Baaghi TV

Tag: actress

  • جویریا سعود کو افطاری مہنگی پڑ گئی

    جویریا سعود کو افطاری مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ جویریا اور سعود دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، اپنی مصروفیات کی پل پل کی خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتےہیں. حال ہی میں‌جویریا اور سعود نے اولڈ ایج ہومز کی خواتین کی افطاری کروائی جس میں انہوں نے بے سہارا خواتین کو بلوایا. جویریا اور سعود کی طرف سے جب اس افطار کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا انہیں آڑھے ہاتھوں اور جم کر کی تنقید. ازی نامی ایک صارف نے لکھاکہ پہلے لوگوں کے پیسے تو ان کو دو خصوصی طور پر سلمی ظفر نامی اداکارہ جنہوں نے آپ کی پروڈکشن میں کام کیا، جن کے پیسے دینے ہیں دیں اس کے بعد چیرٹی کرنا. ایک صارف نے لکھا کہ ٹھیک ہے اچھے کام کرو لیکن دونوں میاں بیوی

    لوگوں کے جو حلال کے پیسے کھا گئے ہو وہ تو واپس کرو ، ایک صارف نے لکھا کہ بڑی آئی چیرٹی کرنے والی پہلے اداکاروں کے پیسے تو دو. ایک صارف نے لکھا کہ پہلے جن کا ھق مارا ہے انکو انکا حق تو دو. یوں جویریا اور سعود کو افطاری کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا. واضح رہے کہ جویریا اور سعود پر اداکارہ سلمی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ ان کے پیسے کئی سال گزرنے کے بعد بھی دونوں میاں بیوی نے ادا نہیں کئے.

  • اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اداکارہ اذیکا ڈینئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں جب اداکاری میں آئی تو اس سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی ، اس سے بھی پہلے میں ایک سکول ٹیچر تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر ہوسٹس کی جاب کو بہت انجوائے کیا تھا، یہاں تک کہ ٹیچنگ کو بھی انجوائے کیا تھا. میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا دل لگا کر کیا. اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے لیکن مجھے کردار ہی منفی دئیے جاتے ہیں ، اور مجھے زیادہ کام آفر ہوتا بھی نہیں ہے. اگر آفر ہوتا ہے تو ایک جیسا کام ہی آفر ہوتا ہے اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کروں گی. یاد رہے کہ اذیکا ڈینئل نے انڈسٹری سے مایوس ہو کر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ

    میں انڈسٹری کے رویے سے شدید مایوس ہوں، یہاں گروپس بنے ہوئے ہیں اور میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں. اذیکا ڈینئل کافی عرصے سے کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آ رہیں. انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے اپنی پہچان تو بنا لی ہے لیکن منفرد کام نہیں‌کر سکیں جو کہ ان کے مطابق ان کو آفر نہیں‌ہوتا.

  • نازش جہانگیر کو کیسا شوہر چاہیے؟ اداکارہ نے بتا دیا

    نازش جہانگیر کو کیسا شوہر چاہیے؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ نازش جہانگیر جو اس وقت زیادہ چرچا میں آئیں جب ان کا نام اداکار محسن عباس حیدر کے ساتھ جڑا اور ان کا گھر ٹوٹنے کی وجہ ان کو قرار دیا گیا. تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے کسی کا گھر نہیں توڑا. اداکارہ نے ھال ہی میں ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عشق خدا اور ماں باپ کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن محبت ایک بہت ہی خوبصورت جذبہ ہے یہ کسی بھی لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ ہونی چاہیے. میں چاہتی ہوں کہ زندگی میں ایک بار مجھے محبت ضرور ہو اور ہو بھی مجھے میرے شوہر کے ساتھ .

    انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں جو آئے وہ میرے جیسا ہونا چاہیے ، میرے جیسا ہو گا تو چل جائیگا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکا خاندانی اور نسلی ہونا چاہیے اور اگر وہ اپنی ماں کے ساتھ پیار کرتا ہوگا اور اسکی آنکھ میں‌آنسو دیکھ کر گھبرائے گا تو یقینا وہ ہر عورت کی عزت کریگا اور اسکی آنکھ میں‌آنسو آئے یہ برداشت نہیں کریگا . مجھے بس ایسا ہی انسان چاہیے. نازش نے کہا کہ سکینڈلز تو بنتے ہی رہتے ہیں مجھے انکی بالکل پرواہ نہیں میں اپنے مزاج کی بندی ہوں جو ٹھیک لگے وہ کرتی ہوں. کسی کا پریشر نہیں لیتی .

  • اریبہ حبیب جرمن کیوں سیکھ رہی ہیں ؟‌

    اریبہ حبیب جرمن کیوں سیکھ رہی ہیں ؟‌

    معروف ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب جو کہ شادی کے بعد جرمن اپنےشوہر کے پاس منتقل ہو چکی ہیں، انہوں نے حال ہی پاکستان کا دورہ کیا اور ان کا ایک انٹرویو ہوا. انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد جرمن شفٹ ہونا آسان فیصلہ نہ تھا لیکن شوہر کے ساتھ رہنا تھا گھر بسانا سو جانا پڑا. میں نے وہاں‌پر دیکھا ہے کہ کسی کے ساتھ آپ کا کندھا لگ جائے یا گاڑی کو ہلکی سی بھی ٹکر لگ جائے تو وہ لوگ شور مچا دیتے ہیں، بات وکیل تک پہنچ جاتی ہے. عجیب سا ماحول پیدا ہو جاتا ہے. جبکہ ہمارے ہاں اس معاملے میں‌لوگوں میں‌صبر پایا جاتا ہے. لوگ گاڑی کی ٹکر کو معاف کر دیتے ہیں. اریبہ نے کہا کہ مجھے جرمنی بولنی بالکل نہیں آتی ، اب میں‌سیکھ رہی ہوں ، کچھ

    کچھ بات سمجھ لیتی ہوں لیکن مکمل طور پر میں نہیں‌سمجھ پاتی کہ وہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں. اریبہ حبیب نے مزید کہا کہ میں اپنے گھر کے سارے کام خود کرنے کی کوشش کرتی ہوں شادی سے پہلے ایسا نہیں تھا. اب میں کھانے کی کافی چیزیں خود بنا لیتی ہوں. انہوں نے کہا پاکستان آنا اچھا لگتا ہے جب جب یہاں آتی ہوں دل بے حد خوش ہوتا ہے.

  • شلپا شیٹی کو عدالت سے بڑا ریلیف

    شلپا شیٹی کو عدالت سے بڑا ریلیف

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی 2007 میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنیں جب امریکی اداکار رچرڈ گئیر نے انہیں سب کے سامنے بوسہ کیا . بھارت میں اس چیز کو لیکر کافی وبال اٹھا. اور کہا گیا کہ کسی امریکی اداکار کا یوں انڈیا میں آکر انڈین اداکارہ کو بوسہ دینا اور اداکارہ کا بھی احتجاج نہ کرنا بھارتی ثقافت کی توہین ہے. دونوں اداکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا یہاں تک کہ ان کے خلاف انڈین پینل کوٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ، ان کے خلاف درج مقدمہ طویل عرصے تک چلا اور اس دوران شلپا شیٹی کو تنقید کا نشانہ

    بنایا گیا. اس مقدمے کی تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ طویل قانونی جنگ کے بعد یہ مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے. کورٹ کی جانب سے کہا یہ گیا ہے کہ اداکارہ کی طرف سے ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جس سے یہ ظاہر ہو کہ اس کام میں اداکارہ خود شامل تھیں بلکہ ان کی مرضی کے خلاف ایسا کیا گیا. شلپا شیٹی کیس کا فیصلہ ان کے حق میں‌آنے پر کافی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اتنے سال تک اس کیس کی وجہ سے کافی پریشانی اور زہنی تنائو کا شکار رہیں.

  • ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟‌

    ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟‌

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی جو میڈیا سے اور سوشل مجمعوں سے بالکل دور رہتی ہیں ، انکی اپنی ایک دنیا ہے جس سے باہر کم کم نکلتی ہیں. ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ میڈیا اور سوشل مجمعوں سے دور کیوں رہتی ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ مجھے Multiple sclerosis (MS) نامی بیماری ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج بہت آسان نہیں ہے. یہ جس کو ہوجائے اسکو اس کے ساتھ ہی چلنا پڑتا ہے. اور میری طبیعت اس کی وجہ سے کافی خراب بھی رہتی ہے. مجھے نظر آنا بند ہوجاتا ہے ، میری بینائی چلی جاتی ہے، میری ٹانگوں میں درد ہوتا ہے. میرے ہاتھ پائوں ڈیڑھ سال سے سن ہیں ، مجھے سے کوئی کام نہیں ہوتا ، مجھ سے چلا نہیں جاتا . لیکن پھر بھی اس بیماری کے باوجود میں چل پھر رہی ہوں، یہ بیماری میرے لئے ایک چیلنج ہے جس کا مقابلہ میں بہادری کے ساتھ کررہی ہوں.سر پر سوار کرنے کی بجائے اس بیماری کے ساتھ جی رہی ہوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں کہیں آتی جاتی نہیں. میں اس بیماری سے نکلوں تو کچھ کروں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ میں مغرور ہوں‌کہیں آنا جاناپسند نہیں‌کرتی.

  • پروین بابی کا مکان 18 سال سے خالی پڑا ہے لیکن کیوں؟

    پروین بابی کا مکان 18 سال سے خالی پڑا ہے لیکن کیوں؟

    سینئر اداکارہ پروین بابی جو کہ 2005 میں انتقال کر گئیں تھیں ، ان کی اس وقت عمر 55 سال تھی. پروین بابی کی موت کیسے ہوئی انہوں نے خود کشی کی یا کسی بیماری سے چل بسیں یہ بات آج تک راز ہی ہے. اداکارہ پروین بابی کی موت کے بعد ان کا فلیٹ آج تک خالی پڑا ہے نہ ہی اسکو کسی نے خریدا ہے اور نہ ہی اسکے لئے کوئی کرایہ دار ملا ہے. کہا جا تا ہے کہ یہ فلیٹ‌ممبئی میں جوہو میں ہے. اس سے سمندر کا خوبصورت نظاراہ نظر آتا ہے . ساتویں منزل پر موجود اس فلیٹ پر آج بھی پروین بابی کا ہی نام لکھا ہوا ہے. پروین بابی شیزو فرینیا کی مریضہ تھیں ، ان کی بیماری اس حد تک بڑھ چکی ہوئی تھی کہ پروین کے ٹھیک ہونے کی امید نہ تھی. اس کے علاوہ وہ

    شوگر کی بھی مریضہ تھیں. وہ آخری وقتوں میں تنہائی پسند ہو چکیں تھیں . ان کی لاش تین دن ان کے فلیٹ میں پڑی رہی کسی کو پتہ ہی نہ چلا کہ وہ انتقال کر چکی ہیں. پروین بابی کو آج بھی ان کے مداح یاد کرتے ہیں اور ان کی المباک موت پر رنجیدہ ہیں. پروین بابی نے اسی کی دہائی میں اپنی خوبصورت اداکاری اور سٹائل سے شائقین کے دل جیتے.

  • شوبز میں واپس آنے کی ضرورت نہیں ایمن خان

    شوبز میں واپس آنے کی ضرورت نہیں ایمن خان

    اداکارہ ایمن خان جنہوں نے منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بعد شوبز سے بریک لے لی، ان کے مداح ان کی شوبزنس میں واپسی کے منتظر ہیں، لیکن اداکارہ نے پھیر دیا ہے ان کی امیدوں پر پانی اور انہوں نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ میرا شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے. میرا فیشن بزنس بہت اچھا چل رہا ہے اسلئے مجھے شوبز میں واپسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب غیر شادی شدہ تھی تو مجھ پر ذمہ داریاں نہیں تھیں لیکن جب سے شادی ہوئی ہے خصوصی طور پر بیٹی کی پیدائش

    ہوئی ہے میں سمجھتی ہوں کہ میری تمام تر توجہ اب اسی پر ہونی چاہیے اور اپنے گھر پر ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ جتنا کام کرنا تھا کر لیا ، اب مجھے کام سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی چاہت ہے. ٹھیک ہے میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب میری ترجیحات بدل چکی ہیں لہذا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں ڈراموں میں واپسی کروں. انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کیونکہ منیب میری زندگی میں آئے ہم دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

  • جندو کا ٹریلر جاری ، عمائمہ ملک نے پراجیکٹ کو دل کے قریب قرار دیدیا

    جندو کا ٹریلر جاری ، عمائمہ ملک نے پراجیکٹ کو دل کے قریب قرار دیدیا

    اداکارہ عمائمہ ملک جن کی مارکیٹ ویلیو دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نتنی کا کردار کرنے کے بعد کافی بڑھ گئی ہے ، وہ اب ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی. اوراس نئے روپ کا نام ہے جندو ، جندو عمائمہ ملک کا نیا ڈرامہ ہے . اس ڈرامے میں عمائمہ ملک کے علاوہ گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ و دیگر بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں. ڈرامے کی ڈائریکشن انجم شہزاد کی ہیں جبکہ لکھا قربان علی نے ہے . جندو کا حال ہی میں‌ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، عماعمہ ملک نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر لکھا کہ ” میرا یہ نیا پروجیکٹ جندو میرے دل کے بہت قریب ہے ، یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

    گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا۔جندو کا ٹریلر کافی جاندار لگ رہا ہے ، ڈرامے میں کردار عام ڈراموں سے ہٹ کر محسوس ہو رہے ہیں ، ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمائمہ ملک کہہ رہی ہیں کہ ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے ، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں . اس ڈرامے کی شوٹنگ کہانی کے اعتبار سے پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحرائوں میں کی گئی ہے. عمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں نے اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے بہت محنت کی ہے مجھے امید ہے کہ شائقین کو میرا یہ کردار بہت پسند آئیگا.

  • ریشم نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    ریشم نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    اداکارہ ریشم نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد یوٹیوب چینل بنائیں گی ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ کر لیا ہے بہت جلد اسکا نام بتائوں‌گی . انہوں نے کہا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ لوگ یوٹیوب سے پیسے بھی کماتے ہیں مجھے تو حال ہی میں پتہ چلا ہے. ریشم نے کہا کہ میں یوٹیوب چینل صرف اس لئے بنائوں گی کہ اس سے جو پیسے ملیں ان سے لنگرکی تقسیم جاری رکھوں . میں کچھ نہیں تو پانچ سو لوگوں کا کھانا بناتی ہوں، اور ان میں تقسیم کرتی ہوں اور ایسا تب تب ہوتا ہے جب میں نے کوئی کام کیا ہو اور میرے پاس پیسے آئے ہوں . یوٹیوب چینل خالصتا اسی مقصد کے لئے بنا رہی ہوں کہ اس سے جو پیسے آئیں اس سے لنگر

    بنائوں. اداکارہ ریشم نے کہا کہ بہت سارے لوگ اس وقت یوٹیوب چینل بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں ، کچھ اچھا کام کررہے ہیں اور کچھ لوگوں کی عزتیں اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں ، ہر چیز کا استعمال مثبت ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے چینل پر کوکنگ کیا کروں گی مختلف ریسپیز ٹرائی کرتی رہتی ہوں وہ بنایا کروں گی تاکہ میں دیکھنے والوں کو کچھ نیا سکھاتی اور بتاتی بھی رہوں .