبھی بھی اس وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے بکواس کام کے لیے استعمال نہ کریں گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اب اس قانونی طریقے پر غور کر رہی ہے جس کے ذریعے اس ویڈیو سے ان کا گانا جلد از جلد ہٹایا جا سکے۔

    hollywood

    دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے بھی آریانا گرانڈے کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبی گیل جیکسن نے گلوکارہ کو جواب دیتے ہوئے امریکی میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم یہ بات آخری بار کہہ رہے ہیں کہ اصل میں وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے وہ مجرم غیر قانونی تارکین وطن ہیں جنہوں نے بے قصور امریکی شہریوں کو زخمی کیا اور ان کا قتل کیا،حکومت کی ترجیح ملکی سلامتی اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے-

    دو سری جانب ناقدین کا مؤقف ہے کہ بعض امیگریشن اقدامات انسانی حقوق سے متعلق خدشات کو جنم دیتے ہیں۔

    آریانا گرانڈے، جو ایک مشہور گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ بھی ہیں، طویل عرصے سے ٹرمپ انتظامیہ اور امیگریشن نافذ کرنے والے ادارے آئس کی پالیسیوں کی سخت مخالف رہی ہیں،ا نہوں نے رواں سال گولڈن گلوبز ایوارڈز کی تقریب میں بھی اس ادارے کے خلاف ایک پن پہن رکھی تھی اور وہ اکثر تارکین وطن کے حقوق کے حق میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں پچھلے سال بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ٹرمپ کو ووٹ دینے والوں سے پوچھا تھا کہ کیا ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد ان کی زندگیوں میں کوئی بہتری آئی ہے؟

    واضح رہے کہ آریانا گرانڈےواحد فنکار نہیں ہیں جنہوں نے اس طرح اپنی موسیقی کے استعمال پر اعتراض اٹھایا ہو بلکہ ان کے علاوہ اولیویا روڈریگو، بلے ایلش اور سبرینا کارپینٹر جیسے کئی دوسرے بڑے گلوکاروں نے بھی موجودہ امریکی انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو پر آریانا گرانڈے کا تبصرہ اب وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ویڈیو کی آواز بھی بند کر دی گئی ہے، جس کے بعد گلوکارہ نے اس کمنٹ کے اسکرین شاٹس خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں۔

  • ’دی لائن کنگ‘ اور ’الہٰ دین‘ کے  تخیلق کار انتقال کر گئے

    ’دی لائن کنگ‘ اور ’الہٰ دین‘ کے تخیلق کار انتقال کر گئے

    ڈزنی کے معروف اینیمیٹر، ہدایت کار اور کہانی نویس راجر ایلرز 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    راجر ایلرز کے انتقال سے عالمی اینیمیشن انڈسٹری ایک ایسے تخلیق کار سے محروم ہو گئی ہے جس کے کام نے کروڑوں ناظرین کے بچپن کی یادوں کو ایک نئی شکل دی،راجر ایلرز نے دی لائن کنگ، الہٰ دین، دی لِٹل مرمیڈ اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ جیسی لازوال فلموں کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ان کی وفات کی تصدیق ان کے قریبی ساتھی اور پروڈیوسر ڈیو بوسرٹ نے کی،بوسرٹ کے مطابق وہ چند روز قبل ہی مصر کے سفر کے دوران راجر ایلرز سے ای میل کے ذریعے رابطے میں تھے، جس کے باعث یہ خبر مزید ناقابلِ یقین محسوس ہو رہی ہےانہوں نے راجر ایلرز کو ڈزنی اینیمیشن کے سنہری دور کا مضبوط ستون بھی قرار دیا۔

    پولیو مہم کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    راجر ایلرز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1982 میں فلم ٹرون کے لیے اسٹوری بورڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تھابعد ازاں انہوں نے اولیور اینڈ کمپنی اور دی لِٹل مرمیڈ پر کام کیا، جبکہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں ہیڈ آف اسٹوری کی حیثیت سے نمایاں مقام حاصل کیا1994 میں دی لائن کنگ کی مشترکہ ہدایت کاری نےانہیں عالمی شہرت دلائی،راجر ایلرز اپنی عاجزی، شفقت اور خوش مزاج شخصیت کے لیے جانے جاتے تھے۔

    نااہل قرار دیے گئے 32 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

  • معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    براڈوے کی معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئیں جبکہ پولیس نے ان کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براڈوے کی 25 سالہ معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ اسٹیج پر پیش کی جانے والی فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، انہیں نیو جرسی میں اپنی رہائش گاہ پر چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

    مڈل سیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اتوار کی صبح 9 بج کر 18 منٹ پر گروو ایونیو پر واقع ایک رہائش گاہ میں چاقو سے حملے کی اطلا ع پر 911 کال موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو امانی اسمتھ کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا، انہیں فوری طور پر رابرٹ وُڈ جانسن یونیو ر سٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

    کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    پراسیکیوٹر آفس کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے 35 سالہ بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن اسمال کو گرفتار کر لیا امانی اسمتھ اور جارڈن ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اس لیے یہ واقعہ کسی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا،ابتدائی تفتیش کے بعد جارڈن جیکسن اسمال کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا ان پر فرسٹ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری بچے کی فلاح کو خطرے میں ڈالنے، تھرڈ ڈگری غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنے اور فورتھ ڈگری غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    امانی اسمتھ کے پسماندگان میں ان کا 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کم عمر بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں امانی اسمتھ کی والدہ فلم انڈسٹری میں ہیئر ڈریسر کے طور پر کام کرتی ہیں،خاندان نے گوفنڈ می پر ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے جس کے تحت 25 دسمبر تک 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہوچکی،فنڈ ریزنگ سے حاصل ہونے والی رقم تدفین و یادگاری اخراجات، جائے وقوعہ کی صفائی، خاندان کے لیے نفسیاتی علاج، قانونی و انتظامی اخراجات، اور امانی کے بیٹے اور پالتو کتے کی آئندہ دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

  • لیونارڈو ڈی کیپریو کا اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ نا دیکھنے کا انکشاف

    لیونارڈو ڈی کیپریو کا اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ نا دیکھنے کا انکشاف

    ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے جینیفر لارنس کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی یادگار اور تاریخ ساز فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو کبھی دوبارہ نہیں دیکھا۔

    جینیفر لارنس نے گفتگو کے دوران جب ڈی کیپریو سے براہِ راست سوال کیا کہ کیا انہوں نے ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ دیکھی ہے؟، تو اداکار نے سادہ انداز میں جواب دیا کہ ’نہیں‘، انہوں نے یہ فلم برسوں سے نہیں دیکھی،وہ عمومی طور پر اپنی فلمیں دیکھنے کے عادی نہیں، چاہے وہ کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہوں۔

    ڈی کیپریو کے اس بیان پر جینیفر لارنس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کبھی ’’ٹائی ٹینک‘‘ جیسی فلم کا حصہ ہوتیں تو شاید بار بار دیکھتیں اس پر ڈی کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری کو دوبارہ دیکھنے میں خاص دلچسپی نہیں ہوتی، کیونکہ وہ ہر فلم کے بعد آگے بڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ڈی کیپریو نے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پلے بیک یا اپنی کارکردگی دیکھنے کے حق میں نہیں ہوتے اور زیادہ تر کردار کے احساس اور لمحے پر بھروسا کرتے ہیں ان کے مطابق ایک اداکار کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ موجودہ منظر میں سچا رہے، نہ کہ بعد میں خود کو اسکرین پر جانچتا رہے۔

    واضح رہے کہ ’ٹائی ٹینک‘‘ نے 1997 میں ریلیز کے بعد نہ صرف باکس آفس پر تاریخ رقم کی بلکہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو عالمی سطح پر سپر اسٹار بنا دیا،فلم میں جیک ڈاسن کا کردار آج بھی ان کے کیریئر کی پہچان سمجھا جاتا ہے، مگر خود اداکار کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی کامیابیوں میں الجھنے کے بجائے نئے کرداروں اور کہانیوں پر توجہ دیتے ہیں۔

  • ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں سے بائیکاٹ کا اعلان

    ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں سے بائیکاٹ کا اعلان

    ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں اور فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فلمی صنعت کا بائیکاٹ کرنے والوں میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات اولیویا کولمین، آوا ڈو وَرنے، ٹَلڈا سوئنٹن، مارک روفیلّو اور ہدایتکار ایڈَم مَکائے بھی شامل ہیں،اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے ایک ہزار سے زائد امریکی فنکاروں نے ایک حلف نامے پر دستخط کر دیئے۔

    جس میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف ’نسل کشی‘ میں ملوث ہیں، تمام فنکار اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں میں شامل فلمی اداروں، فیسٹیولز، سینما گھروں، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں سے کسی بھی قسم کے کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں، اس بائیکاٹ کا مقصد اسرائیلی حکومت پر فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، نسل کشی اور جبری تسلط کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

  • اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پھر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سابق خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز” کی رپورٹ شیئر کی ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کو ” فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر” قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ” اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں کے شہریوں کو زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے اور امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔”

    اس پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے نہ صرف عام شہریوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ غزہ میں امدادی کارکنوں اور طبی عملے کی جانیں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 51,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

  • امریکی اداکارہ کا شادی کے 16 سال بعد طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

    امریکی اداکارہ کا شادی کے 16 سال بعد طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

    امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے باضابطہ طور پر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس شہر کی عدالت میں 16 سالہ شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے ،عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کی ہے درخواست میں جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔

    پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

    امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن کی پہلی ملاقات 2004ء میں فلم کے ایک سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2008ء میں شادی کر لی تھی۔

    راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں،ویڈیوز

  • جنسی زیادتی کرنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر پر فرد جرم عائد

    جنسی زیادتی کرنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر پر فرد جرم عائد

    80 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کے خلاف امریکی عدالت میں نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ سابق پروڈیوسر پر فروری 2013 میں سابق ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا الزام تھا، اس کیس میں انہیں 16 برس قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی، تاہم اب مزید 3 خواتین کی جانب سے الزامات سامنے آنے پر ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹین کے وکیل آرتھر ایڈالا نے بھی ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔پراسیکیوٹر نکول بلومبرگ نے بھی جمعرات کو ایک عدالتی سماعت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ گرینڈ جیوری نے وائن اسٹین پر فرد جرم عائد کی ہے۔ تاہم، الزامات کی تفصیل والی فرد جرم تب تک سربمہر رہے گی جب تک وائن اسٹین کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ یہ الزامات 3 خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کے دعووں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

    کپڑے اتارو اور بستر پر لیٹو،تعویذ لینے گئی خاتون سے "مولانا” کی ڈیمانڈ

    وائن اسٹین عدالت میں موجود نہیں تھے کیونکہ ان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں حاضری سے استثنیٰ حاصل تھا۔ ان کے وکیل کے مطابق وہ حالیہ دنوں میں دل اور پھیپھڑوں کی ایمرجنسی سرجری کے بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے اگست کے وسط میں جیوری کے سامنے کیس پیش کیا لیکن انہوں نے تینوں متاثرین کے نام ظاہر نہیں کیے اور نا ہی الزامات کی تفصیل سماعت کے دوران پیش کی گئی تھی۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں 2005 اور 2006 کے سرد مہینوں میں مین ہٹن کی ایک رہائشی عمارت میں وائن اسٹین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ دوسری خاتون نے بتایا کہ مئی 2016 میں انہیں ٹرائیبیکا کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔تیسری خاتون کا الزام ہے کہ وائن اسٹین نے انہیں 2006 میں ٹرائیبیکا گرینڈ ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    یہ نئی فرد جرم وائن اسٹین کے خلاف جیسیکا مین اور میمی ہیلی کے الزامات سے منسلک نہیں ہے، جنہیں وائن اسٹین کے خلاف 12 نومبر کو دوبارہ مقدمہ چلانے کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹرز چاہتے ہیں کہ دونوں مقدمات کو ایک ساتھ جوڑا جائے۔وائن اسٹین کے وکیل ایڈالا نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے دفاع کے لیے اتنے کم وقت میں نئی فرد جرم کا سامنا کرنا غیر منصفانہ ہے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا مقدمات کو جوڑا جائے گا اور کیا 12 نومبر کی تاریخ برقرار رہے گی۔

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ 72 سالہ ہاروی وائن اسٹین کو 2020 میں پہلے درجے کے مجرمانہ جنسی عمل اور تیسرے درجے کی عصمت دری کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے تحت انہیں 23 سال قید کی سزا ہوئی۔ تاہم، اپریل میں اس سزا کو اپیل کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔وائن اسٹین اس وقت بھی جیل میں ہیں، کیونکہ وہ لاس اینجلس میں 2022 میں سنائی گئی ایک اور سزا کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔ اس کیس میں انہیں تین جنسی حملوں کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جس کی بنا پر انہیں 16 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اسکولوں ، مدرسوں میں بچوں کا ریپ ،ملزمان کو کیسے چھوڑ دیا جاتا ؟ سینیٹ میں آواز اٹھ گئی