Baaghi TV

Tag: actress

  • شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

    معروف اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانے اور چلانے سمیت تعلقات میں رہنا اور انہیں برقرار رکھنا بھی آرٹ ہے، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے لڑکیوں پر ذمہ داری ڈالنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی لڑکی بیاہی جاتی ہے تو اسے سمجھایا جاتا ہے کہ اب اسی نے ہی گھر کو چلانا اور بچانا ہے اور کمپرومائیز بھی کرنا ہے۔ طوبی انور نے کہا کہ لڑکیاں اپنے گھر کو بہتر انداز سے چلانا جانتی ہیں اور لڑکیاں ہر قدم پر اپنے رشتے کو بچانے کےلئے اس کو چلانے کےلئے کمپرومائز کرتی ہے.

    ”طوبی انور جنہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کی اور شادی کے بعد وہ کافی ڈسٹربڈ رہیں” اس دوران انہوں نے اپنی شوبز کی مصروفیات بھی کم کر دی تھیں، لیکن طلاق کے بعد انہوں نے خود کو دوبارہ موٹیویٹ کیا اور اب وہ شوبز میں کام کررہی ہیں. طوبی انور آج کل ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں نظر آرہی ہیں اس میں‌وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. طوبی نے ماڈلنگ میں‌بھی اپنا نام بنایا ہے، اور اداکاری میں بھی خود کی صلاحیتو‌ں کا لوہا منوایا ہے.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

  • شوبز میں شادی نہیں‌کروں گی سونیا حیسن

    شوبز میں شادی نہیں‌کروں گی سونیا حیسن

    نامور اداکارہ سونیا حسین نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ میں شادی شوبز انڈسٹری میں نہیں کروں گی جب بھی شادی کروں گی انڈسٹری سے باہر ہی کروں گی . اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایک گھر میں ایک ہی کوئین ہو سکتی ہے، اور اگر وہ بھی انڈسٹری سے ہو گا تو اسکو میری تعریف کرنے کا موقع نہیں ملے گا، ہر وقت وہ اگر شیشہ دیکھتا رہے گا اور ہیرو کی نظر سے خود کو دیکھتا رہے گا تو میری تعریف کون کریگا. انہوں نے کہا اس لئے میں نے سوچ رکھا ہے کہ انڈسٹری سے باہر شادی کروں گی تاکہ وہ میری قدر کرے اور میری تعریفیں کرے اس کے لئے میں‌ہی سب کچھ ہوں،

    سونیا حسین نے کہا کہ” انڈسٹری کے لوگ بہت اچھے ہیں لیکن میرا زرا شادی کے معاملے میں اپنا مزاج ہے.” یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ سونیا حسین پہلے شادی کر چکی ہیں اور ان کی شادی طلاق کی صورت میں‌ختم بھی ہو چکی ہے لیکن اداکارہ اس شادی کے بارے میں‌نہ کسی کو بتاتی ہیں نہ ہی مانتی ہیں ان کا یہی کہنا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی . لیکن اب اداکارہ کا خیال ہے کہ انہوں نے شوبز سے باہر شادی کرنی ہے.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں گی

    عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں گی

    اداکارہ عینی جعفری جو کافی عرصے سے اداکاری سے دور دکھائی دے رہی تھیں، انہوں نے شوبز میں دھماکے دار اینٹری کر دی ہے اور اس بار وہ کسی پاکستانی فلم یا ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گی بلکہ ایک بالی وڈ فلم میں نظر آئیں گی، جی ہاں عینی جعفری بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو فلم کوک کے زریعے کرنے جارہی ہیں. وہ اس ھوالے سے کافی خوش ہیں. انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے آگاہی دی کہ وہ جلد ہی بالی وڈ کی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں ، اس پوسٹ کی تصدیق اس وقت ہوئی جب عینی نے اداکار پال مارلن کی انسٹاگرام اسٹوری ری پوسٹ کی جس میں عینی کو شوٹنگ کے دوران صوفہ پر بیٹھے دیکھا گیا۔

    یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی تھی، اسٹوری سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عینی جعفری بولی وڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ نظر آئیں گیں، انسٹاگرام اسٹوری میں پال مارلن نے بولی وڈ اور فیچر فلم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ٹیم سخت محنت کررہی ہے۔ دوسری طرف عینی جعفری کہتی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرا بالی وڈ میں ڈیبیو ہونے جا رہا ہے امید ہے کہ میرے مداح مجھے میرے بالی وڈ کیرئیر میں بھی سپورٹ کریں گے.

    میرے ساتھ جنسی ہراسانی کے جتنے بھی واقعات ہوئے گھریلو ملازم اس میں ملوث تھے …

    مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

  • مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

    مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

    سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز مردوں کے لئے بہترین جگہ ہے کیونکہ 40 سال کے بعد ان کا کیرئیر مزید مضبوط ہوجاتا ہے جبکہ عورت اگر چالیس سال کی ہوجائے تو اسکا کیرئیر بطور ہیروئین ختم ہوجاتا ہے اور اسکو ماں کے کردار ملنے لگتے ہیں، جبکہ مردوں کا کیرئیر چالیس سال کی عمر میں مزید اچھا اور مضبوط ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا رجحان میں شوبز میں کام کرنے کا دیکھتی ہوں. ہوسکتا ہے کہ وہ شوبز میں آئے لیکن میں اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے کی اجازت نہیں دوں گی .

    انہوں نے کہا کہ شوبز کا روزی رزق ہوائی ہوتا ہے لہذا میں چاہوں گی کہ میری بیٹی شوبز کے علاوہ کسی بھی کیرئیر کو اپنا لے ، مجھےکسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہوگا. انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کا رشتہ وہاں طے کروں گی جہاں شوبز والوں کی عزت اور قدر ہو. کیونکہ بہت سارے گھرانوں میں شوبز کے لوگوں کو پسند ضرور کیا جاتا ہے لیکن انکو اپنی فیملی کا حصہ بناتے وقت وہ ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں ، سو مجھے ایسے لوگ چاہیں جو قبول کریں کہ میری بیٹی ایک ایکٹریس کی بیٹی ہے.

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

    ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

  • جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا سٹار نہیں بننا چاہتی تھی ، یہ تو قسمت تھی تو میں سوشل میڈیا سٹار بن گئی مجھے ٹک ٹاک سے شہرت مل گئی ، ورنہ میں تو پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی ، میرے والد انجم کمال ایک پولیس آفسیر ہیں اور ان کو میں نے شاہانہ زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کو بہت سہولیات اور مراعات ملی ہوئی ہیں وہ دیکھ کر میں‌بہت زیادہ متاثر ہوتی ہوں ، اسی لئے میری خواہش رہی کہ میں پولیس آفیسر بنوں .

    انہوں نے کہا کہ میں کسی پولیس آفیسر سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی ، اور یہ خواہش بھی اسی لئے رہی کہ میں نے پولیس آفیسرز کو مراعات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہوں تو اس کےلئے بھی میں خدا کی بہت شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے اتنی عزت دی . انہوں نے کہا کہ شہرت عزت ذلت سب اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جس کو جو چاہے نوازے یہ اسکے فیصلے ہیں . یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی لڑکی ہیں، ان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

  • شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اب شادی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، میں نے ایک بار پہلے بھی شادی کا ارادہ کر لیا تھا، میری منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن میں نے بعد ازں شادی کرنے کا ارادہ موخر کر دیا، لیکن اب کی بار میں شادی کرنے کے لئے تیار ہوں اب کی بار ارادہ موخر نہیں کرو گی، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جو میرا جیون ساتھی ہو وہ مجھے سمجھتا ہو ، ہم دونوں میں کمال کی زہنی ہم آہنگی ہو، انہوں نے کہا کہ شادی پیسے دولت سے نہیں چلتی بلکہ دونوں پارٹنرز کی زہنی ہم آہنگی سے چلتی ہے.

    انہوں نے کہاکہ” ابھی تک مجھے میرے مطلب کا انسان نہیں ملا،” لیکن شادی کا ارادہ کر چکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہونے چاہیں ضرور لیکن شناخت اپنی اپنی ہونی چاہیے. انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں، جب جو دل کرتا ہے کر لیتی ہوں، لیکن اچھی اور اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے ساتھ آتی ہوں مداح مجھے ویلک کرتے ہیں.
    انوشے اشرف کب شادی کریں گی اس حوالے سے انہوں نے نہیں بتایا تاہم یہ بتا دیا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں.

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی سوچ پر بہت زیادہ حیرت ہوتی ہے، کبھی میرے کپڑوں پر اعتراض صرف اس لئے کرتے ہیں کیونکہ میں جوان بچوں کی ماں ہوں ، اور کبھی کہتے ہیں کہ تم اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ لگتی ہو، اب اگر میں اپنے بیٹے کی ماں نہیں‌لگتی کم عمر لگتی ہوں تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟ میں نے اگر جلدی شادی کر لی بچے پیدا کر لئے تو اس میں میرا کیا قصور ہے. میں اور میرا بیٹا اکثر کہیں جاتے ہیں تو ہمیں ایسے جملے سننے کو ملے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ایک بار میں باہر کے ملک میں تھی بیٹے کے ساتھ شاپنگ کی تو کائونٹر پر ہم بل کی ادائیگی کررہے تھے ، ”کائونٹر پر موجود شخص نے میرے بیٹے کو اشارہ کر کے کہ کہا کہ اپنی گرل گرینڈ کو بھی کچھ لے دو”، تو میں نے ہنس کر کہا کہ میں اسکی ماں ہوں. شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے سوشل میڈیا کے منفی پراپگینڈوں پر کچھ نہیں ملتا تو میرے کپڑوں ، میرے بچوں پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں. میں ان سب چیزوں سے خود بھی دور رہنا چاہتی ہوں اور بچوں کو بھی دور رکھنا چاہتی ہوں .

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

  • لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا تھا، اور یہ آڈیشن کئی برس پہلے دیا تھا ، اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس فلم کا نام کیا رکھا جائیگا. میں نے آڈیشن دیا لیکن مجھے کوئی جواب نہ ملا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آڈیشن دینا بہت اچھی بات ہوتی ہے اس سے آپ کو اور ڈائریکٹر کو سمجھ آجاتی ہے کہ جس کو کاسٹ کرنے کی خواہش کی جا رہی ہے وہ اس کردار کے لئے موزوں بھی ہے یا نہیں. کیارا نے کہا کہ مجھے آڈیشن دینے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی.

    انہوں نے کہا کہ ”فلم کو بنانا اس میں کام کرنا یہ سب ایک ٹیم ورک ہوتا ہے” اور جو جس کردار کےلئے موزوں ہو اس کو ہی کاسٹ کیا جانا چاہیے. کیارا نے کہا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا میں اگر نہیں بھی کاسٹ کیا گیا تو کوئی بات نہیں کرینہ کپور نے بہت اچھے سے کردار کو نبھایا ہے ، میں‌کرینہ اور عامر خان دونوں کو بے حد پسند کرتی ہوں. واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا گزشتہ برس اگست میں ریلیز کی گئی ، فلم نے باکس آفس پر شدید ناکامی کا منہ دیکھ.ا اور اس ناکامی کا عامر خان نے بہت صدمہ لیا.

    کاجول اپنی بیٹی کو کیا دعا دیتی ہیں ؟

    فلموں کی ناکامی سے گھبراتا نہیں روہت شیٹی

    اننیا پانڈے اور آدیتیہ رائے کپور کے افئیر کی خبریں

  • وڈیو فیک ہے میرا نیلم منیر سے افئیر نہیں ہے احسن خان

    وڈیو فیک ہے میرا نیلم منیر سے افئیر نہیں ہے احسن خان

    اداکار احسن خان نے کہا ہےکہ میری شادی کو 16 سال کا عرصہ بیت چکا ہے میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں بہت زیادہ خوش ہوں. میری اہلیہ بہت اچھی ہیں اور میرا بہت خیال رکھتی ہیں، میں نے اپنے کیرئیر میں سکینڈلز سے بچنے کی بہت کوشش کی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ جھوٹے سے سکینڈلز بنتے رہتے ہیں، لیکن میرا کبھی بھی کسی کے ساتھ کوئی افئیر نہیں رہا ہاں میری دوستی سب کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی کام کی حد تک .

    اداکار نے کہاکہ ”جو وڈیو میری اور نیلم منیر کی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ جھوٹی ہے جعلی ہے” ، وہ بنائی گئی ہے لیکن مجھے ایسی وڈیوز سے فرق نہیں‌پڑتا. انہوں نے کہاکہ نیلم منیر کے ساتھ اچھی دوستی ہے ان کے ساتھ میں نے بہت سارا ام کیا ہے وہ بہترین انسان ہیں لیکن میرا اور ان کا افئیر نہیں ہے جنہوں نے ہماری جعلی وڈیو بنائی ہے ان کو شرم آنی چاہیے. میں تو حیران ہوتا ہوں ایسے لوگوں پر جو دوسروں کو ڈیمیج کرنے کےلئے گھٹیا حرکتیں کرتے رہتے ہیں. میری اہلیہ مجھ پہ بہت اعتماد کرتی یں لہذا مجھے ایسی جعلی وڈیوز کی پرواہ نہیں ہے.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • بچہ پیدا نہیں کروں گی صنم سعید

    بچہ پیدا نہیں کروں گی صنم سعید

    اداکارہ صنم سعید جنہوں نے محب مرزا کے ساتھ شادی کی ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اب بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی ، بچہ پیدا کرنے کی میری خواہش ہی نہیں رہی ، بلکہ اب میں‌یہ چاہتی ہوں کہ میں کسی بے سہارا بچے کو گود لیکر اسکو پالوں ، انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچے کو گود لینا ایک بہت بڑا کام ہے اور میں اب یہ کام کروں‌گی، میں خود سے کسی بچے کو دنیا میں نہیں‌لانے والی. انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو دوسروں کے پیچھے لگے رہتے ہیں اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کون اپنی زندگی میں کیا کررہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ جو باتیں آپ کو فائدہ دیتی ہیں انکی معلومات لینا اچھی بات ہے لیکن کسی کی شادی طلاق بچوں کے بارے میں جاننے کی ٹوہ میں رہنا اچھی بات نہیں ہے. یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرکے پہلے اسکو مخفی رکھا اس کے بعد دنیا کو بتایا. جب آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی ٹوٹی تو صنم سعید کو ہی وجہ بتایا گیا اور بعد ازاں یہ ثابت بھی ہو گیا کیونکہ محب اور صنم نے شادی کر لی.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا