Baaghi TV

Tag: یورپی یونین

  • یو اے ای سمیت سات ممالک منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکل گئے

    یو اے ای سمیت سات ممالک منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکل گئے

    یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی "ہائی رسک” فہرست سے نکال دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق، یو اے ای کے ساتھ ساتھ بارباڈوس، جمیکا، جبرالٹر، پاناما، فلپائن، سینیگال اور یوگنڈا کو بھی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ ان ممالک نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے، جس کے بعد ان کا نام ہٹا دیا گیا۔

    دوسری جانب، یورپی یونین نے موناکو، الجزائر، انگولا، آئیوری کوسٹ، کینیا، لاؤس، لبنان، نمیبیا، نیپال اور وینزویلا کو نئی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ موناکو پر 2024 سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور فہرست کی تازہ کاری بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ہے۔ نئی فہرست یورپی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد ایک ماہ میں نافذ العمل ہو جائے گی۔

    آزاد کشمیر، گلگت و ضم شدہ اضلاع پر پانچ سال میں مرحلہ وار ٹیکس کا نفاذ ہوگا

    تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    ای کامرس کاروبار پرٹیکس ، آن لائن فروخت پر نیا قانون لانے کا اعلان

    یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

  • یورپی یونین بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے، کشمیر کونسل ای یو

    یورپی یونین بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے، کشمیر کونسل ای یو

    کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارت کے الزامات پر مبنی پرجھوٹےوپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔

    ان کا یہ بیان بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرشاد کی قیادت میں بیلجیئم کے تین روزہ دورے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بھارتی وفد یورپی حکام اور بیلجیئم حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے یورپی حکام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، رہنماؤں کی طویل حراست اور عوامی احتجاج پر فائرنگ جیسے اقدامات ایک انسانی المیہ ہیں جن پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔علی رضا سید نے مزید کہا کہ یورپی یونین بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے اور انسانی حقوق کی پامالی روکے۔

    انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینے میں بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کو انصاف اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، اور انسانی حقوق کی صورتحال کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام تجویز کر دیے

    اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والی افغان خواتین کو دھمکیاں، گھروں سے کام کرنے کی اجازت

    سندھ طاس سے چھیڑ چھاڑ ہوئی تو شملہ معاہدہ بھی زیر غور ہوگا،خواجہ آصف

    برطانیہ کا اسرائیلی کارروائیوں پر سخت ردعمل،غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے

    ناصرہ المعروف اداکارہ رانی بیگم ،تحریر :راحین راجپوت

  • اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

    ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کیا، وزیر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارت کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا۔ اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ترجمان کے مطابق معاہدہ روکنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، رہنماؤں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا. یورپی یونین کی نمائندہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

    بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدام کے طور پر بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرکے انہیں 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹیکس سے مستثنیٰ حیثیت ختم کرنے کا اعلان

    اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

    بھارت نے پانی روکنے کا سٹرکچر بنایا تو تباہ کردیں گے، خواجہ آصف

  • امریکی اعلان کے بعد یورپی یونین نے ٹیرف  موخر کردیا

    امریکی اعلان کے بعد یورپی یونین نے ٹیرف موخر کردیا

    امریکی اعلان کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 90 روز کیلئے موخر کردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارشولا وان ڈر لاین نے کہا کہ یورپی کمیشن، جو 27 رکن ممالک کے لیے تجارت کا انتظام کرتا ہے نے صدر ٹرمپ کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کو 90 دنوں کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین کی ایگزیکٹو کمیشن نے اعلان کیا کہ وہ امریکی محصولات کے جواب میں 90 دن کے لیے اپنی جوابی ٹیرف کو روک رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر 20.9 ارب یورو (23 ارب ڈالر) کے نئے محصولات 90 دن کے لیے روک دیے جائیں گے کیونکہ "ہم مذاکرات کے لیے موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر مذاکرات کا نتیجہ تسلی بخش نہیں ہوا تو ہماری جوابی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی۔”

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 20 فیصد محصولات عائد کیے تھے، تاہم بدھ کو انہوں نے اعلان کیاہے کہ وہ انہیں 90 دن کے لیے روک دیں گے تاکہ ممالک کو امریکی تجارتی خدشات کے حل کے لیے مذاکرات کا موقع مل سکے۔

    ٹیرف میں اضافہ، ایپل نے لاکھوں آئی فون بھارت سے نکال لیے

    کراچی، پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری

    ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب ، تیاری کیلئے سعودی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

  • چین کے بعد یورپی یونین نے بھی  امریکی مصنوعات پر  ٹیرف لگا دیا

    چین کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگا دیا

    یورپی یونین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد محصولات کی منظوری دے دی۔ یورپی یونین نے20 ارب یورو سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین امریکی محصولات کو غیرمنصفانہ اور نقصان دہ سمجھتی ہے۔ امریکی محصولات دوطرفہ اقتصادی نقصان اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی محصولات میں امریکی ذراعت اور صنعتی پیدوار والی اشیا شامل ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 27 میں سے 26 ممالک نے اس اقدام کی منظوری دی جبکہ صرف ہنگری نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا جائے گا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل ہیں۔ جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے یورپی ممالک سے آنے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کیے ہیں۔

    خیبرپختونخوا ،ملزمان انٹرویو اور پولیس کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

    نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم

    کراچی میں قبرستان سے مارٹر گولے برآمد، الرٹ جاری

    چین کا جوابی وار ، امریکہ کی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا

    ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر  کی ملاقات

    وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا نے الگ الگ ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اظہار تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نےملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خا تمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم جس نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان اور یورپی یونین کو بھرپور فائدہ پہنچایا، کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    سیالکوٹ:انسانی اسمگلنگ، گداگری،بجلی چوری اور ٹریفک قوانین کیخلاف کی ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم

    دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے مئی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان،یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین کی سفیر کو اس تقریب کو کامیاب بنانے میں پاکستان کے مکمل تعاون اور سہولت کا یقین دلایا۔

    یورپی یونین کی سفیر نے وزیر اعظم کو یورپی یونین کے وفود کے حالیہ پاکستان کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    بالی ووڈ ادکارہ حادثے کا شکار،اسپتال سے تصاویر وائرل

    دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یورپی یونین کے ساتھ اہم امور خصوصی طور پر جی ایس پی پلس سہولت کے تسلسل پر تعمیری مذاکرات کے لیے یورپی دارالحکومتوں سے موٴثر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاہے جو آئندہ برسوں میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رِینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان کاروبار ی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے یورپی یو نین کی حمایت کو سراہا، خصوصاً جی ایس پی پلس سہولت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات پر مبنی ترقی کی کوششوں کے لیے اہم معاون ثابت ہوا ہے محمد اورنگزیب نے یورپی دارالحکومتوں سے موٴثر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اہم امور، خصوصاً جی ایس پی پلس سہولت کے تسلسل پر تعمیری مذاکرات کیے جا سکیں جو آئندہ برسوں میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب اور یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں یورپی کاروباری اداروں کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے فائدہ اٹھانے کے لیے سازگار کاروباری ماحول کی ضرورت ہے۔

    صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈاکٹر رِینا کیونکا نے بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستان میں سرگرم 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے اور امکان ظاہر کیا کہ یہاں مزید کئی کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں۔

    یورپی یونین کی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان کو ممکنہ کاروباری مواقع کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

    وزیر خزانہ نے پاکستان میں یورپی یونین کے کاروباری اداروں کی معاونت اور ان کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا جس میں منافع اور ڈیوڈنڈ کی بروقت واپسی یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

    جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

    وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے یورپی کمپنیوں کے لیے ایک موٴثر اور متحدہ کاروباری پلیٹ فارم کے قیام کے خیال کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں کام کرنے والی فرانسیسی اور ڈچ کمپنیوں کے نمائندوں سے اپنی حالیہ مثبت ملاقات کا حوالہ دیا۔

  • یورپی یونین کا  امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

    یورپی یونین کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

    یورپی یونین اگلے ماہ سے 26 بلین یورو (28 بلین ڈالر) مالیت کی امریکی اشیا پر جوابی محصولات عائد کرے گا۔

    یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور زیادہ ٹیرف لگانا کسی کے مفاد میں نہیں کھلا ہے اور کسی کے مفاد میں زیادہ ٹیرف پر غور نہیں کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد کے ٹیرف میں اضافہ بدھ کے روز سے نافذ العمل ہو گیا کیونکہ پیشگی چھوٹ، ڈیوٹی فری کوٹے کی میعاد ختم ہو گئی۔

    یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم آج جوابی اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ سخت لیکن متناسب ہیں۔ جیسا کہ امریکا 28 بلین ڈالر کے محصولات کا اطلاق کر رہا ہے، ہم 26 بلین یورو کے جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔”” یورپی یونین کو اپنے صارفین اور کاروبار کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے۔”

    وان ڈیر لیین نے کہا کہ اس دوران ہم مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ "ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جغرافیائی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال سے بھری دنیا میں، اپنی معیشتوں پر اس طرح کے محصولات کا بوجھ ڈالنا ہمارے مشترکہ مفاد میں نہیں ہے۔ ہم ایک بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔”مجوزہ ہدف کی مصنوعات میں صنعتی اور زرعی مصنوعات شامل ہیں، جیسے سٹیل اور ایلومینیم، ٹیکسٹائل، گھریلو آلات، پلاسٹک، پولٹری، گائے کا گوشت، انڈے، ڈیری، چینی اور سبزیاں۔

    ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

  • جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    دنیا بھر سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، چین، ایران، ترکیہ، روس کے بعد یورپی یونین نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ٹرین دہشت گردی اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے، امریکا متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    چین نے بھی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    روس کی جانب سے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان میں روس کے سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہیں۔یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی ہے۔سفیر یورپی یونین ریناکونیکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے بھی ٹرین پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز (11 مارچ) دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں گزشتہ رات تک کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔

    آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

    یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

    گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 2 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جو 8 ارب 37 کروڑ ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی۔یہ اضافہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ 2022-23 میں یہ برآمدات 8 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ 10 سالوں میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2013-14 میں یہ برآمدات 4 ارب 66 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں جو اب 8 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کل ملکی برآمدات کا 28 فیصد ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

    اس ترقی کے پیچھے حکومت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اصلاحات شامل ہیں۔حکومت نے جی ایس پی پلس کے تحت اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ان اصلاحات میں انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیاتی کاروائی اور حکومتی اصلاحات میں بہتری شامل ہے۔ سندھ اور پنجاب نے لیبر کوڈز تیار کیے ہیں جو آئی ایل او کے کنونشنز سے ہم آہنگ ہیں۔پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی یورپی یونین کو اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس اضافے کے باعث پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے اور ملکی صنعتوں کو عالمی مارکیٹ میں مزید مضبوطی ملی ہے۔

    حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

    ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی،جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

    ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

  • امریکی پالیسیوں سے تنگ کینیڈین وزیراعظم نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دیدی

    امریکی پالیسیوں سے تنگ کینیڈین وزیراعظم نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دیدی

    امریکی پالیسیوں سے تنگ آ کر کینیڈا نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دے دی-

    باغی ٹی وی: امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کی،ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے، یہ امریکا کا سنہری دور ہو گا،ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔

    ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے، اس صورت میں کینیڈا کے پاس بہتر فوجی تحفظ ہو گا اور اس پر کوئی ٹیرف بھی نہیں ہو گا۔

    امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین کا جوابی اقدام

    اس سے قبل بھی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیےجس پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

    تاہم ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی یورپی یونین کی رکنیت کیلئے درخواست کی ہے-

    گھوٹکی :پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمے میں مفرور تین ملزمان گرفتار

    عالمی میڈیا کے مطابق جب آج صبح یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اپنا ان باکس چیک کیا تو انہیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے ‘ارجنٹ’ کے نشان والی ای میل موصول ہوئی اس پیغام میں کینیڈا کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست شامل تھی، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کی درآمدات پر محصولات کے اعلان کے بعد، ہفتے کے آخر میں حکومتی عہدیداروں نے دی تھی-

    ٹروڈو نے اپنی ای میل میں اصرار کیا کہ "ہمارے پاس کافی ہے سرحد کے اس پار وہ (ڈونلڈ ٹرمپ) کہتا رہتا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم 51ویں ریاست بنیں ایسا تو نہیں ہو سکتا لیکن ہم 28 ویں رکن ریاست بن جائیں گے،‘‘مجھے یقین ہے کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں یہاں تک کہ ہم گرین لینڈ کے راستے ایک سرحد کا اشتراک کرتے ہیں، جسے یقیناً ڈنمارک کو برقرار رکھنا چاہیے-

    گھوٹکی :پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمے میں مفرور تین ملزمان گرفتار

    ٹروڈو نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم اپنے تمام سرکاری EU خط و کتابت بھی فرانسیسی میں کریں گے۔”

    صحت کی دیکھ بھال اور سماجی خدمات جیسے شعبوں میں اس کی اعلیٰ سطح کی ترقی کے پیش نظر، کینیڈا کی درخواست کو پاس کرنے کا امکان ہےٹرمپ کے لیے عوام کی نفرت کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کے ووٹرز بھی اس منصوبے کے حق میں ووٹ دینے کا امکان رکھتے ہیں۔

    اس دوران، کینیڈا نے سرحدی گشت میں اضافہ کر دیا ہے، جو واشنگٹن میں نئی ​​ حکومت سے فرار ہونے والے امریکی شہریوں کی تلاش میں ہیں ٹروڈو نے کینیڈا کے ماونٹڈ پولیس اہلکاروں کو تمام ٹیسلاس کو پکڑنے اور تباہ کرنے کا بھی اختیار دیا ہے۔

    یورپی یونین کی پارلیمنٹ آنے والے ہفتوں میں کینیڈا کی درخواست پر بحث کرنے والی ہے۔

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، دو روز قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

    دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم کی یورپی یونین کو رکنیت کے حوالے سے کی جانے والی ای میل کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لئے معطل کر دیا-

    واضح رہے امریکا نےکینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا۔