Baaghi TV

Tag: baaghi

  • قصور میں دن دیہاڑے بہت بڑی واردات

    قصور میں دن دیہاڑے بہت بڑی واردات

    قصور میں فن دیہاڑے واردات ،ڈاکو کیمرے لگے ہونے کے بوجود کاروں کو لوٹ کر فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق آج صبح 12:50 منٹ پر عمر ولد لیاقت علی سکنہ بھگوان پورہ لاہور اپنی فیملی کے ساتھ گول چکر شہباز خان روڈ قصور کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس کے پیچھے سے آنے والے 3 ڈاکو سوار سی جی 125 نے انہیں روکا اور ان سے نقدی بیس ہزار روپیہ اور 13 تولہ سونا لوٹا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے

  • قصور میں زیادتیوں کا سلسلہ جاری،آج ایک اور جنسی زیادتی

    قصور میں زیادتیوں کا سلسلہ جاری،آج ایک اور جنسی زیادتی

    قصور
    انتظامیہ کی غفلت یا معاشرے کی بے حسی ،ایک اور حوا کی بیٹی سے جنسی زیادتی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں جنسی جرائم کا سلسلہ نا رکا لوگ پریشان ہیں کہ یہ انتظامیہ کی غفلت ہے یا معاشرے کی بے حسی قصور میں ایک اور حوا کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے واقعہ گاؤں بھگوان پورہ میں کھڈیاں میں پیش آیا جہاں اے ایس آئی نے شادی شدہ خاتون سے جبراً جنسی زیادتی کی
    شاہین بی بی اہل خانہ کے ساتھ رات کو گھر میں سوئی ھوئی تھی کہ اے ایس آئی رشید احمد نے گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا
    جس پر اہل خانہ کی طرف سے ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے
    معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور عمران کشور کے حکم پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے
    واضع رہے کہ ملزم رشید احمد اے ایس آئی تھانہ کھڈیاں میں ہی تعینات تھا اور اب درخواست بھی تھانہ کھڈیاں خاص میں ہی دی گئی ہے

  • اہم سیاسی شحضیت کی وفات پر لوگوں کا اظہار غم

    اہم سیاسی شحضیت کی وفات پر لوگوں کا اظہار غم

    قصور
    اہم سیاسی و سماجی راہنما کی وفات،لوگوں کا اظہار تعزیت
    تفصیلات کے مطابق پی پی 160قصور کے سینئر رہنما رانا اعجاز احمد خاں کے بڑے بھائی اور بھٹی آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ قصور کے صدر رانا عدنان بوبی خاں کے ماموں
    رانا پرویز احمد خاں اچانک ہارٹ اٹیک ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
    لوگوں نے بتایا کہ رانا پرویز احمد خاں مرحوم لوگوں سے ہمیشہ پیار محبت اور شفقت سے پیش آتے تھے غریبوں کا ہمیشہ احساس کرتے اور اور ان کی مدد کرتے رانا پرویز احمد خاں کی وفات پر راجہ جنگ پریس کلب ،انجمن تاجران راجہ جنگ ،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب لاہور ،این اے 122 ،پی پی 160، پی پی 182، پی پی 183 کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی

  • ضمانت کینسل ہونے پر ملزمہ کمرہ عدالت سے فرار

    ضمانت کینسل ہونے پر ملزمہ کمرہ عدالت سے فرار

    قصور
    پانچ ماہ قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے بچہ اغواء کرنے والی خاتون ضمانت کینسل ہونے پر کل کمرہ عدالت سے بھاگ گئی
    تفصیلات کے مطابق 30 اگست 2020 کو ملزمہ شاہدہ بی بی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے عبدالرحمن کا ایک دن کا نومود بچہ اغواء کیا تھا جس پر اس نے گرفتار ہونے سے ابتک پانچویں مرتبہ عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جس کی
    کل جج عمران شیخ صاحب کی عدالت میں پیشی تھی جج نے کل اس کی ضمانت کینسل کرکے جیل بیجھنے کے احکامات جاری کئے مگر مکار عورت کمال ہوشیاری سے کمرہ عدالت سے بھاگ گئی
    کل شام نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کے والدین نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا قصور پولیس جلد سے جلد ملزمہ کو گرفتار کرے نیز ڈی ایس پی انویسٹیگیشن و ایس پی انویسٹیگیشن قصور نے بھی شاہدہ بی بی کو مجرم ٹھہرایا ہے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ کیس پولیس کی طرف سے خراب کیا گیا ہے اس ملزمہ پر 364 اے اور 780 اے لگنی تھی جو کہ نان بیل ایبل ہے تاہم پولیس نے کیس خراب کرنے کیلئے ملزمہ پر دفعہ 363 لگائی ہے جس کی باعث عدالت اسے عبوری ضمانت دیتی رہی ہے نیز ان کا کہنا ہے کہ یہ عورت ضلعی جھنگ کی رہائشی ہے مگر اس وقت گاؤں دفتوہ قصور میں رہائش پذیر ہے اس پر پہلے بھی 7 نومبر 2019 کو ایسا ہی ایک بچہ اغواء کرنے کا مقدمہ ہے
    بچے کے والدین و اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدہ بی بی کو جلد سے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • لیسکو راجہ جنگ نے صارفین کو پتھر کا دور یاد کروا دیا

    لیسکو راجہ جنگ نے صارفین کو پتھر کا دور یاد کروا دیا

    قصور ، سب ڈویژن راجہ جنگ کے صارفین کی زندگیاں محکمہ واپڈا کی بدولت اجیرن،گزشتہ تین دن سے 9 سے 4 تک روزانہ بجلی غائب،لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں گزشتہ تین دنوں میں لوگوں کو بجلی سے دور ہی رکھا گیا ہے تاکہ لوگ پتھر کے دور کی یاد تازہ کر لیں سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں میں

    منگل کو صبح 9 سے 4 بدھ کو صبح 9 سے 2 اور جمعرات کو 9 سے شام 4 بجے تک بجلی بند رکھی گئی ہے جبکہ صارفین کے پوچھنے پر تسلیاں دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے مذیداس کے علاوہ اس علاقے میں بجلی سب سے زیادہ بند کی جاتی ہے جس پر صارفین نے وزیر اعلی پنجاب و صوبائی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قبرستان پر قبضہ کرنے والا گروپ متحرک

    قبرستان پر قبضہ کرنے والا گروپ متحرک

    قصور
    شہر میں قبرستان پر قبضہ کرنے وال گروپ متحرک،لوگوں نے اعلی حکام سے داد رسی کی اپیل کر دی
    تفصیلات کے مطابق منیر شہید کالونی دربار حضرت بابا سخی سلطان شاہ قبرستان کی 6 کنال 1مرلہ اور 193فٹ جگہ جس کی سابقہ ڈپٹی کمشنر عبدالجبار شاہین نے اہل علاقہ کی فرمائش پر چار دیواری کرکے اس جگہ کو قبرستان کیلئے مختص کر دیا،جس کے اطراف میں راستے بھی ہیں اور یہ چاردیواری سابقہ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اخراجات سے مکمل کروائی،تاکہ کسی اہل محلہ پر اخراجات کا بوجھ نہ پڑے،چاردیواری کروانے کا مقصد عبدالجبار شاہین کی تعیناتی کے دوران قبرستان کی 2 کنال جگہ پر علاقے کا با اثر اس وقت کے رجسٹری محرر فاروق انصاری قبضہ کرنا چاہتا تھا جو اپنی کرپشن کی وجہ سے برطرف ہو چکا ہے جسے روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور عبدالجار شاہین نے سرکاری اخراجات سے قبرستان کی مکمل جگہ 6 کنال1 مرلہ اور 193 فٹ پر چاردیواری کروا دی تھی

    فتح محمد ولد حمید خاں ذات پٹھان نے اپنا رقبہ خسرہ نمبران۔6142،6143ک و دربار و قبرستان کیلئے سال1980میں ہائی کورٹ میں دعویٰ دائر کرے مختص کر دیا تھا،مگر کرپشن کا شہنشاہ فاروق رجسٹری محرر کے منہ سے قبرستان کی دوکنال اراضی کو دیکھ کر رال ٹپک رہی تھی جس نے عبدالجبار شاہین کی ٹرانسفر کے بعد سابقہ رجسٹریوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کرکے اور اپنے اختیارات کو غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے قبرستان کی جگہ میں سے دوکنال جگہ کی جعلی رجسٹری اپنی ساس کے نام منتقل کروالی اور دو سال تک خاموشی اختیار کر لی تاکہ اہل علاقہ سابقہ قبضے کو بھول جائیں، سال 2019 میں ایک مرتبہ پھر سے اس نے قبرستان میں من مرضی کرتے ہوئے سیمنٹ کے پلرز لگا کر اس میں سیمنٹ کی ٹائلیں لگوانا شروع کر دیں جسے اہل علاقہ نے مداخلت کرکے رکوا دیا،مگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے تقریباََ 4 فٹ تک سیمنٹ کی ٹائلیں کھڑی کر لیں،جس پر تحفظ قبرستان کمیٹی کے ممبران شیخ سجاد ایڈووکیٹ،حکیم شبیر مغل اور دیگر نے عدالت سے سٹے آڈر لے کر کام رکوا دیا،مگر با اثر معطل شدہ رجسٹری محرر نے اپنے غنڈوں اور حواریوں کی مدد سے گزشتہ روز رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قبرستان کی دیوار گرا کر ایک 20 فٹ کا لوہے گا گیٹ لگوا دیا اور صبح جب علاقے کے لوگوں نے دیکھا تو انہوں نے 15 پر کال کردی جس پر تھانہ اے ڈویژن سے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی،اورعلاقہ کے معززین اور قبضہ مافیا کو تھانے میں بلا کر تمام کام فوری طور پر روکنے کی ہدایات جاری کی،جب تک تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر اس واقعہ کی انکوائری کرکے فیصلہ نہ کریں تب کسی قسم کا کوئی تعمیراتی کام نہ کیا جائے،اہل علاقہ ارشد گورا ایڈووکیٹ، نجم الثاقب،محمد صابر،ڈاکٹر ندیم اسلم،میاں معصوم،غلام دستگیر،محمد آصف اقبال،محمد محسن اقبال،جہانزیب و دیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر قصور،محکمہ ریونیو اور تحصیلدار سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ قبرستان کو قبضہ مافیا سے واگزار کرواکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

  • اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک دورہ،ملازمین معطل

    اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک دورہ،ملازمین معطل

    قصور
    تحصیل چونیاں انتظامیہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے کے لئے متحرک ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی چونیاں کا اچانک دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ
    ص نیلامیی کے عمل کی مانیٹرنگ کرکے ملازمین کو معطل کر دیا
    فروٹ و سبزی منڈی میں ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 02 ملازمین کو معطل کر دیا گیا
    دوران مانیٹرنگ اوور چارجنگ کا جائزہ لیا گیا اور اوور چارجنگ پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کو ذمہ داران(کمیشن ایجنٹس) کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایات کی اور ان کے لائسنس کو کینسل کرنے کا بھی کہا گیا جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا

  • کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

    کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

    قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے 12 ارب روپے مالیت کی 14 ہزار کنال زرعی اور 3 ہزار کنال کمرشل اراضی واگزار کروا لی 100 کے قریب ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا پنجاب بھر میں AC چونیاں کی کارکردگی سر فہرست سماجی و سیاسی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے خراج تحسین اور مبارکباد تفصیلات کے مطابق AC چونیاں عدنان بدر نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی ہے

    جس کے مطابق تقریباً 12 ارب روپے مالیت کی 14 ہزار کنال، 3 ہزار کنال کمرشل اراضی جس میں دکانات، پلازے، رستہ جات، 12 پانی کے تالاب اور ہزاروں کنال پرائیویٹ رقبہ جات وغیرہ واگزار کروائے گئے ہیں کچھ جگہیں پلے گراونڈ، پبلک پارک اور قبرستان کے لئے مختص کر دی کئیں ہیں AC چونیاں نے مزید بتایا کہ واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کو 92 یونٹ میں تقسیم کر کے نیلام کی جائے گی

    اور رقم سرکاری خزانہ میں جمع کروائی جائے گی تقریباً 30 لاکھ روپے کے قریب گرانفروشوں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے مختلف ملزمان کے خلاف 100 کے قریب مقدمات درج کرا کر ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا AC چونیاں کی ایک سالہ شاندار کارکردگی اور پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سیاسی وسماجی اور صحافتی شخصیات نے AC چونیاں کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے

  • گندگی کے باعث سڑک سکڑ گئی ، اہل علاقہ سراپا اجتجاج

    گندگی کے باعث سڑک سکڑ گئی ، اہل علاقہ سراپا اجتجاج

    قصور، چونیاں کے نواحی گاؤں محمدی پور میں مین روڈ پر کوڑے کے ڈھیرکا قبضہ،متعلقہ انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی بار بارقومی ا خبارات میں خبریں نشر ہونے اور اہل دیہہ کی جانب سے درخواستیں دئیے جانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی عوام پھٹ پڑے

    تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ مین کارپٹ روڈ محمدی پورپر گندگی کے ڈھیروں نے قبضہ جما لیا ہے یہ مین روڈ 12 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے جبکہ کوڑے کے ڈھیروں کے باعث سکڑ کر تقریبا 5 فُٹ رہ گئی ہے

    باقی روڈ پر گندگی و غلاظت کا راج ہے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو درخواستیں گزار چکے ہیں تاحال ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اس کوڑے کے ڈھیر کے باعث اہل علاقہ میں مختلف قسم کے جان لیوا امراض جنم لے رہے ہیں اسی گندگی کی وجہ سے مچھروں کی ٹولیاں لوگوں کے سروں پر منڈلا رہی ہیں

    درجنوں دیہاتوں کو ملانہ والا یہ اکلوتہ روڈ تحصیل کونسل چونیاں، اور متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہے یہ روڈ کروڑوں روپوں کی لاگت سے سفری مسائل کو ختم کر نے کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ گندگی کے ڈھیروں نے مین شاہراہ کو لپیٹ میں لیکر عوام کا پیدل گزرنا بھی محال کر دیا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لیکر عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے اور متعلقہ افسران کی سرزنش کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور کے علاقے میں انتہائی قبیح حرکت،حیوانیت بھی شرما گئی

    قصور کے علاقے میں انتہائی قبیح حرکت،حیوانیت بھی شرما گئی

    قصور, کنگن پور میں شیطانی عمل جاری،حیوانیت بھی شرما گئی،ذہنی معزور بہن کے ساتھ سگے بھائی کا زنا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کنگن پور کی حدود کوٹ بسم اللہ میں نور حسن بی بی بیوہ مرزا نیاز بیگ نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی صفیہ بی بی جس کی عمر تقریبا 30 سال ہے جسے گزشتہ 10 سال قبل اس کے خاوند عبدالغفار نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے واپس اس کی والدہ کے گھر چھوڑا ہوا ہے کو اس کا حقیقی بھائی محمد عرفان جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے

    نور بی بی نے کہا کہ اسے مورخہ 15/01/2021 کو معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا محمد عرفان اپنی بہن صفیہ بی بی کے ساتھ زنا کرتا رہا ہے
    درخواست دائر ہوتے ہی مقامی پولیس ملزم کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے