ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرکے لوگوں کو معیاری اشیائے خورد و نوش مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی سینٹرل پنجاب کے چئیرمین ندیم قادر بھنڈر نے قصور اور تحصیل چونیاں کا دورہ کرنے کے بعد پتوکی میں تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری عقیل اسلم کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرکے ایک ایک کوآرڈینیٹر اور دو دو میمبرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹ ان کی معاونت کریں گے انھوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے گے۔ اس موقع پر میاں سیلمان مالک چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور ، تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری عقیل اسلم، ظفر اسلم ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم خاں آر یو جے ضلع قصور کے صدر منیر احمد خان ساقی سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوآرڈینیٹر خالد ورک ترجمان محمد فرخ سجاد اور صفدر علی عادل بھی موجود تھے
Tag: baaghi
-

ادویات مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری،موجودہ حکومت میں ریکارڈ لگ گئے
قصور
ادویات مہنگی کرنے کا سلسلہ نا رک سکا ،ایک بار پھر ادویات مہنگی، موجودہ دور حکومت میں تاریخ میں پہلی بار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہتفصیلات کے مطابق اشیاء ضروریات کی ہر چیزیں مہنگائی کی حدوں کو چھو رہی ہیں خاص کر ادویات سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے مگر ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ایک بار ادویات مہنگی ہو جائیں پھر اس کی قیمتیں کبھی کم نہیں ہوئیں اب ایک بار پھر نزلہ زکام،کھانسی،بخار کی ادویات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جن میں بیسوکوئین،ایرینیک،بروفن،سیپٹران،سپروفلاکساسین و دیگر ادویات شامل ہیں مگر ان ادویات کی قیمتوں بارے گورنمنٹ آنکھ بند کئے ہوئے ہے جبکہ ملکی تاریخ میں موجودہ گورنمنٹ واحد ہے جس کے دور حکومت میں ادویات 200 سے 300 فیصد تک مہنگی کی گئی ہیں اور تاحال یہ سلسلہ رکا نہیں مذید بڑھتا ہی جا رہا ہے جس پر غریب لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نا ہونے کے برابر ہیں زیادہ تر ادویات لکھ کر ہی دی جاتی ہیں
-

چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ
قصور کی تحصیل چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل چونیاں کی کرپشن کی پھرتیاں عروج پر ہیں
سیکٹری یونین کونسل افسران کا منظور نظر سپرئیڈنٹ بن گیا چیف آفیسر طارق سب انجینئر دیگر افسران نے روڈی فرضی کوٹیشن دفتر کی رینویٹ کے نام پر کروڑوں ڈکار گئے ٹر یکٹر کا ڈیزل لاکھوں روپے کا دیگر گاڑیوں میں استمعال کرنے پر ڈی جی آنٹی کرپشن چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کوٹیشن اور روڈی وغیرہ کے نام پر کوٹیشن کی تحقیقات اور ٹریکٹر کا لاکھوں روپے تیل دیگر گاڑیوں میں استمعال کرنےپر فرضی ڈیلی ویجز افراد کی بھرتی پر تحقیقات کے لیے ڈی جی آنٹی کرپشن کو درخواست ارسال -

ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج
قصور
الہ آباد میں ٹاؤٹ مافیاءاور منشیات فروشی سمیت جوے کے اڈوں کی بھرمارتفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود چوکی تلونڈی کے متعدد علاقوں بھیڑ سوہڈیاں،ججل،بگھیانہ خورد،کھوکھر ٹوچر،جھگے چوبیل ،قلعہ ناتھا سنگھ میں نوجوان نسل کی زندگیاں داو پر سماج دشمن عناصر نے معاشرے میں تباہی مچادی جگہ جگہ جوے کے اڈے اور منشیات فروشی کا دھندہ چلانے والے متحرک ہیں مقامی پولیس ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے متعدد مرتبہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کیجاتی ہے تو ٹاؤٹ مافیاء کی فوری مداخلت پر معاملے کو دبایا جاتا ہے
علاقہ کی سماجی و معزز شخصیات حاکم علی ،اللہ دتہ ،بشارت علی ،محمد اعظم ،لطیف خاں و دیگر نے ڈی پی او قصور سے میڈیا کے توسط پر اپیل کی ہے کہ تھانہ الہ آباد پولیس چوکی تلونڈی کی حدود میں منشیات فروشی اور جوے کے اڈے چلانے والوں کے خلاف فوری طور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونےاور معاشرے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر کنٹرول پایا جاسکے -

صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ
صحافت اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں عابد محمود چھینہ نے مرکزی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے صحافی بھائیوں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں کیوں کہ صحافی اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہےاور اس شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معاشرے سے بہت سارے جرائم ختم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں تاکہ ان کی سرکوبی کی جا سکے معاشرے میں بہت ساری خرابیاں ایسی ہیں جن کو ہم نے مل جل کر حل کرنا ہے تاکہ معاشرے سے جرائم ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ اصلاحی خبریں لگانے سے معاشرہ بہتری کی طرف جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم ختم تو نہیں ہو سکتا مگر بروقت نشاندھی اور ان پر فوری کاروائی سے جرائم میں کمی ممکن ہے جیسا کہ میں نے روڈ ڈکیتی کو روکنے کے لیے محافظ فورس کا گشت یقینی بنایا ہے اس سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کنٹرول ہے
-

منشیات فروش رنگے ہوتھوں گرفتار
قصور
چونیاں تھانہ سٹی کی کاروائی 1250 گرام چرس کے ساتھ ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق چونیاں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں بدنام زمانہ منشیات فروش منظور ماچھی کو چرس 1250 گرام کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر ایف آئی آر 172 نمبری درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے
ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے کہا کہ ڈی ایس پی چونیاں کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے -

ڈاکؤوں کی شامت آ گئی ،گرفتار
قصور
چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا میں ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کا ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ، عثمان عُرف عثمانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار مال مسروقہ بر آمد مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق
ڈی پی او قصور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے عثمان عُرف عثمانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عثمان ، نوید اور عرفان شامل ہیں پولیس نے ملزمان سے 50ہزار روپے نقدی رقم ، تین عدد پسٹل تیس بور بمعہ بُلٹس، ایک عدد لوڈر رکشہ ، اور چار عدد موبائل فونز بر آمد کر لئے ملزمان علاقہ بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں سر انجام دیتے تھے اور اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ -

امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات
قصور
امن و مان کی صورتحال مذید ابتر ،اردو بازار میں دن کی روشنی میں شہری سے ڈاکو 6000 نقدی و موبائل فون لے اڑےتفصیلات کے مطابق قصور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے کل تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کی حدود اردو بازار میں دوپہر کو شہری رکشہ ڈرائیور سلمان عرف کالی سکنہ کھارا جامع مسجد اردو بازار کے ساتھ والی گلی میں پیدل جا رہا تھا کہ 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور نقدی 6000 اور قیمتی اینڈرائڈ موبائل فون چھین لیا
اردو بازار میں ہر وقت رش رہتا ہے مگر کل ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کی بدولت دکانیں بند تھیں جس سے رش نا تھا اور ڈاکوؤں کو اپنا کام کرنے میں آسانی رہی
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج
قصور
تحصیل پتوکی کے علاقے پھول نگر کے نواحی گاؤں کوٹ کھڑک سنگھ میں پولیس کا چھاپہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے جوڑا گرفتار مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے اے ایس آئی امانت علی کو اطلاع ملی کہ کوٹ کھڑک سنگھ میں رہائش پذیر رفعت بی بی اور محمد ارسلان زنا کی تیاری کررہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو کمرے میں موجود ایک چارپائی پر جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے امانت علی اے ایس آئی کی مدعیت میں رفعت بی بی اور محمد ارسلان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے
-

راجباہ سے درخت چوتی،کاروائی کا مطالبہ
قصور
تلونڈیراجباہ سے درخت چوری کی تصدیق کے باوجود با اثرفاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔شہری نے فاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور کو تحریری درخواستیں ارسال کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے رہائشی راشد منہاس نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور کو مقامی باا ثر فاریسٹ گارڈ ابو بکر کے خلاف ڈھنگ شاہ مائنر کے علاقہ تلونڈی سے لاکھوں روپے مالیتی شیشم اور کیکر کے پرانے درخت غیر قانونی طریقے سے کاٹ کر فروخت کرنے پر کارروائی کیلئے درخواستیں ارسال کر دی ہیں شہری نے مذکورہ فاریسٹ گارڈ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں راجباہ سے درختوں کی کٹائی کی تصدیق کے باوجود محکمہ جنگلات کے افسران مذکورہ گارڈ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور میرٹ کی بنیاد پر انکوائری کر کے مذکورہ گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کریں
