Baaghi TV

Tag: ہالی ووڈ

  • یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان

    یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان

    یوکرین پر حملے کے بعد روس میں ہا لی وڈ فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روس اور یوکرین کے درمیان 5 روز سے جنگ جاری ہے اور روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت کئی ممالک نے روسی صدر، بینکوں اور اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔

    جلد ہی عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی دیگر بڑی فلمیں بشمول وارنر برادرز کی سپر ہیرو فلم دی بیٹ مین کی ریلیز بھی روک دی گئی ہے۔

    وارنر برادرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے انسانی بحران کے پیش نظر وارنر میڈیا نے دی بیٹ مین کی روس میں ریلیز روک دی ہے، ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے اور توقع ہے کہ اس سانحے کا فوری اور پرامن حل نکلے گا۔

    ہا لی وڈ اسٹوڈیو ڈزنی نے بھی روس میں اپنی تمام فلموں کی ریلیز روک دی ہے ڈزنی کے مطابق یوکرین پر بلاجواز حملے اور المناک انسانی بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

    ڈزنی کا جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم مستقبل کے کاروباری فیصلے صورتحال کے مطابق کریں گے، اس وقت تک ابھرتے پناہ گزینوں کے بحران کے پیش نظر ہم نے اپنے این جی او شراکت داروں کے ساتھ مل کر فوری امداد اور دیگر معاونت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا ہے ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ 10 مارچ کو ریلیز ہونا تھی جسے اب روک دیا گیا ہے-

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    ڈزنی اور وارنر برادرز کے بعد سونی پکچرز نے بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی فلموں میں روس میں ریلیز نہیں کرے گی اس اسٹوڈیو کی سپر ہیرو فلم موربیوس 24 مارچ کو روس میں ریلیز ہونا تھی۔

    سونی پکچرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین میں جاری فوجی کارروائی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غیریقینی صورتحال اور انسانی بحران کے پیش نطر ہم نے اپنی فلموں کی روس میں ریلیز روک دی ہے۔

    روس،یوکرین جنگ :زیر زمین پناہ گاہوں میں بچوں کی پیدائش

    دوسری جانب نیٹ فلیکس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے روس کے ریاستی پروپگینڈا کو نشر کرنے سے انکار کردیا ہے جو روس میں یکم مارچ سے نافذ ہونے والے قانون کے مطابق کرنا تھا اس قانون کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ صارفین والی اسٹریمنگ سروسز کو روس کے 20 بڑے ٹی وی چینلز کو بھی دکھانا تھا۔

    نیٹ فلیکس کے ایک ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث ہمارا اپنی سروس میں ان چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

    اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد نے یوکرین حملے پر معافی مانگ لی

  • ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    نیویارک :ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق ہالی وڈ کی مقبول جاسوس فلم فرنچائز ‘جیمز بانڈ’ کے اگلے حصے کے لیے پہلی بار کسی سیاہ فام اداکار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

    میکرز فلم کے اگلے حصے میں ‘دی سوسائیڈ اسکواڈ’ سے شہرت پانے والے اداکار ادریس ایلبا کو ‘007’ کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 49 سالہ ادریس ایلبا فرنچائز کے لیے ‘بانڈ’ کا کردار ادا کرنے والے 7ویں اداکار بن جائیں گے۔

    فرنچائز کی پروڈیوسر باربرا بروکولی اور مائیکل جی ولسن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے۔

    ادریس ایلبا کے علاوہ، ٹام ہارڈی، رچرڈ میڈن، سیلین مرفی، لاشانہ لنچ، ہنری کیول، ٹام ہلڈلسٹن، اور سیم ہیوگن بھی سیکوئل میں MI6 ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔ تاہم فلم کے اگلے حصے کے لیے باضابطہ کاسٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔

    فرنچائز کا آخری حصہ ‘جیمز بانڈ: نو ٹائم ٹو ڈائی’ 30 ستمبر 2021 کو ریلیز ہوا۔ جس میں ڈینیئل کریگ بانڈ کے کردار میں نظر آئے۔ یہ ‘جیمز بانڈ’ فرنچائز کی 25ویں فلم تھی۔ ڈینیئل کریگ 2006 سے جیمز بانڈکا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

  • فلم کے سیٹ پر فائرنگ جان بوجھ کر نہیں کی تھی   ایلک بولڈون

    فلم کے سیٹ پر فائرنگ جان بوجھ کر نہیں کی تھی ایلک بولڈون

    ہالی ووڈ اداکار 65 سالہ ایلک بولڈون کا کہنا ہے کہ فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی تھی بلکہ حادثاتی طور پر گولی چلی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلک بولڈون نے حال ہی میں دیئے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں رواں برس 21 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کے بعد خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سے حادثاتی طور پر گولیاں چل گئیں۔

    انٹرویو کے دوران ایلک بولڈون جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ان کے حوالے سے کی جانے والی باتیں غلط ہیں، انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی اور ان کے خلاف کرمنل کیس دائر نہیں کیا جانا چاہیے اگر ان کے خلاف یہ بات ثابت ہوجائے کہ انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ کی ہے تو وہ اپنی جان دے دیں گے، کیوںکہ وہ ایک ذمہ دار اور انتہائی حساس شخصیت کے مالک ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس…

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس دن وہ بھی معمول کی طرح شوٹنگ میں مصروف تھے تو اس دوران انہوں نے اسلحہ اٹھایا اور ہلاک ہونے والی فلم ساز سے پوچھا کہ کیا وہ بھی بندوق کو دیکھنا چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور انہوں نے بھی ہتھیار کو دیکھا۔

    ایلک بولڈون نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والی فلم ساز خاتون 42 سالہ ہیلینا ہچنس اور وہ بندوق دیکھ ہی رہے تھے کہ نہ جانے کیسے گولی چل گئی میں نے جان بوجھ کر گولی نہیں چلائی اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ میں نے منصوبہ بندی کے ساتھ فائرنگ کی تو میں اپنی جان لے لوں گا اور ساتھ ہی کہا کہ ان پر کے خلاف فوجداری مقدمات دائر نہیں کیے جانے چاہیے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ ایلک بولڈون نے مذکورہ واقعے پر بات کی ہے، اس سے قبل ان کی جانب سے جاری بیان میں فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایلک بولڈون نے رواں برس 21 اکتوبر کو امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران فائرنگ کی تھی، جس سے فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی 42 سالہ ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک جبکہ ہدایت کار 48 سالہ جول سوزا زخمی ہوگئے تھے۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    ایلک بولڈون کے خلاف 11 نومبر کو ’رسٹ‘ کے ہیڈ آف لائٹنگ Serge Svetnoy نے سول مقدمہ دائر کیا تھاعلاوہ ازیں ایلک بولڈون کے خلاف 18 نومبر کو فلم کی ٹیم میں شامل دوسری خاتون رکن اسکرپٹ سپروائیزر ممی مشیل نے بھی لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں سول مقدمہ دائر کیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ پر شوہر کا تشدد،زخمی حالت میں اسپتال منتقل، شوہر گرفتار

    مذ کورہ واقعے سے قبل بھی ایلک بولڈون متنازع واقعات کر چکے ہیں، انہیں کچھ سال قبل پرواز کے اڑان بھرنے کے وقت موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں طیارے سے بھی اتارا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھی وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

  • امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

    امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

    لاس اینجلس: امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں پیش آیا 22 سالہ اداکارہ جونشل الیگزینڈر ہالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر رہی تھیں اور انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں

    پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ اداکارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کے دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    امریکی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو نہیں بلکہ ان کے دوست کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے جونشل الیگزینڈر نے 2012 میں 12 برس کی عمر میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد یافتہ فلم ’’بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘‘ میں بطور چائلد آرٹسٹ کام کیا تھا بعدازاں انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر ہوٹل میں ملازمت شروع کردی تھی۔

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

  • لوگ میرے بارے کوئی اچھی رائے نہیں رکھتے ،ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ کے شکوے

    لاس اینجلس ۔ اداکاروں کی بھی زندگی عجیب ہوتی ہے وہ ذرا سی بات خوش ہوجاتے ہیں‌تو ذرا سی بات پر ناراض بھی وہ کسی کیطرف سے ناں ، ناراضگی اور خاموشی کو کم ہی پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہےکہ اداکاروں کو ہر وقت ایسا رویہ اوربرتاو چاہیے کہ خوش ہی رہیں‌ جس طرح ہالی وڈ کے مشہور اداکارڈینیل کریگ کا نظریہ ہے

    وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکارڈینیل کریگ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی کام لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ فلم ”جیمز بانڈ“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ڈینیل کریگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    ذرائع کے مطابق ایک موقع جب ایک صحافی نے ڈینیل کریگ سے سوال کیاکہ کیا وہ اپنے فن کو منوانے کے لیے کسی دوسرے کے محتاج ہیں‌تو ڈینیل کریگ کا جواب تھا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو منوانے آئیں ہیں اور ےہ ان کے تعارف کے لئے کافی ہے۔

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی