Baaghi TV

Tag: actress

  • مجھے یمنہ اور ریٹڈ لگتی ہے تو کہہ دیا نادیہ افگن

    مجھے یمنہ اور ریٹڈ لگتی ہے تو کہہ دیا نادیہ افگن

    اداکارہ نادیہ افگن نے جب سے یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ کہا ہے ان کی سوشل میڈیا پر کافی کلاس لگی ہوئی ہے، ان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ کیوں کہا ہے اس پر نادیہ افگن نے کہا ہے کہ مجھے یمنہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بس مجھے اوور ریٹڈ لگتی ہے، اس میں مسئلہ کیا ہے؟ آپ نہ مانیں لیکن اپنی مرضی مجھ پر مسلط مت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی مرضی ہوتی ہے وہ جیسا سوچتا ہے بولے وہ جیسا چاہتا ہے کرے کسی دوسرے کا حق نہیں بنتا کہ وہ اس پر اپنی مرضی مسلط کرے. انہوں نے کہا کہ میں‌ہمیشہ وہ کہتی اور کرتی ہوں جو میرا دل کرتا ہے اور آگے بھی میں ایسا ہی کروں گی.

    نادیہ افگن نے کہا کہ ’میں سینئر اداکارہ ہوں اور مجھے اپنی ذاتی رائے رکھنے اور اظہار خیال کرنے کا پورا حق ہے، ”ہر کسی کو اتفاق اور اختلاف کا حق ہے لیکن کسی کو بدتمیزی اور بدسلوکی کا حق نہیں ہے”۔یاد رہے کہ نادیہ افگن کو وہاج علی اور بشری انصاری نے آڑھے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ یمنہ اچھی اداکارہ ہیں نادیہ کو ایسا نہیں کہنا چاہیے بلکہ جونئیرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے.

     

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • کرینہ کپور کے بالی وڈ میں 23 سال مکمل

    کرینہ کپور کے بالی وڈ میں 23 سال مکمل

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سال 2000 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم رفیوجی سے کیا، اس میں ان کے ساتھ ابھیشیک بچن تھے ، اس فلم کو کامیابی ملی اور کرینہ کپور کے کام کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد کرینہ کپور نے پیچھے مڑکر کبھی نہیں دیکھا.کرینہ کپور نے انڈسٹری میں اپنے 23 سال مکمل ہونے پر اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ کی سٹوری میں فلم رفیوجی کا پوسٹر لگایا جس میں کرینہ اور ابھیشیک بچن کو دیکھا جا سکتا ہے. اداکارہ نے ایک پوسٹ بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی ایک ایسی تصویر لگائی جس میں‌دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کی آنکھوں کی نو میک اپ لک ہے.

    انہوں نے اپنے بال باندھ رکھے ہیں‌کرینہ نے کپیشن لکھا کہ 23ط سال پہلے آج کے دن کیمرے کے سامنے . کرینہ کپور کو انڈسٹری میں 23 سال مکمل ہونے پر ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے مبارکباد دی. یاد رہے کہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کی ان کے دو بیٹے بھی ہیں.” ان کا افئیر شاہد کپور کے ساتھ رہا لیکن فلم ٹشن کے سیٹ پر اداکارہ نے سیف علی خان کو دل دے دیایوں شاہد کی بجائے کرینہ کی شادی سیف کے ساتھ ہو گئی.”

     

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، وہ اصل میں پائلٹ بننا چاہتی تھیں ، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جو کہ ان کی بچپن کی ہے، اس میں وہ پائلٹ کا یونیفارم پہن رہی ہیں، چنکی پانڈے ان سے پوچھتے ہیں کہ اننیا کیا کہیں‌پرواز کی تیاری ہے تو وہ کہتی ہیں کہ ہاں جی، چنکی پانڈے پوچھتے ہیں کہ ائیر ہوسٹس بننا چاہتی ہیں بڑی ہو کر یا پائلٹ تو اننیا بغیر سوچے ہی بول دیتی ہیں کہ میں پائلٹ‌بننا چاہتی ہوں.

    ”اننیا پانڈے نے یہ وڈیو لگا کر یاد کیا اپنے بچپن کے دنوں اور اپنی بچپن کے دنوں کی خواہشوں کو”. یاد رہے کہ اننیا پانڈے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں اس کے علاوہ وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، وہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ تو ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ بالی وڈ‌کے ڈائریکٹرز کی وہ نمبر چوائس بنی ہوئی ہیں. اننیا پانڈے کافی بولڈ ہیں اور اس وجہ سے اکثر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے.

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی جانتی ہیں خوب خبروں میں رہنے کا ہنر، وہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتی اور بولتی رہتی ہیں کہ جس سے وہ خبروں میں آجاتی ہے ہیں خوب ڈسکس ہوتی ہیں، حال ہی میں‌انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصویر لگائی جس میں ان کو چرچ میں کھڑے ہو کر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. انہوں نے چرچ میں‌دعا مانگنے کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو ان کی تو جیسے شامل ہی آگئی یا سمجھ لیجیے کہ وہ چاہتی تھیں کہ ڈسکس ہوں تو ٹھیک ویسا ہی ہوا.

    ان مداحوں کو ان کی یہ حرکت پسند نہیں آئی اور انہوں نے لے لیا اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں‌. کسی صارف نے کہا کہ شرم کرو مسلمان ہو تو کسی نے کہا کہ تم عیسائی ہو یا مسلمان ہمیں‌کھل کر تو بتائو. اس پر سعیدہ امتیاز آئیں میدان میں اورکہا کہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ چرچ گئی تھی احترام میں میں نے بھی دعا مانگ لی ، بالکل اسی طرح جیسے میرا دوست میرے ساتھ مسجد میں‌جاتا ہے اور دعا مانگتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہر مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے کسی کے بھی مذہب پر انگلی نہیں اٹھائی جانی چاہیے.

     

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • مہوش حیات ایکشن فلمیں کرنے کی شوقین نکلیں

    مہوش حیات ایکشن فلمیں کرنے کی شوقین نکلیں

    نامور اداکارہ مہوش حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی ایکشن فلمیں بنیں اور مجھے بھی ایسا کوئی رول آفر ہو. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ایکشن فلمیں بنی ہیں‌جن میں خواتین نے ایکشن ہیروئنز کے طور پرکام کیا لیکن ایسی فلموں کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر رہی ہے. میں‌کافی عرصے سے ایسے کردار تلاش کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی فلمیں آفر نہیں‌ہوئیں اگر ہوں گی اور ان کا سکرپٹ اچھا ہوگا تو میں‌یقینا کام کروں گی.

    مہوش حیات نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں کراچی کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرتی ہوں لاہور کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہتی ، ”مجھے آج اگر کوئی اچھا کردار مل جائے اچھی فلم مل جائے تو میں‌کرنے کو تیار ہوں”، انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا کوئی ایسا معاملہ نہیں‌ہے، ہر جگہ اچھے کام کرنے والے موجود ہیں. یاد رہے کہ مہوش حیات اس عید پر تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے وہاج علی کے ساتھ کام کیا ہے. شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا ہے. تیری میری کہانیاں میں ان کی فلم کا نام ہے 123 واں.

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    گلوکار فریحہ پرویز جو ایک عرصے سے گلوکاری اور شوبز سے تھوڑی دور ہیں انہوں نے اپنےایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں پہلے بہت زیادہ دخل اندازی کرنے والی پھوپھو تھی ، لیکن اب نہیں‌ہوں اب زرا میں اپنی حد تک رہتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پھوپھو ہمیشہ بری ہی سمجھتی جاتی ہے اسکا کردار چونکہ نند کا ہوتا ہے لہذا اسکو بری پھوپھو ہی کنسیدڑ کیا جاتا ہے کوئی بات نہیں خیر ہے سب چلتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ نند ہونے کے ناطے آپ بہت اچھے بھی ہوں تو بہت برے ہوتے ہیں . فریحہ پرویز کے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور انہوں نے اس ٔپھوپھو کے حوالے سے جو باتیں کی ہیں ان کو کافی حد تک درست قرار دیا جا رہا ہے. فریحہ پرویز کی اس بات کو تو بہت سراہا جا رہا ہے کہ پھوپھو چونکہ نند ہوتی ہے وہ چاہے کتنی اچھی بھی کیوں نہ ہو چونکہ وہ نند ہوتی ہے لہذا وہ بری ہی کہلائی جاتی ہے. کہا جا رہا ہے کہ یہ سوسائٹی کا ایک المیہ ہے.

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے اس عید پر کالے رنگ کا غرارہ زیب تن کیا، ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے گھر کے لان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جھوم رہی ہیں اور انہوں نے اس دوران اپنے مداحوں کو عید مبارک کا میسج دیا. ماہرہ خان کی یہ وڈیو اور میں جو انہوں نے ڈریس زیب تن کر رکھا ہے اسے بہت سراہا جا رہاہے. سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا عید کے موقع پر ڈریس زیر بحث ہے ، سب کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اس ڈریس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں.

    اسی طرح سے زارا نور عباس جو کہ اس وقت امریکہ میں‌ہیں انہوں نے بھی اپنے والد ، والدہ اور شوہر کے ساتھ عید کے موقع پر لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو ہماری طرف سے امریکہ سے عید کی مبارکباد. واضح رہے کہ ماہرہ ہوں یا آئزہ خان ہر اداکارہ نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے. ”عمران اشرف نے اپنے بیٹے کے ساتھ وائٹ رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کرکے تصویر بنائی اور عید مبارک کہا .” تمام فنکاروں نے اپنی اپنی وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جس میں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں.

     

     

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

     

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ حنا دلپذیر کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ نیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں سویوں کا ایک بائول پکڑا ہوا ہے ، سویاں کھاتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ آپ سب کو میری طرف بہت بہت عید مبارک، آپ عید کی خوشیوں میں‌سب کو یاد رکھیں‌گلے شکوے مٹا دیں. اداکارہ نے کہاکہ یہ عید میرے لئے بہت ہی زیادہ خاص ہے.

    عید کیوں خاص ہے اسکی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ اور میری بہنوں کے ساتھ میں یہ عید منا رہی ہوں اس لئے میرے لئے تو یہ عید بہت ہی خاص ہے. آپ سب کے لئے بہت دعائیں آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک . ”اداکارہ کے اس وڈیو پیغام پر ان کے مداحوں اور قریبی دوستوں رشتہ داروں نے بھی انہیں عید مبارک کہا”. یاد رہے کہ حنا دلپذیر ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے کامیڈی میں جو اپنا مقام بنایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے.

     

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

     

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • یمنہ زیدی کا کام بولتا ہے نادیہ جمیل

    یمنہ زیدی کا کام بولتا ہے نادیہ جمیل

    سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ اداکارہ کیا کہا ، مچ گیا ہے ہر طرف طوفان ، ہر فنکار یمنہ زیدی کے حق میں بات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے. بشری انصاری اور وہاج علی و دیگر کے بعد نادیہ جمیل بھی آ گئی ہیں میدان میں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ یمنہ زیدی بہت بڑی سٹار ہیں ان کی اداکاری کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ آسکر جیتنے والی فنکارا ہے. وہ اپنی ذات میں ہی اداکاری کا انسٹی ٹیوٹ بن گئی ہے وہ بھی نہایت ہی کم عمر میں.

    مجھے تو اسکی پرفارمنس میں ایک انٹرنیشنل سٹار نظر آتا ہے، ان کا کام بولتا ہے، یمنہ زیدی نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین فنکارا ہیں. ”نادیہ جمیل کی اس وڈیو پر یمنہ زیدی کے بہت سارے مداحوں نے کمنٹس کئے اور ننانوے فیصد لوگوں نے یمنہ زیدی کو بہترین اداکارہ قرار دیا. ”یوں نادیہ افگن یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ کہہ کر پھنس گئی ہیں کیونکہ ہر طرف سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے. ان کے ساتھی ہی ان کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں.

     

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • ڈسکہ کے نواحی گائوں کے لوگوں نے جو محبت دی اسکو نہیں بھول سکتی نیلم منیر

    ڈسکہ کے نواحی گائوں کے لوگوں نے جو محبت دی اسکو نہیں بھول سکتی نیلم منیر

    اداکارہ نیلم منیر جو اپنی خوبصورتی اور کام کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے حال ہی میں ڈسکہ کے نواحی گائوں اپنے ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی اور کراچی واپس روانہ ہوئیں ، انہوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ڈسکہ کے نواحی گائوں میں کام کرکے بہت مزا آیا لوگوں نے جو محبت دی اسکو نہیں بھول سکتی. وہاں کے لوگ بہت مہربان تھے ، وہ پیار بھری نظروں سےدیکھتے تھے. نیلم منیر نے کہا کہ اس ڈرامے میں‌میرا کردار کافی مختلف ہے اور کہانی بھی روٹین کے چلنے والے ڈراموں سے کافی ہٹ کر ہے.

    نیلم منیر نے کہا کہ مجھے جو سب سے زیادہ خوشی ہوئی وہ اس بات کو دیکھ کر ہوئی کہ ”اب گائوں میں رہنے والے لوگ بھی اپنی تعلیم و تریبت پر توجہ دینے لگے ہیں” ، وہ لڑکیوں کے بارے میں بھی سوچنے لگے ہیں کہ ان کو تعلیم دلوانی ہے ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے یہ ایک اچھی اور مثبت تبدیلی ہے جو میں نے گائوں کے لوگوں میں‌دیکھی. امید ہے کہ باقی جو بھی گائوں ہیں وہاں بھی لوگوں کا ویژن ایسا ہی ہو چکا ہوگا. نیلم منیر نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو سوسائٹی کے مسائل سے آگاہی دینے کےلئے مزید اچھی کہانیوں پر کام کرنا ہو گا.

     

    بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

    وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

    جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری