Baaghi TV

Tag: actress

  • عرفی جاوید ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی مداح بولیں ہانیہ بہت خوبصورت ہے

    عرفی جاوید ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی مداح بولیں ہانیہ بہت خوبصورت ہے

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں ، انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بالی وڈ‌ کی شخصیات کے ساتھ ان کی دوستی ہوجائے ، وہ جس کے بھی حق میں‌بات کرتی ہیں وہی سلیبرٹی اسکو بھائو نہیں دیتی،. لیکن عرفی جا وید نے کر لیا ہے رخ اب پاکستانی فنکاروں‌کا. انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ کمنٹ میں ہانیہ عامر کی خوبصورت کو لازوال کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ عانیہ عامر بے حد خوبصورت ہیں اور ان کی شخصیت اتنی دلکش ہے کہ ان کو ہر چیز سوٹ کرتی ہے وہ جو بھی پہنتی ہیں وہ ان پر خوب جچتا ہے.

    ”ان کے اس کمنٹ کے بعد ان کی ہانیہ کے لئے محبت کو ان کے پاکستانی مداح بہت سراہ رہے ہیں ”. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا ان دنوں بھارت میں‌بہت دیکھا جا رہا تھا ، ان کی اداکاری کے دیوانے بہت سارے بھارتی فنکار ہیں کچھ عرصہ پہلے انڈین پنجابی فوک گلوکار بادشاہ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کے بہت بڑے مداح ہیں اور ہانیہ عامر بہت خوبصورت ہیں تاہم ہانیہ کے پرستاروں میں ایک اور بھارتی سٹار عرفی جاوید کی صورت میں‌اضافہ ہو گیا ہے.

     بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی جب میرے پاس آیا تو مجھے کہانی بالکل روایتی سی لگی، ڈائریکٹر نے مجھے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ڈرامہ بہت اچھا ہے ، پھر میں نے اس کو کہا کہ مجھے کچھ اقساط دو ، لہذا میں نے شروع کی آٹھ قسطیں پڑھیں تو مجھے اسکی زبان ، ڈائیلاگز اور کریکٹرز بہت اچھے لگے. پھر جب مجھے کاسٹ کے بارے میں بتایا گیا تو بہت خوشی ہوئی، منور سعید کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہوا ہے لہذا میں پرجوش ہوگئی کہ ڈرامہ بے بی باجی کرنا ہے. ثمینہ احمد نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں ہر کسی کی اداکاری اچھی لگی ،

    لیکن ”جویریا سعود نے جس طرح کردار نبھایا ہے وہ قابل تعریف ہے”. لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ جویریا سعود ایسی نہیں ہے جیسا انہوں نے کردار نبھایا ہے. انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانیوں میں ، میں لو اسٹوری کے خلاف نہیں ہوں ہاں اگر لوجیکل ہو تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لوجیکل ہی نہ ہو تو یقینا اچھی چیز بھی بری لگتی ہے. یاد رہے کہ بے بی باجی میں بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے نبھایا ، جسے شائقین نے بہت سراہا ہے.

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • پبلک فیگر ہیوں کسی کی ذاتی جائیداد نہیں عرفی جاوید کا ایموشنل انسٹاگرام نوٹ

    پبلک فیگر ہیوں کسی کی ذاتی جائیداد نہیں عرفی جاوید کا ایموشنل انسٹاگرام نوٹ

    بولڈ ڈریسنگ سے اپنی الگ پہچان بنانے والی عرفی جاوید جہاں بھی جاتی ہیں ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور پیش آتا ہے جس سے ان کو سننے کو ملتا ہے کہ کیسے کپڑے پہنتی ہو، حال ہی میں وہ ائیر پورٹ پر تھیں تو کسی شخص نے اسکو ڈانٹا اور کہا کہ کیسے کپڑے پہنتی ہو. اس واقعہ کے بعد عرفی جاوید نے ایک ایموشنل انسٹاگرام پوسٹ کی اور لکھا کہ میں‌ایک پبلک فیگر ہوں کسی کی ذاتی جائیداد نہیں۔ میں ایک آسان ٹارگٹ ہوں کیونکہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے، نہ بالی وڈ میں کوئی تعلقات ہیں اور نہ فلم انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر ہے، یہ حقیقت ہے۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”ائیر پورٹ پر کچھ لوگ مجھ پر بےہودہ جملے کس رہے تھے”۔میں انکی بدتمیزی پر میں خاموش رہی، نہیں چاہتی تھی کہ فلائٹ کا ڈیکورم متاثر ہو، لیکن میں اس وقت غصے میں آگئی جب بدتمیزی کرنے والے اس گروپ میں سے ایک نے مجھ سے سیلفی بنوانے کےلئے کہا جس پر میں نے ان سے کہا کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم میرا نام لیکر بدتمیزی کرو۔انہوں نے لکھا کہ مجھے ایسے واقعات سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہماری سوسائٹی میں کیسے کیسے لوگ رہتے ہیں یہ ضرور واضح ہوتا ہے.

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • حرامانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟‌

    حرامانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟‌

    اداکارہ حرا مانی کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حرا مانی اس وڈیو میں‌کہہ رہی ہیں کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ آپ سب مجھے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے اسی طرح سے پیار کرتے رہیے ، میں‌بھی آپ کو اسی طرح سے پیار کرتی رہوں گی جس طرح‌سے آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں، حرامانی نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت ان کے پیار کی وجہ سے ہوں، مجھے ان کا پیار مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتا ہے اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنا پیار کرنے والے لوگ ملے ہیں.

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ”آپ لوگوں کی طرف سے جو سپورٹ مجھے مل رہی ہے وہ ملتی رہنی چاہیے” اور میں‌اچھا کام کرکے آپ سب کو اینٹرٹین کرتی رہوں گی. یاد رہے کہ حرامانی نے بڑی سکرین پر بھی قدم رکھ دیا ہے ان کی فلم تیری میری کہانیاں اس عید پر ریلیز ہوئی شائقین کا ان کو اچھا ریسپانس ملا، حرا نے مانی کے ساتھ بڑی سکرین پر اپنا ڈیبیو کیا ہے. جسے شائقین نے بے حد سراہا ہے ، امید ہے کہ حرا اب فلموں میں بھی نظر آتی رہیں گی .

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    اداکارہ مشی خان جو اپنی وڈیوز میں اکثر کوئی نہ کوئی پیغام دیتی رہتی ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میں‌کہا ہے کہ اپنی زندگی سے خوشامدیوں کو نکال باہر کریں، مجھے حیرت ہوتی ہے ایسے لوگوں‌پر جو کسی مقام پر ہوتے ہیں اور وہ غلط بھی بول رہے ہوں تو اس کے اردگرد کے لوگ اسکی واہ واہ کررہے ہوتے ہیں ، بھئی کیوں ؟ صرف اس لئے کیونکہ ان کو اس شخص سے کوئی نہ کوئی فائدہ ہوتا ہے جو انہوں نے اٹھانا ہوتا ہے یا اٹھا رہے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ بچائے ایسے لوگوں سے ایسے خوشامدیوں سے.

    مشی خان نے کہا کہ ”ایسے لوگوں کو پہچانیں اور اگر آپ کے اردگرد ہیں تو ان کو اپنی زندگی سے نکال کر باہر پھینک دیں”، کیونکہ آپ کی غلط بات پر واہ واہ کرنے والا آپکا خیرخواہ نہیں ہوسکتا. ایسے لوگوں میں بیٹھیں جو اچھے ہیں اچھی سوچ رکھتے ہیں، ان سے زندگی کے حوالے سے کچھ سیکھیں کیونکہ زندگی بہت حسین اور چھوٹی ہے لہذا اس کو اچھے سے گزاریں. اچھی کمپنی میں رہیں ، اللہ نے آپ کو اشرف المخلوقات بنایا ہے،کچھ خیال کریں اپنا اور اپنی ذات کا. یاد رہے کہ مشی خان ہر روز کوئی ایک وڈیو پیغام ضرور اپنے مداحوں کو دیتی ہیں اور وہ پیغام یقینا انسان کو بہت سی باتیں سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے.

    فلمسٹار دردانہ رحمن کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام

    اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ …

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    پاکستانی پنجابی اور اردو فلموں کی معروف اداکارہ ممتاز کینیڈا سے کراچی پہنچ گئیں۔ مداحوں نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ممتاز کافی برسوں سے کینڈا میں مقیم ہیں‌تاہم وہ وطن آتی جاتی رہتی ہیں اس بار جب وہ ائیر پورٹ‌پر پہنچی تو ان کو ان کے مداحوں نے پہچان لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کر دیں. کہا جا رہا ہے کہ ممتاز صرف چند دنوں‌کے لئے پاکستان آئی ہیں اس کے بعد وہ پھر سے کینڈا چلی جائیں گی. ممتاز کا بنیادی طور پر تعلق بھی کراچی شہر سے ہے. ممتاز نے اس موقع پر خوشی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا وطن اپنا ہی ہوتا ہے. مجھے خوشی ہے کہ لوگ آج بھی مجھے بہت پیار دیتے ہیں.

    یاد رہے کہ اداکارہ ”ممتاز کا شمار پاکستانی فلموں کی صف اول کی ہیروئنز میں ہوتا تھا” انہوں نے اپنے دور کے تمام نامور ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں جن میں فلم سالہ صاحب قابل زکر ہے اس میں ان کا ایک گیت میں‌تے میرا دلبرجانی آج بھی بہت زیادہ سنا اور پسند کیا جاتا ہے، ممتاز کی کزن میگھا بھی ایک نامور اداکارہ ہیں انہوں نے سٹیج سے شہرت پائی. ممتاز کو آج بھی ان کے مداح دیکھنا چاہتے ہیں.

    فلمسٹار دردانہ رحمن کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام

    اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ …

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

    مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

    نامور اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں مہوش حیات بتا رہی ہیں کہ ان کی ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی لڑائی ہو گئی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں پرفیوم ایسا لگاتی تھی کہ سب کو پتہ چل جاتا تھا خوشبو سے کہ مہوش حیات سیٹ‌پر آگئی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جس کے ساتھ میری شادی ہو وہ دل والا ہو ، چاہے گورا ہو یا کالا ہو، اس پر ہمایوں سعید نے کہاکہ یہ سیٹ پر اکثر کہا کرتی ہے کہ مجھے تو گورے لڑکے اچھے لگتے ہیں. اس پر مہوش حیات نے کہا کہ ہمایوں سعید جھوٹ بول رہا ہے میں نے ایسا کبھی کچھ نہیں کہا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ” شادی ایک بہت ہی اہم فیصلہ ہوتا ہے اس سے ہماری اگلی زندگی جڑی ہوتی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر ایسے فیصلے کئے جانے چاہیں”. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں‌کیا جانا چاہیے، جلد بازی کے فیصلوں سے ہمشہ نقصان ہی ہوتا ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات وہ اداکارہ ہیں جن کی فلموں نے ابھی تک پاکستان میں حالیہ دور میں‌سب سے زیادہ بزنس کیا ہے، اور مہوش حیات کو باکس آفس کی اسی لئے کوئین بھی کہا جاتا ہے.

     

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • جنت مرزا کو کبھی کسی نے تحفہ کیوں نہیں دیا ؟

    جنت مرزا کو کبھی کسی نے تحفہ کیوں نہیں دیا ؟

    نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا جو کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تحفے ہمیشہ یادگاری کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں لیکن میرے پاس کسی کی ایسی یادگاری نہیں ہے کیونکہ مجھے کبھی کسی نے کوئی تحفہ نہیں دیابلکہ مجھے ساکگرہ کے موقع پر بھی کسی نے تحفہ نہیں دیا ،فیملی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں پیسے رکھ لو جو چاہو خرید لینا۔ایک انٹر ویو میں جنت مرزا نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ مجھے بھی باقاعدہ کوئی چیز تحفے میں ملے تاکہ میں اسے کسی محفوظ جگہ پر سنبھال کر رکھ سکوں۔جنت مرزا نے کہا کہ میرے خیال میں شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنا ہے ۔

    جنت مرزا نے مزید کہا کہ ”میں دوسروں کو تحفے دیتی ہوں” ، انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن اگر کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو کر بھی سکتی ہوں .لیکن پہلی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹک پر ملینز میں‌فالورز ہیں ان کو دیکھنا ان کے پرستار بہت پسند کرتے ہیں ، کچھ عرصہ پہلے ٹک ٹاکر کی منگنی بھی ٹوٹی ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ جب خدا کو منظور ہو گا کوئی میری ندگی میں آجائیگا.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • شادی کا سن کر والد ناراض ہو گئے بولے کم عمر ہو کاجول

    شادی کا سن کر والد ناراض ہو گئے بولے کم عمر ہو کاجول

    بالی وڈ اداکارہ کاجول نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اجے دیوگن اچھے لگے ، ہمارا مزاج ملتا تھا لہذا ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، لیکن جب میرے والد کو ہماری شادی کے فیصلے کو بتایا گیا تو انہوں نے ایک ہفتہ تک مجھ سے بات ہی نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ ابھی تم بہت چھوٹی ہو شادی کیسے کر سکتی ہو تو میں نے کہا کہ 10 سال ہو گئے ہیں مجھے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ شادی کرنے کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے. میرے والد نے میری ایک نہ سنی،

    وہ مجھ سے ایک ہفتہ تک ناراض رہے اور میرے لئے وہ ایک ہفتہ جیسے قیامت تھی. کاجول نے کہا کہ ”میں نے اپنے رشتے کو چلانے کے لئے بہت کوشش کی ہے قربانیاں دی ہیں ”، اور عورت ہو یا مرد اگر وہ اپنے رشتے کو چلانے کے لئے قربانیاں دیتا رہتا ہے تو رشتہ چلتا رہتا ہے جب دن وہ ایسا کرنا بند کردے اس روز رشتہ بھی ناکام ہو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ بھی کیا وہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ، مجھے اپنے کسی فیصلے پر آج تک پچھتاوا نہیں ہوا. میں نے اپنے کیرئیر کو بھرپور انجوائے کیا ہے اور بھرپور اندز میں زندگی بھی کی ہے.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کیا ہے کہ اپنے ہی لوگوں سے شکوہ ، انہوں نے کہا ہے کہ انڈینز میں یہ بات بہت بری ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ملتے ساتھ ہی کہتے ہیں ہائے تم تو پتلی ہو گئی ہو ، ہائے تم تو موٹی ہو گئی ہو، بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ ملتے ساتھ ہی کسی کا نہ حال ہوچھا جاتا ہے نہ ہی کوئی اور بات کی جاتی ہے سیدھا موٹے پتلے کالے سفید کی بات ہونے لگتی ہے . انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوتی ہوں کہ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ جس سے ہم مل رہے ہیں اسکا موڈ‌کیسا ہے وہ اچھے موڈ میں ہے یا اداس ہے، اس کے ساتھ نجی قسم کے سوالات جن کا کوئی معنی بھی نہیں ہے وہ شروع کر دئیے جاتے ہیں.

    اگلہ بندہ شرمندہ ہو کر نہ کچھ کہہ سکتا ہے وہ ہنس کر بات کو ٹال دیتا ہے تو ان چیزوں سے باہر نکلنا ہو گا ہمیں ، ”زندگی کے اور بھی بہت سارے مسائل ہیں صرف انہی باتوں میں ہی ہم کیوں لگے رہتے ہیں.” یاد رہے کہ ودیا بالن جنہوں نے شادی کے بعد بہت زیادہ وزن بڑھا لیا ہے وہ اپنے موٹاپے کو لیکر کافی پریشان رہتی ہیں، ان کو اچھا نہیں لگتا کہ کوئی ان کو موٹی بلائے. اس لئے شاید انہوں نے انٹرویومیں ایسی باتیں کہہ ڈالی ہیں .

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر