خیبر پختونخوا میں گانگو وائرس کے تین کیسز سامنے آئے ہے تینوں مریضوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دئے گئے ہے،حیات اباد میڈیکل کمپلکس نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے تین افراد میں گانگو وائرس کی موجودگی کی تصدید کر دی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گانگو وائرس سے متاثر مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کے گانگو ایک خطرناک وائرس ہے،جو دوسرے مریضوں تک منتقل ہو سکتا ہے،
Tag: ہسپتال
-

ہسپتالوں میں مر یضوں اور تیمارداروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور کے ہسپتالوں میں تیمار داروں اور مریضوں سے موبائل فونز چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جو ہسپتالوں میں مریضوں سے موقع ملتے ہی موبائل چوری کرنے میں ملوث ہے ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
پشاور ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم منظور احمد ولد تاج علی کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں سے موبائل فونز چوری کرنے کے بعد سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 7 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کیا جائے گا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، -

ویڈیو:اورنج لائن ٹرین کے پل سے کود کر شہری کی خود کشی کی کوشش
اورنج لائن ٹرین کے پل سے کود کر شہری نے خود کشی کی کوشش کی ہے
واقعہ چوبرجی چوک کے قریب پیش آیا، چوبرجی اورنج لائن سٹیشن ٹریک سے 45 سالہ شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی، شہری پل سے نیچے چھلانگ لگانے لگا تو عوام جمع ہو گئی، ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو بھی بلا لیا گیا، شہری پل کے سریوں کے ساتھ لٹکتا رہا، اس دوران موقع پر موجود عوام نے چادر منگوا لی اور اسکو نیچے پکڑ کر رکھا، شہری نے پل سے چھلانگ لگائی اور چادر پر آ کر گرا، اس دوران شہری کو چوٹیں آئیں، اسے طبی علاج کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
اورنج لائن ٹرین کے پل سے کود کر شہری کی خود کشی کی کوشش#baaghitv #pakistan #lahore pic.twitter.com/EVJioY6xta
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 15, 2023
خود کشی کرنیوالے کی شناخت صغیر کے طور پر ہوئی، اس کے ٹانگ اور شولڈر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چوٹ آئیں ، ریسکیو ٹیم نے خودکشی کی کوشش کرنے والے صغیر کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا جہان اسکا علاج جاری ہے پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے،
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد
بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟
لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے
-

سوات تحصیل مٹہ میں بچوں نے مچھر مار دوائی کھا لی
سوات تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیرئی میں چھ بچوں نے زہریلی دوائی کھا لی،جس انکی حالت غیر ہو گئی، بچوں کو فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس کے مطابق بچوں نے مچھروں کی دوائی غلطی سے کھالی تھی ،
-

پشاور میں قربانی کے دوران 424 افراد زخمی ہوئے
پشاورمیں عید الاضحی کے موقع پر چھری لگنے سے 424 افراد زخمی جبکہ بسیار خوری پر 1800 افراد اسپتال لائے گئے،
پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال حکام کے مطابق 424 افراد قربانی کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ، اور قربانی کا گوشت اور دوسرے کھانے زیادہ مقدار میں کھانے کی وجہ سے 1800 افراد کو ہسپتال لایا گیا، خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا،
اسپتال کے حکام نے بتایاکہ عید پر بسیار خوری پر 1800 افراد کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا اور اسپتال کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور نرسز نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ -

انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال
انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت دین اسلام کی اولین صفت ہے کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی بھی چیز مقدم نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ خدمات سر انجام دینے والے لوگوں میں سر فہرست ہیلتھ پروفیشنلز ہیں جو اپنی خوشیوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے عید جیسے پر مسرت موقع پر بھی ہسپتال میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کی بجائے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کر کے اُن کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے عید کی سرکاری تعطیلات کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کے علاوہ مریضوں و لواحقین سے گفتگو میں کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر ریاض حفیظ، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے پرنسپل پی جی ایم آئی سمیت انتظامی ڈاکٹرز عید کی چھٹیوں میں بھی ہسپتال میں موجود رہے جس سے نوجوان طبی عملے کا حوصلہ بلند ہوا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے فرداًفرداً مریضوں کے بستر پر جاکر اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے علاوہ اُن میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز،نرسز کے دکھی انسانیت کے خدمت کے جذبے کو سراہا اور انہیں چھٹیوں میں فرائض کی ادائیگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لئے بے لوث قربانی کا جذبہ رکھنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ افراد ہوتے ہیں لہذا ہمیں ہر پل مصیبت میں گھرے لوگوں کے دکھ درد کوکم کرنے اور اُن کے زخموں پر مرحم رکھنے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ دکھ اور تکلیف میں مبتلامریضوں کے دلوں سے نکلی ہوئی دعائیں ڈاکٹرز،نرسز کا مقدر بدلنے کا وسیلہ بنتی ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت دوران عید مریضوں کو سرنج سے لے کر آپریشن کا سامان،تشخیصی ٹیسٹ،سی ٹی سکین، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے اور ادویات مفت فراہم کی گئیں جبکہ ان دنوں میں ڈائلسز سینٹر بھی 24گھنٹے فنکشنل رہا تاکہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام شعبوں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنائی گئی،صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ہسپتال آنے والے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول میسر کیا گیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی باہمی کو آرڈینیشن سے مریضوں کا علاج معالجہ بلا تعطیل بہتر انداز میں کیا گیا لہذا ہمیں مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر کاربند رہنا ہوگا اور اس ادارے کا نام مزید روشن کرنے کیلئے ہر شخص کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
-

پشاورایل آر ایچ کا طبی اور انتظامی عملہ عید کی چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی پر مامور رہے گا
پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کیمطابق ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، گائنی اور پیڈیاٹرک ایمرجنسی سمیت، نرسری، ڈائیلاسز یونٹ مکمل طور پر فعال رہے گا جبکہ بلڈ بینک سمیت فارمیسی، انپیشنٹ ڈیپارٹمنٹ فعال رہے گا اور تمام یونٹس میں ایمرجنسی داخلے بھی ہونگے۔داخل مریضوں کا علاج بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا جس کے لئے ہر یونٹ کے ہیڈ نے ڈیوٹی روٹا بنا دیا ہے اسی طرح نرسنگ، پیرامیڈیکل، ہاؤس کیپنگ ڈیپارٹمنٹس بھی اپنی خدمات عید کی چھٹیوں میں فراہم کریں گے جبکہ انتظامی افسران بھی چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے۔ای سی جی اور ریڈیالوجی سروسز سمیت لیبارٹریز بھی چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گی۔ عید قربان کے موقع پر قربانی کرتے وقت ممکنہ طور پر زخمی ہونے والے شہریوں کے لئے ایمرجنسی میں طبی عملہ موجود رہے گا۔
-

خسرہ وبا کے روک تھام کے لئے مفت ادویات فراہم کی جائیں،ڈاکٹر محمد عارف خان
خیبر پختونخوا پشاور کے پروفیسر سرجن محمد عارف خان نے پشاور سمیت صوبہ بھر کے 135علاقوں میں خسرہ کی وبا کے پھیلنے اور درجنوں بچوں کے جاںبحق ہونے اور خسرے کے مرض میں مبتلا ہو کر بے حال ہونے کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر کے پی کے حاجی غلام علی،وزیر اعلیٰ اعظم خان اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع و تحصیل اور بی ایچ اوز ہسپتالوں میں خسرے کی ادویات مفت فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں اور اس مرض کی روک تھام کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ماہانہ منعقدہ اجلاس میں کیا ،ڈاکٹر عارف خان نے کہا کہ خسرہ کی بیماری کی روک تھام کے لئے بلدیاتی اداروں کو صفائی کی حالت بہتر بنانی ہو گی گندے پانی کی نکاسی کو بہتر کرنے کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ،
-

کے پی کے ضلعی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار
خیبر پختو نخواں کے سرکاری ہسپتالوں میں نگرا نی کا نظام موثر بنانے کیلئے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں بائیو میٹرک اور جدید کیمروں کی تنصیب کی تجویز کو اس بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں20کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس کیلئے گذشتہ مالی سالوں کے دوران 15کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم رواں مالی سال کی طرح نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی منصوبہ تجویز نہیں کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگرانی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سیکنڈری لیول یعنی تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح کے ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کیلئے کمپیوٹرائزڈ بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کے ساتھ مذکورہ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کا منصوبہ گذشتہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر2سو ملین یعنی20کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس میں 150ملین یعنی15کروڑ روپے پہلے مالی سال کے دوران مختص کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ باقی5کروڑ روپے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر چھوڑے گئے تھے لیکن رواں سال کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے پیسے جاری نہیں کئے گئے اور نگران حکومت کے نئے بجٹ میں بھی اس منصوبے پر غور نہیں کیا جائے گا ۔
-

ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے سے باز رہیں،عدالت
لاہور ہائیکورٹ ،نجی ہسپتالوں میں مریضوں کےعلاج معالجہ کی فیسیں مقرر نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے تمام ہسپتالوں کے فضلے کو فروخت کرنے سے روکنے کے لئے کمپیوٹرائزاڈ نظام وضع کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات سپتالوں کے فضلے کی چوری کی روک تھام کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام سے ہسپتالوں کو منسلک کرے۔عدالت میں پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے پرائسنگ سیل بنانے کی یقین دہانی کرا دی ،عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن سے پراسنگ سیل کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےنائب صدر ڈاکٹر سلمان کاظمی عدالت پیش ہوئے ،ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کے فضلے کو چوری کرکے عام مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ فضلے کوعام مارکیٹ میں چوری کرکےفروخت کرنے سے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر بیماریاں عام ہورہی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور دیگر ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے سے باز رہیں یہ سنجیدہ نوعیت کامعاملہ ہے متعلقہ محکمے ہرصورت اقدامات اٹھائیں۔
ہیلتھ کئیرکمیشن کے سی ای او نے عدالت پیش ہوکرنجی ہسپتالوں کے پرائسنگ سیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور کہا کہ نجی ہسپتالوں میں فیسیں مقرر کرنے کے حوالے سے میکنزم بنا لیا گیاجسے جلد نافذ کردیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی
تعلیمی ادارے نام کے ، کاروباری ادارے زیادہ ،معاشرتی فرائض طلبا کہاں سے سیکھیں؟
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
