Baaghi TV

Tag: actress

  • میرب علی نے سنایا بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ

    میرب علی نے سنایا بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ

    اداکارہ و ماڈل میرب علی نے ایک واقعہ سنا کر کر دیا ہے سب کو حیران، جی ہاں اداکارہ نے وہ واقعہ سنایا جب وہ محض دس ماہ کی تھیں. انہوں نے کہاکہ جب میں 10 ماہ کی تھی تو رات میں بہت رویا کرتی تھی، ان کے نانا انہیں کپڑے میں لپیٹ کر رات میں گھمایا پھرایا کرتے تھے تاکہ میں سو سکوں، ایک دن نانا مجھے گھر سے باہر لے کر گلی میں نکلے، گلی میں سناٹا تھا اور ایک دور کھڑی کالے رنگ کی بلی مجھے اور میں اسے دیکھ رہی تھی۔

    اداکارہ بتاتی ہیں کہ یہ قصہ مجھے یاد رہ گیا اور اس وقت دوبارہ یاد آیا جب میری عمر 15 سال تھی، انہوں نے کہا کہ” میرے ساتھ بہت مرتبہ ایسے پراسرار واقعات پیش آچکے ہیں”.وہ کہتی ہیں کہ مجھے آسیب زدہ چیزوں کی عادت ہو چکی تھی اور میں ان سے اکثر کہا کرتی تھی کہ پلیز مجھے سونے دیں، یوں میرے دل سے ان چیزوں کا ڈر نکل چکا تھا اور میں ان کے ساتھ کمفرٹیبل تھی. لیکن اب میں‌ٹھیک ہوں اب ایسے معاملات نہیں ہیں کہ میں ڈرتی رہوں یا مجھے کوئی ڈرائونی چیز یاد رہ جائے یا میرے دل میں بیٹھ جائے. یاد رہے کہ میرب علی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

    ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی جو کہ سوشل میڈیا پر فین فالونگ ہونے کی وجہ سے کام ملنےکو سخت ناپسند کرتی ہیں، وہ اب خود بھی رہنے لگی ہیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک. گزشتہ دنوں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیوشئیر کی جس میں انہیں پنجابی ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شرم مگر نہیں آتی۔اداکارہ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ کئی لوگ ہیں جنہیں انگلش بھی آتی ہے، فارسی بھی آتی ہے، پنجابی بھی آتی ہے پر شرم نہیں آتی۔

    ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ثالے سرحدی پہلے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں تھیں‌لیکن جب سے انہوں نے دیکھا ہے کہ ”سوشل میڈیا پر جو جتنا متحرک ہو گا اتنا ہی اسکو کام ملے گا”. تب سے وہ بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہنے لگی ہیں. یاد رہے کہ ژالے سرحدی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اب بھی وہ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں کام دیا نہیں جاتا اسکی وجہ وہ خود اپنے انٹرویو میں بیان کر چکی ہیں.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • لڑکوں کے لئے بشری انصاری کا اہم پیغام

    لڑکوں کے لئے بشری انصاری کا اہم پیغام

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے، جہیز اس ملک میں بہت بڑا مسئلہ ہے اگر لڑکی کے والدین بہت زیادہ جہیز دینے کی طاقت نہیں رکھتے ، تو ان کی لڑکی کے بالوں میں چاندی اتر آتی ہے. انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کہ وہ سٹیپ لیں، اور اپنے والدین سے کہیں کہ ہم نے جہیز نہیں لینا ، اگر وہ سخت مزاج بن جائیں کہ ہم نے جہیز نہیں لینا تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر والوں سے کہیں کہ والدین اپنی لڑکی زندگی بھر کے لئے آپ کے خاندان کو دے رہے ہیں، اس نے نسل چلانی ہے، ایک تو وہ لڑکی دیں اور جہیز بھی دیں تو یہ زیادتی ہے.

    بشری انصاری نے کہا کہ جہیز کے لین دین کی صورتحال کو صرف لڑکے ہی بدل سکتے ہیں. لہذا میں تو یہی ریکویسٹ کروں گی کہ حالات کو بدلیں لڑکی کے والدین کے لئے آسانیاں کریں، بہت ساری لڑکیاں صرف اس لئے بیٹھی رہ جاتی ہیں کیونکہ ان کے والدین لمبا چوڑا جہییز نہیں دے پاتے.بشری انصاری نے کہا کہ جہیز کا لین دین یہ سب ہندوانہ رسمیں ہیں ہمیں ان کو فالو نہیں کرنا چاہیے.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • آج کل سین ہو رہا ہوتا ہے اورایکٹرز فون کے ساتھ لگے ہوتے ہیں سنگیتا

    آج کل سین ہو رہا ہوتا ہے اورایکٹرز فون کے ساتھ لگے ہوتے ہیں سنگیتا

    معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیلی فونز نے بہت کام خراب کر دیا ہے کیونکہ ایکٹرز فون پر لگے رہتے ہیں ان کو ہوش ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کام بھی کرنا ہے، ان کو کہنا پڑتا ہے کہ بھئی سین ہے فون چھوڑ دو، میں اپنے کام کے دوران اپنے فون کو ہاتھ نہیں لگاتی، جب کٹ ہو تب فون کو چیک کرتی ہوں، یہ ٹیلی فون کے سلسلے نے کام کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ کہا کہ آج کی اداکارائیں سب اچھا کام کررہی ہیں لیکن بات ہے توجہ کی .

    میں‌نے اپنے دور میں‌ جب بطور ہیروئین کام کیا تو وقت پر سیٹ پر آتی تھی ، آج بھی وہی روٹین ہے سب سے پہلے اٹھتی ہوں پھر سب کو جگاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بھئی چلو اٹھ جاو کام پر چلو. یہ چیزیں نوجوان نسل میں نہیں ہے.میں نے اپنے کام کا طریقہ کار نہیں بدلہ آج بھی سیٹ پر سب سے پہلے ہوتی ہوں اور میرے آنے کے بعد میرے اسسٹنٹس آ رہے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج کل میری طبیعت کچھ ناساز ہے میں دوائیاں کھا رہی ہوں بہت جلد مکمل صحیتاب ہو جائوں گی .

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں اس کا سہرا سلمان خان کے سر ہے. اگر وہ میری حوصلہ افزائی نہ کرتے تو شاید میں‌ہیروئین بننے کا سوچتی بھی نا . میرا ون 90 کلو تھا سلمان خان نے مجھے دیکھا تو کہا کہ تم اپنا وزن کم کرو تم بہت اچھی لگو گی. انہوں نے مجھے نصیحت کی ان کی نصیحت میرے کام آگئی. میں جتنی موٹی تھی اس میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں ہیروئین بن سکتی ہوں.

    سوناکشی سنہا نے کہا کہ بالی وڈ‌نے جس طرح سے مجھے ویلکم کیا میں اسکے لئے شکر گزار ہوں مجھے آئیڈیا نہیں تھا کہ میری پہلی فلم ہی مجھے راتوں رات سٹار بنا دے گی. سوناکشی سنہا نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسے کردار کروں جس میں اداکاری کا مارجن ہو. انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر فلم میں‌آئٹم نمبر ہو. کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق آئٹم نمبر ہو تو اس میں بالکل بھی برائی نہیں ہے. یاد رہے کہ سوناکشی سنہا کی پہلی فلم سلمان خان کے ہی ساتھ تھی اس فلم نے ان کو نمبر ہیروئنز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا تھا،

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • کون سی نئی ہیروئین نخرے والی ہے غنا علی نے بتا دیا

    کون سی نئی ہیروئین نخرے والی ہے غنا علی نے بتا دیا

    اداکارہ غنا علی جو شادی کے تین سال کے بعد دوبارہ سے ایکٹنگ کی دنیا میں آئی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک نے ایسی لڑکی دیکھی ہے جو بہت نخرے دکھاتی ہے، وہ سینئرز کے سامنے لڑکوں کو بلوا کراپنے پائوں دبواتی ہے کبھی کچھ کرتی ہے کبھی کچھ کرتی ہے بس شو آف کرتی رہتی ہے. میزبان نے جب ان سے جب غنا علی سے پوچھا کہ وہ لڑکی کون ہے تو انہوں نے کہا کہ وہی جو اپنے کپڑوں سے تنگ ہے.

    وہ نئی ہیروئین ہے اور نہایت چھوٹے کپڑے پہن کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر تصاویر شئیر کرتی رہتی ہے. میزبان نے اصرار کیا کہ اس کا نام بتائو تو انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس لڑکی کو جب انڈسٹری میں وقت ہو جائیگا ، وہ کام کو سمجھنے لگ جائیگی ، انڈسٹری کو سمجھنے لگ جائیگی اور اسکی شادی ہوجائیگی تو اسے سمجھ آجائیگی. انہوں نے کہا کہ ”جب نئی نئی لڑکیاں انڈسٹری میں آتی ہیں تو ان کا مزاج کچھ اور ہوتا ہے” تھوڑا وقت جب انڈسٹری میں گزار لیتی ہیں تو ان کو معاملات کی سمجھ آتی ہے. غنا علی نے میزبان کے بار بار اصرار کرنے پر بھی اس ہیروئین کا نام نہیں بتایا.

    علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

  • دوسری شادی کیوں کی عروج ناصر نے بتا دیا

    دوسری شادی کیوں کی عروج ناصر نے بتا دیا

    اداکارہ عروج ناصر جنہوں نے پہلی شادی اداکار نعمان مسعود کے ساتھ کی ان میں سے انکی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں میں شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، نعمان مسعود سے راہیں جدا کرنے کے بعد زویا ناصر کو دوسری شادی کی آفر کیسے آئی اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی تھی میری ایک بیٹی بھی ہے اس کےلئے میں فکر مند رہتی تھی، میرے دوسرے شوہر میرے اسکول فیلو رہ چکے ہیں سکول کے دور میں ہماری بہت دوستی تھی لیکن جب ہمارا سکول ختم ہوا تو ہم اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے،

    ”میرا شوہر لندن میں رہتا تھا اس کے تین بچے ہیں لیکن اسکی بیوی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب چل رہے تھے” تو انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کر لیا کیونکہ میں بھی طلاق یافتہ تھی اور مجھے بھی سہارے کی ضرورت تھی. انہوں نے کہا کہ میں‌اس وقت ایک بہترین زندگی بسر کررہی ہوں.اور میرا دوسرا شوہر بہت اچھا ہے وہ میرا اور میری بیٹی کا بہت خیال رکھتا ہے.

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • سنجیدہ شیخ پھنسی مشکل میں

    سنجیدہ شیخ پھنسی مشکل میں

    اداکارہ سنجیدہ شیخ جو کہ انڈین ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنی اور اپنی بیٹی کی چند تصاویر شئیر کی ہیں، سوشل میڈیا پر. ان تصاویر میں‌وہ اپنی بیٹی کو سوئمنگ سکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر شئیر کیں تو ان پر شدید تنقید ہونے لگی، سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر دیکھ کر بھڑ ک اٹھے ، کہنے لگے کہ مسلمان ہو کر تم ایسی حرکتیں کرتی ہوں ایسا لباس پہنتی ہو تمہیں شرم نہیں آتی .

    سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سنجیدہ شیخ کو شرم دلائی اور کہا کہ کچھ نہیں تو اپنے مذہب کا ہی پاس رکھ لو. کسی نے کہا کہ بیٹی کو ابھی سے ایسی حرکتیں سکھا رہی ہو، ”جہاں بہت سارے صارفین نے تنقید کی وہیں سنجیدہ کی تعریف بھی ہوئی اور کہا گیا کہ وہ ایک بہترین ماں ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں”. یاد رہے کہ سنجیدہ شیخ کہتی ہیں کہ میں اپنی بیٹی کو بااعتماد اور خود مختار بنانا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ وہ دنیا کا ہر معاملے میں ڈٹ کر مقابلہ کرے.

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • حالیہ دور میں سٹار بننا آسان ہے انوشے اشرف

    حالیہ دور میں سٹار بننا آسان ہے انوشے اشرف

    معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کل سٹارز بننا بہت آسان ہے، سوشل میڈیا پر آج جس کے فالورز زیادہ ہوں وہ سٹار بن جاتا ہے اور اسکو کام بھی مل جاتا ہے. یہ بات ماننی پڑے گی کہ سوشل میڈیا اس وقت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے. انوشے اشرف نے کہا کہ بہت سارے منجھے ہوئے فنکاروں کو کام اس لئے نہیں‌ملتا کیونکہ ان کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز نہیں ہوتے.

    انوشے اشرف نے کہا کہ میں نے بطور وی جے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، میرے ساتھ ماہرہ خان بھی تھیں اور بھی اداکارائیں تھیں لیکن سب بعد میں اداکاری میں آ گئیں ، لیکن میں نے میزبانی نہیں چھوڑی ، مجھے اداکاری میں دلچپسی نہیں تھی ، اس لئے میں نے میزبانی میں اپنا نام بنانے کےلئے محنت کی .” انہوں نے کہا کہ اداکاری برا کام نہیں ہے لیکن میری دلچپسی نہیں ہے” اسلئے اداکاری کے بڑے بڑے پراجیکٹس رد کر دئیے. یاد رہے کہ انوشے اشرف نے کچھ عرصہ اداکاری بھی کی، لیکن میزبانی کی طرف ان کا رجحان زیادہ نظر آیا اور اب انہوں نے خود بھی بتا دیا ہے کہ وہ اداکاری میں زیادہ نظر کیوں نہیں آتیں.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    انڈین پنجابی اداکارہ سرگن مہتا نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انسان جب فیصلے کرتے وقت بہت زیادہ دماغ لڑائے تو ایسے فیصلے اکثر غلط ہوجایا کرتے ہیں. اس لئے انسان کو بس خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے فیصلے کر لینے چاہیں. سرگن مہتا نے کہا کہ میں نے ہمشہ فیصلہ کرتے وقت اپنے رب کی رضا اس میں شامل کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی کوئی پراجیکٹ سائن کرنا ہوتا ہے تو مجھے کہا جاتا ہے کہ فلاں ہیرو کی فلمیں فلاپ تھیں وہ اس پراجیکٹ کا حصہ ہے.

    مجھےیہ کہا جاتا ہے یہ نہ کرو وہ نہ کرو، میں کیا کرتی ہوں کہ میں خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ہاں کر دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ”انسان بہت زیادہ سوچنے کی بجائے سرنڈر کر کے بس اپنے فیصلے کی ڈوریاں اللہ کے ہاتھ دے دے. سب اچھا ہوتا ہے سب اوکے کی رپورٹ ہوتی ہے”. یاد رہے کہ سرگن مہتا انڈین پنجابی فلموں کی معروف ہیروئن ہیں، ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، ان کی پنجابی فلمیں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں اور وہ جتنی انڈیا میں‌مقبول ہیں اتنی ہی پاکستان میں بھی مقبول ہیں.

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو