Baaghi TV

Tag: actress

  • خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

    خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

    اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ایسی ہیروئنز بھی موجود ہیں جو شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنے جھوٹے سکینڈلز زخود بنواتی ہیں تاکہ وہ ہر طرف ڈسکس ہوں. اور انہیں وہ شہرت ملے جس کا ان کو خواب ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے شہرت حاصل کرنے کےلئے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے، مجھے آج تک جتنا بھی کام ملا ہے، وہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے ملا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے بے حد مطمئن ہوں.

    میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلمیں میری پہچان ہیں اور میں فلموں سے کبھی بھی الگ نہیں ہو سکتی” آج بھی اگر مجھے اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی”، فلموں نے مجھے بہت نام دیا میں آج جو کچھ بھی ہوں فلموں کی ہی بدولت ہوں اور میرے مداحوں کا پیار مجھے شوبز انڈسٹری سے الگ نہیں ہونے دیتا. انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں جو فلمیں بنی اور جو ان کو لوگوں کا ریسپانس ملا وہ آج بھی یاد کروں تو دل خوش ہو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں کام کیا بہت اچھا لگا.

     

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • اداکارہ بننے کے بعد پتہ چلا اچھا گا لیتی ہوں نمرہ خان

    اداکارہ بننے کے بعد پتہ چلا اچھا گا لیتی ہوں نمرہ خان

    اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ میں بچپن سے ہی ٹام بوائے ہوں ، میرے سارے شوق لڑکوں جیسے تھے میں ڈریسنگ بھی ویسی ہی کرتی تھی. انہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ بننے کے بعد پتہ چلا کہ میں تو بہت اچھی گلوکارہ بھی ہوں اور گلوکاری تو میں زیادہ اچھی کر لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ہر کسی کی اداکاری سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں لیکن میں صنم سعید کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں، مجھے اگر ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو ضرور کروں گی.

    انہوں نے کہا کہ میری انڈسٹری میں بہت ساری دوستیاں نہیں ہیں میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، کام کرکے گھر چلی جاتی ہوں ، پارٹیوں کا بھی بہت کم حصہ بنتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اشنا شاہ انڈسٹری میں میری بہترین دوست ہیں لیکن ہمارا ملنا ملانا کم ہی ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میری توجہ ابھی پوری طرح میرے کیرئیر پر ہے اور مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے دیکھ کر پہچان لیتے ہں . یاد رہے کہ نمرہ خان نے کچھ عرصہ پہلے شادی کی تھی اور وہ شادی ناکامی سے دوچار ہو گئی تھی اس شادی کی ناکامی کے بعد نمرہ کافی پریشان رہیں.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • نور جہاں کی پہنی ہوئی ساڑھی خریدی آج بھی پہنتی ہوں بشری انصاری

    نور جہاں کی پہنی ہوئی ساڑھی خریدی آج بھی پہنتی ہوں بشری انصاری

    سینئر اداکارہ بشری انصاری کہتی ہیں کہ کس کو معلوم نہیں ہے کہ میں نورجہاں کی بہت بڑی مداح ہوں ، میں ان کی نقل اتارتی تھی تو جو داد ملتی تھی بہت اچھا لگتا تھا، مجھے کبھی بھی نورجہاں نے اس وجہ سے ڈانٹا نہیں تھا. ان کو دیکھ کر ساڑھیاں پہننے کا شوق ہوا ، ان کی وفات کے بعد میں نے انکے گھر والوں سے ان کی ایک ساڑھی خریدی ، وہ ساڑھی آج بھی میرے پاس ہے اورمیں اکثر پہنتی ہوں اور بہت اچھا محسوس کرتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ صرف میں‌ہی نہیں میری بہنیں بھی ساڑھیاں پہننے کی شوقین رہی ہیں سب آج بھی ساڑھیاں پہنتی ہیں. ”مجھے ساڑھی پہن کر اپنا آپ بہت اچھا لگتا ہے”. بشری انصاری نے کہا کہ میری بہنیں بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں وہ جب کبھی بازار میں جاتیں تو لوگ مڑ مر کر انہیں دیکھتے تھے، میں کوئی بہت خوبصورت نہیں تھی میری رنگت زرا سانولی تھی اس لئے میرے گھر والے مجھے کلو کہا کرتے تھے. بشری انصاری نے کہا کہ ساڑھی بہت ہی باوقار لباس ہے جس کو پہن کر میں بہت زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں .یاد رہے کہ بشری انصاری نے اپنے گھر کے کمرے میں نورجہاں کی تصویر لگا رکھی ہے وہ انکو دیوانہ وار پسند کرتی ہیں.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی جو کہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں وہ اپنی شادی کا جشن منانے کےلئے مالٹا پہنچ گئی ہیں اور وہاں سے لمحہ بہ لمحہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر رہی ہیں. انسٹاگرام پر کومل رضوی کی فیملی کی طرف سے خوشی میں ناچنے گانے جھومنے اور جشن منانے کی تصاویر گلوکارہ کے بھائی نے شئیر کیں.ان تصاویر اور ویڈیوز کا کیپشن میں انہوں نے اپنی بہن اور بہنوئی کو شادی کے اس پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔ان ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ مالٹا میں منعقد شادی کی تقریب میں کومل رضوی نے غیر رسمی سفید رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سیاہ رنگ کے کوٹ اور پینٹ میں نظر آئے۔

    ”مالٹا میں ہونے والی شادی کی اس تقریب میں عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی”۔یاد رہے کہ کومل رضوی اس سے قبل بھی شادی کر چکی ہیں لیکن ان کی شادی ناکامی سے دوچار ہو گئی تھی. تاہم وہ اپنی نئی شادی سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں اور میرا بہت خیال رکھتے ہیں. ان کا کہنا ہےکہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جس کی ترجیحات میں اسکی فیملی ہے.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • مجھے رونے دھونے والے کردار نہیں دئیے گئے ماہ نور بلوچ کا شکوہ

    مجھے رونے دھونے والے کردار نہیں دئیے گئے ماہ نور بلوچ کا شکوہ

    سینئر اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کیا ہے وہاں اور یہاں کام کرنے کے انداز میں بہت زیادہ فرق ہے. انہوں نے کہا کہ وہاں اگر اداکار رونے کا سین کرتا ہے تو اسکو ایک گھنٹہ بعد میں آرام کرنے دیا جاتا ہے ، یہاں تو مرنے کا سین شوٹ کروانے کے بعد شادی کا سین ریکارڈ کروایا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بہت سارے کردار کئے لیکن مجھے ہٹ کر کردار نہیں دئیے گئے.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے رونے دھونے والے کردار دئیے ہی نہیں گئے کہا جاتا تھا کہ آپ شکل سے امیر لگتی ہیں”، آپ غریب نہیں لگتیں نہ ہی آپ مظلوم دکھائی دیتی ہیں تو ہم کیا آپ کو روٹین سے ہٹ کر کردار دیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج جیسا کام ہو رہا ہے میں وہ نہیں کر سکتی. ہاں جب میرے پاس روٹین سے ہٹ کر کوئی کردار آئیگا تو میں یقینا اسکو کروں گی. لیکن اگر مجھے لگے گا کہ مجھے آفر کیاجانے والا کردار ویسا ہی ہے جیسا کام ہو رہا ہے تو میں معذرت کر لوں گی.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • آج بھی پاکستان کا دورہ کرنا اچھا لگتا ہے شبنم

    آج بھی پاکستان کا دورہ کرنا اچھا لگتا ہے شبنم

    سینئر اداکارہ شبنم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے پاکستان کا دورہ کرنا اچھا لگتا ہے، میں نے زندگی کے 30 سال یہاں گزارے ہیں پاکستان کی یاد میرے دل میں بسی ہوئی ہے. پاکستان میں‌جتنا عرصہ بھی رہی بہت مصرو وقت رہا، وہ میری زندگی کا سنہری ترین دور تھا. انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کا دورہ کرکے دل خوش ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بہت اچھی فلمیں‌بن رہی ہیں اور بڑے بجٹ کی فلمیں بن رہی ہیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ اس کی بڑی مثال ہے.

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فنکار کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی آج بھی پاکستان میں اچھے کردار آفر ہوں تو یقینا کروں گی. انہوں نے کہا کہ ”پاکستانی فلمیں آج بھی میں دیکھتی ہوں فارغ اوقات میں یوٹیوب پر اپنے دور کی فلمیں لگا کر دیکھتی اور خوش ہوتی ہوں.” یاد رہے کہ فلمسٹار شبنم کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں کے کریڈٹ پر لازوال فلمیں ہیں ان کی اداکاری آج بھی ان کے مداحوں کے زہنوں پر نقش ہیں . شبنم اپنے ملک بنگال میں رہتی ہیں لیکن انہوں نے پاکستانی فلموں سے ڈھیروں ڈھیر شہرت سمیٹی.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • نعمل خاور جو مرضی کرے کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں نعمل خاور

    نعمل خاور جو مرضی کرے کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں نعمل خاور

    اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نعمل خاور نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے یا نہیں کروائی اس میں کسی کو کیا مسئلہ ہے. نعمل خاور پر اس وقت جس قسم کی تنقید ہو رہی ہے وہ بے جا ہے کیونکہ انہوں نے جو بھی کیا ہے اپنے چہرے کے ساتھ کیا ہےاس میں کسی کا نقصان تو نہیں ہوا؟ نعمل خاور ہوں یا کوئی بھی آرٹسٹ‌ہر ایک کی پرسنل لائف ہوتی ہے اس میں‌مخل ہونا مناسب بات نہیں ہوتی. نعمل خاور کی میں نے تصاویر دیکھی ہیں وہ کافی دلکش لگ رہی ہیں،

    اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ”انہوں نے اپنی آنے والی سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ فلم سے متعلق زیادہ باتیں نہیں بتا سکیں گے”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ’عمرو عیار‘ کے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، وہ پاکستان کے پہلے سپر ہیرو بنیں گے جب کہ فلم میں سپر ولن بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تک انہوں نے اپنے کسی کردار سے متعلق ایسا نہیں سوچا کہ انہیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    ان کے مطابق انہوں نے تمام کردار سوچ سمجھ کر کیے اور انہیں اپنے تمام کرداروں سے محبت ہے۔

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    اداکارہ ایمن خان جنہوں نے شادی کے بعد شوبز میں واپسی نہیں کی ، وہ اپنے بچوں اور گھر پر خوب توجہ دے رہی ہیں. وہ ہیں آج کل بہت پریشان ، ان کی پریشانی کی اصل وجہ ان کا بڑھتا ہوا وزن ہے. پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا بہت زیادہ وزن بڑھ گیا جو کہ ان کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا. تفصیلات کے مطابق اب کہا جا رہا ہے کہ ایمن خان اپنے وزن میں کمی کو لیکر کافی کوشاں ہیں.

    انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کےلئے کوششیں شروع کر دی ہیں اور ”وہ ایکسرسائز اور ڈائیٹ بھی کررہی ہیں” اور مسلسل ایسا کرنے کے بعد ان کو خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا. تاہم ایمن خان نے بھی ٹھان لی ہے کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرکے ہی دم لینا ہے. یاد رہے کہ ایمن خان نے اداکار منیب بٹ سے شادی کی اور شادی کے بعد انہوں نے مکمل طور پر خود کو اداکاری کی دنیا سے دور کر لیا ہے اور مستقبل قریب میں ان کا بالکل بھی اداکاری کی طرف آنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن انٹرویو دیتی ضرور نظر آتی ہیں. جبکہ منیب بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایمن کو اداکاری سے منع نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے اداکاری نہیں کر رہیں .

    لو میں تھریڈ پر آ گیا وہاج علی

    مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می” ریلیز

  • نکاح نامے کی تمام شقوں کو شوہر کے ساتھ ڈسکس کروں گی ماورا حسین

    نکاح نامے کی تمام شقوں کو شوہر کے ساتھ ڈسکس کروں گی ماورا حسین

    اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شادی کب کررہی ہوں اس بارے میں ابھی نہیں سوچا لیکن جب وقت آئے گا تو اپنے ساتھی کے ساتھ نکاح نامے کی تمام شقوں پر بات کروں گی، کیونکہ دونوں کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میں کس سے شادی کروں گی ، جب مجھے ملے گا تومیں سوشل میڈیا پر یقینا اپنے مداحوں کو آگاہی دوں گی. انہوں نے کہا کہ میں ایسی کہانیاں کرتی ہوں‌جن سے معاشرے کو مثبت پیغام ملے، میں ایسے سکرپٹ بالکل نہیں کرتی جن سے معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچے. میں نے ڈرامہ سیریل نیم میں زمل کا کردار اس لئے چُنا کیونکہ اس میں ایک ایسی لڑکی دکھائی گئی ہے جو خواتین کے حقوق اور انکی خود مختاری کی بات کرتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”پیار اور محبت غلط بات نہیں ہے لیکن یہ سوچنا کہ ہم محنت بھی نہ کریں اور کوئی شہزادہ ہمیں بچا لے گا، یہ بے وقوفی والی بات ہے”، ہمارے معاشرے میں لڑکیاں ایسے سوچتی ہیں۔ماورا نے کہا کہ پیار و محبت میں پاگل ہوجانا غلط ہے، محبت ایک دوسرے کی زندگی میں دخل اندازی کرنا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک پُرسکون احساس ہے، آپ کا ساتھی یہ سمجھے کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے اور آپ کس چیز کے لیے پرُجوش ہیں.

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

  • طوبی انور نے پرستاروں کا کیا شکریہ ادا

    طوبی انور نے پرستاروں کا کیا شکریہ ادا

    داکارہ طوبی انور نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں‌کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی کو جس طرح سے لوگ پسند کر رہے ہیں وہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے. حالیہ قسط کو دیکھ کر بہت سارے لوگ روئے ہیں اور یقین کیجیے کہ ہم بھی اس کو شوٹ کرتے ہوئے بہت روئے. آپ خود اندازہ کر لیں، اگر آپ دیکھ کر رو رہے ہیں تو شوٹ کرتے وقت ہم کتنے جذباتی ہوئے ہوں گے. طوبی انور نے کہا کہ آئندہ اقساط بہت اچھی ہوں گی.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ لوگ ہمیں اپنی پسند کے حوالے سے فیڈ‌ بیک تو دے رہے ہیں ، لیکن ہمیں‌آپ یہ بھی بتائیے کہ آپ اس ڈرامے میں مزید کیا دیکھنا چاہتے ہیں. اس ڈرامے کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے اور” مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر گھر میں یہ سب کچھ ہے جو اس ڈرامے میں دکھایا جا رہا ہے.” میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ آپ سب کا شکریہ ادا کر سکوں، آپ سب اس ڈرامے کو یونہی پسند کرتے رہیے اور آخر تک اس ڈرامے کے ساتھ جڑے رہیے ہم آپ کے لئے مزے مزے کی اقسا لاتے رہیں گے.

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی