Baaghi TV

Tag: یورپ

  • میٹا  نے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

    میٹا نے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

    فیس بک اور انسٹا گرام آغاز سے یہ سروسز صارفین کو مفت دستیاب ہیں مگر اب پہلی بار میٹا کی جانب سے یورپ میں ان صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام کا استعمال ماہانہ فیس سے مشروط کیا جا رہا ہے جو اپنے اکاؤنٹس پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے ہیں تاہم واضح رہے کہ میٹا کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اس کی ایپس میں دکھائے جانے والے اشتہارات ہیں۔

    جبکہ یورپی یونین کے نئے قوانین ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صارفین کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھانے سے روکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے ان قوانین پر عمل کرنے کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب جو صارفین اپنے فیس بک یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے، انہیں ویب ورژن پر 10 یورو جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر 13 یورو ماہانہ ادا کرنا ہوں گے اور جو صارف مفت فیس بک یا انسٹا گرام استعمال کرنا چاہتے ہیں، انہیں اشتہارات پر مبنی مفت پروگرام میں شمولیت کی ہدایت کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی
    چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ
    عالمی ادارے کی خبر کے مطابق یورپی یونین نے میٹا کو انتباہ کیا تھا کہ اس کی ایپس میں صارف کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھائے گئے تو اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے جبکہ جولائی میں جرمنی میں میٹا کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تھا اور یورپی یونین کی عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں جرمن مسابقتی کمیشن کو میٹا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

  • سعودی عرب اوریورپ تک نئی راہداری کابھارتی نقشہ جعلی ثابت

    سعودی عرب اوریورپ تک نئی راہداری کابھارتی نقشہ جعلی ثابت

    جنوبی ایشیا پرنظر رکھنے والے امریکی ماہر مائیکل کوگلمین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن، اسرائیل اور یورپ تک ایک نئی راہداری کا بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والا نقشہ جعلی ہے اور بہت سے لوگ اس منصوبے کو غیر حقیقی قرار دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ انکشاف امریکی ماہر مائیکل کوگلمین نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کیا امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ نقشہ کہاں سے آیا کیونکہ مفاہمتی یاداشت میں پیرایوس/یونان کا کوئی ذکر نہیں کوگلمین نے اس منصوبے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ فیکٹ شیٹ بھی شیئر کی جس میں مفاہتمی یاداشت کا مکمل متن موجود ہے۔


    کوگل مین کی ایکس پوسٹ کے جواب میں ایک اور نقشہ ایک سوشل میڈیا صارف نے شیئر کیا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے کوگلمین نے کہا کہ یہ پہلے والے سے کافی مختلف ہے اس منصوبے کے حوالے سے نقشے پر انہیں شکوک ہیں کیونکہ اس میں جو کچھ دکھایا گیا ہے وہ سرکاری دستاویزات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

    امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

    https://twitter.com/NajeebNangyal/status/1700945730003689937?s=20


    امریکی ماہر کی ایکس پوسٹ کے جوابات ایک بحث کی شکل اختیار کرگئے برطانوی تجزیہ کار جان کنیسن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بھارت مشرق وسطی راہدری نہر سوئز کا بہتر متبادل کیسے ثابت ہوگی، سمندر سے ریل پر منتقل ہونے سے افادیت میں اضافہ نہیں ہوسکتا کیونکہ بھارت مشرق وسطی راہدری کے حامیوں کا دعوی ہے کہ اس کے نتیجے میں بھارتی سامان تجارت 40 فیصد تیزی سے یورپ پہنچ سکے گا اور نہر سوئز والے راستے کا ایک بہتر متبادل بھی میسر ہوجائے گا۔

    سابق امریکی سفیرپر دبئی کے امیر کیجانب سے ساس کو 60 ہزار ڈالر کے ہیرے …

    جان کینسن کو جواب دیتے ہوئے مائیکل کوگلمین نے کہاکہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں، اس منصوبے کے حوالے سے ابتدائی تنقید یہی ہے کہ یہ غیرحقیقی ہے جس کا ایک سبب یہ ہے کہ ایک ایسے نقشے پر انحصار کیا جا رہا ہے جو جیوگرافی کی درست طور پر عکاسی نہیں کرتا۔


    اس دوران سوشل میڈیا صارفین نے دو برس پرانی ایک ٹویٹ بھی شیئر کی جس میں ایک پروفیسر نے مذکورہ راہدری کا خیال پیش کیا تھا،اس پر گوکلمین نے کہا کہ یہ ایک اسکالر کے دو برس پرانے ریسرچ پروجیکٹ کا حصہ ہےبظاہر بھارتی میڈیا نے نقشہ یہیں سے اٹھایا۔

    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے


    علاوہ ازیں بھارت میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے پر سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط نے کہا کہ جی 20 کانفرنس ہر برس ہوتی ہے۔گذشتہ برس یہ انڈونیشیا کے شہر مالی میں ہوئی تھی، اس مرتبہ یہ دہلی میں ہوئی اور اگلے برس جی 20 کے نئے صدر ملک برازیل کے یہاں ہوگی آنے والے برسوں میں جی 20 اپنی اہمیت کھو دے گی جب کہ بھارت سے خلیج اور یورپ تک راہدری کا منصوبہ خام خیالی ہی رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس نئی راہداری کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئےبھارتی وزیراعظم اور یورپی یونین کی کمشنر نے اس کا اعلان کیا سعودی عرب کی شمولیت کی بناء پر بھارتی میڈیا نے اس مجوزہ راہداری کو اپنے ملک کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جب کہ مغربی ذرائع ابلاغ اسے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا جواب قرار دے رہے ہیں اس راہداری کو انڈیا، مشرق وسطیٰ کوریڈور کا نام دیا جا رہا ہے تاہم بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس اور دیگر ذرائع ابلاغ نے جو نقشہ شائع کیا ہے وہ جعلی ثابت ہو رہا ہے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے نقشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی ممبئی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات تک سمندری راستے سے سامان پہنچے گامتحدہ عرب امارات سے تجارتی سامان زمینی راستے سے سعودی عرب سے ہوتا ہوا اردن اور پھر اسرائیل پہنچے گا یہاں سے ایک بار پھر سمندری راستے سے سامان یونان پیرایوس پہنچایا جائے گا اور اس کے بعد یہ ریل نیٹ ورک کے ذریعے یورپ کےمختلف ممالک کو پہنچے گا جبکہ انڈیا مشرق وسطی کوریڈور کے ابتدائی خدوخال بھی ابھی واضح نہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ایک ورکنگ گروپ اس حوالے سے تفصیلات 60 دن میں طے کرے گا۔

    https://twitter.com/TJ7909/status/1700946852042944830?s=20

  • گرمی کی شدت میں اضافہ،اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردارکردیا

    گرمی کی شدت میں اضافہ،اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردارکردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کر لے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ سمیت دیگر ملکوں میں گرمی کی شدت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت کے باعث کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔

    چین میں پڑنے والی گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے برطانیہ کے میٹ آفس کے مطابق، چین میں اتوار کے روز اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب مغربی سنکیانگ کے علاقے میں پارہ 52.2C (126F) ریکارڈ کیا گیا ادھر جنوبی چین میں سمندری طوفان ٹالِم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہےطوفان کے باعث پروازوں تعطل کا شکار ہیں جبکہ ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے ساحلی اور سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے، طوفان ویتنام جاتے ہوئے کمزور پڑ گیا ہے۔

    امریکی سفارت کار ہنری کسنجرکی بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    جبکہ امریکہ کے شہر فینکس میں بھی گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا یورپ میں بھی گرمی کی شدید لہر گزشتہ کچھ روز سے جاری ہے،پورے براعظم میں جنگلات میں آگ بھڑکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور جنوبی یورپ کے بڑے حصے ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہیں سسلی میں درجہ حرارت 46.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہیٹ ویو کے دورانئے کو طویل، زیادہ شدید اور مستقل بنا رہی ہےورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہریں آنے والے برسوں میں مزید شدید ہو جائیں گی۔

    کیپیٹل ہل حملہ کیس :ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی گرفتاری کا خدشہ

    اٹلی کے دارالحکومت روم میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاجاپان میں تقریباً 60 افراد ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں کئی دنوں سے جاری طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں پھیلی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں بھی 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔

    پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

  • پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پشاور: پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عالمی برادری سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ پشاور اور مانسہرہ سے گرفتاریاں کی گئی ہیں انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی کے مطابق پشاور میں رورل انصاف یوتھ ونگ صدر اظہر خان آصف زئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس گرفتاری کو چھپا رہی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بھی سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا ورکر بلال کے گھر پر پولیس چھاپے سے تعلق بتایا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بلال کی گرفتاری نہ ہونے پر ان کے والد اور چچا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پر کئی مقدمات، رات گئے گرفتاریوں اور مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے پیش نظر برطانیہ اور یورپ میں پارٹی کے نمائندگان سراپا احتجاج ہیں اور ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھ رہے ہیں تاکہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیا جاسکے۔

    برطانیہ اور یورپ میں پی ٹی آئی کے فوکل پرسن صاحبزادہ چیکو جہانگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عالمی برادری سے کوئی مطالبہ نہیں کررہی بلکہ یہ محض حکومت پاکستان سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے لندن میں پی ٹی آئی کے نمائندے اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کر کے انہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے-

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …

    لندن میں نواز شریف کے خلاف جارحانہ مہم کی قیادت کے لیے مشہور پی ٹی آئی کارکن شایان علی نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پارک لین میں نواز شریف کے فلیٹ کے باہر فاشزم کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوں وہ اپنے متعلقہ اراکین پارلیمنٹ کو خطوط بھیج کر انہیں پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کل (28 مارچ) کو ایک رپورٹ شروع کر رہی ہے جس میں 25 مئی سے اب تک پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خلاصہ کیا گیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں حکومت سیاسی بنیادوں پر جرائم اور دوران حراست تشدد میں ملوث ہے۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارت کاروں اور سفیروں سے ملاقات کی۔

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے
    سفارت کاروں کے ساتھ ان ملاقاتوں کی تفصیلات پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم اس پیش رفت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان سفارت کاروں کو پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مخصوص واقعات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

    جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یورپی ممالک خاص طور پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے حامی ہیں، یہ واضح ہے کہ ان کی جانب سے کسی مداخلت کی توقع نہیں ہے، تاہم جو کچھ ہورہا اس پر وہ ہمارا نقطہ نظر جاننے کے خواہشمند ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے اور قاتلانہ حملوں کے حوالے سے انٹر-پارلیمینٹری یونین (آئی پی یو) سے رابطہ کرلیا۔

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    اسد قیصر نے آئی پی یو کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی پی یو اس صورتحال کا نوٹس لے گا اور پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

  • پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) پر یورپ میں پروازوں کیلئے عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، آپریشنل سمیت مختلف امور کا آن لائن ریموٹ آڈٹ شامل ہوگا، آڈت کامیاب ہونے کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ایاسا کی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کا فلائٹ آپریشنل بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

  • یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

    یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

    ماسکو:روس کی گیس پروم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی میں ریکارڈ توڑ کمی واقع ہوئی ہے۔

    روس کی گیس پروم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر الیکسی میلر کے اعلان کے مطابق روان ماہ دسمبر کے اختتام تک یورپ کے لئے روس کی گیس کی برآمدات، کم ہو کر سو ارب نو سو ملین میٹر مکعب تک پہنچ جائے گی۔

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

    انھوں نے کہا کہ گیس پروم کمپنی کی قدرتی گیس کی پیداوار دو ہزار اکیس میں پانچ سو چودہ ارب آٹھ سو ملین میٹر مکعب سے کم ہو کر دو ہزار بائیس میں چار سو بارہ ارب چھے سو ملین میٹر مکعب تک ہوگئی ہے۔

    روس نے اس کمی کا ازالہ کرنے کے لئے اپنی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جیسا کہ رواں سال کے دس ماہ میں روس کے تیل اور گیس کی فروخت میں تیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔روس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی لانے کا اقدام بعض ممالک کی جانب سے روسی کرنسی میں قیمت ادا کئے جانے سے گریز کی بنا پر کیا گیا ہے۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مارچ میں مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کے مقابلے میں اپنی برآمد کردہ گیس کی قیمت روسی کرنسی میں وصول کئے جانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

  • یورپ میں مہنگائی انتہا کوپہنچ گئی:لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا

    یورپ میں مہنگائی انتہا کوپہنچ گئی:لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا

    پیرس:یورپ میں مہنگائی انتہا کوپہنچ گئی:لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا، اسکی پہلی وجہ کورونا وبا ہے اور دوسری وجہ یوکرین میں جنگ جاری ہے، اداس معاشی منظر نامہ یورپ بھر میں احتجاج کو متحرک کر رہا ہے۔ کئی یورپی ممالک میں مظاہرین تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    برطانیہ میں دسیوں ہزار نرسیں پہلی بار ہڑتال پر جائیں گی، زندگی گزارنے کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ہی بہتر تنخواہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

    آرسی این کی طرف سے بلائی گئی صنعتی کارروائی سال کے اختتام سے پہلے شروع ہو جائے گی، جو اس کی 106 سالہ تاریخ میں بے مثال ہے۔

    یونین کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں نرسوں کی تنخواہوں میں حقیقی معنوں میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اراکین کو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے اور اپنے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں کارکن بہتر تنخواہ کے مطالبے پر رواں ماہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے واک آؤٹ کر رہے ہیں۔ 700 مزدور 18 نومبر سے تین دن تک ہڑتال کریں گے۔

    یورپ کے تمام ممالک اس وقت اپنےمعاشی صورت حال سے اس قدرپریشان ہیں کہ ان کی سلامتی بھی داو پرلگی ہوئی ہے، یورپ کے اکثرممالک نے اپنی معاشی تباہی کا ذمہ دار روس کوقراردیا ہے، اس کی وجہ توانائی کی فراہمی میں‌تعطل اور پھرگیس ،پٹرول اور دیگر توانائی کے ذرائع کی قیمتوں‌ میں ناقابل برداشت حد تک اضافے کو بھی قراردیا جارہا ہے

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد کردیا

    روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد کردیا

    ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 خطوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ماسکو سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک تقریب میں روسی صدر نے یوکرین کے 4 خطوں کے روس کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ لاکھوں افراد کی مرضی ہے اور اب یہ چاروں روس کے نئے خطے بن چکے ہیں’۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔پانچ روز جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کو یوکرین اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔

    روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا خطوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں’۔انہوں نے یوکرین پر فوجی کارروائی روکنے اور مذاکرات کی میز پر آنے پر زور دیا۔اس الحاق کا مطلب یہ بھی ہے کہ اب یہ جنگ اس سرزمین پر لڑی جارہی ہے جسے روس نے اپنا قرار دیا ہے۔

    گزشتہ دنوں روسی صدر نے کہا تھا کہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ضرورت ہوئی تو ہم جوہری ہتھیاروں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے روس کے قبضے میں چلے جانے والے مقامات کو دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے ان خطوں کے الحاق کا فیصلہ مذاکرات کے امکان کو ختم کردے گا۔

     

    یوکرین میں سویلین قافلے پر روسی حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یوکرین کے جنوبی ریجن زاپوریزیا میں کیا گیا جس میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

    یہ تمام افراد مشترکہ طور اسی ریجن میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں پھنسے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو نکالنے جارہے تھے۔روس کی جانب سے سویلین قافلے پر ایس 300 سسٹم سے 16 میزائل داغے گئے۔یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب روسی صدر پیوٹن بہت جلد یوکرین کے اس خطے سمیت دو علاقوں خرسون اور زاپوریزیا کو خودمختار حیثیت قرار دینے کی دستاویز پر دستخط کرنے والے ہیں۔

     

     

    ان علاقوں میں روس نے ایک متنازع ریفرنڈم کا انعقاد کرایا تھا جس پر یوکرین اور مغربی ممالک نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل روس فروری میں ڈونسٹک اور لنشک کو بھی خودمختار علاقے قرار دینے کا اعلان کرچکا ہے۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • شریکا 2030!!! — عارف انیس

    شریکا 2030!!! — عارف انیس

    پچھلے دنوں پڑوسیوں نے چپکے چپکے ایک کام کیا. میچ تو وہ ہار گئے. لیکن دوسری طرف بڑی چھلانگ مار دی.

    حال ہی میں، انڈیا نے برطانیہ کو دنیا کی پانچویں بڑی مالی طاقت کے رتبے سے ہٹا کر، یہ پوزیشن خود سنبھال لی ہے. اب تو لگتا ہے شاید ملکہ جی نے اسی بات کو دل سے نہ لگا لیا ہو. ہندوستان کی جی ڈی پی 3.535 ٹرلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے. اس کوارٹر میں اقتصادی گروتھ کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ 13.5 فیصد ہے.

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 تک ہندوستان، جرمنی اور یورپ کو بھی پچھاڑ چکا ہوگا، اور امریکہ اور چین کے بعد تیسری مالی عالمی طاقت کی پوزیشن پر براجمان ہوگا.

    یاد رہے کہ اس فروری میں گوتم اڈانی 143 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ ایشیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن چکا ہے اور امیزان کے جیف بیزوس کو دوسرے نمبر سے پھسلوانے ہی لگا ہے.

    یارو، جب میزائل اور بم وغیرہ مقابلے کے بنا لیے تو مالی مسل بنانے میں کیا حرج ہے؟ میں انتظار کرتا رہا کہ شاید اس بڑی خبر پر کوئی لکھے گا، مگر لگتا ہے اپن کا انٹیلی جنشیا، ایشیا کپ دیکھنے میں مصروف تھا.

    ہندوستان میں ابھی بھی جہالت، بھوک اور غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، جن سے چالیس کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہیں. مگر نظر آ رہا ہے کہ اگلے بیس برس میں وہ خط غربت سے اوپر آ چکے ہوں گے. اور یہ سب "معجزہ” پچھلے تیس برس کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے.

    مسئلہ تو یہ ہے کہ آج ہم سمت بدلتے ہیں تو تیس برس بس پکڑنے میں لگ جائیں گے. مگر تیس برس بھی ٹھیک ہیں، چالیس برس ہوگئے تو پھر کیا ہوگا؟

    کرکٹ کے علاوہ، ہم کیوں کھیل سے باہر ہوتے جا رہے ہیں؟ منگتے ہونا یا دھمکی دینے کے علاوہ اپن کے پاس اور کیا کچھ ہے؟

    کیا وجہ ہے کہ ملتی جلتی مذہبی شدت، ایسی ہی فرسودہ بیوروکریسی، کٹا پھٹاانفراسٹرکچر اور بھرپور کرپٹ لیڈرشپ کے ساتھ، پڑوسی لوگ کدھر جا رہے ہیں اور ہم کدھر جارہے ہیں؟

    کدھر جارہے ہو، کدھر کا خیال ہے؟

    آپ کیا کہتے ہیں؟ اصل مسئلہ کیا ہے؟ ہم مالی سپر پاور بننے کی، ایشین بلی یا لگڑ بگڑ بننے کی بس کیسے پکڑ سکتے ہیں؟ ابھی، اسی وقت کیا، کرنا ضروری ہے؟

    صبح صبح مورال ڈاؤن کرنے اور مشکل سوال پوچھنے پر معافی!

  • یورپ میں توانائی بحران:سردیوں میں ٹھٹھرکر    مرجائیں گے:یورپی عوام دہائی دینے لگی

    یورپ میں توانائی بحران:سردیوں میں ٹھٹھرکر مرجائیں گے:یورپی عوام دہائی دینے لگی

    برلن :یورپ میں توانائی بحران:سردیوں میں ٹھٹھرکرمرجائیں گے:یورپی عوام دہائی دینے لگی ،اطلاعات کے مطابق یورپ کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے دوران گیس اور بجلی کی قیمتیں بے مثال سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    یوروپی حکومتیں روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر خطرہ محسوس کرتی ہیں جس کے نتیجے میں اس موسم سرما میں بڑے پیمانے پر مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے ساتھ ساتھ کئی حصوں میں خشک سالی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے بھی براعظم میں بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

    واشنگٹن ڈی سی میں امریکن یونیورسٹی میں ترقیاتی سیاست کی پروفیسر نومی حسین کہتی ہیں، "حکومتیں جو بھی راستہ منتخب کریں، آنے والا موسم سرما سماجی بدامنی سے دوچار ہونے والا ہے۔”

    برطانیہ کے ایک رہائشی فلپ کیٹلی نے شکایت کی، "زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور پھر بھی آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ اس رقم پر زندہ رہیں گے جب کوئی بحران نہیں تھا… میں یا تو گرم کر سکتا ہوں یا کھا سکتا ہوں۔” .

    دریں اثنا، توانائی کی قلت کے خوف نے صارفین کو لکڑی کی طرف راغب کیا ہے اور وہ سردیوں سے پہلے لکڑی کو ذخیرہ کرنے پر مجبور ہیں۔

    فرانس میں، توانائی کی قیمتوں میں 28.5 فیصد اضافے کے ساتھ، حالت اس قدر خراب ہے کہ لوگ آئندہ موسم سرما کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے لکڑیاں جلانے والے چمنی استعمال کرنے کے لیے لکڑیاں جمع کر رہے ہیں۔ اس سے لکڑی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں نئی ​​کساد بازاری ریکارڈ کی جائے گی اور یہ 1750 یورو فی میگا واٹ گھنٹے تک پہنچ جائے گی۔
    جرمنی میں، بجلی کا سال آگے کا معاہدہ 995 یورو ($995) فی میگا واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ فرانسیسی مساوی 1,100 یورو سے آگے بڑھ گیا۔

    ملک کا دریائے رائن جو یورپ کے نقل و حمل کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے، بھی اس بحران میں حصہ ڈال رہا ہے، کیونکہ خشک سالی کی وجہ سے پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے جہازوں کو پوری طرح سے دریا میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں ٹرانسپورٹ، شپنگ اور پوسٹل انڈسٹریز میں گزشتہ ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر ہڑتالیں دیکھنے میں آئی ہیں، کیونکہ مزدوروں نے اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ وہ بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

    یورپ اب بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔ یہ گیس کے استعمال کو کم کرنے کے اقدامات کو بھی نافذ کر رہا ہے اور ایک متبادل ذریعہ کے طور پر، جوہری توانائی پر بھی توجہ دینا شروع کر دی ہے۔