Baaghi TV

Tag: یورپی یونین

  • ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

    ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

    یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کے بلیو ٹِک بیجز پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    یورپی یونین کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن سے گمراہ کیا ہے، ان بیجز کو 2022 ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد صارفین کی ویریفیکیشن سے پیڈ فیچر میں بدل دیا گیا تھا،دھوکا دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی انتخابات کے دوران مہموں کے خلاف تحفظ کے لیے کمیشن نے ایکس سے مشتہرین کی واضح فہرست مانگی تھی جو کمپنی فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی،جبکہ،کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔

    یہ جرمانہ یورپی یونین کی ڈیجیٹل سروس ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت ہونے والی دو سالہ تحقیق کے ایک حصے کو مکمل کرتا ہے،تاہم، غیر قانونی کانٹنٹ اور گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

  • یورپی رہنماؤں کی  یوکرین کے بغیر امن معاہدے کی تجویز مسترد

    یورپی رہنماؤں کی یوکرین کے بغیر امن معاہدے کی تجویز مسترد

    یورپی یونین کے رہنماؤں نے واضح کر دیا ہے کہ یوکرین اور یورپی ممالک کی شمولیت کے بغیر یوکرین میں کسی بھی امن معاہدے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس کے ایلیزے پیلس میں یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی بھی ممکنہ امن منصوبے کو صرف اسی صورت حتمی شکل دی جا سکتی ہے جب یوکرین اور یورپ دونوں مذاکرات کا حصہ ہوں۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کسی ایسے امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے جس میں یوکرینی اور یورپی فریق شامل نہ ہوں۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ منجمد روسی اثاثے، سلامتی کی ضمانتیں اور یوکرین کی ممکنہ یورپی یونین میں شمولیت جیسے اہم معاملات صرف یورپی ممالک کے ساتھ ہی طے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال کوئی حتمی امن منصوبہ موجود نہیں ہے۔اس موقع پر یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک جنگ کے باوقار اختتام کا خواہاں ہے، تاہم علاقائی معاملہ مستقبل کے مذاکرات میں سب سے مشکل مرحلہ ہوگا۔ دونوں رہنما اس سے قبل دیگر یورپی رہنماؤں، امریکی حکام اور یوکرینی مذاکرات کاروں سے بھی رابطے میں رہے

    لندن میں ایمبولینس کالز میں ریکارڈ اضافہ، فلو سیزن بدترین قرار

    الیکشن کمیشن، طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری

    نبیل احمد کی گمشدگی، بی وائی سی اور بی ایل ایف کے بیانات میں تضاد

    یورپ نے جنگ چھیڑی تو کوئی نہیں بچے گا: پیوٹن

  • روسی اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرض دینے کی تجویز مسترد

    روسی اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرض دینے کی تجویز مسترد

    ناروے نے یورپی یونین کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے لیے قرض کی ضمانت کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

    نیٹو کے دو بار سربراہ رہنے والے ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز واضح کیا کہ ناروے اس تجویز کی حمایت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ ناروے اپنے 2 ٹریلین ڈالر کے قومی فنڈ سے یورپی یونین کے 160 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی ضمانت دے، تاہم یہ ممکن نہیں۔اسٹولٹن برگ کے مطابق ناروے کی کسی ممکنہ شمولیت کا انحصار یورپی یونین کی حتمی تجویز پر ہوگا۔

    یورپی کمیشن کے منصوبے کے تحت بیلجیئم میں موجود روسی ریاستی اثاثوں کو گروی رکھ کر یوکرین کے لیے قرض جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے مطابق یوکرین کو یہ قرض صرف اس صورت میں واپس کرنا ہوگا جب جنگ کے بعد روس سے تاوان کی رقم وصول ہو، جو فی الحال غیر یقینی ہے۔

    دوسری جانب، بیلجیئم نے روسی فنڈز پر قانونی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تمام یورپی یونین ممالک اس کے مالی اور قانونی خطرات کو مشترکہ طور پر قبول نہیں کرتے، وہ کسی قسم کی ذمہ داری نہیں لے گا

    چیف جسٹس کا 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس طلب

  • روسی دراندازی،پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے،ٹرمپ

    روسی دراندازی،پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ ہوا تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، صحافیوں نے جب صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا دفاع کریں گے، تو انہوں نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا: ”ہاں، میں کروں گا۔ میں کروں گا۔جمعہ کو روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر یورپی یونین اور نیٹو نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا، تاہم ماسکو نے الزام مسترد کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق، نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کے تحت تعینات اطالوی F-35 طیاروں نے سویڈن اور فن لینڈ کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ مل کر روسی طیاروں کو روکنے اور خبردار کرنے کے لیے پرواز کی۔ایسٹونیا نے اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تقریباً دو ہفتے قبل روس کے 17 ڈرونز نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس وقت صدر ٹرمپ نے اسے معمولی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے۔

    برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی پیش رفت ہے،حماس
    بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل آگیا

    ڈریپ کی ملک گیر کارروائیاں: جعلی ادویات کے 3 بیچز ضبط

    شام میں پارلیمانی انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

  • ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر  جرمانہ

    ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود یورپی یونین کا گوگل پر جرمانہ

    یورپی یونین نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتباہ کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو (3.47 ارب ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    یورپی کمیشن کے مطابق گوگل کا رویہ پبلشرز، مشتہرین اور صارفین کے مفادات کے خلاف تھا اور یہ یورپی اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔گوگل پر الزام ہے کہ اس نے اپنی اشتہاری خدمات میں مسابقت کو نقصان پہنچاتے ہوئے غالب پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔گوگل نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر یورپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنایا تو وہ بھی ڈیجیٹل مارکیٹ اور پالیسیوں پر اپنے قوانین کے ذریعے جوابی کارروائی کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا نے پہلے امریکی ردعمل کے خدشات کے باعث جرمانے پر توقف کیا تھا، تاہم بعد میں برسلز نے فیصلہ سناتے ہوئے گوگل کو حکم دیا کہ وہ اپنے ’خود پسندی کے طرز عمل‘ اور مفادات کے موروثی تنازعات کو ختم کرے۔یورپی یونین اب بھی اس انتظار میں ہے کہ امریکا جولائی میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت کاروں پر ٹیرف کم کرنے کے وعدے کو پورا کرے۔

    یوٹیوبر رجب بٹ کو جوئے کی ایپس کی تشہیر پر 9 ستمبر کو طلبی

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں، پاک فوج نے ڈرون مار گرایا، سیلاب سے مارنے کی تیاری

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، اسپائس جیٹ کو مسلسل نقصان

    حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

  • یورپی یونین صدر  کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا-

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے، وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو روس کے خلاف کیف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یورپی ممالک پر زور دیتی رہی ہیں کہ یوکرین کو مزید وسائل فراہم کریں،یہ واقعہ صدر کے دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ خود روسی خطرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں، حکام کو ابھی تک یہ علم نہیں کہ آیا حملہ آوروں نے براہِ راست اسی پرواز کو نشانہ بنایا یا یہ عام مداخلت تھی۔

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسکینڈینیوین اور بالٹک ریاستیں روس پر مسلسل جی پی ایس جیمنگ کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق روس اپنے جہازوں اور کالینن گراڈ کے علاقے کو استعمال کر کے اس قسم کی مداخلت کرتا رہا ہےیورپی یونین اس معاملے پر پہلے ہی کئی روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ واقعہ مزید سخت اقدامات کا باعث بنے گا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

  • یورپی یونین نے ریمنڈس کاروبلس کو پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا

    یورپی یونین نے ریمنڈس کاروبلس کو پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا

    یورپی یونین نے ریمنڈس کاروبلس کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

    برسلز سے جاری اعلامیے کے مطابق، وہ موجودہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی جگہ لیں گے۔ریمنڈس کاروبلس لتھوینیا سے تعلق رکھتے ہیں، جو بحیرۂ بالٹک کے کنارے واقع ہے، اور وہ 2016ء سے 2020ء تک لتھوینیا کے وزیرِ دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں یورپی یونین کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر ضمنی الیکشن سے دستبردار

    پنجاب میں تباہ کن سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد 33، 20 لاکھ سے زائد بے گھر

    ختمِ نبوت اور دینی مدارس کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی،مولانا فضل الرحمٰن

    اسرائیلی آرمی چیف کا بیرون ملک موجود حماس قیادت کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان

  • روس جنگ ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،یورپی رہنماؤں کے خدشات

    روس جنگ ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،یورپی رہنماؤں کے خدشات

    یورپی یونین کے اہم رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماسکو جنگ کو جلد ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب کاجا کالاس نے ایکس پر لکھا کہ صدر ٹرمپ کا امن معاہدہ حاصل کرنے کا عزم اہم ہے، تاہم روس جنگ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں۔یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا فان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین امریکا اور صدر زیلینسکی کے ساتھ مل کر منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے، یوکرین اور یورپ کے تحفظ کے لیے مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں ناگزیر ہیں۔فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے کہا کہ یوکرین کے لیے قابلِ بھروسہ سیکیورٹی ضمانتیں پائیدار امن کے لیے اہم ہیں۔

    سابق جرمن سفیر وولف گانگ اشینگر نے کہا کہ الاسکا ملاقات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، پیوٹن کو فائدہ ملا جبکہ ٹرمپ کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، نہ جنگ بندی، نہ امن، یورپ کے لیے یہ مایوسی ہے۔اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے کہا کہ یوکرین میں امن پر بات چیت کے لیے ایک امید کی کرن روشن ہوئی ہے، اٹلی اتحادیوں کے ساتھ کردار ادا کرے گا۔

    ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا کہ پیوٹن نے پرانے دلائل دہرائے، روس پر دباؤ بڑھانا ہوگا تاکہ واضح ہو کہ اسے اس کے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا اور یورپ کی جانب سے یوکرین کو مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنے کا عزم اہم ہے اور یہ پیوٹن کو مزید جارحیت سے روکنے میں فیصلہ کن ہوگا۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس صدر ٹرمپ اور صدر زیلینسکی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور یوکرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

    این اے-66 وزیرآباد :ن لیگ نےعطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

  • یو اے ای کا نام ہائی رسک منی لانڈرنگ ممالک کی فہرست سے خارج

    یو اے ای کا نام ہائی رسک منی لانڈرنگ ممالک کی فہرست سے خارج

    یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کو یو اے ای کی اعلیٰ مالیاتی ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کی ایک بڑی قومی کامیابی قرار دیا ہے۔یو اے ای کے سینٹرل بینک کے گورنر اور نیشنل کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کے چیئرمین خالد محمد بالاما نے کہا کہ یہ پیش رفت ملک کی دور اندیش قیادت اور طویل المدتی وژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی قیادت میں قومی انسداد منی لانڈرنگ کمیٹی کی سفارتی کوششوں نے اس اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اپنے قانونی اور مالیاتی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ہیں۔خالد محمد بالاما نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ یو اے ای کے جدید مالیاتی نظام، مؤثر گورننس، شفافیت اور عالمی مسابقت کو فروغ دینے کی کوششوں کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کے حصول میں ریگولیٹری اداروں، مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے کردار کو بھی سراہا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فیٹف نے فروری 2024 میں یو اے ای کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔

    بلاول کا انڈیا سے یکطرفہ امن کی بھیک مانگنا قوم کی غیرت کے خلاف ہے،خالد مسعود سندھو

  • اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت بند کی جائے،یورپی یونین کے 9 ممالک کا مطالبہ

    اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت بند کی جائے،یورپی یونین کے 9 ممالک کا مطالبہ

    یورپی یونین کے 9 رکن ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں کے ساتھ یورپی یونین کی تجارت روکنے کے لیے تجاویز دی جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کے نام لکھے گئے خط میں ان ممالک نے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر زور دیا ہے۔اس خط پر بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کے دستخط موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جہاں سے اسرائیل اپنی کل تجارت کا تقریباً ایک تہائی حصہ کرتا ہے۔ سن 2023 میں اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ اشیاء کی تجارت 42.6 ارب یورو یعنی لگ بھگ 48.91 ارب امریکی ڈالر تک رہی، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان بستیوں سے تجارت کا تناسب کتنا تھا۔

    خط میں وزرائے خارجہ نے جولائی 2024 میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے اُس مشاورتی فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے اور بستیوں کے قیام کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

    ایران کے’وعدہ صادق سوم’ کے 15ویں مرحلے میں تل ابیب و حائفہ پر حملے

    امریکا نے جنگ میں ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی،ایران کی دھمکی

    ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    غزہ پر اسرائیلی حملے، خوراک کی تلاش میں امدادی مرکز کے باہر 81 فلسطینی شہید