Baaghi TV

Tag: baaghi

  • گلگلت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی نے انتحابات کی تیاری کا آغاز کر دیا

    گلگلت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی نے انتحابات کی تیاری کا آغاز کر دیا

    گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ، آزاد جموں وکشمیر میں سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کیلئے 5 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی

    چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نے اس اہم ترین کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
    مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کمیٹی میں شامل ہیں ، خواجہ فاروق اور راجہ منصور بھی 5 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے کمیٹی آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی خواہشمند سیاسی شخصیات کی جماعت میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کرے گی

    دیگر سیاسی جماعتوں سے شامل ہونے والے افراد کمیٹی کی سفارش پر ہی تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست کے اہل ہوں گے ،کمیٹی کی سفارش اور چیف آرگنائزر کی منظوری کے بغیر کسی کو جماعت میں شامل کیا جائے گا نہ ہی ٹکٹ کی درخواست کیلئے اہل شمار کیا جائے گا ،آزادجموں و کشمیر میں شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے بھی 9 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
    اس کمیٹی کی سربراہی بھی مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کے سپرد کر دی گئی

    چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ڈاکٹر ابوالحسن، اعجاز منہاس، شاہد یوسف، خواجہ فاروق، راجہ منصور، سلیم بٹ، چودھری مقبول اور توصیف عباسی 9 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،9 رکنی کمیٹی شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے نادرا، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے متعلق معاملات کی دیکھ بھال کرے گی

  • رحمان ملک نے بی بی شہید کی برسی پر بڑا مطالبہ کر دیا

    رحمان ملک نے بی بی شہید کی برسی پر بڑا مطالبہ کر دیا

    چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر خصوصی پرواز کا مطالبہ،

    سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر سال کیطرح امسال بھی پی آئی اے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی پرواز چلائی جائے،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہر سال اسلام سے لاہور تا سکھر 26 دسمبر کو پی آئی اے کا خصوصی پرواز چلتی تھی،

    امسال پی آئی اے نے خصوصی فلائٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو انکی برسی کے موقعہ پر حراج عقیدت پیش کرنے ہزاروں پرستار گڑھی خدا بخش جاتے ہیں،

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ پارٹی قائدین و کارکنان کی سہولت کیلئے پی آئی اے 26 دسمبر کو خصوصی پرواز کا اعلان کرے،

  • چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے نئے عہد میں داخل ہو گئے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنی فقید المثال دوستی پر فخر کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
    پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

    عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے سے دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔
    سی پیک دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی ترقی کیلئے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔

    سی پیک خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی بھر پور استعداد رکھتا ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کا وژن مشترکہ ہے۔ سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز بن جائیگا گا

  • "گورنرز یوتھ پروگرام” گورنر  بلوچستان کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

    "گورنرز یوتھ پروگرام” گورنر بلوچستان کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

    گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا "گورنرز یوتھ پروگرام” کی افتتاحی تقریب سے خطاب، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہم صوبے بھر کے ہنرمند نوجوان اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ ہموار کر سکیں گے.

    گورنرز یوتھ پروگرام کا اصل مقصد دورافتادہ اضلاع کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے اور کیریئر کی رہنمائی کے مواقعوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد و رہنمایی فراہم کرنا ہے. گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے.

    گورنرز یوتھ پروگرام اجراء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، خضدار، پشین، نوشکی، مستونگ اور خاران سمیت چھ اضلاع میں کیا جا رہا ہے. ان اضلاع کا انتخاب یونیورسٹی آف بلوچستان، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بیوٹمز یونیورسٹی سمیت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپسیز کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے. بلوچستان کے نوجوانوں کو کبھی بھی ریاست تنہاء نہیں چھوڑے گی بلکہ آپ سب کے روشن اور ترقی یافتہ مسقبل کی ضامن ہے.

    گورنرز یوتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سینٹر انوارالحق کاکڑ، سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان, نواب زاده سیف اللہ مگسی اور انڈیویجول لینڈز کی سربراہ گل مینہ بلال سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.

  • سندھ ہائی کورٹ، غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ،عدالت نے ہدایات جاری کر دیں

    سندھ ہائی کورٹ، غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ،عدالت نے ہدایات جاری کر دیں

    کراچی ،سندھ ہائی کورٹ/غیر معیاری سی این جی سلنڈرزکیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نےغیر تصدیق شدہ سی این جی سلنڈرزپر پابندی عائد کردیا ایچ ڈی آئی پی کے لائسنس یافتہ سلنڈرزنہ ہوں تو فوری کارروائی کی جائے،عدالت کاآئی جی سندھ کو صوبے بھر میں کارروائی کا حکم،

    وکیل سی این جی ایسوسی ایشن تھوڑی سی مہلت مل جاۓ تاکہ عمل درآمد ہوسکے ،جسٹس محمد علی مظہر کیا حادثہ مہلت دیتا ہے ؟ کوئی مہلت نہیں ملے گی کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ،

    آئی جی موٹر وے کو بھی غیر تصدیق شدہ سلینڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم، ایچ ڈی آئی پی سے تصدیق شدہ لائسنس نہ ہو تو سلینڈرز نکال لیا جاۓ ، عدالت نے سلینڈرز کی تنصیب کی ورکشاپس کیلئے لائسنس کو لازمی قرار دے دیا
    ڈائریکٹر ایکسپلوزیو (Explosive) اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق لائسنس جاری کریں،

  • کون بنے گا کروڑ پتی ، ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کاروائی

    کون بنے گا کروڑ پتی ، ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کاروائی

    ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کون بنے گا کروڑ پتی کی جعلی اسکیم چلانے والوں کے خلاف کاروائی ، ایف آئی اے کا لودھراں کے علاقہ دنیا پور میں چھاپہ ، چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،

    ڈپٹی ڈائریکٹر حسن جلیل نے ملزمان کے قبضہ سے560 غیر قانونی سمیں ، 229 جعلی انگوٹھا کے نشانات ، ایک لیپ ٹاپ ، جعلی چیک برآمد کئے گئے۔

    مملزمان پیسوں کا لالچ دینے کے لئے غیر ملکی سموں کا استعمال کرتے تھے۔

  • بے بسی اور لاچارگی کی علامت کون بن چکا ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    بے بسی اور لاچارگی کی علامت کون بن چکا ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان ، لانگ مارچ اوراستعفوں کی گیڈر بھکھکیاں دینے والوں کا”لونگ گواچ“چکا ہےاستعفے صرف ڈرامہ،پی ڈی ایم کا ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹنے والوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں
    یہ گھٹیااپوزیشن ہے،جسے راجکماری ہانک رہی ہے
    سندھ کا شہزداہ بے بسی اورلاچارگی کی علامت بن چکا ہے

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولاناکی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ، کنیز اول اورکنیز دوئم کی حالت قابل رحم ہےکورونا وباء میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کوشرم ہے نہ حیا، اپوزیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر کے کورونا کے مرض میں اضافہ کیا

    پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کےباعث51مریض جاں بحق ہوئے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے 695نئے کیس سامنے آئے، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 133,874تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں مریضوں کی تعداد65705 ہوچکی ہے، پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث3,783 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں

  • ڈولفن اسکواڈ کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا،   2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈولفن اسکواڈز کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہو گیا ، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،ڈاکووں کا ایک ساتھی اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،03 ڈاکو بیگم کوٹ کے پاس ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے فی الفور موقع پر پہنچی،

    ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر ڈاکووں نے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کردی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار بال بال محفوظ رہے، فائرنگ کے تبادلے میں بگا اور دلاور نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ساتھی فرار ہو گئے

    ڈاکوؤں کی یکے بعد دیگرے شہریوں کو لوٹنے کی 3 کالز موصول ہوئیں تھیں۔ڈاکوؤں نے میٹرواسٹیشن، فرخ آباد اور شاہدرہ موڑ پر یکے بعد دیگرے 3 وارداتیں کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں، کیش و موبائلزچھینے۔ ، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 16 موبائلز ، کیش، اسلحہ،9 چلیدہ خول و موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں

    ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 1 بجکر 22 منٹ پر فرخ آباد سے چھینی گئی تھی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈکیتی،راہزنی،اسلحہ و دیگر فوجداری جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیںبگا اور دلاور نامی ڈاکوں کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

  • خواجہ سرا پر تشدد کی انتہاہ

    خواجہ سرا پر تشدد کی انتہاہ

    قصور
    الہ آباد میں بااثر افراد کا خواجہ سرا کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد تشدد
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بااثر افراد نے خواجہ سرا سوہانا کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اُلٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا ساتھ گالیاں بھی دیتے رہے
    بے بس لاچار خواجہ سرا سوہانا اللہ رسول کے واسطے دیتا رہا مگر ظالموں کو ذرا بھی ترس نا آیا شدید سردی کے باوجود اس کے سارے جسم پر تشدد کیا گیا اور گھنٹوں الٹا لٹکائے رکھا
    خواجہ سرا پر تشدد کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے

  • ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن

    ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن

    قصور
    شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسائیز ٹیکسز بروقت جمع کروائیں ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایکسائز عملہ کو خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کر رکھی ہے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اسلم بھٹی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصورکے آفیسر و ٹیم نے رواں سال دوہزار بیس میں چوبیس کروڑ ہدف میں سے تیرہ کروڑ تیہتر لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندگان سے 57”فیصد ریکوری حاصل کرکے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروادی ہے۔ اسی طرح علی اسداللہ موٹر برانچ انسپکٹر نے ٹوکن وٹیکس وغیرہ کی مد میں ہدف 28900000 میں سے 24700000روپے وصول کرکے 85/نمبر حاصل کیے جو کہ سابقہ سال سے پچتر فیصد زائد ہے۔ مزید سی ٹی او صاحبان نے مزید کام کو تیز کرنے اور 100نمبر پر کام کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے قصور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران کو شاباش بھی دی اور عملہ کو ہدائیت کی کہ عوامی سماجی حلقوں کے عہدیدارن سے اچھے برتاؤ اور انہیں ایکسائز کے ٹیکسز کو بروقت جمع کروانے کی بریفننگ دیں اور اخلاق سے پیش آئیں کیونکہ عوام اور ادارے کے درمیان اچھے تعلقات ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہیں کیونکہ ٹیکسز کی ادائیگی سے ہی ملک خوشحال ہوگا۔