Baaghi TV

Tag: یو اے ای

  • ایرانی حملوں کا خوف، امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی

    ایرانی حملوں کا خوف، امارات میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز پر پابندی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، جبکہ کھلے میدانوں میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تمام مساجد میں عید کی نماز کے حوالے سے انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ مقامات پر ہی نماز ادا کریں۔

    دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوں گے، جس کے بعد عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

    عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    ادھر یران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے قطر کی وزارت دفا ع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

    متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئےسعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

  • دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے-

    رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئےسعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    رپورٹس کے مطابق ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے خلیجی ممالک کی جانب سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے ہیں، جن میں بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ان حملوں کے باعث خطے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، جبکہ معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں توانائی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور سیاحت و فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

  • یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اپنے تمام بالمشافہ قونصلر سروسز ’تاحکمِ ثانی‘ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    سفارتخانے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کمیونٹی کے افراد اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے بیان میں یو اے ای منسٹری کی ایڈوائزری کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں نجی شعبے کو ریموٹ ورک اپنانے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    <سفارتخانے نے ہنگامی صورتحال میں رابطے کے لیے درج ذیل نمبرز جاری کیے ہیں:لینڈ لائن: +971 2 4447800،موبائل: +971 50 121 0260
    واٹس ایپ: +971 50 124 8934سروسز کی بحالی سے متعلق معلومات بروقت سرکاری ذرائع سے فراہم کی جائیں گی ، پاکستانی شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور مستند اعلانات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

  • ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

    متحدہ عرب امارات نے ایران کے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پیر اور منگل کو ملک کی اسٹاک مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

    یو اے ای کی کیپیٹل مارکیٹس اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ 2 اور 3 مارچ کو بند رہیں گی وہ بطور نگران اور ریگولیٹری اتھارٹی خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

    اتوار کو کھلنے والی خلیجی مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، سعودی عرب کا مرکزی انڈیکس 4 فیصد سے زائد گر گیا، عمان میں 3 فیصد کمی ہوئی جبکہ مصر کے مرکزی انڈیکس میں 5.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کویت نے ٹریڈنگ مکمل طور پر معطل کر دی سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریڈنگ کی بحالی سے متعلق سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

    ملک کی دونوں بڑی ایکسچینجز میں خطے کی کئی قیمتی اور نمایاں کمپنیوں کے شیئرز درج ہیں مارکیٹس کی بندش کے باعث اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے عارضی طور پر منجمد ہو گئے ہیں جبکہ سرمایہ کار ہفتہ اور اتوار کو ہونے والے حملوں سے ہونے والے نقصانات کی نوعیت اور شدت کے بارے میں وضاحت کے منتظر ہیں ان حملوں میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا-

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایمازون ڈیٹا سینٹر پر بمباری کی گئی،جس کے بعد ایمازون نے اپنا ڈیٹا سینٹر بند کر دیا-

    موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    کرپٹو کو ایل سائمن ہیز نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں ایمیزون ڈیٹا سینٹر پر مبینہ طور پر ایرانی حملوں کے دوران بمباری کی گئی اس واقعے نے خطے میں بین الاقوامی انفراسٹرکچر کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے نقصان کی حد اور کسی بھی ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں، حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صورتحال کی مزید تفتیش کریں گے تاکہ اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے اور علاقے میں دیگر سہولیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    میزائل حملوں کے بعد یو اے ای نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں-

    امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوسرے روز متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر حکام نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں گلف نیوز کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے اور عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت حفاظتی اقدامات جاری ہیں ، حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، گھروں کے اندر یا محفوظ مقامات پر قیام کریں اور صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

    وزارتِ داخلہ نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے واضح ہدایات دی ہیں کہ اگر میزائل حملے کی وارننگ یا سائرن سنائی دے تو فوری طور پر قریبی محفوظ عمارت میں پناہ لی جائے، کھڑکیوں، دروازوں اور کھلے مقامات سے دور رہا جائے اور مزید ہدایات کا انتظار کیا جائے حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ گھبرا ہٹ کا شکار نہ ہوں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

    وزارتِ دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو ملک کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں کے ملبے یا دھات کے ٹکڑے زمین پر گر سکتے ہیں عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک شے یا ملبے کو ہاتھ نہ لگایا جائے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

    ویک اینڈ کے دوران سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے سخت انتباہ جاری کیا ہے بیان میں کہا گیا کہ نامعلوم ذرائع سے حاصل شدہ معلومات یا افواہوں کو شیئر یا ری پوسٹ کرنا بھی قانوناً جرم ہے، چاہے متعلقہ فرد اس مواد کا اصل خالق نہ ہو۔

    صورت حال کے پیشِ نظر وزارتِ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز اور جامعات پیر 2 مارچ سے بدھ 4 مارچ تک آن لائن نظامِ تعلیم اختیار کریں گے اس فیصلے کا اطلاق طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے پر یکساں ہوگاصورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

    ابوظہبی میں پھنسے سیاحوں کے لیے بڑی ریلیف: محکمہ ثقافت و سیاحت تمام اخراجات اٹھائے گا

    یو اے ای حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ قومی تیاری کا نظام مکمل طور پر فعال ہے اور روزمرہ زندگی کو محفوظ انداز میں جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے اجتناب کریں۔

  • فیلڈ مارشل کی یو اے ای کے نائب حکمران  سے ملاقات

    فیلڈ مارشل کی یو اے ای کے نائب حکمران سے ملاقات

    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی رابطہ کاری کا تسلسل ناگزیر ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری اور مسلسل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے اور اماراتی قیادت نے پاکستان میں اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا حصہ ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور دیرینہ تعلقات کا تقاضا ہے انہوں نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ دونوں برادر عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے۔

  • دوربین سے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش نہ کریں،ماہرین فلکیات کا انتباہ جاری

    دوربین سے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش نہ کریں،ماہرین فلکیات کا انتباہ جاری

    متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ 17 فروری کورمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے دوران دوربین یا بائنوکولرز کا غیر محفوظ استعمال آنکھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 17 فروری کو سورج گرہن بھی ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند سورج کے انتہائی قریب ہوگا جس کے باعث براہِ راست یا بالواسطہ سورج کی تیز شعاعیں آنکھوں پر پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر جو ابوظہبی میں قائم ہے، کے مطابق 17 فروری کو ریاض میں غرو بِ آفتاب کے وقت سورج اور چاند کے درمیان زاویائی فاصلہ تقریباً ایک درجے کے قریب ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق اس صورتحال کا مطلب یہ ہے کہ اگر باریک ہلال موجود بھی ہو تو وہ سورج کے قرص سے تقریباً آدھا درجہ فاصلے پر ہوگا ایسی صورتحال میں اگر کوئی شخص دوربین کو ہلال کی سمت کرے تو سورج یا اس کی تیز روشنی دوربین کے میدانِ نظر میں آ سکتی ہے جو بینائی کیلئے شدید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب دبئی آسٹرونومی گروپ کی آپریشنز مینیجر خدیجہ الحریری نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ سورج گرہن دن کے وقت ہوگا تاہم غروبِ آفتاب کے وقت بھی چاند سورج کے بے حد قریب ہوگا، اس لیے غیر محفوظ طریقے سے مشاہدہ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اگر کوئی شخص سور ج کےمکمل غروب ہونے کا انتظار بھی کرے تو اُس وقت تک چاند کا نچلا کنارہ افق سے نیچے جا چکا ہوگاجس کے باعث ہلال دیکھنا عملی طور پر ممکن نہیں رہے گا۔

    واضح رہے کہ سائنسی حساب کی بنیاد پر بعض ممالک نے رمضان المبارک کی ممکنہ تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے جو ممکنہ طور پر 19 فروری ہو سکتی ہے، ماہر ین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ہلال یا گرہن کا مشاہدہ صرف محفوظ طریقوں اور ماہرین کی رہنمائی میں کیا جائے۔

  • پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج دیا گیا ہےایمریٹس کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں تصدیق کی کہ کھلاڑی کو ڈسپلنری وجوہات کی بنیاد پر اسکواڈ سے الگ کیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    یو اے ای اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آج نیوزی لینڈ کے خلاف چنئی میں کرے گی جو 2022 کے بعد ٹیم کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا زوہیب کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے کیونکہ حالیہ وارم اپ میچ میں یو اے ای ٹیم اٹلی کے خلاف صرف 81 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس سے بیٹنگ لائن پر پہلے ہی دباؤ موجود تھا۔

    محمد زوہیب نے مئی 2025 میں یو اے ای کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 303 رنز بنا چکے ہیں، جن کی اوسط 20.20 اور اسٹرائیک ریٹ 103.76 رہا ہے ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی 21 سالہ آریانش شرما کو کپتان محمد وسیم کے ساتھ اوپننگ کے لیے فائنل کر چکی ہے۔

    میچ سے قبل یو اے ای کپتان محمد وسیم نے ٹیم اتحاد اور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بھارتی اور پاکستانی نژاد کھلاڑی شامل ہونے کے باوجود سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور صرف یو اے ای کے لیے کھیل رہے ہیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ٹیم کے اعتماد کے لیے اہم قرار دیا۔

  • صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ابوظہبی :صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر گفتگو ہوئی ،تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا، صدر مملکت نے صدریو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کے حالیہ دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

  • صدر مملکت 4 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    صدر مملکت 4 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    ابوظہبی: صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے جہاں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا آصف علی زرداری کے ہمراہ خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔

    دورے کے دوران صدر مملکت متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گاملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

  • ہماری سرزمین ایران پر حملے کیلیے  کسی کو بھی استعمال کرنے نہیں دیں گے،متحدہ عرب امارات

    ہماری سرزمین ایران پر حملے کیلیے کسی کو بھی استعمال کرنے نہیں دیں گے،متحدہ عرب امارات

    مریکا کی جانب سے ایران پر بڑے فوجی حملے کے لیے کسی خلیجی ملک کی سرزمین کے استعمال کے امکان پر متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں کسی کو بھی لاجسٹیکل سپورٹ یعنی فوجی سامان، سہولت یا مدد بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ہماری فضائی حدود، زمینی علاقے یا سمندری پانیوں کو ایران پر فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایران پر حملے کی صورت میں کسی کو بھی لاجسٹیکل سپورٹ یعنی فوجی سامان، سہولت یا مدد بھی فراہم نہیں کی جائے گی،موجودہ بحران کا حل صرف اور صرف کشیدگی میں کمی، مذاکرات، بین الاقوامی قانون کی پابندی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام میں ہے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے جنگی جہاز بردار طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو خلیجی پانیوں میں بھیجا ہے، جس کے بارے میں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری بیڑہ خلیج عمان کے قریب پہنچ گیا ہے جو ممکنہ طور پر ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں استعمال ہوگا،قبل ازیں امریکی صدر نے خطے میں آرمیڈا بھیجے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کی صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب ایرانی فوج نے متنبہ کیا ہے کہ ہماری نگاہیں ہدف اور انگلیاں ٹرگر پر ہیں، بس روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے ایک اشارے کا انتظار ہے۔