Baaghi TV

Tag: یورپی یونین

  • امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان

    امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا اوریورپی یونین نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پرروس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا روسی صدرولادمیرپوٹن کی 2بیٹیوں اورروس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے۔

    یوکرین میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس کے مزید مالیاتی اداروں، نئی سرمایہ کاری اورروسی حکومت کے اہلکاروں اوران کے خاندان کے افراد پرنئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

    یورپی یونین حکام کے مطابق روسی بحری جہازوں کویورپی یونین کی بندرگاہیں استعمال کرنے سے روکنے سمیت دیگرنئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روس کے زیرقبضہ علاقے سے ایک اجتماعی قبرسے 400سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

    دھمکی آمیز خط : روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا

    نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا تھا فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا-

    جبکہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے پر زوردے گا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے پیر کے روز کہا تھا کہ یوکرین کے روسی فوجیوں پر بوچا شہر میں درجنوں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج کیف حکومت کی من گھڑت ہے اور مغربی ميڈيا کے ليے تیار کی گئی ہے۔

    شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

  • یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    یوکرینی پناہ گزین کے لیے ایک برس تک یورپی یونین میں رہنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یورپین یونین نے یوکرین سے نکلنے والے مہاجرین کیلئے فوری تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت یوکرین کے شہری یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک میں ایک سال تک رہ سکیں گے۔

    بل میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف یوکرینی مہاجرین ہی یورپین یونین میں رہ سکتےہیں دوسرے ملکوں میں موجود یوکرین کے عارضی شہریوں کی 15 دن کے بعد قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    یوکرین جنگ: روس نے چین سے فوجی مدد مانگ لی ،امریکا کا دعوٰی

    دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے چینی سفارت کار یانگ جیچی کی ملاقات ہوئی ہے، 7گھنٹے کی ملاقات میں یوکرین جنگ، چین روس اتحاد پر گفتگو ہوئی-

    امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے چین کو خبردار کر دیا ہے کہ کوئی بھی ملک پابندیوں کی زد میں موجود روس کو بچا نہیں پائے گا امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ اُنھوں نے بیجنگ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

    جبکہ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا تھا کہ روسی فوج کا آبادی کے بڑے مراکز کو مکمل کنٹرول میں لینے کا امکان ہے جبکہ روسی فوج یوکرین کے کچھ شہروں کا پہلے ہی محاصرہ کر چکی ہے صدر پیوٹن نے بڑے شہروں پرزیادہ انسانی نقصان کے خدشے کے باعث کسی بھی فوری حملے کو روکنے کے احکامات دیے ہیں تاہم وزارت دفاع بڑے شہروں کو اپنے مکمل کنٹرول میں رکھنے کے امکان کو رد نہیں کرتی۔

    یوکرین میں روسی فوج کی فائرنگ سے امریکی صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے رہنما روس کو یوکرین کے بڑے شہروں پر حملہ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ ہمارے ملک کو شہریوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے روسی لیڈرشپ کے تمام منصوبے وقت پر اور مکمل طور پر پورے ہوں گے تاہم انہوں نے اس بعد کی نفی کی کہ روس نے چین سے عسکری ساز و سامان کی مدد مانگی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روس کے پاس آپریشن جاری رکھنے کی اپنی خود مختار صلاحیت ہے، یوکرین میں آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق چل رہا ہے جو وقت پر مکمل طور پر پورا کیا جائے گا۔

    تاہم امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اُن کا ملک یوکرین کو اسلحہ، خوراک اور دولت فراہم کرتا رہے گا۔ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ امریکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرینی پناہ گزینوں کو امریکا کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہے گا۔

    یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

  • آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

    آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےآج جی ایچ کیو میں یورپی یونین (ای یو) کی سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حکومت اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،وزیر خارجہ

    اس نظام کا حصہ تو آپ بھی ہیں صاحب،ازقلم :غنی محمود قصوری

    حکومت کا پانچ فروری کوعام تعطیل کا اعلان

    آئی ایس پی آر کے مطابق محترمہ اندرولا کمنارا نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    مسجد نبوی میں 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری ہو گی

    شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں،شہباز گل کا…

  • یورپی یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

    یورپی یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

    یورپی یونین نے محدود عملے کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان یورپی یونین پیٹر اسٹانو کے مطابق افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے سفارتخانہ کھول رہے ہیں،یورپی یونین افغانستان کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے-

    ترجمان یورپی یونین پیٹر اسٹانو کا کہنا تھا کہ امداد کی فراہمی کیلئے کابل میں محدود ترین سطح پر موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم طالبان حکومت کو یورپی یونین نے تسلیم نہیں کیا ہے-

    افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

    دوسری جانب انسانی حقوق پرطالبان اورمغربی ممالک کے درمیان اجلاس آئندہ ہفتے ناروے میں ہوگا غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ناروے کے وزارت خارجہ کے مطابق طالبان وفدانسانی حقوق پرمذاکرات کے لئے آئندہ اوسلو آئے گا۔

    انسانی حقوق کی صورتحال پرطالبان کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اوریورپی یونین کے نمائندوں کے مذاکرات متوقع ہیں۔

    ناوے کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان وفد کی ناروے آمد کا مقصد یہ نہیں کہ طالبان کوتسلیم کرلیا گیا ہے لیکن جو لوگ ایک ملک چلا رہے ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    کے 8 مزاحمتی جنگجو ہلاک

    واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کے وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے تمام حکومتوں بالخصوص مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں افغانستان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مقرر کردہ نگراں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ نے عہدے سنبھالنے کے 4 ماہ بعد حال ہی میں پہلی پریس کانفرنس کی اس اہم پریس کانفرنس میں وزیراعظم ملا حسن اخوند زادہ کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے۔

    امریکی صدرکے افغانستان میں ناکامی اور انخلا بیان پر طالبان کا ردعمل

    وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، اس افغانستان کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملے گی ایسا ہم اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے چاہتے ہیں-

    اسلامی ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، طالبان

  • معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

    معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

    نورسلطان: معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟اطلاعات کے مطابق سابق سوویت ریاست کہ قازقستان کےنام سے اب دنیا کے نقشے پرموجود ہے بے پناہ معدنی ذخائر کے باوجود بدامنی اورعدم استحکام کا شکارہوچکی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ کورونا نے ملکی معیشت کا حال اس قدر تباہ کردیا ہےکہ حکومت کو ملکی نظام چلانے کےلیے پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ کرنا پڑرہا ہے ،

    دوسری طرف عوام اس بات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہں ، حکمران جماعت عوام الناس کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہے دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی اور معاشی گراوٹ ہے لیکن عوام کسی کی بات ماننے کےلیے تیار نہں ،یہی وجہ ہے کہ شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کررکھا ہے ، اطلاعات ہیں کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ قازق صدر نے فوج کو بغیر خبردار کیے مظاہرین پر گولی چلانے کی اجازت دیدی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 جنوری سے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت مستعفی ہوگئی تھی اور صدر نے ہنگاموں سے متاثر ہونے والے دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    الماتی اور مینگسو میں ایمرجنسی کے نفاذ اور رات کے کرفیو کے باوجود تاحال حالات کشیدہ ہیں۔ ان شہروں میں صدر صدر قاسم جومارت توقایف نے فوج کو حکم دیا ہے کہ مظاہرین پر وارننگ دیئے بغیر گولی چلائیں۔تاحال مجموعی طور پر 46 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں 28 شہری اور 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کی سیکڑوں زخمی ہیں اور 3 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    قازق صدر قاسم الماروت نے حالات قابو میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور حکومتی احکامات کو توڑنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں اب تک 18 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب وزات داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 28 افراد شہری نہیں بلکہ دہشت گرد تھے۔حکومت کے مستعفی ہونے کے باوجود قیمتوں کے خلاف اب بھی احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر نے کابینہ کو چلتا کرکے اپنا عہدہ بچایا ہے جب کہ مسائل کی اصل جڑ وہ خود ہیں۔

    روس نے قاقستان میں بگڑتی صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی فوجین بھیجنے کا عندیہ ہے جس پر یورپی یونین نے روس کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا ہے۔

  • ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین کے بیان نے امریکہ پر بجلیاں گرادیں

    ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین کے بیان نے امریکہ پر بجلیاں گرادیں

    برسلز:ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین کے بیان نے امریکہ پر بجلیاں گرادیں، خواہ مخواہ اپنے
    آپ کو جنگ میں دھکیلنا کوئی عقلمندی کی بات نہیں ، اطلاعات کے مطابق امریکی جنگوں سے تنک یورپی اتحادیوں نے امریکہ کی جنگوں میں حمایت کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کا اشارہ دے دیا

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے افغانستان میں قیام امن کے لیے یورپی یونین نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کی جائے۔موجودہ سنگین صورت حال کے باعث یورپین یونین نے زور دیا ہے کہ فریقین ایک بار پھر مذاکرات کی راہ اپنائیں، اور نئے سرے سے بات چیت کا آغاز کریں۔

    یورپی یونین کے سفیر رولینڈ کوبیا کا کہنا تھا کہ مذاکرات تو ناکام ہوگئے لیکن اب جنگ بندی پر غور کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ بات چیت کے لیے راہیں ہموار ہوسکیں۔رولینڈ کوبیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبان سے بات چیت کے لیے اہم کردار ادا کریں۔

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    ادھر امريکی وزير دفاع مارک ايسپر افغانستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جس کا مقصد خطے میں قیام امن کے لیے معاہدہ طے کرنا ہے۔دوسری طرف افغان طالبان نے ابھی تک امریکی درخواست کا جواب نہیں‌دیا

    خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

    یاد رہے کہ مطابق چند ہفتے قبل افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے تھے کہ اچانک صدر ٹرمپ نے بات چیت منسوخ کردی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات منسوخ کیے جانے کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کابل: سفارتی ع