Baaghi TV

Tag: actress

  • عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے بولڈ ملبوسات کی وجہ سے ہر وقت رہتی ہیں تنقید کی زد میں. وہ جب بھی سامنے آتی ہیں حیران کر دینے والی ڈرسینگ کے ساتھ آتی ہیں. عرفی جاوید کو دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ کسی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتیں، اور وہ اعلانیہ کہہ چکی ہیں کہ جس کو میرے ملبوسات پر اعتراض ہے وہ اپنا اعتراض اپنے ساتھ رکھے. حال ہی میں عرفی جاوید نے مانگ لی ہے معافی اور معافی بھی انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے مانگی ہے اور صاف طور پر لکھا ہے کہ میرے ملبوسات کی وجہ سے جس جس کی بھی آج تک دل آزاری ہوئی ہے میں ان

    سب سے معافی مانگتی ہوں. انہوں‌نے اس قسم کا ٹویٹ کیا تو سب حیران رہ گئے کہ آخر عرفی جاوید کو ہوا کیا ہے وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے .عرفی نے یہ بھی لکھا کہ اب سے آپ ایک نئی عرفی کو دیکھیں گے. عرفی جاوید کے اس ٹویٹ‌کو اپریل فول کہا جا رہا ہے ، تاہم عرفی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ مذاق میں کیا ہے یا وہ واقعتا سنجیدہ ہیں. لیکن گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے اپریل فول کیا ہے.

  • پہلی بار خانہ کعبہ دیکھا تو دعا کرنا بھول گئی لائبہ خان

    پہلی بار خانہ کعبہ دیکھا تو دعا کرنا بھول گئی لائبہ خان

    چھوٹی سکرین کی اداکارہ لائبہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں نماز قرآن کے ساتھ ناطہ جو ڑ لیا تھا. میری عمر محض دس برس تھی جب میں قرآن مجید حفظ کیا، میری بہت خواہش تھی کہ میں خانہ کعبہ دیکھوں، اور میں اس طرح کے خواب اکثر دیکھا کرتی تھی کہ میں خانہ کعبہ میں موجود ہوں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے خواب میں حضور پاک کی زیارت ہوئی ، اور جب میں اٹھی تو مجھے لگا کہ جیسے میں نے سچ میں دو جہان کے مالک کی زیارت کر لی ہے. لائبہ خان نے کہا کہ جب مجھے عمرہ کرنے کا موقع ملا تو میں خوشی

    سے گئی اور جیسے ہی خانہ کعبہ پہنچی اور اسکو دیکھا تو اس کے سحر میں کھو گئی اور میں بالکل ہی یہ بھول گئی کہ مجھے دعا بھی کرنی ہے. انہوں نے کہاکہ پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر میرے کیا جذبات تھے ان کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے لائبہ خان نے کہا کہ میرا کام اور میرا حفظ قرآن ہونا دو الگ چیزیں ہیں. مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں اپنی عبادت میں مشغول ہو جاتی ہوں. واضح رہے کہ اداکارہ لائبہ خان نے کم عرصے مین ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے.

  • ناقدین کی پرواہ نہیں ہے میں اپنے کہے ہوئے لفظوں پر قائم رہتی ہوں ریشم

    ناقدین کی پرواہ نہیں ہے میں اپنے کہے ہوئے لفظوں پر قائم رہتی ہوں ریشم

    اداکارہ ریشم نے کہا ہےکہ ناقدین مجھ پہ جتنی مرضی تنقید کرتے رہیں ، میں ان کی پرواہ نہیں کرتی، ایسی تنقید جو اصلاح کے لئے کی جا رہی ہو اسکی قدر کرتی ہوں لیکن جو تنقید صرف مجھے ٹینشن دینے کے لئے کی جائے اسکی پرواہ نہیں کرتی . انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں دیا. میں جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ کرتی ہوں تو اس پر تنقید کرنے والی بھی آجاتے ہیں ، غلیظ باتیں‌ کرتے ہیں لیکن میں ان باتوں پر بالکل بھی کوئی جواب نہیں دیتی. ریشم نے کہا کہ مجھے خوشی ملتی ہے لوگوں‌ کی مدد کرکے. میں جب بھی کام کرتی ہوں اور میرے پاس پیسے آتے ہیں تو میں پانچ سو لوگوں‌کا لنگر تیار کرتی ہوں. میں خود کھانا بناتی ہوں

    اور بانٹتی ہوں. ریشم نے کہا کہ میں بنیادی طور پر حساس طبیعت کی مالک ہوں. مجھے دکھ ہوتا ہے مصیبت میں گھرے لوگوں کو دیکھ کر، مجھ سے جتنا ہو سکے میں ان کی مدد کرتی ہوں. اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا تو ایک گند بن چکا ہے جہاں ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق لکھتا اور کسی کی بھی عزت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیتا ہے. میں‌ ایسی چیزوں سے دور رہتی ہوں ،بس سوشل میڈیاکا استعمال کچھ کہنے کی حد تک کرتی ہوں کسی کے جھگڑے میں نہیں‌پڑتی نہ کسی کو جواب دیتی ہوں.

  • ایشوریا رائے کو بھی رہا بالی وڈ میں مشکل کا سامنا

    ایشوریا رائے کو بھی رہا بالی وڈ میں مشکل کا سامنا

    مس ورلڈ کا خطاب پانے والی اداکارہ ایشوریا رائے کا ایک پرانا وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کس طرح سے انہیں بالی وڈ میں مشکل کا سامنا رہا ہے. ایشوریا رائے اس وڈیو کلپ میں سیمی گریوال کو انٹرویو دے رہےی ہیں جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میرے ہاتھ سے ایک نہیں بہت ساری فلمیں نکلیں. سیمی گریوال نے کہا کہ ویرزارا تو لکھی ہی آپ کے لئے گئی تھی لیکن آپ نے اس میں کام کیوں نہیں‌کیا تو ایشوریا رائے جواب دیتی ہیں کہ اس فلم کے لئے مجھ سے بات چیت کی گئی لیکن کیوں مجھے اس فلم سے نکالا گیا میں بالکل بھی نہیں‌جانتی.

    بلکہ ایشورایا رائے اس انٹرویو میں بتا رہی ہیں کہ صرف ایک فلم میرے ہاتھ سے نہیں نکلی بلکہ پانچ فلمیں میرے ہاتھ سے گئی ہیں ، میرے ساتھ معاملات طے ہوئے لیکن عین ٹائم پر مجھے پتہ چلا کہ فلم کی شوٹنگ کسی اور کے ساتھ کی جا رہی ہے. سیمی گریوال کہتی ہیں کہ آپ کو افسوس ہے کہ آپ کو ان فلموں سے نکالا گیا جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ مجھے کوئی افسوس نہیں ہے لیکن جس کے ساتھ کمنٹمنٹ کی جائے اسکو بتایا تو جانا چاہیے کہ آخر اسکو فلم سے کیوں نکالا جا رہا ہے.

  • جب آڈیشن میں موٹاپے کی وجہ سے رد کرتے تھے تو دکھ ہوتا تھا قدسیہ علی

    جب آڈیشن میں موٹاپے کی وجہ سے رد کرتے تھے تو دکھ ہوتا تھا قدسیہ علی

    اداکارہ قدسیہ علی جو جب شوبز انڈسٹری میں آئیں تو ان کا کافی زیادہ وزن تھا ، لیکن اب انہوں نے اپنا وزن حد درجہ کم کر لیا ہے. قدسیہ علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب بھی آڈیشن دینے جاتی تھی تو مجھے کہا جاتا تھا کہ تمہارا تو وزن بہت زیادہ ہے اسکو کم کرو ورنہ کام نہیں‌ملے گا. مجھے بہت دکھ ہوتا تھا جب صرف اس وجہ سے مجھے ریجیکٹ کر دیا جاتا تھا کیونکہ میرا وزن زیادہ تھا. میں نے ہمت نہ ہاری اور لگی رہی . میں نے کسی کے کہنے پر یا کام ھاصل کرنے کے لئے وزن میں کمی نہیں کی ،مجھے جب لگا کہ خود فٹ اور صحتمند رکھنے

    کےلئے وزن میں کمی کرنی چاہیے تو میں نے کرلی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں‌ہی رنگت اور جسمامت کی بناء پر لوگوں کو ریجیکٹ کیا جاتا ہے باہر کے ملکوں میں ایسا نہیں ہوتا وہاں توکام کی مہارت کو دیکھا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزن میں کمی اور وزن کی وجہ سے ریجیکٹ ہونا کافی تکلیف دہ رہا لیکن میں نے بہت کچھ سیکھابھی. قدسیہ نے کہا کہ میرے پاس اب خود کام چل کر آرہا ہے اب مجھے آڈیشن میں‌رد بھی نہیں کیا جاتا.

  • میں عیسائی نہیں مسلمان ہوں یشما گل

    میں عیسائی نہیں مسلمان ہوں یشما گل

    اداکارہ یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بارے میں ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ غلط پھیلایا جاتا ہے، چونکہ میرے نام کےساتھ گل آتا ہے اسلئے میرے بارے میں مشہور کر دیا گیا کہ میں عیسائی ہوں. حالانکہ میں ایک مسلمان گھرانے میں‌پیدا ہوئی اور میرا مذہب اسلام ہے. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں زندگی سے مایوس ہو چکی تھی . اس وقت میں نے اپنے مذہب کو پڑھا اور سمجھا. اس سے پہلے مجھے صرف نماز پڑھنی آتی تھی ، لیکن جب مذہب کو پڑھا اور سمجھا تو دلی سکون محسوس ہوا. انہوں نے کہا کہ انسان ڈپریشن میں بہت آگے تک چلا جاتا ہے میرا بھی یہی حال تھا لیکن میں نے خود پر قابو پایا. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ

    کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو شائقین کو پسند آئیں . میں صرف مثبت ہی نہیں‌منفی کردار بھی کرتی ہوں مجھے جو آفر اچھی ملے اسکو قبول کر لیتی ہوں یہ سوچے بغیر کہ اس میں میرا کردار مرکزی ہے یا ثانوی . انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں جو آن ائیر ہونے والے ہیں یقینا شائقین کو ضرور پسند آئیں گے.

  • گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت

    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو جب بھی کچھ بولتی ہیں ایک کنٹرورسی بن جاتی ہے. اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں بات کی ہے. کنگنا نے کہا ہے کہ میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی تھی اس لئے میں گھر سے بھاگ گئی اور جس وقت میں گھر سے بھاگی اس وقت میری عمر پندراں سولہ سال تھی. گھر سے بھاگنے کے بعد محض ڈیڑھ دو سال میں اداکارہ بن گئی . کنگنا نے مزید کہا کہ میرا جب کیرئیر شروع ہوا تو میں ڈرگ لینے کی عادی بھی ہو چکی تھی ، اور میں ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں جا چکی تھی جہاں سے نکلنا بہت مشکل

    تھا موت ہی مجھے ان لوگوں الگ کر سکتی تھی. لیکن خود کو بدلنے کےلئے تحریک آئی یوگا شروع کیا کتابیں پڑھنا شرو کیں ، خود کو اپنے ٹیلنٹ کو اور زندگی کو سنوارا . میں سمجھتی ہوں کہ اگر میں گھر سے نہ بھاگتی اور اس کے بعد جو زندگی جی وہ نہ جیتی تو خود بدل نہ پاتی. میں نے خود کو بدلنے کےلئے بہت محنت کی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر ایسا نہ کرتی تو بھیڑ میں کہیں کھو جاتی اور کیرئیر میں اتنا آگے نہ آپاتی اور ایک خاص مقام نہ حاصل کرپاتی.

  • ہانیہ عامر نے کم تعلیم حاصل کیوں کی ؟

    ہانیہ عامر نے کم تعلیم حاصل کیوں کی ؟

    اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے صرف 12 جماعتیں پڑھیں یعنی انہوں نے انٹر کر رکھا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کیوں‌12 جماعتوں سے زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکیں. ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے ، بہت ہی غربت تھی گزارہ کرنا بہت مشکل تھا. انہوں نے کہا کہ جب میں پڑھ رہی تھی تو اس وقت مجھے ماڈلنگ کی آفرز آتی تھیں میں چھوٹے موٹے اس طرح کے پراجیکٹس کر لیتی تھی جس کے مجھے پیسے مل جاتے تھے وہ جو پیسے ملتے تھے ان سے ہمارے گھر کا تھوڑا بہت سلسلہ چل نکلتا تھا. انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کے میں نے مسلسل حالات خراب دیکھے تو محسوس کیا کہ پڑھائی کو جاری رکھنا مشکل نہیں ناممکن ہے . لہذا میں نے پڑھائی کو انٹر میں ہی

    خیرباد کہہ دیا اور باقاعدہ طور پر شوبز میں آنے کےلئے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئیے. اور میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے میری سنی اور آج میں اس مقام پر ہوں اپنے گھر کے معاملات اور گھر والوں کی اچھے سے کفالت کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار آج پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں.

  • سنیتا مارشل نے بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال بڑی ہیں ؟‌

    سنیتا مارشل نے بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال بڑی ہیں ؟‌

    ماڈلنگ میں کامیابیاں‌ سمیٹنے کے بعد سنیتا مارشل نے اداکاری کا رخ کیا اور یہاں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. سنیتا مارشل نے اداکار حسن احمد کے ساتھ شادی کی ، دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. سنیتا نے ھال ہی میں کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں یہ شرط کیوں‌رکھی جاتی ہے کہ اگر شادی کرنی ہے تو لڑکی کی عمر چھوٹی ہو اور لڑکا بڑا ہو. غلطی سے لڑکی اگر بڑی ہو تو اسکو طعنے دئیے جاتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط ہے . اگر لڑکا عمر میں‌لڑکی سے بڑا ہو سکتا ہے کہ تو لڑکی کیوں نہیں‌ہو سکتی؟‌ انہوں نے یہ بھی کہا کہ

    خواتین گھریلو امور میں‌کافی سمجھداری سے کام لیتی ہیں اور کافی سمجھدار ہوتی ہیں اگر لڑکے میں عمر سے بڑی ہو بھی تو اچھی بات ہے اچھی زندگی گزرتی ہے. یہ صرف باتیں ہی ہیں کہ لڑکی اگر عمر میں بڑی ہو گی تو رشتہ اچھا نہیں‌چلے گا. میں اپنے شوہر سے ایک سال بڑی ہوں لیکن ہماری شادی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اور ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں. سوسائٹی کو اس حوالے سے اپنی سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی لڑکی بڑی بھی ہو تو یہ چیز ایشو نہیں‌بننا چاہیے.

  • مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ مہوش حیات جنہوں نے چھوٹی سکرین پر کامیابی سمیٹنے کے بعد بڑی سکرین کا رخ کیا. انہوں نے بڑی سکرین پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. مہوش حیات کے پاس یہ اعزاز ہے کہ حالیہ دور میں وہ واحد ہیروئین ہیں جن کی تمام فلموں نے دیگر ہیروئینز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا. مہوش نے بین الاقوامی پراجیکٹس بھی کئے جس میں مس مارول کا نام قابل زکر ہے. مداح مہوش حیات کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. ان کے لئے خوشخبری ہے کہ مہوش انہیں اب ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی. جی ہاں مہوش حیات نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں اور شائقین اس سال کے آخر میں

    مجھے ڈرامے میں دیکھیں گے. مہوش نے کہا کہ میں سکرپٹس پڑھ رہی ہوں کافی تعداد میں میرے پاس سکرپٹس موجود ہیں ہو سکتا ہےکہ ایک آدھ سکرپٹ کے لئے ہاں کردوں گی. یوں مہوش حیات نے چھوٹی سکرین پر ایک بار پھر نظر آنے کی نوید سنا دی ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات کا شمار اس وقت ٔپاکستان کی نمبر ون ہیروئنز میں ہوتا ہے. انہوں نے ماڈلنگ میں‌ نام پیدا کیا اس کے بعد اداکاری کی طرف آئیں اور اداکاری میں ان کی یہ پہچان ہے کہ وہ پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں.