Baaghi TV

Tag: baaghi

  • پولیو کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا

    پولیو کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا

    قصور
    چونیاں محکمہ صحت ای پی آئی پولیو سے پاک مہم کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مختلف ٹریننگ سنٹروں کی چیکنگ پر اظہار متمنی

    تفصیلات کے مطابق چونیاں تحصیل بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم با تاریخ 29 مارچ تا دو اپریل تک جاری رہے گی جس میں تحصیل بھر کے تقریبا ایک لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 714 ممبران پر مشتمل 374 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے پلائیں گی پولیو ٹیم ممبران میں لیڈیز ہیلتھ ورکر محکمہ صحت کے ملازمین سرکاری ٹیچر دیگر محکمہ جات کے ملازمین اور پرائیویٹ سکول ملازمین شامل ہیں جن کی نگرانی سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں کریں گے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کا پولیو ٹریننگ سنٹروں کا وقفے وقفے سے دورہ جاری ہے دوران چیکنگ پولیو ٹریننگ سنٹروں میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے جس پر سی او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مطمئن ہیں ٹریننگ سنٹروں میں پولیو ورکرز کو پولیو فری پاکستان کے لیے بریفنگ دی جا رہی ہے مرکزی پریس کلب چونیاں کے ساتھیوں نے مختلف ٹریننگ سنٹروں کا دورہ کیا جس میں رورل ہیلتھ سینٹر جمشیر خورد میں پولیو ورکرز کو جو ٹریننگ دی جا رہی تھی اس میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چونیاں میں انشاءاللہ ہم تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے ٹارگٹ بچوں کو دوران پولیو مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں گے ہم نے پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہے اور پولیو فری پاکستان بنانا ہے ہماری بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معزوری سے بچائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

  • واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن

    واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن

    قصور
    کنگن پور میں ایس سی واپڈا قصور اور ایکسین چونیاں کی ہدایت پر کنگن پور میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    تفصیلات کے مطابق کنگن پور اور اس کے گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بوگس میٹر ایل ٹی تاریں اور 7 ٹرانسفارمر واپڈا نے اپنے قبضہ میں لے لیے ہیں یہ گرینڈ آپریشن SDO واپڈا نعیم عباس اور SDO واپڈا عبدالرشید غازی کی سربراہی میں کیا گیا اس گرینڈ آپریشن میں بجلی چوروں کے خلاف ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا
    اس پر SDO کنگن پور نعیم عباس کا کہنا تھا کہ جو افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • ڈی پی او کی جانب سے بہترین کارکردگی پر انعامات

    ڈی پی او کی جانب سے بہترین کارکردگی پر انعامات

    قصور
    IG پنجاب کی ہدایت پر DPO قصور کی طرف سے پولیس اہلکاروں میں اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ان خیالات کا اظہار DPo قصور عمران کشور نے الہ آباد کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر PRO ساجد علی انصاری بھی موجود تھے DPO قصور عمران کشور نے بتایا کہ IG پنجاب انعام غنی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا پنجاب بھر میں سلسلہ شروع کیاگیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز DPO قصور عمران کشور نے ضلع بھر کے ستر پولیس اہلکاروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بہترین فرائض انجام دینے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں SHo نصراللہ بھٹی کو بھی اچھی کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا سیاسی وسماجی رہنماؤں نے نصراللہ بھٹی کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے

  • سرکاری ہسپتال کا سرکاری مہمان خانہ بند

    سرکاری ہسپتال کا سرکاری مہمان خانہ بند

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں گورنمنٹ کی طرف سے لاکھوں روپیہ لگا کر بنائی گئی پناہ گاہ کو تالے،مریضوں کے لواحقین سخت پریشان،ڈی سی قصور سے پناہ گاہ کھلوانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں مریضوں کے لواحقین کیلئے لاکھوں روپیہ لگا کر بنائی گئی پناہ گاہ کو ہسپتال انتظامیہ نے عرصہ دراز سے تالہ لگا رکھا ہے جس سے ہسپتال میں موجود اپنے پیاروں کی بیماری سے پرہشان لواحقین مذید پریشان ہیں سخت سردی و گرمی میں یہی پناہ گاہ مریضوں کے لواحقین کا واحد سہارا ہے کیونکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں کسی کو رات ٹھہرنے کی اجازت نہیں جس پر دور دراز سے آئے لواحقین سخت پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ مریض کے پاس ایک وقت میں ایک تیماردا ہی ٹھہر سکتا ہے جسے بحیثیت انسان نیند آتی ہے اور وہ اپنے ساتھ آئے دوسرے تیماردا کو مریض کے پاس چھوڑ کر سونے کیلئے جگہ ڈھونڈتا ہے مگر سرکاری پیسے سے بنی تالہ لگی پناہ گاہ کو دیکھ کر مریض کا تیماردا بھی نیند نا پوری ہونے سے وقتی طور پر مریض بن جاتا ہے
    شہریوں نے سرکاری پناہ گاہ کو لگے تالے کو کھلوانے کیلئے ڈی سی قصور و کمشیر لاہور ڈویژن سے فریاد کی ہے

  • آٹا پھر نایاب،عوام سخت پریشان

    آٹا پھر نایاب،عوام سخت پریشان

    قصور
    تحصیل پتوکی میں آٹا پھر نایاب ہو گیا،لوگ لائنوں میں لگ کر بمشکل آٹا لینے لگے
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر بھر میں سرکاری ریٹ 860 روپے والا آٹا تاجر دیدہ دلیری سے 1000/1200روپے میں فروخت کررہے ہیں
    انتظامیہ کی نااہلی کے باعث آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا آٹے کے حصول کیلئے مرد خواتین کی لمبی قطاریں لگ گئی
    کرونا کی خطرناک تیسری لہرمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی
    آٹے کی سرکاری قیمت 20 کلو کا تھیلہ860 توپیہ مقرر ہے آٹے کی قلت کی وجہ لمبی قطاریں لگ گئی
    جبکہ میڈیا کی نشاندھی کے باوجود بھی بلیک میلرز قانون کی گرفت سے ازاد
    اور غریب عوام کو 20کلو آٹے کا تھیلا لینے کیلئے سارا لائن میں لگنا پڑتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ آٹے کے ٹرک اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے آفس کے سامنے کھڑا کریں اور عوام کو آٹا دیا جائے یا پھر ان مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے

  • بلڈنگ انسپیکٹر نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

    بلڈنگ انسپیکٹر نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

    قصور
    ناصر ہاشم بلڈنگ انسپیکٹر الہ آباد تعینات چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد میں عرصہ دراز سے بلڈنگ انسپکٹر اور انفورسمنٹ انسپکٹر کی سیٹیں خالی تھیں اور قائم مقام زمہ داران نے لوٹ مار مچا رکھی تھی بلڈنگ اور نقشہ فیس کے نام پر دیہاڑیاں لگائی جاتی تھیں لیکن سرکاری خزانے میں کوئی فیس جمع نہیں کروائی جاتی تھی اور ناجائز تجاوزات کے نام پر بھی دکانداروں کا سامان اٹھا لیا جاتا تھا اور حسب ضرورت رشوت لیکر سامان واپس کیا جاتا تھا عوامی شکایات پر لوکل گورنمنٹ نے گزشتہ روز 14 سکیل کے ناصر ہاشم کی تقرری میونسپل کمیٹی الہ آباد میں کر دی سیاسی وسماجی حلقوں نے چیف آفیسر سہیل کوندل کی کاوشوں سے بلڈنگ انسپکٹر کی الہ آباد میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ناصر ہاشم الہ آباد کی تعمیرو ترقی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی کوشش کریں گے

  • ضلع کی ںجائے تحصیل میں یونیورسٹی بنانے پر لوگ پریشان

    ضلع کی ںجائے تحصیل میں یونیورسٹی بنانے پر لوگ پریشان

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کو چھوڑ کر تحصیل چونیاں میں یونیورسٹی بنائے پر اہلیان قصور پریشان،یونیورسٹی قصور میں بنائی جائے کیونکہ چاروں تحصیلوں کا مرکز قصور شہر ہے

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے ضلع قصور کیلئے یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے چونیاں شہر میں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے اس فیصلے پر اہلیان قصور نے سوشل میڈیا پر احتجاج کرتے ہوئے گورنمنٹ سے اپنا فیصلہ واپس لے کر یونیورسٹی کو قصور شہر میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع قصور کی چار تحصیلیں ہیں جن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ قصور شہر ہے اس لئے یہ بات قطعاً درست نہیں کہ یونیورسٹی کو ہیڈ آفس کے علاوہ کہیں اور بنایا جائے نیز ضلع کے باقی سارے شہروں سے قصور شہر سب سے زیادہ بڑا ہے اس لئے حق قصور شہر کا ہی ہے ماضی میں بھی ٹیچنگ ٹرینگ سکول و دیگر اعلیٰ ادارے قصور شہر میں ہی ہے

  • ڈاکو گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    ڈاکو گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    قصور
    شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایکٹو ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی میں شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایکٹو خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں گرفتار
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی، 6 موٹر سائیکل، موبائل فون اور جدید ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے
    جبکہ گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی اپنے ساتھیوں شرافت اور راشد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپ رابری، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے نیز ملزمان نے دوران تفتیش شہر قصور اور اسکے گردونواح میں ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

  • سابق چیئرمین گرفتار،تفتیش شروع

    قصور
    کوٹرادھاکشن ایس ایچ او اعظم ڈھڈی کی کاروائی سابقہ چئیرمن گرفتار ،ملزم نے دو بچے اغواء کرکے بھتہ مانگا تھا

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کوٹ رادہاکشن اعظم ڈھڈی نے سابق چیرمین یونین کونسل کلارک آباد عمران پرکاش کو گرفتار کے حولات میں بند کر دیا ہے واضع رہے کہ عمران پرکاش کو 2 بچوں کو اغوا کر کے بھتہ مانگنے پر گرفتار کیا گیا ہے مدعیان کے ایف آئی آر درج کروانے پر ان کو دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں
    پولیس نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    اہلیان علاقہ نے ملزم پر گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے

  • ناکوں سے بغیر نمبر کاریں بلا روک ٹوک گزرنے لگیں

    ناکوں سے بغیر نمبر کاریں بلا روک ٹوک گزرنے لگیں

    قصور

    لاہور قصور روڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار شہری کاغذات کے نام پر گجومتہ لاہور ناکہ پر ذلیل و خوار ہونے لگے جبکہ 2020 کی اپلائیڈ فار کاریں کھلے عام گزرنے لگیں

    تفصیلات کے مطابق ہزراوں لوگ قصور سے لاہور روزگار و دیگر امور کے لئے سفر کرتے ہیں جن میں سے بیشتر لوگ موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں جنہیں لاہور کی حدود کے ناکہ گجومتہ پر کاغذات کے نام پر گھنٹوں ذلیل کیا جاتا ہے اگر کسی کے پاس موٹر سائیکل کے اصل کاغذات نا ہو تو اسے ڈرا دھمکا کر رشوت وصول کی جاتی ہے جبکہ اسی ناکے پر سے اپلائیڈ فار کاریں بغیر کسی روک ٹوک کے گزر رہی ہیں ان کاروں کو کئی کئی سال گزرنے پر بھی نمبر نہیں لگوائے گے جن کے باعث ان کاروں کے وارداتوں میں استعمال ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے مگر بارعب کاروں والوں کو پولیس اہلکار روکتے ہی نہیں کیونکہ ان کی دیہاڑی غریب موٹر سائیکل سوار شہریوں سے ہی پوری ہو جاتی ہے اسی ناکے سے گزر کر ایسی کاریں لاہور سے قصور داخل ہوتی ہیں جن سے وارداتیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں اور قصور پولیس کے لئے مسائل بھی بنتے ہیں

    شہریوں نے آئی جی پنجاب سے گجومتہ لاہور ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے